12:55 pm
راہبری کا سوال اور روشن افق

راہبری کا سوال اور روشن افق

12:55 pm

قارئین کرام، الحمدللہ میرے قلم سے جب بھی الفاظ نکلتے ہیں، انہیں میں اپنے احساسات کا عکس سمجھتا اور محسوس کرتا ہوں… آج الصبح جب میں نے یہ مضمون لکھنے کا ارادہ کیا تو میرے دل اور دماغ میں بالکل مختلف قسم کے خیالات گردش کر رہے تھے‘  آج میرا ارادہ تھا کہ میں اپنے قارئین سے  اردگرد پھیلی نفرت بھری سیاسی اور معاشرتی فضاء ایک بھیانک تقسیم اور تشدد بھرے لہجوں پر سخت احتجاج کروں گا… مگر اچانک میری فکر نے زاویہ بدل ڈالا اور  اب میں آپ سے ایک انتہائی مثبت اور پرامید موضوع پر بات کرنے جارہاہوں اور وہ یہ ہے کہ اس بات سے  اختلاف ہوسکتا ہے کہ عمران خان کی حکومت کسی سازش یا مداخلت کا شکار ہوئی یا نہیں… ان کی جماعت اور  ساتھی حق پر ہیں یا نہیں… ان کا رویہ مناسب ہے یا غیر مناسب، وہ انتشار پھیلا رہے ہیں یا قومی غیرت کو جگانے میں مصروف ہیں… اس بات پر بھی بحث ہوسکتی ہے کہ وہ انجانے میں خود تو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہو رہے، یہ امر بھی قابل بحث ہے کہ ان کی حکمت عملی اور سمت درست ہے یا وہ بے راہ روی کا شکار ہیں۔ ایک لمبی فہرست ہے جو  عمران خان اور ان کے قافلے اور ان کے مدمقابل روایتی سیاست دانوں کے بارے میں حق میں یا خلاف  دلائل دئیے جاسکتے ہیں مگر قارئین کرام دل کی گہرائیوں سے  راقم جس چیز کو پوری طرح محسوس کرسکتا ہے اور پورے یقین کے ساتھ اپنے قارئین سے شیئر اشتراک کر سکتا ہے وہ یہ ہے کہ تحریک انصاف  اپنے خلاف خود ایک سازش پر پوری تنگ دہی اور محنت کے  ساتھ عمل درآمد کر رہی ہے… اور وہ یہ کہ اپنے مخالفین کو بھرپور موقع فراہم کیا جارہا ہے کہ  وہ یہ کہہ سکیں کہ عمران خان ایک غیر مہذب، ناشائستہ اور لاابالی قافلے کا سپہ سالار ہے کچھ لوگ رک کر اس بات پر غور کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں…یہ ہے وہ لمحہ اور نقطہ جہاں عمران خان بذات خود سازش اور مداخلت کا  براہ راست شکار ہوتے دیکھائی دیتے ہیں… مگر افسوس اور رنج اس بات کا ہے کہ ان کو اس کا ادراک ہے اور نہ شعور کو وہ ایسا کرکے کس قدر ملی اور قومی جرم اور نقصان کے مرتکب ہو رہے ہیں… اس آس اور امید کو براہ راست ان کے اس عمل سے نقصان پہنچ رہا ہے۔
 جو نوجوانوں اور پڑھے لکھے باشعور درد دل رکھنے والے طبقہ کی آخری امید ہے… باالفاظ دیگر بظاہر تو وہ اپنے  مقصد کی تکمیل کے لئے کوشاں اور  سرگرم نظر آتے ہیں مگر درحقیقت جذبات کی رو میں  وہ اس سوچ کو بھی بہا کر لے جاتے ہیں… جس کی نیت بلاشبہ محب وطن اور بدعنوان ذہنیت سے پاک ہے، عمل سے زیادہ زبان اور جذبات کا استعمال تحریک انصاف کی قیادت کو اس کے مقصد سے دور کر رہی ہے‘ گڈ گورننس اور ریاستی امور سے بے اعتناعی اور غفلت کے مرتکب ہوکر بڑے بڑے مقاصد کی تکمیل ممکن نہیں ہے… نعرہ بازی اور موسیقی کی تھاپ پر  وقتی طور پر جلسہ کے مندوبین کا خون  گرم کیا جاسکتا ہے مگر حقیقی  قومی مقصد کے حصول کے لئے  متعدل سوچ اور روئیے کی اشد ضرورت ہے اور اگر فوری طور پر عمران  خان نے اس کا  ادراک نہ کیا تو پھر میں اسے ایک خودکش حملے سے تعبیر کروں گا… لیڈر یا کسی پارٹی کا سربراہ جب عوامی جذبات کے  بے مست گھوڑے پر سوار ہوتا ہے تو پھر شائد اسے ان باتوں کا ادراک بھی نہیں ہوتا… راقم ایک عام پاکستانی کی آنکھ سے دیکھ کر اپنی رائے تو سپرد قلم کر رہا ہے‘ مقصد اور منزل کو نہ بھولا جائے سمت درست رہے مگر خدا را اعتدال کو اپنے دامن سے مت چھوڑیں…سیاسی خانہ جنگی کا آغاز تو ہوچکا‘ خدا نخواستہ وطن عزیز عملی طور پر روایتی اور حقیقی خانہ جنگی کا شکار نہ ہو جائے ذرا سن لیجئے اس سے قبل بھی جب تحریک انصاف حالیہ اقتدار کے مسند پر براجماں تھی تو اپنے ہی خلاف ایک سازش کا خود شکار ہوچکی ہے اور وہ ہے امور مملکت کو چلانے میں ناکامی …اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے اور عمران خان اب اگر آپ خود اپنے خلاف ’’سازش’’ سے باز نہ آئے تو پھر  میں اسے اپنے نوجوان اور باشعور بزرگوں کے خوابوں کا قتل قرار دوںگا۔
خدا را ایسے قومی جرم کے ارتکاب سے پہلے…  ٹھنڈے دل اور  دماغ کے ساتھ ایک پڑھے لکھے مہذب انداز میں غوروفکر کریں اور ایک معاملہ فہم میرکارواں کی طرح ایک روشن افق کی طرف  اپنا سفر آگے بڑھائیے ایسا کرنے سے نہ تو آپ کی مقبولیت اور عزت میں کمی آئے گی اور نہ ہی آپ کا ارادہ متزلزل ہوگا۔ بصورت دیگر قافلہ لٹنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
مجھے راہ زنوں سے گلہ نہیں
تیری رہبری کا سوال ہے

 

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان