12:30 pm
بشارالاسد تہران میں

بشارالاسد تہران میں

12:30 pm

تہران جاکر شامی صدر بشارالاسد نے ایرانی امام ولایت فقیہہ آیت اللہ علی خامنائی سے ملاقات کی اور ساتھ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ میں گزشتہ ایک کالم میں لکھ چکا ہوں کہ میں نے ایم اے عربی میں تنقید ادب عربی سید قطب شہید کی کتاب پڑھی تھی۔ یوں سید قطب سے میرا تعارف ایک مصری ادیب کے طور پر ہے، مذہبی سیاسی مفکر کے طور پر نہیں  مگر یہی سید قطب شہید ایرانی آیت اللہ حضرات کے سامنے سیاسی فکر کے قدآور آدمی ہیں۔ آیت اللہ علی خامنائی کے علم دوستی، قلم و قرطاس سے تعلق، سیاسی قوت ارادی میں آہنی عزم مجھے متوجہ کرتا رہا ہے جبکہ ڈاکٹر خاتمی، ڈاکٹر ہاشمی کا اصلاح کاری کا سیاسی فکر متوجہ کرتا رہا ہے۔ میں جواد ظریف کے ساحرانہ سفارت کار رویوں کو غور سے دیکھتا تھا کہ کس چابک دستی سے اس مرد و انا نے امریکہ شیطان کبیر سے اپنا کام نکلوا لیا تھا، اگر امریکہ عربوں کا اتحادی ہو کر عرب انہدام کے راستے میں ایران کا اسٹرٹیجک ساتھی بنا تو یہ کارنامہ صرف جو ادظریف جیسے اصلاح کاروں کا کارنامہ ہے۔ مگر دوسرا معاملہ کہ ایرانی مرشد عام علی خامنائی نے شامی بشارالاسد کی بہت تعریف کی۔ اسے پرعزم حکمران قرار دیا ہے جو اللہ کی نصرت سے جنگ کے بعد شام کی تعمیر نو کے متمنی ہیں۔ ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنائی کی طرف سے سیاسی و عسکری میدانوں میں شام کی شاندار کامیابیوں کا ذکر کیا کہ موجودہ شام جنگ سے پہلے کے شام جیسا نہیں رہا۔
نہایت ادب سے گزارش ہے کہ علی خامنہ ای کی ایک شامی قصائی اور قاتل کی بہت زیادہ تعریف و توصیف کچھ زیادہ  مفید، اچھا اور انسانیت نواز تاثر ہرگز پیدا نہیں کر سکی بلکہ خون آشام و خون آلود، شامی اشرافیہ کی داستان کہہ رہا ہے۔ کاش حافظ الاسد اور پھر بشارالاسد نے شامی سنی  اور ان کے اتحادی بشمول عرب اکثریت پر مظالم کی بجائے کچھ ذاتی محبت نچھاور کی ہوتی، لیکن مجھے اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ  روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر عزم تھے، یکسو تھے، فتح کی یقین آویزی کے ساتھ لڑے تھے دوسری طرف امارات و سعودیہ و خلیجی اتحاد و داخلی طور پر منقسیم تھے، یہ خلیجی عرب اور سعودی عرب والے خود شام میں لڑنے نہیں گئے تھے، ان کا انحصار تو صرف امریکہ پر تھا جبکہ امریکہ نے اپنے صدر باراک اوبامہ اور افواج کے ساتھ خود کو جنگ سے عملاً الگ رکھا‘ روس کو اس کی خواہش پوری کرنے دی‘ مخالفین کو شام میں جاکر لڑنے کو کھلا میدان دیا۔ عربوں سے دھوکہ صرف اس لئے ہواکہ وہ خود اپنی عرب نسل میں‘ اپنی حکمرانی میں سے جنگجو پیدا نہ کرسکے‘ انقلاب ایران نے نئی فوج‘ پاسداران انقلاب کی صورت تخلیق کی جو انقلاب کے نظریئے پر قائم رہی ہے‘ عرب بادشاہتوں نے مگر اکثر اپنی فوج کو ناتمام اور نامکمل رکھا‘ نیشنل گارڈز صرف بادشاہتوں کے محافظ رہے‘ کیونکہ قذافی‘ جمال عبد الناصر‘ حافظ الاسد‘ صدام حسین‘ عبد اللہ السلال نے مصر‘ لیبیا‘ شام عراق‘ یمن میں بادشاہتوں کا تختہ الٹا۔ مگر بالآخر عرب بادشاہ ’’اغیار‘‘ کی افواج کے انحصار پر مجبور ہوتی ہیں۔’’اغیار‘‘ نے عربوں سے سیکورٹی‘ تحفظ کے نام پر   دولت تو بہت زیادہ حاصل کی‘ مگر مشرقی وسطیٰ میں عرب بادشاہتوں کے ایجنڈے کو منہدم کیا اور خاموشی سے ایران کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا۔ یمن میں جو حوثیوں کو طاقت ملی ‘ ایرانی مدد ملی‘ یہ سب کچھ اگر ایرانی ذہن رسا کی کامیابی ہے تو اس میں عرب یمن انہدام میں امریکی و مغربی تمنائیں بھی تو شامل حال رہی ہیں ۔ بحرین میں ایرانی چاہتے ہیں کہ ایران نواز عرب عوام کو اقتدار ملے۔ یمن میں بھی ایرانی نواز حوثیوں کو اقتدار ملے جیسے کہ شام میں اقلیت والے نصیری بشار الاسد اور اقلیت رکھتے اسلحہ بردار حزب اللہ کو ملا ہوا ہے۔ ادب سے گزارش ہے کہ پھر اکثریت کی حقیقت کہاں چلی جائے؟ہاں اقلیت حکمران رہی سکتی ہے مگر اکثریت کو ہمرکاب بناکر جیسے ماضی بعید یمن میں زیدی بادشاہت تھی۔ یمن میں ہادی حکومت جاچکی ہے‘ نیا اجتماعی بندوبست طلوع ہے۔
آج کل پٹرول و توانائی بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ ماضی میں ایرانی پٹرول و توانائی کے عالمی مارکیٹ میں آنے کی اجازت و سہولت پر کالم لکھ چکا ہوں۔ وجدان بتاتا ہے کہ ویانا میں امریکہ سے ہونے والے ایرانی ایٹمی مذاکرات عملاً ناکام ہوگئے‘ اگرچہ امریکہ نے حوثیوں کو دہشت گردی کی فہرست سے نکال کر ایران کی مدد کر دی ہے تاہم و ہ پاسداران کے حوالے سے ایران کو شاخ زیتون  نہیں دے رہا۔ میں اس کے باوجود آج پھر ایرانی پٹرول و توانائی کو عالمی مارکیٹ میں لائے جانے کی حمایت کرتاہوں۔ ویسے اگر آج ابراہیم رئیسی کی جگہ جواد ظریف صدر ہوتے تو بھلا ویانا مذاکرات کامیاب نہ ہوتے؟ ایٹمی معاہد بحال نہ ہوتا؟ پاسداران انقلاب کے لئے مطلوب امریکی شاخ زیتون میسر آچکی ہوتی؟ ذرا ایرانی ٹھنڈے دل سے غور کریں کتنا بڑا نقصان وہ اپنا جذباتیت کے سبب کرچکے ہیں۔ اصلاح کاروں اور جواد ظریف کو منظر سے ہٹا کر۔
ایک بات اور کچھ عرصہ پہلے سعودیہ و کویت نے سمندر میں پٹرول و توانائی  کی تلا ش کے لئے مشترکہ منصوبہ بنایا تھا۔ مگر ایران نے اعتراض کر رکھا ہے کہ اس سمندر میں توایران کاحصہ بھی ہے۔  میرا وزن اس حوالے سے کویت و سعودیہ منصوبے کے حق میں ہے ایران کے حق میں نہیں۔ ایران صرف پھڈے بازی کررہاہے۔
ایرانی اذہان جب چاہیں‘ ان کی ابلاغی جارحانہ شخصیت ڈاکٹر حامنہ کریمی کیا بھی ‘ اپنا موقف میرے کالم میں آئندہ بھی پیش کرسکیںگی اسی طرح عرب بھی اپنا موقف آسانی سے پیش کرسکیں گے۔ خدا عربوں اور ایران کو ہدایت دے  ‘ آپس میں لڑتے لڑتے کتنی آسانی سے انہوں نے اسرائیل کو نہ صرف مضبوط کیا‘ بلکہ گریٹر اسرائیل کی فضا اور ماحول بھی عملاً فراہم کر دیا ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

 

تازہ ترین خبریں

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا