12:29 pm
قانون ناموس رسالت کے خلاف سازشیں اورعلاج؟

قانون ناموس رسالت کے خلاف سازشیں اورعلاج؟

12:29 pm

ختم نبوت ﷺ،توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کے خلاف ہونے والی سازشوں کا راستہ روکنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی   ضرورت اگر آج شدت سے محسوس کی جا رہی ہے تواس کی بھی ایک خاص وجہ ہے ،جاننے والے جانتے ہیں کہ پاکستان کے آئین میں موجود ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفظ فراہم کرنے والی شقوں کے خلاف عالمی صلیبی،یہودی اور الحادی طاقتیں،روز اول سے ہی،سازشوں میں مصروف ہیں،پاک سر زمین پر موجود....انڈین لابی کے خرکار ہوں.... امریکی پٹاری کے دانش فروش ہوں یا لبرل سیاستدان،قانون ناموس رسالت انہیں بھی ایک آنکھ نہیں بھاتا۔اس کی چھوٹی سی مثال پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا وہ خط ہے کہ جو انہوں نے اقوام متحدہ کے مندوبین کو لکھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان حکومت کی اس سابق وزیرنی نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کو شکایت کی ہے کہ پاکستان میں تو ہین مذہب کا قانون اشتعال انگیزی کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔
شیریں مزاری کے اس خط کے بعد بعض نجی چینلز نے یہ ٹیکر دیئے کہ’’پی ٹی آئی توہین مذہب کے قانون کے خلاف سرگرم‘‘...سچی بات ہے کہ شیریں مزاری کے خط اور اس قسم کی خبروں نے ملک کے عوام،بالخصوص مذہبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی،اس حوالے سے تحریک تحفظ ناموس رسالت کے رہنمائوں نے سیاستدانوں، تاجر، وکلااور صحافتی تنظیموں کے قائدین، تمام مسالک کے اکابر علماء  کے نام ایک خط لکھا ہے۔اس خط کے مطابق   اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا، جناب  رسول اللہ ﷺ  پر درود و سلام اور سلام مسنون کے بعد عرض ہے کہ تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہم اللہ تعالیٰ،جناب رسول اللہ ﷺ،اہل بیت اطہار، صحابہ کرامؓ اور شعائر اسلام کی سوشل میڈیا پر توہین کرنے والوں کے خلاف آئینی و قانونی جدوجہد کررہے ہیں۔ اس  خط  کے ذریعے آپ کی توجہ ایک اہم اور حساس معاملے کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔آپ کے علم میں ہے کہ گزشتہ ماہ   28اپریل 2022ء کو  وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں سعودی عرب جانے والے وفد کے اراکین کی مسجد نبوی ﷺ آمد کے موقع پر، مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی کا بدترین واقعہ پیش آیا تھا۔مذکورہ بدترین اور دلخراش واقعہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص وطن عزیز پاکستان کے کروڑوں، مسلمان شہریوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے اور آج تک امت مسلمہ کے دل چھلنی ہیں،مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی کے مذکورہ  واقعہ کے خلاف، وطن عزیز پاکستان کے شہریوں کی جانب سے متعلقہ اداروں بالخصوص پولیس کو متعدد درخواستیں دی گئیں۔اس حوالے سے سب سے پہلی درخواست تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرائی گئی تھی۔اس درخواست پر تو آج تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔لیکن فیصل آباد اور اٹک میں دو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے،جن میں پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سمیت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد وغیرہ کو ملزم نامزد کیا گیا،اس سے قطع نظر کہ مذکورہ دو مقدمات میں ملزمان کی نامزدگی درست ہوئی ہے یا نہیں،ہمارا اصولی موقف یہ ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ،تحفظ تقدس حرمین شریفین اور تحفظ شعائر اسلام کے معاملے پر کسی بھی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہئیے۔اگر کوئی ان معاملات کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتا ہے تو وہ اس ملک و قوم کا مجرم ہے۔اس پرکوئی دو رائے نہیں کہ اگر کوئی شخص توہین رسالت یا توہین مذہب کے متعلق قوانین کو سیاسی یا ذاتی مقاصد کے حصول کے لئے   استعمال کرنے کی کوشش کرے، تو ایسے شخص کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی ہونی چاہئیے۔مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی کے خلاف پاکستان میں درج ہونے والے مقدمات میں سزا و جزا کا فیصلہ قانون کے مطابق متعلقہ عدالتوں نے کرنا ہے،قانون کے مطابق مدعیان مقدمہ اس بات کے پابند ہیں کہ وہ ملزمان پر جرم ثابت کریں۔ اگر مذکورہ مقدمات میں مدعیان مقدمہ کسی بھی ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوئے تو مذکورہ مقدمات میں نامزد کئے گئے۔  ایسے ملزمان کو بھی یہ قانونی حق حاصل ہے کہ وہ مدعی مقدمہ کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 182وغیرہ کے تحت قانونی چارہ جوئی کرے،بہرحال مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی  کے مذکورہ بدترین واقعہ کے  خلاف پاکستان میں اندراج مقدمات کے بعد کچھ عناصر نے یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی کہ پاکستان میں توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کا غلط، بالخصوص سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے کسی بھی شہری نے مذکورہ دلخراش واقعہ کے خلاف توہین رسالت کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لئے نہ تو کوئی درخواست دی اور نہ ہی اس کے متعلق درج ہونے والے کسی بھی مقدمے میںتوہین رسالت کی دفعہ شامل کی گئی....اس کے باوجود بھی توہین رسالت کے قانون کے خلاف ایک فضا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے..... اس مرحلے پر یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ مذکورہ بدترین واقعہ کے..... خلاف وطن عزیز پاکستان میں درج ہونے والے مقدمات میں جو دفعات یعنی تعزیزرات پاکستان کی دفعہ 295,295اے اور 296لگائی گئی ہیں،وہ دفعات صرف توہین اسلام،یا توہین مساجد یا کسی بھی مسلمان شخص کی قبر کی توہین و بے حرمتی کے متعلق ہی نہیں ہیں، بلکہ مذکورہ دفعات کسی بھی مذہب،یا کسی بھی مذہبی مقام یا کسی بھی انسان کی قبر وغیرہ کی توہین و بے حرمتی کے خلاف بھی ہیں۔مذکورہ دفعات کے تحت اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب اور دیگر مذاہب کے، مذہبی مقامات کی توہین و بے حرمتی کے خلاف بھی نہ صرف وطن عزیز پاکستان میں، مقدمات کا اندراج کیا جاتا ہے بلکہ ان مقدمات میں نامزد ملزمان کو سزائیں ملنے کی مثالیں بھی موجود ہیں۔   ( جاری ہے )

تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی