12:58 pm
عید اورلباس سوگواراں

عید اورلباس سوگواراں

12:58 pm

عیدپھرآئی اورچلی گئی۔یہ توخوشی کاموقع،اللہ کے انعام پرشکراداکرنے کادن۔لیکن جب میں اپنے وطن کے ان بے شمار لوگوں کو دیکھتاہوں جن کے پاس عیدکے دن بھی پیٹ بھر کر کھانے کوہے اورنہ ہی ان کے بچوں کیلئے،نئے توکیاصاف ستھرے کپڑے بھی نہیں تونجانے یہ شعرکیوں بے ساختہ میری زبان پر آجاتا ہے۔
ہوئی عید سب نے پہنے طرب وخوشی کے جامے 
نہ ہواکہ ہم بدلتے یہ لباس سوگواراں
اورایسے لوگ بھی توبے شمارہیں جواللہ کی عطاکردہ بے شمارنعمتوں سے اگرکچھ حصہ ان کودے دیں جوبے وسیلہ ہیں توان کے چہروں پربھی، مفقودمسکراہٹ آجائے،ان کی آنکھوں سے اداسی ایک دن کے لئے ہی سہی دورہوجائے اورخوشیاں رقص کرنے لگیں۔ مجھے مدینہ منورہ کاوہ یتیم بچہ بھی یادآجاتاہے جس کے سرپررحمت العالمین رسول اکرمﷺ نے ہاتھ رکھا تھاتو اسے دنیاکی سب سے بڑی نعمت مل گئی تھی۔کیااس کے امتیوں کورحمت العالمین رسول اکرمﷺ کی یہ سنت یادنہیں رہی؟کیا قرآن کریم میں یہ نہیں کہاگیاکہ ’’تم نیکی کونہیں پہنچ سکتے جب تک کہ اپنی وہ چیزیں(اللہ کی راہ میں)خرچ نہ کروجنہیں تم عزیز رکھتے ہو۔‘‘اور پھر فرمایا ’’تم نے دیکھااس شخص کو جو آخرت جزاوسزاکو جھٹلاتا ہے؟ وہی توہے جویتیم کو دھکے دیتاہے اورمسکین کوکھانا دینے پرنہیں اکساتا‘‘ ۔  یعنی نہ اپنے نفس کواس کام پر آمادہ  کرتاہے اورنہ اپنے گھروالوں سے کہتاہے کہ مسکین کو کھانا دیا کریں اورنہ لوگوں کومسکین کی مدد پر اکساتا ہے۔ سبحان اللہ!رب العزت نے یتیموں اور مسکینوں سے بدسلوکی کرنے اورکھانانہ دینے یادوسروں کواس کے لئے آمادہ نہ کرنے کاتعلق’’یوم دین‘‘ کو جھٹلانے سے جوڑاہے ۔ یعنی یتیموں اور مسکینوں کی مددنہ کرنے والے وہ ہیں جویوم آخرت اورجزا وسزاپرایمان نہیں رکھتے اور ظاہر ہے انہیں مسلمان نہیں کہاجاسکتا تو گویامسلمان ہونے اوریوم آخرت پرایمان رکھنے کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ یتیموں کوگلے لگایا جائے،ان سے شفقت سے پیش آیاجائے اور یتیموں، ناداروں اور مسکینوں کوخودبھی کھاناکھلایا جائے اور دوسروں کواس پر آمادہ کرنے کے لئے باقاعدہ مہم بھی چلائی جائے۔
ان آیات مبارکہ کی روشنی میں آج اپنے اپنے کرداراورعمل کاجائزہ لیجئے۔بیشک بنیادی ذمہ داری توحکمرانوں کی ہے جو عوام سے ٹیکس اسی لئے وصول کرتے ہیں کہ عوام کی فلاح و بہبودپرخرچ کیاجائے۔ بینکوں کے ذریعے سال پورانہ ہونے اورنصاب کونہ پہنچنے والی رقم پربھی زکوٰۃکا ٹ لی جاتی ہے تاکہ ناداروں پرصرف کی جائے لیکن پھربھی ناداروں غریبوں اور مسکینوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ایساکیوں ہے؟کیامسلمانوں کے حکمران یوم آخرت پریقین نہیں رکھتے یانظام زکوٰۃ صحیح طورپرنافذنہیں کرسکے۔ اپنے اطراف میں نظر ڈالئے آپ کوکتنے ہی نادار،مسکین اوریتیم بچے کوڑے پررزق تلاش کرتے نظرآجائیں گے۔معصوم سے بچے جو کچرے  میں پھینکے گئے گلے سڑے اناروں سے اپنی بھوک مٹانے کی کوشش کرتے ہیں،ایسے بچے ہرجگہ اورہرشہرمیں آپ کوملیں گے۔ ’’کیاتم نے دیکھاان لوگوں کوجوجزاوسزا کو جھٹلار ہے ہیں‘‘۔کیاہم بھی توان میں شامل نہیں؟ورنہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک مسلم معاشرے میں،ایک اسلامی ملک میں جگہ جگہ ننگے بھوکے لوگوں کی بھیڑنظرآئے اورمعاشرہ ان سے آنکھیں چرالے؟   فرمان الہٰی تویہ ہے کہ مسلمان اس وقت تک نیکی کونہیں پہنچ سکتے جب تک وہ اپنی ایسی چیزیں اللہ کی راہ میں خرچ نہ کردیں جوان کوبہت عزیزومحبوب ہیں۔ہم روزے رکھ کر،نمازپڑھ کر،حج اورعمرے کی ہرسال سعادت حاصل کرکے خودکونیکوکاروں میں شمار تو کرتے ہیں،پڑوسی بھوکاہو،محلے میں یتیم،مسکین اور ناداربیوائیں بے سہاراہوں اورہم عمرے کے لئے دوڑے چلے جائیں جو فرض نہیں ہے۔حج بھی زندگی میں صرف ایک بارمخصوص شرائط کے ساتھ فرض کیاگیاہے پھربھی کتنے ہی لوگ فخریہ گنواتے ہیں کہ انہوں نے کتنے حج کرلئے۔گھرکے باہرنام کی تختی پرجلی حروف میں ’’الحاج‘‘لکھوا رکھاہے ۔ ہرکسی سے’’حاجی صاحب‘‘ سننے  میں سرشاری محسوس کرتے ہیں۔لیکن یہ توبتائیں کہ اللہ کی راہ میں کتناخرچ کیا،کتنے یتیموں،ناداروں اورمسکینوں کو سہارادیا،اپنی کتنی محبوب اشیا اللہ کی راہ میں خرچ کردیں،ایساہوتا تو آج کوڑے کے ڈھیرپریہ بچے نظرنہ آتے جنہیں دیکھ کریہ تمیزکرنامشکل ہو گیاہے کہ یہ انسان کے بچے ہیں یا پھر اسی کوڑے کرکٹ اورکچرے کاحصہ!اللہ کاشکرہے کہ کئی تنظیمیں ان حالات میں بھی یتیم، مسکین اورناداربیواں کی نہ صرف خودمددکررہی ہیں بلکہ دوسروں کوبھی اکسارہی ہیں۔شاید اسی لئے زلزلے آآ کرپلٹ جاتے ہیں اورآسمان سے بارش بھی برس جاتی ہے کہ کھیتیاں سوکھنے نہ پائیں لیکن ہرکوشش ناکافی ہے کہ غربت میں اضافے اوریتیموں مسکینوں ناداروں کی تعدادبڑھانے کی منظم مہم اس سے کہیں زیادہ شدیدہے۔آگے بڑھئے آپ کواپنے عزیزوں رشتہ داروں میں ایسے سفیدپوش، نادار غریب مل جائیں گے جوآپ کی توجہ اورمددکے طالب ہیں۔ان کی مددکرتے ہوئے ان کی عزت نفس کاخیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ 
جب میں نے بالآخران سے عزت نفس کے خیال رکھنے کابہترین طریقہ دریافت کیاتوحسب عادت مسکرائے کہ پگلے دنیامیں سب سے آسان کام بھی یہی ہے اورسب سے مشکل بھی۔آپ آسان زباں میں کیوں نہیں بتاتے،ایسے جواب سے توالجھن بڑھتی ہے؟ فرمانے لگے’’مشکل اس لئے ہے کہ اپنے کسی عزیزیارشتہ دارکودیتے ہوئے دل کے کسی گوشے میں برتری کااحساس ہرنیکی بربادکردینے کااحتمال رہتاہے لیکن اگریہی کام اس طرح کیاجائے کہ اس عزیزیارشتہ دارکوپتہ نہ چلے کہ یہ مدد آپ کررہے ہیں،یہی کام اپنے کسی ایسے دوست کے ذریعے کریں جوان کے لئے اجنبی ہوتوپھردونوں اطراف میں خیرباقی رہتی ہے۔
ہم اپنی زیست کے پیہم مسرت خیزلمحوں سے ایک ساعت ہی سہی،انہیں صرف یادہی کرلیں جوہماری سلامتی کے لئے اپنی جان ہتھیلی پررکھ کراپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے اوراپناآج ہمارے کل پرقربان کررہے ہیں۔ ہمارے بچوں پرباپ کاسایہ محفوظ اورہمارے اہل خانہ کی سلامتی کے لئے ان شہداکی اکثریت اپنے ورثے میں اپنے کمسن بچے اور نوجوان بیواؤں کوچھوڑجاتے ہیں۔ ملکی سلامتی کے لئے ضربِ عضب اوردالفساد آپریشن میں مصروف ہیں اور ہاں! جب رمضان المبارک کی رحمتیں اوربرکتیں ہمارے گھروں پر دستک دے رہی ہوں گی،ہم اطمینان سے عیدگاہوں میں سجدہ ریزہوں گے تویہ اپنے اہل خانہ سے دوراپنے معصوم بچوں، بوڑھے اور بیماروالدین سے دور چلچلاتی گرمی میں خیموں میں عیدکادن گزاررہے ہوں گے۔
اجاڑ راستے، عجیب منظر،ویران گلیاں، بازار بند ہیں    
کہاں کی خوشیاں، شہر کی گلیاں لہولہو ہیں


 

تازہ ترین خبریں

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟