12:15 pm
مقامِ رضاہی مقام عبدیت ہے

مقامِ رضاہی مقام عبدیت ہے

12:15 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
 جب ہم یہ سمجھیں گے کہ ہم سب کچھ جانتے ہیں توپھرہم دجالی فتنے میں پھنس جائیں گے اس لیے اللہ نے موسی علیہ السلام کاواقعہ بیان کردیاتاکہ ہم لوگ یہ نہ سمجھیں کہ ہمیں سب پتا ہے بلکہ یہ کہیں کہ اللہ ہی حقیقت حال کوجانتے ہیں۔علم اوربھی اس سے کہیں زیادہ ہے جوہمارے پاس نہیں ہے۔سورہ کہف میں پہلے پانچ واقعات بیان کرکے بندے کے ذہن سازی کی گئی اوراب آخری آیات میں اس ساری سورت کانچوڑتین باتوں میں بیان کیاگیاہے۔
1۔جولوگ دنیاہی کوبنانے میں لگے رہتے ہیں درحقیقت وہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں۔ ہر وقت دنیااوراس کی لذات کوپانے کی فکر میں رہنا ہے، دجالی فتنہ ہے لہٰذا فقط دنیاہی کی فکرمیں نہ رہیں بلکہ آخرت کی بھی سوچیں۔
2۔اس کے بعداللہ نے اپنی صفات کوبیان فرمایاکہ اگرتم اپنے رب کی تعریفوں کوبیان کرواور سمندرسیاہی بن جائیں اوردوسراسمندربھی اس میں ڈال دیاجائے توتم پھربھی اپنے رب کی تعریف بیان نہ کرسکوگے۔ 
3۔آخرمیں بتایاکہ جواپنے رب کادیدار کرنا چاہے،جوکہ سب سے بڑی اورسب سے بڑھ کرنعمت ہے،اس کاکیاطریقہ بتایاکہ وہ شخص دو کام کرے ایک نیک عمل اوردوسرااپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائے اورجوایساکرے گااللہ اس کواپنادیدارعطاکریں گے۔
یہ میرے رب کی کوئی خاص حکمت عملی ہے یاکوئی آزمائش ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعدجلدہی اس کے باسیوں کوقوم کی پشتیبانی فرمانے والوں کی جدائی اوریتیمی کاغم برداشت کرناپڑگیااورہمیں حالات کے طوفان بلاخیزکی متلاطم لہروں کامقابلہ کرناپڑگیااور باوجودلاکھ کوتاہیوں کہ صفرسے آغاز کرنے والی یہ قوم ترقی کرتے کرتے جوہری طاقت بن چکی ہے۔ہاں!یہ بات ضرورہے کہ ہم ابھی تک اسے صحیح معنوں میں پاکستان کواسلامی نظریات و تصورات کے مطابق استوارنہیں کرسکے، اس لئے ضروری ہوگیاہے کہ ہم ارضِ وطن کو ایسے کہف میں تبدیل کردیں جہاں ایمانی استقامت اور دجالی فتنوں سے بچنے کے لئے ہمیں پناہ ملے۔قائداعظمؒ نے اس مملکت کوحضور اقدسﷺ کاروحانی فیضان قرار دیاتھا لہٰذ ا بارگاہ رسالت مآبﷺ سے عطاکردہ اس نعمت کی قدر ومنزلت اورحفاظت ہر پاکستانی پر واجب ہے۔اس کی ناقدری اورخیانت کرنے والے نہ صرف دنیابلکہ آخرت میں بھی رسواہوگئے ۔
وجہ اس کی یہ ہے کہ بابائے قوم جب قائداعظمؒ حصولِ آزادی کے لئے مصروف تھے توان کے ذہن میں ایک آزاداسلامی مملکت کاجو تصورتھا،وہ مسلمانانِ برصغیر کے سوادِ اعظم کی آرزؤں اور امنگوں کاترجمان تھا۔ان کے ذہن میں ایک ہی بات نقش تھی کہ برصغیر پاک وہند میں مسلمان اپنی ایک ایسی اسلامی،فلاحی اورجمہوری مملکت قائم کریں جہاں وہ حضورِ پاک ؐکے عطا کردہ آئین کی روشنی میں زندگی گزاریں۔اس امرکوایک المیے سے ہی تعبیرکیاجاسکتاہے کہ ایک طرف ہم نے من حیث القوم اوردوسری طرف برسرِاقتدار طبقے اور حاکمانِ وقت نے قائداعظم ؒکے تصورات کوعملی جامہ پہنانے میں مجرمانہ غفلت وکوتاہی کامظاہرہ کیا،یہی وجہ ہے کہ ہم آج اپنی سیاسی ابتری کے ایسے بھنورمیں غوطے لگارہے ہیںجہاں منزل دورہوتی جا رہی ہے۔ قیامِ پاکستان سے پہلے اوربعدکے دورمیں قائداعظمؒ کے ایسے متعدد بیانات موجودہیں جن میں بڑی صراحت سے بیان کردیاکہ پاکستان میں نظامِ حکومت صرف اورصرف دینِ اسلام اورقرآن کی روشنی میں وضع کیاجائے گا۔ 
13جنوری1948ء کو اسلامیہ کالج پشاور میں خطاب کرتے ہوئے ارشادفرمایاتھا: ہم نے پاکستان کامطالبہ ایک زمین کاٹکڑاحاصل کرنے کے لئے نہیں کیاتھابلکہ ہم ایک ایسی تجربہ گاہ حاصل کرناچاہتے تھے جہاں ہم اسلام کے اصولوں کوآزماسکیں۔
 ایک مرتبہ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ  یونیورسٹی میںقائداعظمؒ سے پاکستان کے آئین کے بارے میں دریافت کیاگیاتوآپ نے جواب میں فرمایا ،میں کون ہوتاہوں آپ کوآئین دینے والا،ہمارا آئین توہمیں آج سے تیرہ سوسال پہلے ہی ہمارے عظیم پیغمبرﷺنے دے دیاتھا۔ ہمیں تو صرف اس آئین کی پیروی کرتے ہوئے اسے نافذکرناہے اوراس کی بنیادپراپنی مملکت میں اسلام کاعظیم نظامِ حکومت قائم کرنا ہے اور یہی پاکستان ہے۔ 
اسلام نہ صرف مسلمانوں کی نجی زندگی کے رہنمااصول فراہم کرتاہے بلکہ اپنے پیروکاروں سے اپنی سیاسی،معاشی،معاشرتی اورپوری اجتماعی زندگی کوبھی اسلامی نہج پراستوارکرنے کاتقاضاکرتا ہے۔ قائداعظمؒ پاکستان کوایک اسلامی ریاست بنانے کے متمنی تھے نہ کہ ایک سیکولرریاست جیساکہ آج کل ہمارے کچھ نام نہاددانشوراوربزعم خویش مرخ ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کازورلگا رہے ہیں۔ بابائے قوم نے اغیارکی پھیلائی ہوئی بدگمانیوں کودورکرنے کے لئے بارہااپنی تقاریرمیں واضح کیا کہ پاکستان میں اسلام پرنظامِ حکومت کے سواکسی دوسرے نظریے یااِزم کی کوئی گنجائش نہ ہوگی۔
پاکستان کی اقتصادی پالیسی کے بارے میں آپ کی تقاریروبیانات سے یہ امرواضح ہے کہ آپ جاگیرداروں اورسرمایہ داری نظام کو سخت ناپسندفرماتے تھے۔آپ پاکستان میں غربا کے لئے معیارِمعیشت بلندکرنے کے خواہاں تھے اورپاکستان کے اقتصادی نظام کواسلام کے غیرفانی اصولوں پرترتیب دیناچاہتے تھے یعنی ان اصولوں پرجنہوں نے غلاموں کوتخت وتاج کامالک بنادیاتھا۔ 11اگست1947ء کی شہرہ آفاق تقریرمیں آپ نے فرمایاکہ:اگرہم اس عظیم مملکت کوخوشحال بناناچاہتے ہیں توہمیں اپنی پوری توجہ لوگوں اوربالخصوص غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر مرکوزکرنی پڑے گی۔

تازہ ترین خبریں

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

 فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی