01:18 pm
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور پرنس محمد بن سلمان سے اپیل

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور پرنس محمد بن سلمان سے اپیل

01:18 pm

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی خدمت میں پاکستانی قوم کی طرف سے چند گزارشات پیش کر رہا ہوں۔ اس دعا کے ساتھ کہ اللہ مجھے تکبر، ریا کاری اور مبالغہ آرائی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) یقینا پاکستان اور سعودی عرب  کی دوستی لازوال بھی ہے اور بے مثال بھی، اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پاک سعودی دوستی کی وسعتوں اور بلندیوں کو دیکھ کر دشمنوں کے صرف منہ ہی نہیں بلکہ دل بھی سیاہ ہو جاتے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی ختم کروانے اور پاک سعودی تعلقات میں رخنہ اندازی کرنے کے لئے دل اور منہ کے کالے ’’مچھندروں‘‘ نے ہمیشہ بے پناہ کوششیں کیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، دونوں طرف کی قیادت اور دونوں طرف کے عوام نے سیاہ باطن ’’مچھندروں‘‘ کی ان تمام کوششوں کو مکمل ناکام بنا کر اپنی مضبوط دوستی سے عملاً ثابت کر دیا کہ پاک سعودی دوستی پر نہ تو  آنچ آنے دی جائے گی اور نہ کسی قسم کا کمپرومائز کیا جائے گا، پاکستانی قوم کے ایک فرد کی حیثیت سے میں یہ بات پوری دیانتداری سے لکھ رہا ہوں کہ حرمین الشریفین کی حفاظت، عزت و حرمت کی خاطر، پاکستانی قوم کا ایک، ایک بچہ، پیروجوان حتیٰ کہ مائیں، بہنیں، بیٹیاں بھی جانیں قربان کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتی ہیں
اور پاکستانی مسلمانوں کے اس عزم بالجزم اور جذبے کے پیچھے نہ تو حکومتوں کا ہاتھ ہے اور نہ مالیاتی یا تجارتی پیکجز کا، پاک سعودی حکومتوں کے آپسی تعلقات اور معاہدے اپنی جگہ پر، سعودی عرب کی پاکستان پر نوازشات اور کرم فرمانیاں ہوں یا پاکستان کی سعودی عرب کے حوالے سے خدمات، وہ سب بھی اپنی جگہ پر لیکن حرمین الشریفین کے لئے جانیں قربان کرنے کا  عزم اور جذبہ ان سب ’’معابدوں‘‘ کرم فرمائیوں اور خدمات سے فزوں تر ہے،  جب انسان اپنے مقصد کے لئے جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہو جائے یہ اس کی محبت کی انتہا ہوتی ہے اور مجھے یہ اعتراف ہے کہ پاکستان کے مسلمان ہر قسم کی فرقہ وارانہ اور سیاسی تعصبات سے بالاتر ہو کر حرمین الشریفین اور مقامات مقدسہ سے انتہائی محبت رکھتے ہیں، حال ہی میں وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطحی وفد دورہ سعودی عرب پر پہنچا۔ حرمین الشریفین میں حاضری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے مفید ترین ملاقاتیں بھی ہوئیں، کہا جاتا ہے کہ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں پاکستان کے لئے  جو پیکج طے پایا ہے وہ تقریباً آٹھ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے، یہ بات اپنی جگہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ سعودی عرب نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کی دل کھول کر مدد کی، لیکن میں اپنے آج کے کالم میں نہ تو سعودی عرب سے پاکستان کو ملنے والے 8ارب ڈالر کو زیر بحث لانا چاہتا ہوں اور نہ ہی اس حوالے سے دیگر لوازمات کو، بلکہ آج کے مینارہ نور میں یہ خاکسار مخاطب ہے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے، جناب والا! رمضان المبارک کی 27ویں شب مسجد نبوی شریف میں چند فاشسٹ پاکستانیوں نے متنازعہ نعرے بازی اور نازیبا الفاظ کے ذریعے جس طرح سے مسجد نبویؐؐ شریف کے تقدس، عزت و حرمت کو پامال کرنے کی کوشش کی، اس سے ہر پاکستان مسلمان کا دل پارہ، پارہ ہے، پاکستان کے مسلمان تو حرمت رسولﷺ ہو، ناموس صحابہؓ ہو ، ناموس اہل بیتؓ ہو یا تقدس مسجد نبویؐ و مسجد الحرام کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے تھے لیکن برا ہوا، فاشسٹ سیاست دانوں کا کہ جن کی ذہن سازی، ترغیب اور شدت پسندانہ بیانیے نے بعض بدبختوں کو اس حد تک ذہنی معذور کر دیا کہ وہ اپنے ’’سیاسی‘‘ بیانیے کے زعم میں روضہ رسولﷺ اور مسجد نبوی شریف کا احترام بھی بھول گئے، ہم پاکستانی مسلمانوں کے لئے مسجد الحرام، روضہ رسولﷺ اور مسجد نبویؐ  سے بڑھ کر تو کچھ بھی نہیں ہے۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق ستائیسویں شب مسجد نبویؐ شریف کا تقدس پامال کرنے والے بدبختوں کے  اس گروہ کے بعض کارندے سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار بھی کئے ہیں۔ پاکستان کے مسلمان چاہتے ہیں کہ جن ’’بدبختوں‘‘ نے بھی جان بوجھ کر ایک منصوبہ بندی کے تحت مسجد نبویؐ میں ہلڑ بازی کرنے کی کوشش کی، خواہ ان کا پاکستان کی کسی بھی سیاسی جماعت یا گروہ سے تعلق ہو انہیں جرم ثابت ہونے پر سخت سے سخت سزا دے کر دنیا بھر کے سامنے نمونہ عبرت بنایا جائے۔ سعودی سیکورٹی ادارے، ان گرفتار فسادیوں سے تفتیش کرکے پاکستان کے عوام کو بھی بتائیں کہ اس بدبخت فسادی گروہ کے پیچھے پاکستان کی  کن، کن سیاسی یا غیر سیاسی شخصیات کا ہاتھ بھی ملوث تھا؟
پاکستان ہی نہیں، دنیا بھر کے مسلمان سعودی عرب کے حکمرانوں کی حرمین الشریفین کے حوالے سے بے مثال خدمات سے نہ صرف آگاہ بلکہ معترف بھی ہیں مگر 27ویں شب کا شرمناک واقعہ ہو یا اس سے قبل کسی دوسرے پاکستانی حکمران کے خلاف مسجد نبویؐ یا مسجد الحرام میں پیش آنے والا ایسا ہی شرمناک واقعہ، سعودی سیکورٹی اہلکاروں کو مقامات مقدس کی حرمت کو اپنے سیاسی بیانیے کی  بھینٹ چڑھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا  چاہیے۔
یقین جانیے جب سے مسجد نبویؐ شریف کے تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش آیا ہے اس وقت سے اس خاکسار سمیت ہر درد دل رکھنے والا مسلمان سخت رنج اور تکلیف میں مبتلا ہے اور سعودی حکومت سے توقع لگائے بیٹھا ہے کہ وہاں شفاف تحقیقات کے ذریعے مسجدنبویؐ کی بے حرمتی میں ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا ضرور ملے گی۔
ایسے ’’بدقسمت‘‘ پاکستانیوں کی بھی قانونی گوشمالی کی ضرورت ہے کہ جو حج، یا عمرہ کے لئے جاتے ہیں اور مقامات مقدسہ کے در و دیوار پر سیاسی یا متنازعہ نعروں کی چاکنگ کرتے ہیں اور بدقسمتی سے ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، خادم الحرمین شریفین سے آخری گزارش ہے کہ مسجد نبویؐ شریف ہو، روضہ رسولﷺ ہو یا دیگر مقامات مقدسہ وہاں موبائل سیلفیاں بنانے پر نہ  صرف پابندی عائد کی جائے بلکہ اس پابندی کو یقینی بھی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟