12:31 pm
 شہبا زشر یف کا د ورہ  اور مسجد نبو ی کی بے حر متی  

 شہبا زشر یف کا د ورہ  اور مسجد نبو ی کی بے حر متی  

12:31 pm

 پاکستان کو بڑھتے ہوئے مالیاتی اور تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کے زرعی، تیل، گیس، سیاحت، ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز، آئی ٹی، میڈیا، مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ سعودی عرب 20 لاکھ سے زیادہ پاکستانی ورکرز ہیں، جس کے باعث یہ پاکستان کا سب سے بڑا ترسیلاتِ زر کا ذریعہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019 ء اور اپریل 2020 ء کے درمیان 4,4 بلین ڈالرز کی ترسیل ہوئی ہے لیکن ان میں سے زیادہ تر غیرہنرمند یا نیم ہنرمند لیبر کے زمرے میں آتے ہیں۔افغا ستان سے امر یکہ کے انخلا کے بعد، پاکستان کی مغربی سرحد پر نا زک صو رتِ حال کا سا منا ہے۔ مشر قی سر حد کس پا ربھی انتہا پسند طاقتوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر مز ید پیچید یو ں کا شکار  ہے۔ اند رونی طو ر پر معاشی بگا ڑ نے سیا سی استحکام کو ہی نہیں،بلکہ بیر ونی چیلنجز نے نمٹنے کی صلا حیت کوبھی متا ثر کر رکھا ہے۔ ان سنگین حالات میںمسجد نبوی میں پیش آنے والا واقعہ پاکستانی قوم اور سیاست کے لیے افسوسناک اور باعث ندامت ہے۔ سیاست کو اس کے موقع محل پر رکھنا چاہیے۔ روایت اور اصول تو یہی تھا مگر یوں لگتا ہے کہ پاکستانی سماج میں یہ اقدار دم توڑ رہی ہیں۔پاکستان میں سیاسی رہنمائوں کے اپنے مخالفین سے تعلقات بے شک معتدل کبھی نہیں رہے مگر بدتہذیبی کے جو مناظر اب دیکھے جارہے ہیں اس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔ سیاسی مخالفتوں کا یہ ناشائستہ انداز قومی سطح پر زیادہ اثر نہیں چھوڑتا رہا اور اس قسم کے واقعات کو متحارب فریقوں میں حساب برابر کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھتے ہوئے نظر انداز کیا جاتا رہا۔ تاہم مسجد نبوی کے تقدس کو ماپال کرتے ہوئے نعرہ بازی اور ہجوم کی صورت میں مخالف جماعت کے قائدین کو گھیرنے کی کوشش بلاشبہ پاکستان کے ہر شہری کے لیے بے حد افسوس کا باعث اور بجا طور پر قابل مذمت ہے۔ اس واقعے کے احساسات صرف پاکستان تک محدود نہیںرہے ہوں گے بلکہ دنیا بھر کی مسلم آبادی کو اس صورت حال سے شدید رنج پہنچا ہوگا۔ 
حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کی روح میں رچا بسا ہے۔ چنانچہ حیرت ہے کہ پاکستانی حکومتی وفد کے خلاف مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنے والوں کو اُس مقام کی تقدیس کے منافی حرکات کی جسارت کیسے ہوئی؟ اس واقعے نے پاکستانی معاشرے کی سیاسی نفسیات پر کئی سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ یہ باعث صد افسوس واقعہ ماضی کے بہت سے واقعات کی انتہائی صورت تھی۔ لندن میں ایک سیاسی رہنما کے گھر کے باہر جو طوفانِ بدتمیزی مچایا جاتا رہا اگر بروقت ایسا کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ان حرکات سے باز رکھنے کو شش کی جاتی تو ممکن ہے اس اندوہناک صورت حال کی نبوت نہ آتی۔ اس باعث افسوس صورت حال کی ذمہ داری سیاسی رہنمائوں کو لینی چاہیے۔ بے شک کسی رہنما کی جانب سے حرم مقدس میں ایسی گستاخی کی ہدایت نہیں دی گئی ہوگی اور یہ مانا جاسکتا ہے کہ یہ ان لوگوں کا ذاتی فعل ہی ہوگا مگر سیاسی رہنما اپنی جماعت کے کارکنوں اور حامیوں کی فکری رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے تو مانا جاسکتا ہے کہ ایسا کبھی نہ ہوتا۔ اگر کوئی سیاسی رہنما اپنے پیروکاروں کی سیاسی اور اخلاقی تربیت ہی نہیں کرتا، انہیں اچھے برے کی تمیز نہیں سکھاتا اور سیاسی اور جمہوری اخلاقیات سے آگاہ نہیں کرتا تو آخر سیاسی رہنما کے کردار کا تعین کیسے کیا جاسکتا ہے؟ یہ مان لینے میں کوئی باک نہیں کہ ہماری سیاسی رہنما اس معاملے میں بری طرح ناکام ہیں۔ شخصیت اور قوم کی تعمیر رہنمائی کے بنیادی اجزا ہیں۔ مگر ہمارے رہنمائوں کی نظر اس جانب بالکل نہیں جاتی۔ عوام کے ساتھ ان کا تعلق صرف جلسوں، جلوسوں کی رونق بڑھانے والے ہجوم اور ووٹ دینے والے طرف داروں کی حد تک ہے۔ کوئی سیاسی رہنما نہیں جس نے اپنی سیاست کو اخلاقی اور قومی تعمیر کے مقاصد میں وسیلے کے طور پر اپنایا ہو۔ یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ مخالف سیاستدان کو زچ کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیا جاتا۔ نہ مقام دیکھا جاتا ہے، نہ موقع۔ پاکستانی قوم کی سیاسی تربیت سے محرومی کے نتائج پہلے ہی بہت تشویشناک ہوچکے ہیں مگر یہ سلسلہ یہیں تک محدو دنہیں رہے گا۔ غالب امکان ہے کہ بدقسمتی کا یہ سلسلہ آگے بھی جائے گا اور پاکستان کے اندر اور باہر اس کے مظاہر مزید افسوسناک واقعات کی صورت میں سامنے آسکتے ہیں۔ ملک کے اندر پولرائزیشن پہلے ہی انتہا کو چھو رہی ہے۔ سوشل میڈیاپر اس کی جھلکیاں واضح نظر آتی ہیں، جہاں کوئی کسی کی بات سننے کو تیار نہیں۔ مجذوب کا مکالمہ تو یوں لگتا ہے پرانی بات ہوچکی۔ یہ جذباتی پن پاکستانی سماج کو غیرمعمولی نقصان پہنچارہاہے۔ 65 فیصد نوجوان آبادی پر مشتمل ملک کے لیے سماجی اعتبار سے یہ صورت حال کسی الیے سے کم نہیں، جہاں سیاسی بات چیت میں ہوش کے بجائے صرف جوش سے کام لیا جاتا ہے۔سیاسی رہنمائوں کی پرفارمنس کی جانچ کے بجائے عوام دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکے ہیں اور آنکھیں بند کرکے کسی کی تعریف اور کسی کی تکذیب کیے چلے جاتے  ہیں۔ اگر اس روش کو بہتر طرزِ عمل اور سیاسی اقدار کی تربیت کے ذریعے تبدیل نہ کیا گیا تو سماجی سطح پر تصادم اور سیاسی منافر کا عمل رک نہیں سکے گا۔ مسجد نبوی میں سیاسی مخالفین کے خلاف نعرے بازی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی سماج سیاسی بنیادوں پر تقسیم کی آخری حدوں پر کھڑا ہے جہاں عقل و شعور نے اپنا کام چھوڑ دیا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو کون مسلمان اس پرلے درجے کی حماقت کا سوچ بھی کیسے سکتا ہے۔ جس آستان میں کوئی اونچی سانس بھی نہیں لیتا، تیز قدم بھی نہیں اُٹھاتا، کیا وہاں کسی کو غیر مہذب اور نعرہ بازی کی جرأت ہوسکتی ہے؟ اس افسوسناک واقعے پر صرف اظہارِ افسوس کافی نہیں ۔ اس بگڑتے ہوئے مرض کی علامت تصور کرتے ہوئے نفسیاتی مریض معاشرے کی چارہ گری کے لیے دوا اور دعا، دونوں ضروری ہیں۔
    
 

تازہ ترین خبریں

اینکر عمران ریاض کی گرفتاری کے پیچھے کون نکلا؟ ملک بھر میں تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی

اینکر عمران ریاض کی گرفتاری کے پیچھے کون نکلا؟ ملک بھر میں تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی

آسمانی بجلی نے بڑی تباہی مچا دی ، متعدد ہلاکتیں اور بجلی گھر تباہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

آسمانی بجلی نے بڑی تباہی مچا دی ، متعدد ہلاکتیں اور بجلی گھر تباہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

بڑی خبر،تیل کی قیمتوں میں فی بیرل اچانک بڑی کمی ہو گئی

بڑی خبر،تیل کی قیمتوں میں فی بیرل اچانک بڑی کمی ہو گئی

طوفانی بارشیں، پاکستان کا وہ علاقہ جو آفت زدہ قرار دیدیا گیا، ہلاکتیں اور کئی خاندان بے گھر ہو گئے

طوفانی بارشیں، پاکستان کا وہ علاقہ جو آفت زدہ قرار دیدیا گیا، ہلاکتیں اور کئی خاندان بے گھر ہو گئے

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا