12:33 pm
ذمہ دارکون؟

ذمہ دارکون؟

12:33 pm

کانپتے ہاتھوں سے اس نے میرے سامنے ایک فائل رکھ دی جس میں اس کی ڈگریاں، درخواستوں کی کاپیاں پڑی ہوئی تھیں۔اس نے رسید نماکاغذات کا وہ ڈھیر میری طرف بڑھادیا۔ عجیب رسیدیں تھیں۔کوئی ڈاکخانے کی،کوئی کوریئر سروس کی،لیکن ان کے علاوہ بہت سی ایسی رسیدیں تھیں جویاتومنی آرڈرتھے یاپے آرڈریاپھر نقدجمع کرائی گئی رقم کی رسیدیں۔میں نے سوال کیایہ سب کیاہے؟تواس کی آنکھ میں رکے ہوئے آنسو اچانک ڈھلک پڑے اوراس کی بے ہنگم بڑھی ہوئی داڑھی کو بھگونے لگے۔میں اس نوجوان کوکئی سالوں سے جانتا تھا۔ اس نے اپنی تعلیم کے اخراجات بھی اپنی دن رات کی محنت ومزدوری سے پورے کئے تھے۔ یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے کے بعداس نے تلاشِ رزق کا آغازکیا۔ کبھی کسی جگہ مل جاتاتو میں اس کی نوکری کے بارے میں سوال کرتاتو مسکرا کر کہتاکہ تلاش اور کوشش جاری ہے۔پھروہ کتنے سال غائب ہوگیا، غالباًپورے پانچ سال،لیکن آیاتو کیا عجیب کہانی ساتھ لئے ہوئے۔ ان پانچ سالوں میں اس کے والدین چل بسے،بہن بھائی غربت کے ہاتھوں مجبورگھرچھوڑکرکہیں چلے گئے، اس کودورکے رشتے داروں نے اپنے ہوٹل پرملازم رکھ لیاجس سے اس کے گھرکاچولہاکبھی آبادہوجاتا اور کبھی اسی چولہے کی راکھ ان سب کامذاق اڑاتی ہوئی ان کے چہروں پربسیراکرلیتی۔
لیکن ایم اے اوروہ بھی فرسٹ کلاس میں پاس کرنے والے کے توخواب ہی اورہوتے ہیں۔ دفترگاڑی چپڑاسی،پی اے اوراگرنہیں توڈسٹر چاک اورطالب علم،اس نے درخواستوں کاآغازکر رکھا تھا، اب تھوڑاسہاراملاتوتلاش تیزکردی اور ہراس جگہ درخواست دینے لگاجہاں سے تھوڑی سی بھی امیدہوتی اورآج اس کے صبرکاپیمانہ لبریزہوگیا۔وہ اس پورے سال میں اپنی ہرماہ کی تنخواہ ان درخواستوں پر خرچ کرچکاتھااوراس کے ہاتھ پھر بھی خالی تھے۔نہ نوکری نہ کھانے کوپیسے،نہ سفرخرچ اورنہ ہی مزید درخواست جمع کروانے کی ہمت۔ آج میں نے بھائی کوجب فون پراس نوجوان کا نام لیکرکہا کہ اس کوآج ہی بلاکر یہ ساری رقم اس کے حوالے کردیناتواس کے جواب نے میرے ہوش اڑادیئے۔
اس نوجوان نے بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی اوراپنی لاش کے پاس ایک پیغام چھوڑ گیا تھاکہ میں پاکستان کی خدمت اس کے سوااورکچھ نہیں کرسکتاکہ اپنابوجھ اپنے کندھوں پراٹھاتاہوااپنے رب کے پاس چلاجاؤں۔میں باوجود ضبط کے اسی طرح رونے لگ پڑاجس طرح وہ کبھی میرے پاس آکر بلک بلک کررورہاتھااوراس کی چھلکتی آنکھوں کے بے اختیارآنسو اس کے چہرے پرمختلف خوفناک لکیریں بنارہے تھے۔میں اس وقت سے اسی خیال میں گم ہوں کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جب سے ہم نے ورلڈبینک ، آئی ایم ایف اوردیگرعالمی مالیاتی اداروں کواپنا ’’ان داتا‘‘بنایاہے،ہم نے ایسے کتنے لوگوں کوخودکشی پرمجبورکردیاہے۔آیئے میں آپ کو ان چند مفلوک الحال،غریب و بے یارومددگارلوگوں کے ساتھ ایک سفرپرلئے چلتاہوں جولفظ ’’زندگی‘‘سے متنفر اور بیزار ہو گئے ہیں۔
اس بیمارکے ساتھ جسے بیروزگاری اورغربت نے بھوک کے دروازے پرکھڑاکیاہے جب وہ سرکار کے ہسپتال میں جاتاہے توڈاکٹرکی پرچی ،کبھی ایکسرے ، کبھی کسی ٹیسٹ اورسستی دوائی کی پرچی بنوانے کے باوجود تندرستی نہیں بلکہ قرض کابوجھ اٹھاکرباہر نکلتاہے۔اسے یہ بھی شکایت ہے کہ آج تک اس صحت کارڈکی شکل تک نہیں دیکھی جس کاتذکرہ حکومت کاہرکارندہ اپنے سنہری کارناموں میں گنواتاہے۔آیئے اس انصاف مانگنے والے مظلوم کے پاس لئے چلتاہوں جو چند سال پہلے بڑے سے بڑے مجسٹریٹ کے سامنے بھی سادہ کاغذپر درخواست لے کرجاتاتھاتواورکچھ ہونہ ہو،ایک تسلی ضرورلے کرآتاتھااوراگرمجسٹریٹ ایماندار ہوتا تو شائد اسے اس سادہ کاغذپرانصاف مل جاتالیکن اب اسے عرائض نویس سے لیکر کورٹ فیس تک،وکیل کے خرچے سے لے کرمنشی کے پیسوں تک سب ادا کرنے کے لئے پہلے قرض لیناپڑتا ہے اورپھراس عدل کی زنجیرلہرائی جاسکتی ہے۔
اس طالب علم کے پاس لئے چلتاہوں جوکچے مکان کی ایک لالٹین کی مدھم روشنی میں علم حاصل کرکے اعلیٰ ترین نمبرحاصل کرتا ہے اورامید رکھتا ہے کہ اسے کسی بہترین کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ مل جائے گالیکن داخلہ فارموں کے ساتھ ان ٹیکس نمامنی آرڈروں یاپے آرڈروں کاخرچہ تواس کے پاس ہے نہیں،زکوکاوظیفہ توبہت بعدکی بات ہے، جب اسے داخلہ مل جائے گاتوپھردھکے کھانے کے بعداپناحق لے سکے گا اوراب ہم نے بیروزگاروں سے بھی وہی غنڈہ ٹیکس وصول کرناشروع کردیا ہے۔ظاہربات ہے جتنی بیروزگاری بڑھے گی اتنے درخواست دینے والے بڑھیں گے اوراتنے ہی لوگ پبلک سروس کمیشن کو،کسی وزارت کو،کسی محکمے کوزیادہ نذرانہ اپنی درخواستوں کے ساتھ پیش کریں گے اوریوں میرے ملک کے معاشی شعبدہ بازیہ سمجھتے ہیں کہ عدالتوں کاخرچہ ان بے آسرا مظلوموں کی کورٹ فیس سے نکلے گا،ہسپتال مفلوک الحال مریضوں کی پرچیوں کے پیسوں سے چلنے لگیں گے اورپبلک سروس کمیشن بیروزگاروں کی درخواستوں سے ہونے والی آمدنی سے اپنے پاؤں پرکھڑے ہوجائیں گے۔
میں سوچتاہوں کہ ہم اس وقت بہترتھے جب ہم نے ایسی معاشی منصوبہ بندیاں نہیں سیکھی تھیں۔ ہمارے محکمے سادہ کاغذ پردرخواستیں وصول کرتے تھے اورنہ کوریئرکے پیسے ہوتے نہ درخواست کی کوئی فیس۔ہمارے ہسپتال ایک آنہ یادس پیسے سے زیادہ کی پرچی فیس وصول کرنے کے قطعاًحقدارنہیں تھے۔ ہمارے  مظلوم، وکیلوں اورکورٹ فیسوں کے محتاج نہیں ہواکرتے تھے لیکن شائد کسی کوعلم نہیں ان ساری تھوڑی تھوڑی رقوم سے جوہم نے ان مظلوموں سے اب اکھٹے کرنا شروع کردی ہیں ان سے توشائد ایک ہسپتال کی بجلی کاایک دن کابل بھی ادانہ ہوسکے،شائد ایک اعلیٰ افسرکی گاڑی کے ایک دن کے پٹرول کابل بھی پورانہ ہو،عدالت کے ایک اہلکارکی تنخواہ بھی نہ نکل سکے۔ ایوانِ صدر،ایوانِ ہائے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اور گورنروں کے مہمان خانوں میں پکنے والے ایک دن کے کھانوں کی قیمت ادانہ ہوسکے!
مگرہم نے اپنے آقاؤں کی نظرمیں محترم ہونے کے لئے ان فیسوں کولازم کردیاتاکہ عوام میں اونرشپ کااحساس پیداہوتاکہ سہولت کی قدرآسکے لیکن اس عمل میں کتنے ایسے مظلوم،مجبور، بیروزگار رسیوں پر جھول جاتے ہیں اوران کے پاؤں کے نیچے رکھی کرسی مایوسی کی ٹھوکرسے لڑھک جاتی ہے!کیا ہمارے آئین میں ایسی کوئی شق ہے جوان مجبوروبیکس اورحالات سے دلبرداشتہ خودکشی پرمجبور لوگوں کے ذمہ داروں کاتعین کرکے ان کوسزا دے سکے؟کیاایوانِ صدراورایوانِ ہائے وزیراعظم کے مکین ان اموات کے ذمہ دارہیں کہ نہیں؟
خداراآگے بڑھئے ،اپنے اڑوس پڑوس میں آج ہی ان افرادکو اپنی خوشیوں میں شریک کیجئے،آپ کوایسے میلے کچیلے کپڑوں والوں کو ڈھونڈنے میں دیر نہیں لگے گی۔


 

تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی