12:15 pm
آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی عید مصروفیات

آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی عید مصروفیات

12:15 pm

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی سنجیدگی کا اندازہ ان کی طرف سے عید مہاجرین ، متاثرین اور پاک فوج کے ساتھ منانے کے اپنے فیصلے پر عمل کرنا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی سنجیدگی کا اندازہ ان کی طرف سے عید مہاجرین ، متاثرین اور پاک فوج کے ساتھ منانے کے اپنے فیصلے پر عمل کرنا ہے۔ برستی بارش کے دوران سلائیڈنگ کے خطرے کے باوجود وہ پیر کوراتوں رات اسلام آباد سے مظفرآباد پہنچے۔ مرکزی عید گاہ میں نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے بعد ان کی قیادت میںمقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یک جہتی ریلی نکالی گئی۔مقبوضہ کشمیر کے عوام قابض اور جارحیت پسند بھارت کے مظالم کے شکار ہیں۔ عید پر بھی وہ پابندیوں کا شکار رہے۔ سرینگر کی جامع مسجد اور مرکزی عید گاہ پر تالے چڑھائے گئے۔کشمیری عوام کی کیا عیدہو گی کہ ہزاروں نوجوان، بزرگ خواتین اور بچے قابض ہندوستان کی جیلوں میں سالہا سال سے سڑ رہے ہیں۔ کتنی ماؤں کے لخت جگر ان کے سامنے شہید کئے گئے۔ کتنے ہیں جن کی لاشوں کا ابھی تک علم نہیں کہ وہ کن بیابانوں، پہاڑوں، گلیشئیرز اور گمنام قبروں میں دفن ہیں۔ کشمیری رہنماجیلوں میں برزخ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کشمیری کیا عید منائیں جن کے ماؤں ،بہنوں ، بیٹیوںکے آنچل تار تارہوں ۔جن کے بچوں کے خون سے ساری سرزمین رنگین ہے۔ریلی کے بعد وہ وزیراعظم ہائوس میں لوگوں سے عید ملے۔وہاں سے نزدیک ہی قائم مانکپیاں کیمپ پہنچے۔ سرینگر شاہراہ پر دریائے جہلم کے کنارے قائم مہاجرین کے اس کیمپ میں ان کے ہمراہ وزرائے حکومت خواجہ فاروق احمد، خان عبد الماجد خان، چوہدری عبدالرشید، دیوان علی خان چغتائی، رکن اسمبلی جاوید احمد بٹ، انتظامیہ افسران بھی تھے۔وزیر اعظم نے مہاجرین کے لئے 6لاکھ روپے عیدی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہاجرین 1989ء کے لئے پہلے مرحلے میں 10ارب روپے کی لاگت سے1300گھر تعمیر کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر اس کا اعادہ مظفر آباد میں عیدالفطر کے روز کیا۔ عمران خان کی حکومت نے رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے پہلے ہی تین ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔ آزاد کشمیر کی حکومت مانکپیاں اور بسناڑہ سمیت دیگر علاقوں میں زمین کی خریداری کے لئے پانچ ارب روپے ادا کررہی ہے۔جہاں نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے وہاں کشمیری پناہ گزینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مانکپیاں کیمپ میں ٹرانسفارمر کی فوری تنصیب کی ہدایت پر فوری عمل کیا گیا۔ ایک نصب ہوا اور دوسرا بھی نصب کیا جانا ہے۔امید ہے کہ روزگار،پینے کا صاف پانی،تعلیم، صحت کے مسائل بھی حل ہوں گے۔باعزت آبادکاری، تحریک آزادی پر بھی توجہ دی جائے گی۔  اس کے بعد وہ سرینگر شاہراہ پر ہی قائم تعمیر کئے گئے ٹھوٹھہ مہاجر کیمپ گئے۔ مہاجرین کے ساتھ عید منائی۔ ان کے مسائل سنے۔ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ جب وزیراعظم ٹھوٹھہ سے چکوٹھی کی طرف روانہ ہوئے تو ان کا سامنا سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ہوا۔ جن کا یہی آبائی علاقہ ہے۔ وزیراعظم نے اپنا قافلہ روک کر سابق وزیراعظم سے سرراہ ملاقات کی۔ ان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آ کر خیر سگالی اور اعتماد سازی جذبے کا اظہار کیا۔ وہ جب چکوٹھی پہنچے تو پاک فوج کے افسران اور اہلکاروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم کو جنگ بندی لائن پر قائم لال پل کے اس پار بریفنگ دی گئی۔ سامنے مقبوضہ کشمیرکا علاقہ نظر آ رہا ہے۔ دونوں ملکوں کی فوج ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ہوئے ہیں۔ اسی راستے سے سرینگر مظفرآباد بس سروس اور تجارت کے لئے ٹرک سروس چل رہی تھی جو اگست 2019ء سے بند کر دی گئی ہے۔ بھارت چاہتا ہے کہ کشمیریوں کے درمیان سفری اور تجارتی رابطے بند رہیں۔ اس جنگ بندی لائن کی نگرانی کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ہدایت پر 1949ء سے یو این فوجی مبصرین تعینات ہیں۔ جن کا گرمیوں میں ہیڈ کوارٹر سرینگر میں اور سردیوں میں اسلام آباد میں کام کرتا ہے۔ پاکستان کی طرف سے فوجہ مبصرین کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہے لیکن بھارت ان کو آزادانہ اجازت نہیں دیتا بلکہ کئی بار بھارتی فوج نے یوا ین مبصرین کی گاڑیوں پر گولہ باری بھی کی۔ جب کہ ان گاڑیوں پر اقوام متحدہ کے پرچم بھی لہرا رہے تھے۔ بھارت چاہتا ہے کہ یہ مبصرین اپنا کام نہ کریں اور واپس چلے جائیں۔ مگر ان مبصرین کی یہاں پر موجودی انتہا ئی ضروری ہے۔ ان کی تعداد میں اضافہ کرنا بھی ضروری ہے تا کہ یہ اپنا کام متحرک ہو کر جاری رکھ سکیں ۔ فوجی مبصرین کی تعداد میں اضافہ کرکے ان کو سفارتی کردار بھی دیا جا نا چاہیئے۔ 
وزیراعظم کی عید مصروفیات کا مشاہدہ کرنے کے لئے ان کے ایک ذہین اور محنتی میڈیا ایڈوائز، پریس سیکریٹری خالد گردیزی کے تعاون کے بغیر ناممکن تھا۔ وہ وزیراعظم کی میڈیا ٹیم کے سربراہ ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی میڈیا برادری ہی نہیں بلکہ وہ کشمیری صحافی برادری اور پاکستان کے پریس کلبوں، یونینز میں احترام سے دیکھے جاتے ہیں۔ توقع ہے سردار تنویر الیاس خان کا دور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے سنہری دور ثابت ہو گا۔ لوگوں کی امید بڑھ گئی ہے کہ وہ ان کے دور میں با وقار زندگی گزار سکیں گے

تازہ ترین خبریں

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

 آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔