12:27 pm
 سوشل میڈیا اور شہباز شریف کا  مسئلہ

 سوشل میڈیا اور شہباز شریف کا  مسئلہ

12:27 pm

یہ بات بلا خوف تردید کہی جاسکتی ہے کہ پاکستان میںآئندہ  انتخابی جنگ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے لڑی جائے گی۔ پاکستان بھر کی بڑی سیاسی جماعتوں اپنی اپنی سوشل ٹیموں کو نئے آلات اور جذبات سے مزین کر رہی ہیں۔ نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں میڈیا کا کردار وسعت پذیر ہو رہا ہے۔ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ  Politic is all Communication یعنی سیاست کا سارا دارو مدار پیغام رسانی پر ہے۔ پیغام رسانی کیلئے تین بنیادی شرائط کی ضرورت ہے۔
 
 -1  رفتار‘ کم  سے کم وقت میں  مطلوبہ ٹارگٹ پر پیغام رسانی -2  طبقہ  خاص تک جلد از جلد پیغام رسانی 3 کم سے   کم لاگت میں مقصد کاحاصل کرنا۔ ماضی میں اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے اخبارات کا سہارا لیا جاتا تھا۔ہر سیاسی جماعت کا اپنا اخبار ہوتا تھا ‘ جس کے ذ ریعے سیاسی جماعت کا نظریہ‘منشور اور سیاسی مسائل پر جماعتی موقف کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی تھی۔اس کے ذریعے پیغام رسانی میں نہ صرف وقت ضائع ہوتا تھا بلکہ پیغام وصول کرنے والوں کی تعداد بھی بہت محددود ہوتی تھی۔ریڈیو ‘ٹیلی ویژن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی نے سٹرٹیجک کمیونی کیشن میں وہ انقلابی ترقی کی ہے جسے ہم ماس میڈیا کہتے ہیں۔اب سوشل میڈیا ماس میڈیا کی جگہ لے رہا ہے ‘کیونکہ ماس میڈیا میں مرکزی کردار حکومت‘ کارپوریشنز‘ سیاسی جماعتیں  او ر کیمونٹی کو حاصل تھا جبکہ سوشل میڈیا میں بنیادی کردار فرد کا ہے۔  فرد اپنے سیاسی اور سماجی شعور کے مطابق  سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کے اظہار کے لئے کسی سیاسی جماعت ‘پارٹی اخبار ‘ ٹیلی وژن ‘ کارپوریشن کا مرہون منت نہیں ہے۔ پہلے اشتہارات کی مد میں رقوم خرچ کرنی پڑتی تھیں۔ اب  آپ آسانی سے موبائل فون پر اپنا پیغام لاکھوں فالورز تک پہنچا سکتے ہیں اس عمل پر اخراجات نہ ہونے کے برابر ہیں۔سوشل میڈیا کے ذریعے آپ الگ تھلگ رہ کر پوری دنیا میں اپنا نیٹ ورک قائم کر سکتے ہو۔ آپ خلوت میں جلوت کے مزے لے سکتے ہو  اور اپنے ہم خیال لوگ بنا کر اپنا دائرہ اثر بڑھا سکتے ہو۔دوسال قبل امریکہ میں پنار یلدرم اور ماریا اور اننیا سین نے سیاست پر سوشل میڈیا کے اثرات پر اپنا مضمون مینجمنٹ سائنس میں شائع کروایا تھا اس مضمون میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سوشل میڈیا کی طاقت سے پرانے جغادری سیاست دانوں پر جو روایتی میڈیا استعمال کرتے ہیں  نئے لوگ بازی لے جا سکتے ہیں۔ سیاست دانوں کیلئے جتنی سستی ‘ آسان  رسائی آج کل ہے پہلے کسی دور میں نہ رہی ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا  چیلنجز کا رحجان تیزی  سے بڑھ  رہا ہے۔ امریکہ میں سوشل میڈیا کا استعمال سب سے پہلے بارک اوباما نے کیا تھا اس کے بعد ٹرمپ نے ٹیوٹر کا استعمال کرکے اپنی کامیابی کو یقینی بنا لیا تھا۔ عرب سپرنگ 2010-2011 ء شارٹ نوٹس پر ہزاروں مظاہرین کو اکٹھا کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ یوکرین کے صدر ولادی  میرز یلنسکی نے صدارتی معرکہ سوشل میڈیا کی برکت سے سر کیا تھا۔عام پارٹی نے ملک بھارت کی پنجاب ریاست میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔بھارتی وزیر اعظم مودی عوام سے رابطے کیلئے جلسے اور ٹیوٹر کا استعمال کرتے ہیں۔پاکستان میں تحریک انصاف نے جس ماہرانہ انداز سے سوشل میڈیا کو استعمال کیا ہے قابل تعریف ہے۔ پاکستان مسلم لیگ‘پاکستان پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتوں نے اپنے سوشل میڈیا سیل قائم کر رکھے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کا میڈیا سب سے زیادہ فعال ‘ منظم  اور مستعد ہے۔ 2018 ء کے انتخابات میں اگر چہ تحریک انصاف کے حق میں الیکٹرک میڈیا نے بھی مثبت کردار ادا کیا تھا لیکن شریف خاندان کی کرپشن کے خلاف جس ہمت و حوصلے سے تحریک انصاف کے میڈیا نے مہم چلائی تھی وہ بھی قابل رشک ہے۔ 
 عمران کو ایک مظلوم کے طور پر پیش کرکے لوگوں کے حب الوطنی کے جذبات کو ابھارا گیا ہے ۔ شہباز شریف متفکر ہیں کہ پٹرول کی قیمتوں میں کس  طرح اضافہ کیا جائے جو عمران خان نے بطور وزیر اعظم پٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کردی تھی اور پاکستان کے عوام کو مشکل حالات میں آسانی اور رعایت فراہم کی تھی۔ حکومت جب مذاکرات کیلئے جب کسی ادارے یا حکومت سے بات کرتی ہے آگے سے پوچھا جاتا ہے کہ  آپ کتنے عرصے کیلئے حکومت میں ہیں اور حکومت کے پاس اس کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں ہوتا۔ سعودی عرب اور متحدہ امارات جیسے ممالک تذبذب کا شکار ہیں۔پاکستان میں  آئندہ مالی سال میں بجٹ کا خسارہ 5500 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔ 
 سیاست اور معیشت کا تعلق  آج کی دنیا میں  کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ معاشی نظام کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ قوم اور ملک کو سیاسی ابہام سے نجات دلائی جائے۔ پاکستانی قوم ایک سیاسی ابہام میں پھنس چکی ہے۔ موجودہ حکومت کے پاس کام کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ 15 ماہ ہیں۔  لندن میں ہونے والے  نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس میں بظاہر یہی اعلان کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی لیکن بباطن مسلم لیگ نون  جلد انتخاب میں  شامل ہو کر اپنے لئے مثبت نتائج کی توقع رکھتی ہے۔پاکستان کو سیاسی اور معاشی ابہام سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ جلد انتخابات کروا کر ملک کو اس کے حقیقی نمائندوں کے سپرد کر دیاجائے۔



 

تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی