12:43 pm
 سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا

 سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا

12:43 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
 سابق بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کا ایک بیان ہے کہ پاکستانی فوج کو کشمیر سے دور رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے پاکستانی عوام کے ساتھ الجھا دیا جائے‘ اس میں بھارت کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ پاکستانی عوام میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو پیسے کے عوض اپنی فوج اور ملک  کے خلاف سب کچھ کرنے  کے لئے تیار ہو جائیں گے‘   بھارتی جرنیل کے الفاظ پاکستانی قوم کے منہ پر طمانچہ کے مترادف نہیں ؟ فوج اور وطن کیخلاف کام کرنے والے لوگ غدار کہلاتے ہیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بکرم سنگھ زیادہ غلط بھی نہیں ہے‘کیوں کہ یہ بات انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہی ہے کہ پاک فوج کے خلاف پاکستان کے اندر ہی سے ایک ایسی خطرناک مہم چلا دی گئی ہے جو ملکی سلامتی کے لیے کے خلاف دشمن کی مہم کا حصہ لگتی ہے، اور یہ بات افسوس سے کہنا پڑتی ہے کہ پاکستان میں تحفظ اور بقا کی ضمانت پاکستان آرمی کے مخالفین کی کمی نہیں ہے… جو کہ اکثر مغربی ایجنڈ ا پر عمل پیرا ہو کر افواج پاکستان اور دیگر اداروں پر تابر توڑ حملے کرتے رہتے ہیں۔

یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ فوج کا وجود ملکی سلامتی کے لازم ہے ، اور جہاں فوجیں نہیں ہوتیں ، یا کمزور ہوتی ہیں تو وہاں کیا عالم ہوتا ہے ، اسے جاننے کی خاطر زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ، عالم اسلام کی صورتحال پر ایک نظر ڈالنا ہی کافی ہے ، جو اس وقت خون آشام ہنگاموں کی لپیٹ میں ہے، لاکھوں مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں اور جو زندہ ہیں، ان کی حالت مردوں سے بھی بدتر ہے۔
 استعمار نے عراق، لیبیا، یمن، شام، مصر  جیسے ہنستے بستے اور متمول مسلم ممالک کی اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دی ہے ، کیا یہ حملہ ہم پر نہیں ہوا تھا ، دہشت گردوں کے لشکر ہمارے لئے تیار نہ ہوئے تھے ؟ انہیں کس نے روکا ، یہ پاک افواج کے افسرو جوان ہی تھے جو سینہ سپر ہوئے اور 80ہزارجانوں کی قربانی دے کر  انہوں نے شہروں کا سکون ، اور شہریوں کی نیند کو بحال کیا اور آج بھی ملک کے چاروں طرف سے لپکنے والی دشمنی اور دہشت گردی کی آگ کا مقابلہ کون کر رہا ہے ؟ یہ روزانہ خاکی پیرہن پر اپنے لہو کی سرخی سجائے ، قبر  وں میں اترنے والے کون ہیں ؟وہ کون ہیں جو صدا لگاتے ہیں کہ
سو جائو عزیزو کہ فصیلوں پہ ہر اک سمت      
ہم لوگ ابھی زندہ و بیدار کھڑے ہیں
 شہر کے باسی کو گردشِ لیل ونہار میں کیا معلوم کہ جون میں بھی سیڈل پوسٹ (سیاچن) برف سے ڈھکی ہوتی ہے۔ جب برفانی طوفان (بلیزرز) طیش پہ مائل ہوں تو اگلو (دھات کے بنے گول فوجی بنکر) تک کو اپنے نیچے نگل لیتے ہیں‘جاڑے میں آمدورفت اور مواصلات منجمد ہو جاتے ہیں۔ جہاں پانی پینے سے پہلے پانی بنانا ضروری ہے‘ سو برف پگھلائی جاتی ہے‘ وہاں ہفتوں سورج اپنا چہرہ نہیں دکھاتا…ہر جانب کریوس(گہری، اندھی اور اندھیری کھائی) منہ کھولے ہانپ رہی ہے‘اہل خانہ سے تو کیا، موسمی حالات مہینوں اپنے بیس کیمپ سے قطع تعلق رکھتے ہیں‘کچھ لوگ پھر بھی تنومندی سے وہاں ڈٹے بیٹھے ہیں…میرے لیے! تمہارے لیے! کسی کو کیا معلوم کہ شمالی وزیرستان  یا بلوچستان میں جب آئی ای ڈی(خودکار دھماکہ خیز مواد، جو کہ دہشت گرد مسلح افواج کے خلاف استعمال کرتے ہیں) دھاڑتی ہے تو بارودی اجسام کتنے ٹکروں میں تقسیم ہو کر ادھر ادھر بکھرتے ہیں‘ جب باقی ساتھی ان ٹکڑوں کو چنتے ہیں، تو ان پہ کیا بیتتی ہے؟ جی! میرے لیے، تمہارے لیے‘ یہ پھڑپھڑاتا ہیلی کاپٹر دیکھنے میں کتنا رومانوی لگتا ہے‘ لیکن جب کبھی اپنے ہی مدار میں تین سو ساٹھ کے زاویے پہ گھومتا ہوا زمین کا بوسہ لے لے تو خود سمیت اپنے سواروں کو بھون ڈالتا ہے‘ وہ برق رفتار ٹینک گر راکٹ لانچر کا نشانہ بن جائے تو اپنے اندر ایک آتشیں بھٹی سجا لیتا ہے… کچھ لوگ راضی با رضا جلتے ہیں‘ میرے لیے! تمہارے لیے! اور ہم ہی اگر ان پر پر گالی اچھالیں جو ہمارے کل پر اپنا آج قربان کر رہے ہیں تو ، ہم سے زیادہ بددیانت اور نا شکرا پھر کون ہوا ؟ 
’’شہیدوں کے لہو سے جو  زمیں سیراب ہوتی  ہے
بڑی زرخیز ہوتی ہے بہت شاداب ہوتی ہے
جہاں سے غازیانِ ملتِ بیضا گزرتے ہیں
 وہاں کی کنکری بھی گوہرِ شب تاب ہوتی ہے‘‘  
ایک ایسے دور میں جب عالم اسلام میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، پاکستان کے 23کروڑ سے زائد عوام سکون سے زندگی گزارتے ہیں اور رات کو سکون سے سوتے ہیں… سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہے؟  دشمنوں کے درمیاں ، سازشوں کے منجدھار میں، بدقسمتی سے ہم ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں کرپشن اور لوٹ مار کا دور دورہ ہے‘ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری نے عام شہریوں کی مت مار کر رکھ دی ہے… سیاستدان بے دریغ ملکی سرمایہ لوٹ کر باہر کے ممالک میں منتقل کرتے آئے ہیں، یہاں تک کہ اس ملک کی اشرافیہ پاکستان کے بجائے بیرون ملک میں علاج کروانے کو ترجیح دیتی ہے۔ ان حالات میں ایک سوال یہ بھی ذہن میں آتا ہے کہ وہ کون سی طاقت ہے جو دشمن کے ہر حربے، ہتھکنڈے اور وار کو ناکام بنائے ہوئے ہے؟ تو وہ ہماری بہادر افواج ہیں جو خشکی، بحری اور فضائی، تینوں محاذوں پر اس ارض پاک کی حفاظت کرنے میں مصروف ہیں۔
فقط اِس جرم میں کہلائے گناہ گار کہ ہم
ہر ناموسِ وطن، جامہ تن مانگتے ہیں
لمحہ بھر کو تو لبھا جاتے ہیں نعرے، لیکن
ہم تو اے اہلِ وطن، دردِ وطن مانگتے ہیں

 

تازہ ترین خبریں

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پاک سوزوکی موٹرکمپنی کامقبول ترین گاڑی بند کرنیکافیصلہ ،گاڑیوں کےشوقین کاافرادکے لیے بری خبرآگئی

پاک سوزوکی موٹرکمپنی کامقبول ترین گاڑی بند کرنیکافیصلہ ،گاڑیوں کےشوقین کاافرادکے لیے بری خبرآگئی

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے