12:57 pm
پاکستانیوں کے نام مفتی تقی عثمانی کا پیغام 

پاکستانیوں کے نام مفتی تقی عثمانی کا پیغام 

12:57 pm

ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ خدا کے لئے نفرتوں کے بیج بونا ختم کردو، اسی جذباتیت اور گالی گلوچ کی وجہ سے آدھا ملک ہم گنواں بیٹھے، اب آدھا رہ گیا ہے، خدا کے لئے اس کی تو حفاظت کرلو! …ہمارے معاشرے کے درمیان نفرتیں پھیلائی  جارہی ہیں، اشتعال انگیز یاں کی جارہی ہیں، ایک دوسرے پر حملوں کی تیاریاں ہورہی ہیں، بلکہ حملے کئے جارہے ہیں، اور مسلمانوں کی جو وحدت ہے اس کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے…دنیا میں سیاسی اختلافات کہاں نہیں ہوتے، لیکن ان اختلافات کو دشمنیوں میں تبدیل کردینا، عداوت میں تبدیل کردینا، ایک دوسرے کے خون کا پیاسا ہوجانا ہرگز درست طریقہ نہیں‘یاد رکھو! یہ سیاسی اختلافات کوئی کفر و اسلام کا معرکہ نہیں، لیکن ایک دوسرے پر جھوٹے جھوٹے الزامات لگانا، ایک دوسرے کو ایسے مطعون کرنا جیسے وہ اسلام کے دائرے سے ہی خارج ہے، وہ ہمارا مسلمان بھائی ہی نہیں ہے، افسوس ہے کہ سارا رمضان ہمارا اس آفت میں گزرا  ہے، کیا یہ پاکستان اس لئے بنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کے گلے کاٹیں… اختلاف کو اختلاف کی حد میں رکھیں، آپ کا جو سیاسی نظریہ ہو، اعتدال کو، سنجیدگی کو، متانت کو، سمجھ بوجھ کو اختیار کریں، اور جذباتیت کا خاتمہ کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں، ٹھنڈے دل و دماغ سے فیصلے کریں… اگر ہم نے اپنا یہ رویہ نہ بدلا، تو پھر یاد رکھو کہ جس طرح اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنی رحمت سے ہمیں پاکستان عطا فرمایا، خطرہ ہے کہ کہیں ہم سے یہ نعمت چھین نہ لے، آدھا ملک ہم گنواں بیٹھے اسی جذباتیت کی وجہ سے، اسی گالی گلوچ کی وجہ سے، اسی ناسمجھی کی وجہ سے، اب آدھا رہ گیا ہے، خدا کے لئے اس کی تو حفاظت کرلو! جو بات زبان سے نکالو وہ تمہاری سولہ آنے سچی ہونی چاہئے، دوسروں پر الزام تراشی سے پہلے سوچ لو کہ کیا تم اللہ کے پاس جاکر اس الزام کو ثابت کرسکو گے، اگر نہیں ثابت کرسکوگے تو جہنم کے انگارے تمہارا مقدر ہیں‘اپنی زبان کو قابو میں لائو، اپنی سوچ کو قابو میں لائو، اپنی فکر کو قابو میں لائو، اعتدال پیدا کرو، سنجیدگی پیدا کرو، ایک دوسرے کی بات ٹھنڈے دل سے سمجھنے کا حوصلہ پیدا کرو‘ میں آپ حضرات سے اس عظیم اجتماع کے اندر یہ گزارش کرتا ہوں، یہ درخواست کرتا ہوں، ہاتھ جوڑ کر یہ کہتا ہوں کہ خدا کے لئے نفرتوں کے بیج بونا ختم کردو، نفرتوں کو اپنے دل سے نکال دو، اشتعال انگیز یاں ختم کردو، اور ٹھنڈے دل و دماغ سے اللہ سے رجوع کرکے مانگو کہ یا اللہ کون سا راستہ ہمارے لئے بہتر ہے، اور اس پر عمل کرو۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی  کا کراچی میں عید کے ایک بڑے اجتماع سے انتہائی درد دل کے ساتھ کیا جانے والا یہ خطاب اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ سیاسی قیادت بالخصوص عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے نفرت انگیز بیانیئے اور نفرت کے بیانیئے  کو سپورٹ کرنے والے میڈیا نے ملک و قوم کو بے چینی‘  بے اطمینانی‘ بے سکونی اور عدم استحکام کی طرف دھکیلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے‘ گزشتہ کئی دہائیوں سے قومی خزانے پر پلنے والے شیخ رشید تین سے زائد مرتبہ قوم کو ’’سول وار‘‘ کی خوشخبری سناکر نجانے کس کا حق نمک ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ شیخ رشید تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی اگر ’’فوج‘‘ سے جنگ ہوئی تو ’’میں‘‘ عمران کے ساتھ کھڑا ہوں گا‘ فواد چوہدری بھی کئی مرتبہ پاکستان میں کسی متوقع خانہ جنگی کی نوید سناچکے ہیں‘ شہباز گل اور دیگر لٹرم‘ پٹرم بھی بار بار خانہ جنگی‘ سول وار کے جملے دوہرا رہے ہیں… سوال یہ ہے کہ پاکستان میں ’’سول وار‘‘ اور خانہ جنگی کروانے کا منصوبہ امریکہ‘ اسرائیل اور بھارت کے علاوہ اور کس کا ہوسکتا ہے؟ شیخ رشید نے عید کے دن اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کے گلی محلوں میں جنگ ہونے جارہی ہے‘ سول وار کی دھمکیاں‘ خانہ جنگی کروانے کا بیانیہ‘ گلی گلی لڑائی کی پیشن گوئیاں‘ پاک فوج کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمران خان کی حمایت میں نکالے جانے والے جلوسوں میں نعرے‘ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی نذر آتش کرنے اور پاکستانی پاسپورٹ کو پھاڑنے  کے واقعات‘ ستائیسویں شب عظیم مسجد نبویؐ شریف کے تقدس کو مجروح کرنے اور پھر توہین مسجد نبویؐ کو عوامی ردعمل قرار دے کر اس گناہ عظیم کو جسٹیفائیڈ کرنے کی کوششیں کیا کسی بھی ہوش مند سیاست دان یا سیاسی جماعت سے ایسے نفرت انگیز بیانیئے کی توقع رکھی جاسکتی ہے؟ جس وقت رسوا کن ڈکٹیٹر‘ امریکی کولن پاول کی کال پر پاکستان کی ہوائیں ‘ فضائیں اور اڈے امریکیوں کے حوالے کر رہا تھا ‘ تب شیخ رشید اس بزدل کمانڈو کا بھی منہ چڑھا وزیر تھا اور آج جب عمران خان  کسی ’’نامعلوم‘‘ آزادی کی تلاش میں مئی کے آخر میں اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کا ارادہ کررہے ہیں تو … شیخ رشید ان کے بھی سب سے قریبی مشیر اور ساتھی ہیں … ایسا ’’ساتھی‘‘ کہ جو للکارتے ہوئے کہہ رہاہے کہ اگر عمران خان کی فوج کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو وہ عمران نیازی کے ساتھ کھڑا ہوگا‘ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار سے فیڈر پی کر  پندرہ  ‘ سولہ بار  اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارتوں کے مزے لوٹنے والا … جب بار بار ملک میں خانہ جنگی اور سول وار کی باتیں کرے گا‘ فوج سے جنگ کی نوید سنائے گا تو کیا اس سے پاکستان میں امن‘ سکون‘ اطمینان اور بھائی چارہ قائم ہوگا یا پھر نفرتوں کی آگ بھڑکے گی؟
اعلیٰ عدلیہ اور قومی سلامتی کے ضامن ادارے بھی یقینا یہ ساری خوفناک صورت حال بغور دیکھ رہے ہوں گے؟ کیا وہ ملک میں زبردستی بنائی جانے والی خانہ جنگی کی صورت حال کو اسی طرح کھلی آنکھوں سے دیکھتے رہیں گے …یا پھر آگے بڑھ کر ایک پرامن ایٹمی اسلامی ریاست کو سول وار اور خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے والے لبرل  فاشسٹ گروہ کو لوہے کی لگام چڑھانے کا بندوبست بھی کریں گے؟ میرا مسئلہ ن لیگ‘ پیپلز پارٹی‘ پی ٹی آئی ‘ جے یو آئی یا جماعت اسلامی نہیں ہے … بلکہ میرا اول و آخر مسئلہ ’’پاکستان‘‘ ہے‘ حکومتیں‘ سیاسی جماعتیں ‘  بنتی ٹوٹتی رہتی ہیں ‘ سیاست دان بھی آتے جاتے رہتے ہیں اس لئے کہ  کسی ’’انوکھے لاڈے‘‘  سیاست دان یا سیاسی جماعت پر پاکستان کے امن و سکون کو قربان نہیں کیا جاسکتا ‘ سیاسی سرگرمیاں … سیاسی دائرے میں رہیں تو ’’سیاست‘‘ کہلاتی ہیں لیکن اگر کسی کا سیاسی بیانیہ  دوسروں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنا‘ گالم گلوچ‘ الزامات اور بہتان تراشیاں کرنا بن جائے‘ جب تکبر‘ ضد‘  انانیت‘ جھوٹ اور الزام تراشی کے ذریعے انسانوں کو انسانوں سے دور کرنے کی سازش کی جائے … جب تیمرہ گرہ کی مسجد پر حملے اور امام کی  داڑھی زبردستی کاٹنے سے لے کر مسجد نبویﷺ کی توہین تک کو کرپشن کے خلا ف عوامی ردعمل قرار دے کر جیسٹفائیڈ کرنے کی کوشش کی جائے ‘ تو پھر ’’سیاسی بیانیہ‘‘ کم اور ’’فسادی بیانیہ‘‘ زیادہ بن جاتا ہے‘ اعلیٰ عدلیہ‘ قومی سلامتی کے ضامن اداروں اور حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے  کہ وہ خانہ جنگی‘ سول وار‘ فوج سے جنگ‘ ملک کی گلی گلی میں لڑائی کی نفرت انگیز باتیں کرنے اور دھمکیاں دینے والوں کی کوریج  پر سب سے پہلے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر مکمل پابندی عائد کرے اور جو شخص بھی قانون کو ہاتھوں میں لینے کی کوشش کرے … اس ’’فسادی‘‘ سے آہنی ہاتھوں سے نبٹے‘ لوگوں کے پاس لندن‘ امریکہ اور دبئی میں محلات ہوں گے‘ ہمارے پاس تو دین اسلام اور پاکستان کے سوا کچھ بھی نہیں‘ ہم کسی انوکھے ’’لاڈلے‘‘ کی سیاست کے لئے نہ ملک کو برباد ہوتے دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اسلامی شعائر کی توہین برداشت کرسکتے ہیں‘ انہیں زیک گولڈ سمتھ کی سپورٹ ہوگی‘ پاکستان کے 22کروڑ عوام تو صرف اللہ کی سپورٹ پر یقین اور اعتما د رکھتے ہیں‘ شیخ رشیدوں اور فواد چودھریوں کو کوئی بتائے کہ خدا نہ کرے کہ پاک فوج کے خلاف ’’جنگ‘‘ کی کسی میں ہمت پیدا ہو‘ لیکن خدانخواستہ اگر وہ وقت آن پہنچا تو پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ’’جنگ‘‘ کرنے والوں کو ایسا مزہ چکھائے گی کہ جو ان کی نسلیں بھی صدیوں  تک یاد رکھیں گی۔ (ان شاء اللہ)

 

تازہ ترین خبریں

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟