12:17 pm
 سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا

 سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا

12:17 pm

یار دلنواز محترم قاضی عبد القدیر خاموش کی تحریر اس خاکسار تک پہنچی…پڑھنے کے بعد دل نے فیصلہ دیا…کہ اس پر مغز تحریر کو قارئین تک بھی پہنچنا چاہیے
یار دلنواز محترم قاضی عبد القدیر خاموش کی تحریر اس خاکسار تک پہنچی…پڑھنے کے بعد دل نے فیصلہ دیا…کہ اس پر مغز تحریر کو قارئین تک بھی پہنچنا چاہیے ،اگر دلیل کے ساتھ کوئی صاحب عقل و دانش جواب دینا چا ہے،تو اس خاکسار  کا کالم حاضر ہے،قاضی عبد القدیر خاموش لکھتے ہیں کہ صلاح الدین ایوبی کے خلاف صلیبی تعاون سے نام نہاد خانقاہی تحریک اٹھی تو عالم اسلام کے اس بطل جلیل نے اپنے انٹیلی جنس چیف علی بن سفیان سے کہا کہ ان سب کو کچل ڈالو ، میدان جنگ میں بر سر پیکار شمشیر بکف دشمن کو معاف کیا جاسکتا ہے ، لیکن اپنی افواج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا میرا بیٹا بھی ہو تو قابل معافی نہیں … قومیں میدان میں دشمن سے لڑ کر تباہ نہیں ہوتیں بلکہ سازشی عناصر کی جانب سے قوم اور فوج کے درمیان دوریاں پیدا کردینے سے تباہ ہوتی ہیں اور پھر کبھی اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہو سکتیں … تاریخ بتاتی ہے کہ پروپیگنڈہ کا مہلک ہتھیار صلیب وہلال کے معرکوں میں صلاح الدین کے خلاف پہلی بار جس سفاکیت سے استعمال کیا گیا تھا ، اب اس سے بھی فزوں تر قوت کے ساتھ یہی حربہ پاک افواج کے خلاف رو بہ عمل ہے ۔جسے  ففتھ جنریشن وار کا نام دیا جاتا ہے ۔ تکنیکی طور پر اس جنگ کی تعریف یہ ہے کہ پروپیگنڈے کے زور سے اپنی قوم کو ہی فوج کے خلاف کھڑا کردیا جائے ،اور باہمی انتشار اور عدم اعتماد کی کیفیت پیدا کرکے ایسا عدم استحکام مسلط کردیا جائے کہ دشمن کچھ کئے بغیر ہی جیت جائے ، جیسا 1971 ء میں ڈھاکہ میں ہوا۔
ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد        
پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد
کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار
خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد
ابھی گزشتہ برس یورپی یونین کے ایک ادارے نے  ’’فالس فائلز ‘‘ کے نام سے  پاکستان کے خلاف بھارتی نیٹ ورک پکڑا ہے ، جس میں ہزاروں کی تعداد میں ویب سائٹس ، میڈیا سیلز شامل پائے گئے ، پاکستان نے اگست 2020ء میں بھارتی علاقہ کرناٹک میں بھارت کا ایک بہت بڑا سوشل میڈیا سیٹ اپ بے نقاب کیا اور اقوام متحدہ میں تفصیلات جمع کروائیں ، اب تک بھارت اس کا جواب نہیں دے سکا…ان دونوں بھارتی سازشی مراکز کا بجٹ کروڑوں ڈالر تھا ،اور انہیں بھارت کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور امریکی انٹیلی جنس کی ٹیکنیکل مدد حاصل تھی ، یہاں سے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں پاک افواج کے خلاف پوسٹیں اور ٹویٹس اردو زبان اور پاکستانی ناموں کے ساتھ سوشل میڈیا پر لانچ کی جاتی ہیں اور بے خبر سیاسی کارکن انہیں لے اڑتے ہیں ، اپنے ہی سر میں راکھ ڈالنے اور اپنے ہی دفاع کو کمزور کرنے ۔
میرے ہی لہو پر گزر اوقات کرو ہو    
مجھ سے ہی امیروں کی طرح بات کرو ہو 
دن ایک ستم ایک ستم رات کرو ہو
وہ دوست ہو دشمن کو بھی تم مات کرو ہو 
دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ      
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو 
یہ کل کے بچے کیا سمجھتے ہیں کہ وہ ان سے بے خبر ہیں ان کے پاس ان کا کوئی حل نہیں ؟ مسئلہ صرف اتنا ہے کہ بے سمجھ سیاسی کارکن اپنے ہیں ، دشمن نہیں… ہمارا یہ مطلب نہیں کہ زباں بندی کردی جائے ، ایک استعماری سناٹا مسلط کردیا جائے ، ایسا ممکن نہیں نہ ہی ہمارے اداروں سمیت کوئی یہ چاہتا ہے… افواج کے سیاسی فیصلوں ، سیاسی کردار اور پسند نا پسند سے اختلاف کیا جا سکتا ہے ، اور ہم بھی کرتے ہیں ، مزے کی بات یہ کہ مسلح افواج کے ادارے اس مثبت اعتراض یا اختلاف کو عزت دیتے ہیں ، قبول بھی کرتے ہیں‘لیکن توہین ، تضحیک ، الزام تراشی ، دشمن کے الفاظ کے لئے اپنے قلم وزبان کو وقف کرنا یہ ناقابل برداشت ہے ، اداروں کے لئے بھی اور معاشرے کے لئے بھی … اپنی افواج کے خلاف کھڑے ہونا کیا ہے ، اس کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ سابق بھارتی  آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کا ایک بیان ہے کہ پاکستانی فوج کو کشمیر سے دور رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے پاکستانی عوام کے ساتھ الجھا دیا جائے‘ اس میں بھارت کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ پاکستانی عوام میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو پیسے کے عوض اپنی فوج اور ملک  کے خلاف سب کچھ کرنے  کے لئے تیار ہو جائیں گے‘   بھارتی جرنیل کے الفاظ پاکستانی قوم کے منہ پر طمانچہ کے مترادف نہیں ؟ فوج اور وطن کیخلاف کام کرنے والے لوگ غدار کہلاتے ہیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بکرم سنگھ زیادہ غلط بھی نہیں ہے‘کیوں کہ یہ بات انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہی ہے کہ پاک فوج کے خلاف پاکستان کے اندر ہی سے ایک ایسی خطرناک مہم چلا دی گئی ہے جو ملکی سلامتی کے لیے کے خلاف دشمن کی مہم کا حصہ لگتی ہے، اور یہ بات افسوس سے کہنا پڑتی ہے کہ پاکستان میں تحفظ اور بقا کی ضمانت پاکستان آرمی کے مخالفین کی کمی نہیں ہے… جو کہ اکثر مغربی ایجنڈ ا پر عمل پیرا ہو کر افواج پاکستان اور دیگر اداروں پر تابر توڑ حملے کرتے رہتے ہیں۔
(جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

 آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

پاکستانی گانا چین کے سکولوں میں بھی گائے جانے لگے۔۔۔چینی ٹیچر نے کلاس میں کونسا پاکستانی گا ناخوب صورت انداز میں گنگنا کر سب کو حیران کر دیا

پاکستانی گانا چین کے سکولوں میں بھی گائے جانے لگے۔۔۔چینی ٹیچر نے کلاس میں کونسا پاکستانی گا ناخوب صورت انداز میں گنگنا کر سب کو حیران کر دیا