12:40 pm
چین، آئی ایم ایف کےخدشات اورہماری معیشت

چین، آئی ایم ایف کےخدشات اورہماری معیشت

12:40 pm

مصدقہ اطلاعات یہ ہیں کہ نواز شریف نے پوری مرکزی کابینہ سے ملاقات کرنا مناسب محسوس کیا تھالیکن حکومتی اتحادیوں نے ان حالات میں لندن جا کر ملاقات کرنے کو سیاسی حکمت عملی کے خلاف سمجھتے ہوئے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی تھی۔ نا جانے والے سمجھتے تھے کہ اس سے نئی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں محسوس ہو رہا ہے کہ نواز شریف موجودہ حکومت کو آئینی مدت تک قائم رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔ وہ جلدازجلد انتخابات کروانے کے متمننی ہیں۔ نواز شریف نے براہ راست جلد ازجلداتخابات کروانے کااظہار نہیں کیا ہے لیکن اسحاق ڈار نے متعدد مرتبہ  اس بات کا اظہار کیا ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق نواز شریف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد فوری انتخابات کروانے کے حق میں تھے۔ جب عمران خان کی طرف سے نئے انتخابات کروانے کا آپشن اپوزیشن(پی ڈی ایم) کو پہنچا تھا تو ماسوائے آصف زرداری کے تمام لو گ نئے الیکشن کروانے کے حق میں تھے۔ آصف زرداری نے کمال حکمت عملی سے معاشی ذمہ داریوں کا بوجھ حکومت بناکر مسلم لیگ نون کے نازک کندھوں پر ڈال دیا ہے۔
آصف زرداری کو اندازہ تھا کہ ان حالات میں جو بھی وزیر اعظم بنے گا اسے شدید معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑےگا۔ نواز شریف کو بھی یہی خدشات لاحق ہیں جس کی بنا پر وہ جلد انتخابات کی طرف راغب دکھائی دیتے ہیں ،مریم نواز جو نوازشریف کی سیاسی نمائندہ ہیں انہوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے کہ ہم عمران خان کی معاشی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کریں۔ شہباز شریف بمعہ کابینہ کے لندن جانے کی وجوہات میں ایک بڑی وجہ چین کا شدید ردعمل ہے، چینی آئی پیز نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ جلد از جلد ہمارے 300 ارب کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی جائے، عدم ادائیگی کی صورت میں 25 آئی پیز کمپنیز نے اسی ماہ اپنے پلانٹس بند کردینے کا اشارہ دیا ہے۔ چین نے ویزے ملنے کی مشکلات، ٹیکس کے مسائل  اور سیکیورٹی کے معاملات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا  ہے۔ حکومت چین سے مزید ڈالر حاصل کرنے کی خواہش رکھتی تھی یہاں پر لینے کی بجائے دینے پڑ گئے ہیں۔ چین نے مزید فنڈز اور سہولتیں دینے کی بجائے پہلاقرضہ واپس طلب کرلیا ہے۔ احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنی بے بسی کا اعلان کردیا ہے۔ اگر خدانخواستہ چین کے  ساتھ خوش اسلوبی سے معاملات طے نہ ہو سکے تو بجلی کا شدید بحران ہماری زندگی کو اجیرن بنا دے گا۔ دوسری طرف سکھر، ملتان موٹر وے بنانے والی کمپنی نے بھی احتجاج ریکارڈکرایا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ابھی تک ادائیگی نہیں کی ہے۔ چین جیسا ہمسایہ ملک جس کی دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے وہ بھی پاکستان سے معاشی معاملات طے کرنے میں تذبذب کا شکار ہے۔موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس اس وقت 10 ارب ڈالرز کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ مئی میں پانچ ارب ڈالر اور جون میں پانچ ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرنے ہیں فوری طور پراگر چین اور سعودی ارب نے قرضوں کی مدت نہ بڑھائی اور ائی ایم ایف نے مزید قرضہ نہ دیا تو ہم 60 دنوں کے اندر اندر ڈیفالٹ کے قریب پہنچ جائیں گے،پاکستان کو اس وقت مزید 10 ارب ڈالرز کی  ضرورت ہے، اگر ہم دس ارب ڈالرز کڑی شرائط پر حاصل کر لیتے ہیں تو پاکستان 6 ماہ تک مناسب گزارہ کر سکتا ہے۔ چین کا خیال ہے کہ پہلے پاکستان کو آئی ایم ایف سے اپنے معاملات کو درست نہج پر لانا چاہیے، ابھی تک آئی ایم ایف کا پروگرام معطل ہے، جب تک یہ پروگرام بحال نہیں ہوگا اس وقت تک معیشت لرزتی رہے گی،آئی ایم ایف سے فوری طور پر پاکستان کو ایک ارب ڈالر مل سکتے ہیں اور آئی ایم ایف کے بعد ہم نو ارب ڈالرز مزید اداروں اور ممالک سے حاصل کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا