01:16 pm
کچھ دلچسپ سیاسی تجربات

کچھ دلچسپ سیاسی تجربات

01:16 pm

سیاسی زندگی، جو کچھ بھی معمولی سی رہی تھی، کی یادیں کبھی کبھی عود کر آتی ہیں میں پی ڈی ایف سیاسی اتحاد کا حصہ تھا، فیصل آباد کے ایک صوبائی حلقے سے میرا ٹکٹ عملاً موجود تھا، مگر آخری لمحے میں جہانگیر بدر نے میاں منظور وٹو کی اجازت کے بغیر ہی میرے حلقے میں چوہدری الیاس جٹ جو ایم این اے کے لئے امیدوار پی پی پی تھے کے ہمراہ صوبائی ٹکٹ اپنے ایک رشتے دار کو دے دیا جبکہ اس حلقے سے ایک پی پی پی کا فارو ق ایڈووکیٹ کارکن اصلی مستحق تھا مگر اسے بھی جہانگیر بدر نے فارغ کر دیا اور مجھے بھی، نہایت دلچسپ بات یہ ہے کہ میاں زاہد سرفراز جو ’’ڈانگ سوٹے‘‘ میں چوہدری الیاس جٹ کے محتاج ہوتے تھے، ان سے بھی چوہدری الیاس جٹ نے سفارش کروالی کہ پروفیسر کو رہنے دیں۔ اس کے باوجود میں پی ڈی ایف کے سیاسی اتحاد کا ساتھی ہی رہا جبکہ اقبال احمد خان کی خواہش تھی کہ میں کسی بھی دوسری پارٹی کا ٹکٹ لے کر الیکشن لڑوں اور یوں میں مسلم لیگ (ج) سے بھی  ’’فارغ‘‘ ہو جائوں۔اقبال احمد خان کی اسی قسم کی سازشوں کے سبب پیر پگاڑا مرحوم اسے ’’سیلور فاکس‘‘ کہا کرتے تھے۔ اقبال احمد خان ہر کسی کو شک کی نظر سے دیکھتے رہتے تھے لیکن میرے صوبائی حلقہ سے الیکشن نہ لڑنے کے باعث پی پی پی  کی دو صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی سیٹ مسلم لیگ (ن) کے پاس چلی گئی تھی۔
غیر جماعتی اسمبلی اور سینٹ میں میرا زیادہ میل جول سینیٹر طارق چوہدری سینیٹر جاوید جبار، فخر امام اور بیگم عابدہ حسین سے بھی رہتا، ان کے گھر آنا جانا ہوتا، میں ڈرائنگ روم سے اٹھ کر کبھی کبھی ساتھ والے ملحقہ کمرے میں جا بیٹھا جو فخر امام کی لائبریری اور دارالمطالعہ، کئی بار مجھے یوں دیکھ کر فخر امام مسکرائے، میں نے محسوس کیا کہ مجھ میں اور فخر امام میں بہت کچھ مشترک بھی ہے۔ مثلاً مسکراتے رہنا، کتاب سے دوستی، مذہب و مسلک کے معاملے میں بہت زیادہ لچک اور رواداری، فخر امام اگرچہ اثنا عشری شیعہ ہیں مگر وہ عملاً قائداعظم محمد علی جناحؒ کی طرح کے کافی سیکولر سے بھی ہیں۔ وہ الیکشن لڑ رہے تھے خانیوال سے، میرے کچھ دوست خانیوال ضلع میں موجود تھے، ان سے فخر امام کو ووٹ دینے کا مطالبہ کرتا رہا جبکہ فخر امام کے مدمقابل ہراج فیملی ہمیشہ امیدوار ہوتی تھی اور ہراج سنی خاندان ہے۔ بالآخر میرے سنی دوستوں نے میرے کہنے پر سیکولر سے شیعہ فخر امام کو ہی ووٹ دے دیا۔ اتفاق سے فخر امام جیت بھی گئے۔ ایک بار دونوں میاں بیوی نے مری میں اپنے  گھر دوستوں کو بلوایا، ڈنر کے بعد سب چلے گئے، البتہ یہ دونوں میاں بیوی میں، سینیٹر طارق رہ گئے، تو میں نے انہیں بتایا کہ آپ کی جیت میں میرا کچھ یوں سا حصہ بھی ہے بہت حیرت زدہ ہوئے۔  ویسے فخر امام بہت سنجیدہ مزاج کا نام ہے ہاں بیگم عابدہ حسین کا مزاج اور افتاد طبع بہت مختلف ہے اور جارحانہ بھی رہا ہے۔
پی ڈی ایف حکومت میں سینیٹر شفقت محمود پی پی پی میں سیکرٹری اطلاعات تھے اور محترمہ بی بی کے بہت قریب بھی۔ میں (ج) لیگ میں سیکرٹری اطلاعات تھا، اکثر محسوس کیا کہ وہ کسی بھی دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے تھے، اکثر کوشش میں رہتے کہ کسی طرح وہ مکمل وزیر خارجہ بن جائیں مگر جب وزیر خارجہ بدلنے کی سازش میں ہل جل ہوتی تو شفقت محمود کو بجائے سینیٹر انور سیف اللہ خان کا نام سامنے آجاتا، ایک بڑے انگریزی روزنامے میں یہ سٹوری چھپ گئی تو اس اخبار کی رپورٹر انجم  میرے پاس چلی آئی، وزیر خارجہ جو ہمارے پارٹی کے تھے، قصور سے آرائیں سردار آصف احمد علی وہ کافی پریشان ہوئے، چٹھہ سے مطالبہ کیا کہ خبر کی تردید کریں، انہوں نے کہہ دیا  پروفیسر سے کہو وہ تردید جاری کر دے گا، مجھے وزارت خارجہ سے سردار آصف احمد علی نے ’’تردید‘‘ لکھ کر بھجوائی جو بہت پھس پھسی تھی، میں نے ایک جاندار تردید خود تیار کی، سردار آصف احمد علی نے پڑھا، کیا یہ پی ٹی وی پر سچ مچ چل جائے گی؟ میں نے کہا ہاں، بولے چٹھہ تو اس تردید کی تردید کر دیں گے۔ مگر میں نے چٹھہ کو تردید پڑھوانے کی بجائے خود پی ٹی وی  خبر نامے میں مکمل نشر کروائی۔ پھر ہفتوں تک سردار آصف احمد علی میرے ممنون رہے، قصور کی سردار فیملی نے اپنے علاقے میں غریب خاندانوں میں تعلیم کے لئے بہت مفید خدمات سرانجام دی ہوئی تھیں۔ خصوصی سردار احمد علی نے مجھے ان باتوں کا بہت احترام تھا اس سبب میں نے اس کی عزت بچانے میں جارحانہ تردید جاری کی جبکہ انور سیف اللہ خان تو وزیر پٹرولیم تھے مجھے انور سیف اللہ خان نے بہت عزت دی مگر تنہائی میں اکثر مجھے کہتے پروفیسر خدا کے لئے کچھ دولت، مال جائز طریقے سے بھی بنا لو، عملی سیاست میں بہت دولت درکار ہوتی ہے اور تمہارے پاس تو کچھ بھی نہیں جواب میں مسکرا دیتا مگر آج ’’بھگت‘‘ رہا ہوں کہ ’’دولت‘‘ ہی سب کچھ ہے ’’مال‘‘ ہی سب کچھ ہے سیاست میں اور معاشرے میں بھی وافر دولت و مال سے سب کچھ قابل خرید ہو جاتا ہے کہ سب کچھ مایا ہے کاش جنرل ضیاء الحق نے نظریاتی سیاست کی جگہ   دولت، مال کارخانوں، سرمایہ داری کی سیاست، اقتدار کو رواج نہ دیا ہوتا۔
 سید اجلال حیدر زیدی اور روئیداد خان اگلی نواز شریف (دوتہائی اکثریت والی وہ حکومت جس کا بندوبست آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت نے کیا تھا) میں صدر غلام  اسحاق خان کے دست راست اور خصوصی معاونین بنے تھے جبکہ محترمہ بے نظیر کی پارٹی صرف 18ایم این اے کے ساتھ موجود اور میرے دوست چٹھہ الیکشن ہار گئے تھے پھر دنیا نے دیکھا کہ جس جنرل جہانگیر کرامت نے دوتہائی اکثریت کا بندوبست نواز شریف کے لئے کیا تھا اس نے انہیں معزول کر دیا اسی نواز شریف نے ہی صدر فاروق لغاری کے پر بھی کاٹ دئیے تھے اور بالآخر رفیق تارڑ کے لئے بھی جگہ خالی کرالی گئی۔ شریف خاندان ہر اس شخص کو کالعدم کرتا ہے جو اس کے راستے کی رکاوٹ ہو۔
آنے والے دنوں میں نواز شریف ان سب کے ساتھ کیا کریں گے جنہوں نے اسے بے عزت کرکے تیسرے اقتدار سے محروم کیا؟ اور مجبوراً انہیں شاہد خاقان عباسی کو اپنی جگہ دینا پڑی تھی، سب کو معلوم ہے وہ کیا کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا