11:58 am
ایک چاند ،کئی عیدیں

ایک چاند ،کئی عیدیں

11:58 am

شوال کا چاند نظر آنے اورعید الفطر پر ملک میں گزشتہ کئی سال سے اتفاق رائے ناپید ہو چکا ہے۔اس بار بھی ملک میں اس اہم معاملہ یعنی ایک عید منانے پر اتفاق  نہ ہو سکا۔کسی علاقے میں اتوار، کسی میں پیر اور کسی میں منگل کو عید منائی گئی۔خیبرپختونخوا سمیت قبائلی علاقوں میں ایک روایت تھی کہ یہاں سعود ی عرب کے ساتھ عید منائی جاتی تھی۔افغانستان ، بحرین، عراق، اردن، کویت، فلسطین ، قطر، شام، سوڈان، عرب امارات، یمن، مصر، لیبیا،یورپ، وسط ایشیاء  کے تقریباً 50ممالک میں بھی سعودی عرب کے ساتھ عید منائی جاتی تھی۔ بنگلہ دیش اور برطانیہ کے بعض حصوں میں بھی سعودیہ کو ہی مد نظر رکھا جاتا ہے۔البتہ برطانیہ کے کچھ علاقوں میں مراکش اور جنوبی افریقہ کے اعلانات پر عمل ہوتا ہے۔مگر اس بار قبائلی علاقوں ، خیبر پختونخواہ، افغانستان،سعودی عرب، ملک کے دیگرحصوں میں الگ الگ عید منائی گئی۔مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق آزاد کشمیر، مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں عید منائی گئی۔
آج جب کہ ملت اسلامیہ با لعمو م اورکشمیر، بھارت،شام، عراق،افغانستان، اراکانی،فلسطینی عوام بالخصوص کفارقابضین کے نشا نے پر ہیں۔ بھارت، فلسطین، افغانستان، بوسنیا، برما، افریقہ اور دیگر ممالک میں نہتے مسلمان بے دردی سے شہید کئے جا رہے ہیں۔ عالمی برادری  مسلمانوں کے بہتے خون ناحق پر خاموشی سے نظارہ کررہی ہے ۔ خاک و خون میں لت پت اس خطۂ ارض پر رہنے والی غیور قوم صبر و استقلال اور بلند حوصلوں کے ساتھ بھارتی فورسز کا مقابلہ کر رہی ہے اور اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی حکمرانوں کے حربے، عیاری، مکاری،سازشیں اور جبر اس قوم کے اعصاب کو کمزور نہیں کر سکے ہیں۔سینکڑوں آزادی پسند کشمیری طویل مدت سے جیلوںمیں سڑ رہے ہیں۔ مسلمانوں سے ان کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں،گھروں کو بارودی دھماکوں سے اڑایا جا رہا ہے، ان سے ملازمتیں چھینی جا رہی ہیں۔ان کا روزگار اور معیشت تباہ کی جا رہی ہے۔مساجدمقفل کی جا رہی ہیں۔ سرینگر کی عید گاہ اور جامع مسجد عید کے دن مقفل رہی۔ جنگ بندی لکیرکے آر پار اورجموں خطہ کے مسلمانوں کو براہ راست نشانہ بنا دیا گیا ۔تمام ترسازشوں اور ظلم و زیادتی کے باوجود کشمیری قوم مقدس جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ عید انتہائی سادگی سے منائی گئی اورغیور حریت پسند عوام نے شہداء کے ورثاء، یتیموں، بیوائوں، معذوروں، زخمیوں، محبوسین اور نادار وبے سہارا لوگوں، مستحقین کو یاد رکھ کر اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرتے ہوئے حقیقی مبارکبادیں سمیٹیں۔مگر ایک چاند اور کئی عیدیں منانے پر لوگ خوش نہیں۔عوام کی آراء یہ ہے کہ ملک بھر میںایک عید ہو۔ اسے ایک دن منایا جائے۔ لوگ ایک چاند، ایک عید کے تصور کو مسلمانوں میں اتحاد و یک جہتی و ہم آہنگی کا پیغام قرار دیتے ہیں۔ اس لئے چاہتے ہیں کہ رویت ہلال کمیٹی قبائلی علاقوں کے علمائے کرام کو بھی اعتماد میںلے۔ ان کی آراء کا بھی احترام کیا جائے۔ لیکن ایسا تب ممکن ہے جب اس کی تیاریاں شوال کے بجائے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے سے ہی کی جائیں۔منگل کو مغرب کے وقت بڑے حجم کا چانددیکھا گیا۔ رمضان المبارک کے اختتام بالخیر کے لئے اس کا آغاز بالخیر ہونا چاہئے۔ رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے دیگرحصوںکی طرح قبائلی علاقوںمیں بھی ایسا بندوبست کرنا چاہیئے تاکہ وہاں سے بھی معتبر و مستند شواہد موصول ہوں اور انہیں قبول کیا جائے۔ اس کا سہرا اسی کمیٹی کے سر ہے۔ وہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ ایک چاند اور تین تین عیدوں کی روایت کا خاتمہ ضروری ہے۔ یہ ایسا تنازعہ ہے جس نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی کی پوزیشن مضحکہ خیز بنا دیا ہے۔ رمضان المبارک کی تکمیل کے بعد چاند رات اور عید کے دن مسلمانوں کو حقیقی خوشی نصیب ہوتی ہے۔ چاند دیکھنے کی خوشی اور عید تقریبات کی رونقیں منفرد مقام رکھتی ہیں۔ دور دور سے لوگ گھروں کو لوٹتے ہیں۔ بچھڑے ہوئے ملتے ہیں۔ قیدیوں کی سزائیں کم ہوتی ہیں۔ عید کی صبح عید گاہ میں مسلمانوں کے اجتماعات ، بچوںکی عیدی ، دشمنیوں کا دوستیوں میں بدلنا، غلطیوں سے معذرت، گھروں میں ٹولیوں کی صورت میں آنا جانا، سوئیاں ، کھیر،لذیز پکوان سے دل اور فضائیں معطر ہو جاتی ہیں۔ جب غریبوں اور محتاجوں کو بھی ان خوشیوں میں شامل رکھا جائے توسونے پہ سہاگہ ۔ بلکہ معاشرے کے محروم و پسماندہ لوگوں کو معاونت و دلجوئی کی خاص ہدایت ہے۔ احسن طرز عمل سے ان کو بھی خوشیوں میں شامل کرنا انتہائی لازمی ہے تا کہ وہ احساس کمتری یا طنز و مزاح کی زد میں نہ آ سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ فطرانہ سمیت صدقات پر بیوی، باپ دادا، بیٹے ، پوتے کا کوئی حق نہیں۔ حضرت محمد ﷺ نے صدقات کبھی خود قبول نہیں کئے البتہ ہدیہ قبول کیا اور اس میں دوسروں کو شامل بھی کیا۔  
عید الفطر کامیابی و فلاح کا بھی عالمگیر دن ہے۔ قرآن پاک کے نزول و تکمیل کے حوالے سے بھی اس کی خاص اہمیت ہے۔ مسلمانوں نے قرآن کو پکڑا تو کامیاب و کامران ہوئے، اسے چھوڑا تو زوال ان کا مقدر بنا۔ یہ دن آزاد قوموں کو مبارک ہو، آزادی کا تحفظ بھی اہم فریضہ ہے۔کمزور اور محکوم قوموں کے لئے آزادی کی جدوجہد میں معاونت اور دعا کی جانی چاہئے، شہدا اور معذوروں کے ورثاء ، قیدیوں ، یتیموں، بیوائوں کو بھی یاد رکھا جانا چاہیئے۔ 


 

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی