12:30 pm
لمحوں نے خطاکی،صدیوں نے سزاپائی

لمحوں نے خطاکی،صدیوں نے سزاپائی

12:30 pm

ہماری اسٹیبلشمنٹ کوجب محسوس ہواکہ امریکہ عمران خان کوپاکستان کاحکمران دیکھناچاہتا ہے،تووہ سرجوڑکربیٹھ گئی اوراپنے ترازومیں ملک کانفع ونقصان تولنے لگی۔بشری تقاضوں کے مطابق ان کونفع کا پلڑا بھاری نظرآیاجس کی وجہ یہ تھی کہ وہ سمجھ رہے تھے کہ ملکی سالمیت کے مسئلے میں قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ اگرخدانخواستہ کوئی ایسی صورتِ حال پیش آئی تو ہم مل کراس کامقابلہ کرلیں گے اوراپنے ملک کوبچالیں گے۔نتیجتاً نقصان کے پلڑے کاسنجیدہ تجزیہ نہیں کیا گیا اورنفع والے پلڑے کے ثمرات گن گن کرجشن منانے شروع کردیے ۔ نفع کے ثمرات میں سے یہ تھاکہ چوںکہ خان امریکہ کاپالتوہے،وہ اس پرڈالروں کی بارش کردے گااورساتھ ساتھ وہ برطانیہ عظمیٰ کادامادہے،تو یہودی سسرال بھی خان کے لئے اپنے خزانوں کے قفل کھول دے گا۔اس کے علاوہ خان آکسفورڈکافاضل ہے اور دنیائے کرکٹ کا درخشاں ستارہ ہے،جب یہ ہمارا وزیراعظم بنے گا،تودنیاکوہماراایک مثبت امیج جائے گا۔
یادرہے کہ اقتدارسے قبل عمران کے بہت ہی چہیتے مرادسعیدتودرجنوں مرتبہ قوم کویہ نویدسناچکے تھے کہ عمران کے اقتدارسنبھالتے ہی اوورسیز دوسو بلین ڈالر ملک میں بھیجیں گے اورسینکڑوں سائنسدان اورپیشہ ورپاکستانی ملک کی خدمت کے لئے منتظرہیں جواپنے ساتھ سرمایہ کاری کے علاوہ جدیدٹیکنالوجی بھی ساتھ لائیں گے۔ایسے ہی درجنوں وعدے قوم کے ساتھ خودعمران خان  نے بھی فرمائے تھے جس میں قوم کویہ بتایاگیاتھاکہ ملک میں کی گئی کرپشن کے ہرروزکئی ارب روپے بیرون ملک منتقل کردیئے جاتے ہیں،اس کوروک کرہم ملک کے تمام قرضوں سے پہلے ہی سال نجات حاصل کرلیں گے ۔قوم کوایک کروڑنوکریوں اورپچاس لاکھ نئے گھروں کی بھی خوشخبری سنائی گئی تھی،شائدیہ وہ تمام سنہری خواب تھے جوہماری اسٹیبلشمنٹ کوبھی دکھائے گئے تھے اوروہ بھی ان کے جھانسے میں آگئے۔
یہاں یہ بھی ذہن نشین کرلیں کہ اسٹیبلشمنٹ کوسب سے زیادہ خوشی اس بات پرتھی کہ کم ازکم ان بھٹوؤں اورشریفوں سے تو ہماری جان چھوٹ جائے گی،خصوصاً(ن) لیگ سے کیونکہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے اندراینٹی نوازشریف کاجتھا اکثریت میں تھاجو مشرف کے باقیات میں سے تھااورجوسمجھتاتھاکہ یہ نیازی جس کے آگے پیچھے کوئی ہے،نہ یہ سیاست کے اسرارور مو زسے واقف ہی ہے،نہ اس کے پاس کوئی منظم جماعت ہے لہٰذاہم اس کووہ تیربناسکتے ہیں کہ جس سے ہم اندرونی اور بیرونی کئی شکارکرسکتے ہیں۔حالانکہ اسٹیبلشمنٹ کے درمیان یہ طے ہواتھاکہ ہم اس کی جماعت کومنظم ہونے دیں گے اورنہ سیاست کے اسرار ورموزنیازی پرواضح ہی ہونے دیں گے جس میں سے پہلی بات کی تومکمل پاس داری کی گئی اوراِدھرادھرسے لوٹے اکھٹے کرکے اورمین سٹریم میڈیابشمول سوشل میڈیاپرایک تاریخی مہم چلائی گئی اوریوں نیازی کواقتدارکی نشست پربٹھایاگیالیکن اسٹیبلشمنٹ نے اس بات کوبالکل نظرانداز کردیاکہ امریکہ کایہ پالتوپاکستان میں اکیلا نہیں یہاں توان کی پوری فرنچائزموجودہے لیکن بدقسمتی سے قرعہ جماعتِ اسلامی کے نام نکلا۔
اگرہم قاضی  مرحوم اورنیازی کے استاد اور شاگردکے رشتے سے قطعِ نظرکرلیں یاامریکہ  کے لئے پی ٹی آئی کی پرانی خدمات کوبالائے طاق بھی رکھ دیں لیکن اس سے توہم انکار نہیں کرسکتے کہ پورے پانچ سال پی ٹی آئی اورجماعتِ اسلامی نے پختونخوا میں کندھے سے کندھاملاکرحکومت کی۔ اوراس دوران پی ٹی آئی ڈی چوک میں فحاشی کے نت نئے ریکارڈبناتی رہی۔ صوبے میں جماعتِ اسلامی کے ساتھ حلال اوراسلامی حکومت بھی کرتی رہی اورمجال ہے کہ ایک باربھی جماعت اسلامی نے احتجاجاً یہ کہاہو کہ نیازی اگرتوڈی چوک میں لڑکیاں نچوائے گا،توہم صوبائی حکومت سے الگ ہوجائیں گے۔
پورے پانچ سال جماعتِ اسلامی پی ٹی آئی کے نااہلوں کوکارِحکومت سکھاتی رہی۔اس وقت انہوں نے مولاناسیدابوالاعلیٰ مودودی کی ساری کتابیں  غلاف میں لپیٹ کر اونچی جگہ پررکھی ہوئی تھیں۔ نجانے وہ کون سے بقراط تھے جنہوں نے سراج الحق  اورچنداکابرکے ذمہ صرف یہ ڈیوٹی لگا دی تھی کہ ہرحال میں نیازی کاساتھ دیناہے اور جب مشہورِزمانہ پانامہ سکینڈل لیک ہوا،توحیرت انگیز طورپرامیرجماعتِ اسلامی عدالت پہنچ گئے اور امیرجماعت ہی نے وہ کیس فائل کیاتھاجس میں صرف نوازشریف نااہل ہوا۔ اس کاکریڈیٹ بڑی چالاکی سے نیازی نے اپنے نام کرلیااور امیر جماعت کو بدلے میں اپنے آقاؤں سے کیاملا؟ یہ کوئی اتفاق کی بات نہیں بلکہ یہ بالکل سکرپٹ کے مطابق تھا۔
پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹس نے ۔۔۔ایماپرعدالت کی کارروائی کے دوران میں یہ کلمات کہے کہ اگرآئینِ پاکستان کے ترازو میں موجودہ سیاست دانوں کوتولاجائے،تو ان میں صرف عمران خان اورامیر جماعتِ اسلامی  سراج الحق  صادق اورامین قرارپائیں گے۔باقی سب گھرجائیں گے۔توکیاواقعی پورے ملک میں صادق وامین صرف یہ دوسیاست دان ہیں؟ نہیں، ہرگزنہیں۔ کیایہ اتفاق ہوسکتا ہے؟اس کے بعدپوری قوم نے دیکھ لیاکہ وہ جج ملک میں فسادبرپاکرکے اپنے آقاکے پاس پہنچ گیا۔
بہرحال مجھے شکایت  توجماعتِ اسلامی کے کردار  سے ہے، میں نے عمران کے ساتھ حکومت بنانے پربھی اپنے جن تحفظات کاذکر کیاتھا،وہ صدفیصددرست ثابت ہوئے اور جماعت کے ان اکابرین نے یہ تسلیم کیاکہ ان کی یہ سب سے بڑی غلطی تھی لیکن انہیں تو میں نے بارہاخبردارکیا تھا کہ’’لمحوں کی خطاکی سزاصدیوں پرمحیط ہوتی ہے‘‘۔جب پوری اپوزیشن عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے لئے متحد ہوئی،توآپ نے دیکھ لیاکہ جماعت اسلامی ان کے ساتھ نہیں تھی بلکہ الٹا اپوزیشن کے اس فعل کی مذمت کرتی تھی۔توہم جیسے طالب علم اس سے کیانتیجہ اخذکرسکتے ہیں؟یہی ناں کہ دونوں کاآقاایک ہے۔
وہ دوسری بات جواسٹیبلشمنٹ نظراندازکرگئی تھی کہ یہ نیازی جن کے دامادہیں،انہوں نے لگ بھگ ڈیڑھ سوسال تک اس خطے پر حکمرانی کی ہے،ان کوپتاہے کہ یہاں کس وقت کون ساچورن بکتاہے اوروہی ہوانیازی نے ساڑھے تین سال کھل کر مذہب کا چورن بیچااورعوام کوخوب بے وقوف بنایاجس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔وہ داستانیں زبان زدِعام ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی اس ایک غلطی سے ہمیں کتنانقصان ہوا؟    (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی