12:31 pm
آزاد کشمیر کی سیاحت

آزاد کشمیر کی سیاحت

12:31 pm

5ہزار سال قدیم یونیورسٹی شاردہ کے کھنڈرات، قلعے ، کورئوں اور پانڈئوں ، منگولوں اور مغلوں کی گزرگاہیں، دلفریب باغات ، جنگلات اور پگڈنڈیاں ، آبشاریں، قلعے، آثار قدیمہ کا خزانہ۔ عید کی تعطیلات اور اس کے بعد لاکھوں سیاح اندرون ملک سے کشمیر پہنچ رہے ہیں اس سے پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر شعبہ جات کی طرح خطے کی سیاحت صنعت کو بہت نقصان پہنچا۔ اب حکومت نے ملک کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرح آزاد کشمیر کو بھی سیاحوں کے لئے کھول دیا ہے۔  اس اہم شعبہ کے ساتھ آزاد ریاست کے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کا روزگار وابستہ ہے۔کشمیر بلا شبہ دنیا میںجنت  بے نظیر ہے۔وادی نیلم، جہلم، لیپا، تولی پیر، گنگا چوٹی، بنجوسہ جیسے بالائی علاقوں میں جون میںبھی جنوری جیسی فضا اور موسم کا احساس ہوتا ہے۔کشمیر کا  ایک خوبصورت ترین حصہ بھارت کے قبضے میں ہے۔دوسرا حصہ، آزاد کشمیر اور تیسرا ،گلگت بلتستان ہے۔ چوتھا، چین کے زیر کنٹرول ہے۔یہ سب خوبصورتی کے شاہکار ہیں۔ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور میں ریاست کو گلگت بلتستان سے قریب لانے کی طرف توجہ دی گئی۔ گلگت بلتستان کے عوام سے دوستانہ تعلق قائم کرنے کی کوشش سب کی خواہش ہے۔آزاد کشمیر کے پیشہ ورانہ تعلیمی اداروںمیں ان کے لئے کوٹہ مختص کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کوبراستہ گلگت بلتستان چین سے جوڑنے کے لئے ایک اہم شاہراہ نیلم ایکسپریس وے اور شونٹھر ٹنل تعمیر کرنے کا اعلان کیا ۔اسے سی پیک کا حصہ بنانے کا اعلان ہوا۔  وادی لیپا ٹنل کی تعمیر بھی ضروری ہے۔یہ منصوبے ابھی زیر التوا ہیں۔ اگر حکومت نے سی پیک میں آزاد کشمیر کو بھی شامل کرنے کی ضرورت کو مدنظر رکھا، اہم منصوبوں کی تکمیل میں دلچسپی لی اور ترقی کو سیاست سے الگ رکھا تو سی پیک سمیت شاہراہ وادی نیلم ، ترقی اور سیاحت کے فروغ ہی نہیں بلکہ اس خطے کی ترقی کا باعث بنے گی۔
 ڈوگرہ مہاراجوں کے دور میں قدیم راستے کشمیر کو وسط ایشیاء ، ایران، چین سے ملاتے تھے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں اسلام آباد کے ساتھ مل کر خطے کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دیں تو یہاں کی تقدیر بدل جائے گی۔  چھٹیاں گزارنے کے لئے  ایک بار پھر سیاحوں نے وادی نیلم کا رخ کیا ہے۔ گاڑیوں کی قطاریں وادی نیلم کی طرف لگی ہیں۔کئی ہزار گاڑیوں کی انٹری ہوئی ہے۔بعض ایسے کاروباری حضرات کے بارے میں شکایات ہیں کہ وہ سیاحوںکی میزبانی اور سہولت سے زیادہ مال کمانے پر توجہ دیتے ہیں۔ ان کے خلاف مقامی انتظامیہ سرگرم ہے۔انتظامیہ کو اس سلسلے میں سخت کارروائی کرنا چاہیئے۔ انٹری پوائنٹس پر سیاحوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جا رہی ہے۔ سیاحوں کی آج پہلی ترجیح کشمیر ہے۔کاغان، ناران، سوات سے بھی لوگ وادی نیلم جا رہے ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے غیر ملکی سیاحوں کا رخ بھی اس طرف موڑا جائے۔اگر پانچ کلو میٹر کی سرحدی پٹی میں غیر ملکیوں کے داخلہ ممنوع ہونے کی شرط رکھی گئی تو یہاں کوئی نہ آسکے گا۔ کیوں کہ یہاں زیادہ تر علاقہ پانچ کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر سیز فائر لائن پر واقع ہے۔ آزاد کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات وادی جہلم، لیپہ، پیر چناسی، بنجوسہ، راولاکوٹ، سدھن گلی وغیرہ کی اپنی زبردست اہمیت ہے ۔حکومت راستے کشادہ کر رہی ہے، سیاحوں کو سہولیات دینے میں دلچسپی لے رہی ہے۔ ہوٹل اور ٹینٹ ویلج قائم ہیں۔ گیسٹ ہائوسزلا تعداد ہیں۔جن کو گزشتہ دور کے یوٹیلٹی بلز معاف کرنے اور بلاسود قرضے دینے کی ضرورت ہے۔ آپ اپنی گاڑی میں اسلام آباد سے براستہ مری، کوہالہ ، دھیر کوٹ، باغ،گنگا چوٹی، مظفر آباد سے ہوتے ہوئے پیر چناسی، وادی جہلم اور وادی نیلم کی سیر کو نکل سکتے ہیں۔ وادی کی سیاحت کا یہی موسم ہے۔ اپریل  تا ستمبر۔ سیاح ٹریکنگ بھی کر سکتے ہیں۔  یہاں آ کر تحریک آزاد ی کشمیر اور اس کے متاثرین کا بھی پتہ چلتا ہے۔ دریائے نیلم کے سامنے مقبوضہ کشمیرکی آبادی بھارتی فوج نے قید کر رکھی ہے۔ 5اگست 2019ء کے بعد سے پابندیاں مزید سخت ہیں۔ بھارت نے عملی طور پر کشمیر کو اپنی غلام کالونی بنا دیا ہے۔یہ پورا علاقہ محصور ہے۔ جو بھی یہاں آتا ہے ۔ کشمیر کی آزادی کے لئے تڑپ لئے واپس جاتا ہے۔ چلہانہ ٹیٹوال اور کیرن سے مقبوضہ کشمیر کی آبادی سامنے نظر آتی ہے۔
آزاد کشمیر حکومت کو وادی نیلم کے جنگلات ، جڑی بوٹیوں ، قیمتی اور انمول پتھروں سے آمدن ہوتی ہے۔ اس آمدن میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ٹورازم پولیس قائم کرنے کا فیصلہ معقول ہے۔ اس پر بھی چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے۔یہ وادی ریاست کی ترقی میں سونے کے انڈے دینے والی مرغی بن سکتی ہے۔مگر اس مرغی کو زبح کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ سیاحوں کا استقبال، ان کے لئے معلوماتی کائونٹرز، علاقہ کی تاریخ،معیاری اور دیسی اشیاء کی معقول قیمت پر دستیابی ، جگہ جگہ بیت الخلاء کی تعمیرضروری ہے۔ علاقہ کے عوام تعلیم یافتہ ہیں۔ یہ اچھے میزبان ثابت ہو سکتے ہیں۔ سیاحوں کو معزز مہمانوں کی طرح عزت دینے سے ہی یہ وادی ٹورازم کو ایک صنعت کے طور پر متعارف کرا سکتی ہے۔ یہاں کے ٹرانسپورٹرز، ہوٹل مالکان، ٹینٹ ویلجز کے منتظمین نیز ہر کوئی اپنی خدمات پیش کر سکتا ہے۔ یا د رہے ،جہاںسیاحوں کو لوٹا جاتا ہے، ان کی عزت اور رہنمائی نہیں کی جاتی ، وہ علاقے خوبصورت ہونے کے باوجود سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر سکتے ۔بلکہ ان کے بارے میں منفی تاثر عام ہوتا ہے۔ 
ان کالموں میں 2015میں ٹورازم پولیس کے قیام کی تجویز پیش کی گئی، پانچ سال بعدہی سہی، اس پر عمل ہوا ۔ جس کا خیر مقدم ہے۔وادی نیلم میں واٹر سپورٹس، کشتی رانی متعارف کی جا سکتی ہے۔یہاں سول انتظامیہ متحرک ہو۔ جگہ جگہ شکایات اور تجاویز بکس رکھے جائیں،ٹورازم پولیس کی کوئیک ریسپانس فورس شکایات یا تجاویزپر فوری کارروائی کرے تو مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ کوہالہ کو کشمیر قرار دے کر سیاحوں کے ساتھ مذاق نہ کرنے دیا جائے۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور جیسے شہروں میں آزاد کشمیر ٹورازم محکمہ کے خصوصی کائونٹرز کھولنے کی ضرورت ہے۔ہوائی اڈوں، ریلوے سٹیشنوں، لاری اڈوں، اہم چوراہوں پر کائونٹرز نیز مری، کوہالہ، مظفر آباد اور دیگر انٹری پوائنٹس پرمتحرک ٹورسٹ سنٹرز قائم کئے جائیں۔سرکار یا سرکار کی فنڈنگ سے چلنے والے گیسٹ ہائوسز پر سفارشی لوگوں کو قبضہ نہ جمانے دیا جائے۔قومی ترقی کا جذبہ اور خلوص ہو تو ہرکام نتیجہ خیز ثابت ہوسکتا ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا