12:18 pm
پی ٹی آئی جلسے اور ملکی معیشت

پی ٹی آئی جلسے اور ملکی معیشت

12:18 pm

پاکستان میں سیاسی حالات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی سیاسی حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے حکمران سیاسی جماعتوں کو میدان میں جلسہ جلسہ کھیلنے
پاکستان میں سیاسی حالات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی سیاسی حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے حکمران سیاسی جماعتوں کو میدان میں جلسہ جلسہ کھیلنے پر مجبور کر دیا ہے۔نون لیگ کے جلسوں کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں اور تحریک انصاف کے جلسوں کی قیادت عمران خان  بذات خود کر رہے ہیں۔عمران کے الیکشن کروانے کے مطالبہ نے سب کو حیرت زدہ کر دیاہے بلامبالغہ عمران خان کے فقیدالمثال جلسے  اور قومی آزادی کے بیانیہ نے سب کو ورطہ حیرت و استعجاب ڈال دیا ہے۔ عمران خان کا سیاسی شعور کہ اگر مجھے اقتدار سے سازش کے ذریعے نکالا گیا تو میں پہلے سے زیادہ خطرناک ہو جائوں گا ‘ درست اور امر واقع ثابت ہو رہا ہے۔
موجودہ حکومت جذبہ انتقام سے مسلح ہو کر  اپنے مقاصد کی تکمیل میں مکمل کاشوں کا عملی اظہار کر رہی ہے۔ توہین مذہب کے حوالے سے جو  واقعہ سعودی عرب میں مسجد نبوی میں پیش آیا ہے اس کے تانے بانے تحریک انصاف کی قیادت سے جوڑ کر غیر قانونی مقدمات کا  آغاز کرچکی ہے۔حکومت کو ادراک کرنا چاہیے تھا کہ پہلے ہی مارچ‘اپریل میں بیرونی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹی بل میں سرمایہ کاری صفر رہی ہے‘ جبکہ حکومت نے ٹی بلز کے ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا ہے لیکن یہ ریٹس بھی بیرونی سرمایہ کاروں کو مقامی بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ نہیں کر سکے جس کی وجہ سے ہمیں مزید کشکول گدائی کو دراز کرنا پڑے گا۔ حقائق بہت واضح ہیں مزید دو ماہ میں بھی مقامی بانڈز میں سرمایہ کاری کے امکانات معدوم ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوگا موجودہ جاری حالات میں معیشت پر عدم اعتماد کا عملی اظہار ہے۔ سرمایہ کاروں اور عوامی سطح پر یہ رائے پختہ ہو چکی ہے کہ اگر پہلی حکومت چند دنوں میں تتر بتر کی جا سکتی ہے تو موجودہ حکومت جو تلوار کی دھار اور داخلی اور خارجی بیساکھیوں پر چل رہی ہے کسی بھی وقت بغیر کسی مزاحمت کے گر سکتی ہے‘ موجودہ حکومت کے اندر اختلافات اور عہدوں کی بندر بانٹ کا لاوا پک رہا ہے موجودہ حکومت کا کوئی معاشی اور سیاسی معرکہ سر کرنا ممکن نہیں ہے۔ان حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان مقیم لندن وطن یاترا کیلئے ابھی تک متذبذب ہیں۔ ملک میں غیر فطرتی طریقے سے عمران خان کی حکومت کی تبدیلی نئی شیل شبیلی حکومت کے لئے بدترین سیاسی مستقبل کا شاخسانہ بن سکتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے انجام سے شعوری طور پر باخبر ہے اور وہ محتاط انداز میں حکومت میں رہ کر اپنی سیاسی بقا کیلئے راستے نکال رہی ہے۔ بلاول زرداری کا وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنا اور خارجہ امور کے معاملات کر ظرف  نگاہی سے سمجھنے کی کوشش کرنا  پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے نیک شگون ہو گا۔ میاں نواز شریف کو بغیر  وزیر خارجہ کے وزرارت چلانے کا   سطحی شعور حاصل تھا۔موجودہ حالات میں مملکت پاکستان کو دوست ممالک سے تعلقات بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں بحیثیت قوم کے دوست ممالک  کے سہارے اور تعاون کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔بلاول بھٹو اپنے نانا ذوالفقار علی  بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی وجہ سے مغربی دنیا ‘ عرب ممالک‘ روس اور چین ہیں اپنا ایک خصوصی مقام رکھتے ہیں۔ اگر موجودہ مشکل حالات میں سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات اور چین فراخدلی کے ساتھ پاکستان کی مالی مدد کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں تو اگلے ایک سال تک ملکی معیشت میں استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔
فی الحال صورت حال انتہائی پریشان کن ہے حکومت پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کا دورہ کیاگیا ‘اس دورے کا واضح مقصد مالی امداد کاحصول تھا۔ حکومت کی طرف حسب معمول دورے کو انتہائی کامیاب دورہ قرار دیاگیا لیکن نتائج کے اعتبار سے اور مالی اعتبار سے   پچھلے دس ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ تقریباً 39 ارب 30 کرو ڑ ڈالر ہو چکا ہے۔ مالی سال 2018 ء میں لیگی حکومت میں تجارتی خسارہ 37 ارب 70 کروڑ ڈالر  تھا  جو مالی سال 2019 ء میں کم ہو کر 32 ارب ڈالر تک آ گیا تھا۔2020ء  میں مزید کم ہو کر 23 ارب 20 کروڑ ڈالر پر آچکا تھا اور مالی سال 2021 ء میں بڑھ کر 31 ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور ابھی تک اضافے کا رحجان جاری ہے اور سابق تمام ریکارڈ کو مات دے چکا ہے۔  ان حالات میں پاکستان کو ڈالروں کی شدید ضرورت ہے جو کہ  برآمدات سے حاصل کئے جا سکتے تھے۔پچھلے دس ماہ میں برآمدات 26 ارب ڈالر رہیں‘ جبکہ درآمدات 65 ارب ریکارڈ کی گئیں‘ اگر ماہ اپریل 2022ء کے اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں برامدات 91 ملین ڈالر ہیں اور درآمدات 190ملین ڈالر‘ درآمدات برآمدات سے دو گنی ہیں۔ان دگر گوں حالات میں قرض کا حصول کسی معرکہ سے کم نہیں ہے اس معرکہ کو سر کرنا ملکی معیشت کی بحالی کیلئے بے حد ضروری ہے۔مفتاح اسماعیل کے بیانات سے عوامی سطح پر مایوسی اور ناامیدی میں اضافہ ہوا ہے ان کا فرمانا ہے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ان  مانگے تانگے کی حکومت کے پاس کوئی مثبت عوامی فلاح پر مبنی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ ان حالات سے نکلنے کیلئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈالرز سکیم متعارف کروانے  کی تجویز دی ہے اور اس کے علاوہ کرپٹو کرنسی رکھنے والوں سے دس فیصد جرمانہ وصول کرکے اس جائز قرار دینے کی تجویز پیش کی  ہے۔ ان پر عمل درآمد کرنا بظاہر مشکل نظرآرہا ہے۔ آنے والے دنوں میں  پاکستان کے عوام کن معاشی انگاروں پر تڑپیں گئے  بجٹ میں ظاہر ہو حائے گا ‘کیونکہ آئی ایم ایف ایمنسٹی سکیموں بمعہ انڈسٹری  ایمنسٹی سکیم کے حق میں نہیں ہے۔ حکومت کی متذبذب پالیسیوں کی بدولت اور مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظراچھی خبریں طلوع ہونے کے امکانات کم کم ہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

 فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی