12:30 pm
الیکشن فوری ہو گا: خواجہ آصف،نہیں ہو گا:  زرداری!

الیکشن فوری ہو گا: خواجہ آصف،نہیں ہو گا:  زرداری!

12:30 pm

٭پھوٹ پڑگئی، آصف زرداری و خواجہ آصف اور دوسرے آمنے سامنے!Oلندن: ’’ایسٹ انڈیا کمپنی‘‘ کا فرمان، آصف زرداری کا بیان ’’انتخابات جلد نہیں ہو سکتے، عمران خان کا مطالبہ مستردO قومی اسمبلی:20 منحرف ارکان کی نااہلی کا مطالبہ مسترد، پنجاب کے ارکان نااہل ہونے کا امکان!! نیب، تمام افسر تبدیل کرنے کا فیصلہO امریکہ ہماری معیشت کا ستون ہے، فضل الرحمن O شدید گرمی، چولستان 3000 تالاب خشک، 200 بھیڑیں ہلاکO امریکی خصوصی نمائندہ زلمے اسلام آباد میں O مریم نواز کیلئے وزیراعظم والی سرکاری سکیورٹیO صوابی جلسہ، مریم نواز کی عمران خان کو مزید گالیاںO جہلم جلسہ: عمران خاں کی پرانی باتیں ’’مجھے کیوں نکالاO سابق گورنر چودھری محمد سرور، ’’میں نے بزدارکا استعفا صحیح طور پرمنظور کیا تھا O تمام دالیں، سبزیاں، پھل، گوشت! سرکاری نرخوں میں بے پناہ اضافہ O ’’میں آج بھی گورنر ہوں، گھر نہیں جائوں گا‘‘ گھر سے عمر سرفراز چیمہ کا بیان۔
٭صرف دو ووٹوں کی اکثریت پر قائم 13 پارٹیوںکی حکومت کا ’عظیم اتحاد‘!! خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، پھر خواجہ آصف اور آصف زرداری آمنے سامنے، ایک دوسرے کے بیانات مسترد! ’’انتخابات اکتوبر میں ہوں گے‘‘ خواجہ آصف… ’’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پہلے ’’انتخابی اصلاحات ہوں گی‘‘ آصف زرداری! ’’خواجہ آصف کو پہلے اتحادی پارٹیوں سے پوچھنا چاہئے تھا، ’’اکیلے کیسے بیان دے دیا‘‘ رانا ثناء اللہ!! اس صورت حال پر کیا تبصرہ کیا جائے؟ خواجہ آصف کا بیان منطقی طور پر درست دکھائی دیتا ہے کہ ایک طرف مہنگائی میں روز بروز شدید اضافہ سے موجودہ حکومت سخت بدنام ہو رہی ہے۔ دوسری طرف اسے قومی اسمبلی میں صرف دو ووٹوںکی اکثریت (173) پریشان کر رہی ہے، چار چار ارکان والی چھوٹی پارٹیاں وزارتوںکے لئے دھمکیاں دے رہی ہیں۔ دو ووٹوں کی اکثریت کسی وقت بھی ختم ہو سکتی ہے، پھر!؟ ویسے بھی نصف حکومت آصف زرداری اور نصف نوازشریف کے ہاتھوں میںہے۔ آصف زرداری کی ’وزیراعظم‘ شہباز شریف کو مسلسل ہدایات! اتحاد کا عالم یہ کہ بلاول کی زیرقیادت پیپلزپارٹی کے وزرا کا الگ اجلاس اور شہباز شریف الگ ن لیگ کے وزیروں کو لے کر لندن میں مفرور بڑے بھائی جان کے حضور مودب حاضر!! ملک میں صرف ڈیڑھ ماہی حکومت کے عہد میں ڈالر 192 روپے کے تاریخی ریکارڈ سے بھی اوپرچلا گیا ہے، سٹاک ایکس چینج دیوالیہ پن کے نزدیک پہنچ گیا ہے، 47 ہزار کا انڈیکس دو دنوں میں 42 ہزار تک گر گیا سرمایہ کاروںکا کھربوں کا سرمایہ ڈوب گیا اور وزیراعظم پاکستان لندن کے پرتعیش ہوٹلوں میں اعلیٰ درجے کی ضیافتیں اڑا رہا ہے!!
٭اب ذرا نیچے آیئے! مالِ مفت دل بے رحم: وزارت داخلہ نے عمران خاںکو مسلسل نئی نئی گاڑیاں دینے پر مقررمریم نواز کو وزیراعظم والاپروٹوکول دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ پولیس کے متعدد افسر، درجنوں مسلح اہلکاروں والی سکیورٹی کی 30,25 سرکاری گاڑیوں کے علاوہ رینجرز کی بہت سی مسلح گاڑیاں!! حلوائی کی دکان نانا جی کی فاتحہ، مریم نواز کے روزانہ دور دراز جلسوں تک جانے کے لئے شاہانہ جلوس پر ہزاروں لاکھوں روپے روزانہ اخراجات (رینجرز اورپولیس کو بھاری اضافی تنخواہیں اور الائونس دینے پڑتے ہیں) 40 سے زیادہ گاڑیوں کے دور دراز سفرکے لئے بار بار ٹنکیاں پٹرول سے فل کرانا پڑتی ہیں۔ 24 گھنٹے ڈیوٹی دینے والے بیسیوں پولیس و رینجرز کے کھانے پینے کے بھاری اخراجات!! مریم نواز کی کوئی سرکاری حیثیت، کوئی عہدہ کچھ نہیں، وزارت داخلہ نے ایک بوگس مضحکہ خیز جواز پیش کیا ہے کہ مریم نواز سرکاری حکمران پارٹی ن لیگ کی نائب صدر ہیں اس لئے یہ پروٹوکول ضروری ہے۔ رانا ثناء اللہ صاحب خدا کا خوف کھائیں! مریم نواز عدالت سے سات سال کی سزا اور بھاری جرمانہ یافتہ ہے۔ یہ سزا جاری ہے، مریم صرف عارضی ضمانت پر چل رہی ہے۔ ن لیگ ایک ذاتی نوعیت کی پارٹی ہے۔ اس کے 16 نائب صدر ہیں، مریم نواز باقاعدہ نائب صدر منتخب نہیں ہوئی، اسے پارٹی کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کے حکم پر 17 واں نائب صدر بنارکھا ہے (ن لیگ کے آئین میں صرف 16 نائب صدر کی اجازت ہے) اسے وزیراعظم والا سرکاری پروٹوکول!! ملک کے جسم کا جو بچا کھچا حصہ رہ گیا ہے اسے کس بے دردی سے نوچا جا رہا ہے! اور سنو مریم! تمہاری حکومت کے دوران دالیں، پھل، سبزیاں، گوشت کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئیں، لیموں کراچی میں 1100 روپے، لاہور میں 1000 روپے کلو! شرم ناک!! غریب آدمی واحد سستے مشروب ’سکنجبین‘ سے بھی گیا۔ ملک انتہائی بدحالی اور روزانہ کے جلسوںمیں تم ان باتوں کا ذکر کرنے سے گھبراتی ہو، عمران خاں کو گالیاں دینے کے سوا اور کوئی موضوع ہی نہیں ہوتا!
٭مگر عمران خاں کا بھی یہی حال، ہر جلسہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ سے شروع، اسی پر ختم!! سنو عمران خاں! کبھی اکیلے بیٹھ کر غور کرو! تم نے سیاسی طور پر بالکل بے بہرہ، ناخواندہ تھپڑ باز، گالیاں دینے والے، میزوں پر جوتے رکھ کر دھمکیاں دینے والے اُجَڈ اکھّڑ اور ’سڑکوں پر نکلو، مارو یا مر جائو‘ کے نعرہ بردار افراد کو اعلیٰ وزارتیں سونپ دیں، کوئی وزیراطلاعات، کوئی وزیر داخلہ! یہ لوگ کسی یونین کونسل کے رکن بننے کے بھی اہل نہیں تھے، وزیر بن گئے۔ تمہیں وزیراطلاعات کے لئے اپنی پارٹی کے 155 ارکان اسمبلی میں کوئی اہل شخص دکھائی نہ دیا اور انتخابات میں سیالکوٹ میں بری طرح شکست کھانے والی ایک خاتون کو لا کر اس لئے وزیراطلاعات کے درجے پر فائز کر دیا کہ وہ تمہاری پریس کانفرنسوں میں تمہارے پیچھے کھڑی رہتی تھی، یہی میرٹ کافی تھی۔ چلو دوسروںکی بات چھوڑو، کوئی دن ایسا نہ گزرا جب اپنے مخالفین کو ڈاکو چور نہ پکارا ہو! اب یہی ’ڈاکو چور‘ تمہارے والے تخت پر بیٹھے تمہیں ڈاکو چور کہہ رہے ہیں اور تم تخت کی بجائے تختہ پربیٹھے گردان کئے جا رہے ہو’’مجھے کیوں نکالا‘‘ تمہاری حکومت نے قوم کو کیا دیا؟ بھوک، بدحالی، بے روزگاری، مایوسی اور ہر قسم کے دُکھ!! بے چاری سیاست زدہ قوم!
٭قارئین محترم، ایسے وقت میں کہ مختلف پارٹیوں کے وفادار ’صحافیوں‘ کے وارے نیارے ہو رہے ہیں، ہر سائے نئے ماڈل کی گاڑیاں، باربارغیر ملکی دورے، بے پناہ نقد و دوسری سہولتیں!! اور ادھر کیسی کالم نگاری کہ ملک کی ہر سیاسی جماعت، ہر سیاسی رہنما سرفراز سیّد کا سخت دشمن، دھمکیاں، گالیاں! اس کالم نگار کو جس کے پاس 56 سال کی بلاوقفہ صحافت کے بعد کوئی گھر، کوئی سواری نہیں، کوئی مال و دولت، کوئی اثاثے نہیں، بس صرف قلم کا واحد اثاثہ ہے، اسے دھمکیاں اور گالیاں دینے والوں میںنئے نئے جوان ہونے والے سیاسی برخورداروں کی اکثریت ہے۔ ایک نوجوان کا صرف ایک جُملہ کہ ’’تمہاری تحریروں میں عمران کی زبان سے پھول جھڑتے اور مریم نواز جیسی عظیم سیاسی رہنما کے منہ سے شعلے نکلتے دکھائی دیتے ہیں؟ عمران خاں تمہیں کیا دیتا ہے؟ ایک دوسرا نوجوان اس کے بالکل الٹ ’’مدح سرا‘‘ ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ پہلے والا نوجوان دھمکیاں دینے کے بعد دعا بھی دیتا ہے کہ سیّد صاحب! ویسے آپ بہت اچھا لکھتے ہیں۔ آپ کی صحت، تندرستی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہوں!!‘‘ قارئین کرام! اب کیا لِکھوں؟؟
٭مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان کہ ’’امریکہ ہماری معیشت کا اہم ستون ہے!‘‘ اس پر دو حرف لکھ دیئے تو جے یو آئی کے فون آنے شروع ہو جائیںگے۔ مگرمیرا قلم یہ بات لکھنے کے لئے مچل رہا ہے کہ مولانا صاحب! آپ کا یہ نادر بیان عین اسی وقت جاری ہونا تھا جب امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل نے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر قدم رکھا؟؟
٭ٹیلی ویژن پر ملک کے نوزائیدہ وزیر توانائی کا بیان پڑھ کر بہت خوش ہوا کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بالکل ختم کر دی گئی ہے…مگر ابھی تھوڑا سا ہی خوش ہوا تھا کہ بجلی بند ہو گئی، کافی انتظار کے بعد سرفراز سید سخت گرمی میں باہر دھوپ کی روشنی میں کالم لکھ رہا ہے!!
 

تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی