12:32 pm
انوکھے لاڈلے کا بیانیہ خطرناک حدود میں

انوکھے لاڈلے کا بیانیہ خطرناک حدود میں

12:32 pm

قارئین کو اگر یاد ہو تو عمران خان نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں بار بار یہ بات کہی تھی کہ ’’اقتدار‘‘ سے نکلنے کے بعد میں تمہارے لئے زیادہ خطرناک ہو جائوں گا‘‘ جس وقت عمران خان یہ بات کہہ رہے تھے تب بڑے زور و شور سے سوالات اٹھائے جارہے تھے کہ عمران کس کو دھمکی دے رہے ہیں؟ اسٹیبلشمنٹ یا سیاست دانوں کو؟
مجھے آج کے کالم میں ایک بات کھلے دل سے تسلیم کرنی ہے کہ عمران نیازی نے جو کہا وہ ’’سچ‘‘ ثابت کر دکھایا چنانچہ ایبٹ آباد کے جلسے میں کئے جانے والے عمرانی خطاب کے بعد تو صرف حکومت یا سیاست دان ہی نہیں بلکہ ریٹائرڈ فوجی بھی پاک فوج کے دفاع میں میدان میں کود پڑے ہیں، متعدد ریٹائرڈ فوجی افسران نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل باجوہ کو  قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے عمران خان کے فوج  مخالف بیانات کی مذمت کی ہے، قومی اسمبلی نے بھی قومی سلامتی کے اداروں و قیادت کے خلاف عمرانی بیانات کے خلاف  مذمتی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’عمران خان نے ایبٹ آباد میں ادارے کے خلاف جو زہر اگلا ہے وہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، سراج الدولہ اور میر جعفر کا نام لے کر جو مثال دی، اس سے بری حرکت نہیں ہوسکتی، قوم تقسیم در تقسیم ہوچکی، زہر گھول دیا گیا، عمران نیازی کی زبان نہ روکی گئی تو ملک تقسیم ہوجائے گا۔ ’’ادارے‘‘ نے ’’لاڈلے‘‘ کو بچے کی طرح دودھ پلایا جتنی سپورٹ نیازی کو دی۔ اتنی اگر ہمیں ملتی تو ملک بلندی پر پہنچ جاتا‘‘ دوسری طرف پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی کہا ہے کہ ’’ملک کے بہترین مفاد میں ہے کہ مسلح افواج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے، سیاسی رہنمائوں، صحافیوں اور مبصرین کے غیر مصدقہ ہتک آمیز، اشتعال انگیز بیانات کا عمل انتہائی نقصان دہ ہے، آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں دانستہ طور پر پاکستان کو مسلح افواج اور اس کی قیادت کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی، بیان کے مطابق فوج اور اس کی قیادت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسے سیاست میں گھسیٹنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔
ایک بات تو ’’سورج‘‘ کی طرح حقیقت بن کر سامنے آگئی کہ عمران خان کا بیانیہ خطرناک حدود میں داخل ہوچکاہے اور ہر ذی شعور انسان یہ بات سمجھ رہا ہے کہ اگر عمران اور ان کے ’’بیانیے‘‘ کو آئین اور  قانون کی حدود کا پابند نہ بنایا گیا تو سب کچھ برباد ہو جائے گا، یہ بات بھی اپنی جگہ حقیقت ہے کہ عمران اقتدار سے نکلنے کے بعد کبھی اشارے کنائیوں اور کبھی شکوہ بھرے انداز میں عوامی جلسوں میں اداروں کے حوالے سے جو کچھ کہہ رہے ہیں۔ اگر اس کا عشر عشیر بھی کوئی دوسرا کہہ دیتا تو اب تک اس کا نجانے کیا حشر نشر ہوچکا ہوتا، سوات کا بوڑھا صوفی محمد اگر کسی کو یاد ہو تو اس نے گراسی گرائونڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں صرف سپریم کورٹ کو نہ تسلیم  کرنے کا علان کیا تھا پھر بوڑھے صوفی محمد اس کے بیٹوں اور اس کی جماعت کا جو عبرتناک انجام ہوا وہ سب نے دیکھا۔
مسلم لیگ (ن) کی مریم صفدر بھی اداروں کی بعض شخصیات کو عوامی اجتماعات میں نشانہ بنانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں، تانگہ پارٹی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ تو باقاعدہ جلسوں میں چیخ چیخ کر فوج سے جلدی الیکشن کروانے کے مطالبے کر رہے ہیں۔ عمران خان کبھی نواب سراج الدولہ، کبھی میرجعفر، میر صادق کا ذکر کرتے ہیں مگر ان کا سوشل میڈیا ونگ ان کی اشارے کنائیوں میں کہی جانے والی باتوں کو جب ادارے کے سربراہ کی طرف منسوب کرکے ان کے خلاف  جو گھٹیا کمپیئن چلاتے ہیں وہ بھی  انتہائی افسوس ناک اور شرمناک ہے، ملین ڈالر کا سوال یہ ہے کہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے اور خطرناک شرانگیز بیانیے کو پروان چڑھا کر ہزاروں نوجوانوں کو گمراہ ہوتا دیکھنے کے باوجود قومی سلامتی کے ضامن ادارے اور حکومت ابھی تک شرانگیز بیانیے کو پروان چڑھانے والوں کے خلاف قانون کو متحرک کرنے کے لئے تیار کیوں نہیں ہے؟
کیا پاک فوج اور اس کے سپہ سالار کے خلاف شرانگیز کمپیئن چلانے والوں، عوام اور فوج کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے والوں کو یونہی کھلی چھٹی دی جاتی رہے گی؟ میرے صوفی منش تاجر دوست مبین ایوب کے مطابق یہ انوکھا  ’’لاڈلا‘’‘ ہے۔ اس لئے اس کا خطرناک  بیانیہ اور گالیاں ’’گھی کی نالیاں‘‘ ثابت ہوں گی، سوائے مذمتی بیانات اور زبانی جمع خرچ کے ان ’’لاڈلوں‘‘ کا کوئی کچھ نہ بگاڑ پائے  گا۔ ’’بیٹا‘‘ باپ کا نافرمان ہو جائے تو غصے میں آیا ہوا باپ بیٹے کے منہ  پر تھپڑ جڑ دے گا اور ناراض ہو کر بیٹے سے اپنی مدد اور سپورٹ بھی کھینچ لے گا۔ اب ’’بیٹا‘‘ اپنے ’’ابا‘‘ سے مدد اور سپورٹ کے لئے ہر راستہ استعمال کرنے کی کوشش کرے گا، تھپڑ کھانے کے باوجود ’’ابا‘‘ سے لپٹ کے اسے منانے کی کوشش کرے گا، کبھی سابق باتیں یاد کروا کروا کر  اس کے جذبہ ترحم کو جگانے کی کوشش کرے گا، جب بات پھر بھی نہیں بنے گی تو ’’نیوٹرل‘‘ کو چبا چبا کر جانور قرار دے گا اور آخری حربہ ’’دیکھ ابا‘‘ اب بھی میرے سر پہ اختیارات بھرا ہاتھ رکھ دے...ورنہ پھر میں ایسا شور اٹھائوں گا کہ سراج الدولہ، میر  جعفر اور میر صادق کے کردار زبان زد عام کردونگا، انوکھا ’’لاڈلا‘‘ ہے اس لئے میر جعفر، میر صادق کی تسبیح جاری رہے گی، لیکن آخر تک کب؟ جب ’’ابا‘‘ کا دماغ الٹا تو پھر انوکھا ’’لاڈلا‘‘ کسی جیل میں چکی پیستا نظر آئے گا۔
 

تازہ ترین خبریں

پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 1ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان

پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 1ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان

اینکر عمران ریاض کی گرفتاری کے پیچھے کون نکلا؟ ملک بھر میں تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی

اینکر عمران ریاض کی گرفتاری کے پیچھے کون نکلا؟ ملک بھر میں تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی

آسمانی بجلی نے بڑی تباہی مچا دی ، متعدد ہلاکتیں اور بجلی گھر تباہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

آسمانی بجلی نے بڑی تباہی مچا دی ، متعدد ہلاکتیں اور بجلی گھر تباہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

بڑی خبر،تیل کی قیمتوں میں فی بیرل اچانک بڑی کمی ہو گئی

بڑی خبر،تیل کی قیمتوں میں فی بیرل اچانک بڑی کمی ہو گئی

طوفانی بارشیں، پاکستان کا وہ علاقہ جو آفت زدہ قرار دیدیا گیا، ہلاکتیں اور کئی خاندان بے گھر ہو گئے

طوفانی بارشیں، پاکستان کا وہ علاقہ جو آفت زدہ قرار دیدیا گیا، ہلاکتیں اور کئی خاندان بے گھر ہو گئے

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے