12:42 pm
قانون ناموس رسالت کے خلاف سازشیں اورعلاج؟

قانون ناموس رسالت کے خلاف سازشیں اورعلاج؟

12:42 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
اس کے باوجود بھی صرف اسلام یا شعائر اسلام کی توہین و بے حرمتی پر مذکورہ قوانین کے.....حرکت میں آنے پر کچھ عناصر کی جانب سے واویلا کرنا قابل تشویش اور قابل مذمت ہے،بہر کیف مذکورہ دلخراش واقعہ کے خلاف وطن عزیز پاکستان میں، درج ہونے والے مقدمات کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے باقاعدہ طور پر توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے خلاف ایک مہم کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے مذکورہ بدترین واقعہ کے بعد وطن عزیز پاکستان میں درج ہونے والے، مقدمات کے تناظر میں توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کے خلاف شروع کی جانے والی مہم سے ثابت ہوتا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کی تقدس کی پامالی کا بدترین واقعہ ایک منصوبے کے تحت رونما کیا گیا  اور اس منصوبے کے پیچھے اصل سازش کچھ اورہے۔بادی النظر میں ختم نبوت ﷺ،توہین رسالت ا ور توہین مذہب کے متعلق قوانین میں ترمیم بھی اس سازش میں شامل ہے۔مذکورہ دلخراش واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات، توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین میں ترمیم کے حوالے سے سرگرم ہوچکی ہیں۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی چند روز قبل اقوام متحدہ کے مندوبین کو ایک خط لکھا ہے جس میں موصوفہ نے اقوام متحدہ کے مندوبین کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان میں توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کا غلط استعمال ہے۔موصوفہ نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کے مندوبین سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان میں توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے استعمال کا نوٹس لے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کے مندوبین کو مذکورہ من گھڑت،شرانگیز اور حقائق کے برعکس خط لکھنا، بیرونی طا قتوں کو پاکستان کے اندرونی اور مذہبی معاملات میں نہ صرف مداخلت کی دعوت دینے کے مترادف ہے  بلکہ موصوفہ کا یہ شرانگیز اقدام عالمی سطح پر وطن عزیز پاکستان کو بدنام کرنے کی بھی ایک بھونڈی کوشش ہے۔
آئین و قانون کی بالادستی کا تقاضا یہ تھا کہ  ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے توہین رسالت و توہین مذہب کے  قوانین کے خلاف اقوام متحدہ کے مندوبین کو خط لکھنے پر قانون کے مطابق بلاتاخیر سخت ترین کارروائی کی جاتی.....مگر افسوس کہ وفاقی حکومت نے تاحال موصوفہ کے مذکورہ شرانگیز،غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔یہ امر بھی واضح رہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری اتنی بڑی جسارت اپنی پارٹی کے سربراہ عمران احمد خان نیازی کی رضامندی کے بغیر نہیں کرسکتی تھیں.....یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی تاحال ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کے مندوبین کو لکھے گئے خط سے اعلان لاتعلقی نہیں کیا۔
ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کے مندوبین کو توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے خلاف خط لکھنے سے بھی زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہر اس فورم کو توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہیں،جو ان کے ہاتھ میں ہے۔ اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بھی توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے خلاف متحرک کردیا گیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ولید اقبال ہیں۔ سینیٹر ولید اقبال نے مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی کے خلاف وطن عزیز پاکستان میں درج ہونے والے مقدمات کے خلاف سینیٹ کی  قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا خصوصی اجلاس مورخہ 9مئی 2022ء  کو طلب کیا۔سینیٹر ولید اقبال کے طلب کرنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا خصوصی اجلاس  پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔مذکورہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ولید اقبال اور پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر سیمی ایزدی نے بالخصوص اور مذکورہ کمیٹی کے چند ایک دوسرے ارکان نے بالعموم  توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے متعلق ہرزہ سرائی کی۔یہاں تک کہ انہوں نے توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ عندیہ بھی دیا ہے  کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق آئندہ ہفتے اجلاس میں توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین میں ترمیم کے متعلق سفارشات مرتب کرکے حکومت/پارلیمنٹ کو بھیجے گی۔
مذکورہ بالا حقائق و واقعات کی روشنی میں واضح ہے کہ ختم نبوت ﷺ،توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کے خلاف ایک دفعہ پھر اسلام دشمن قوتیں  متحرک ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یورپین پارلیمنٹ نے بھی ایک قرارداد کی منظوری کے ذریعے پاکستان سے  توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ ہماری سیاسی بالخصوص مذہبی قیادت ختم نبوت ﷺ،توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کے خاتمے یا ان میں ترمیم کی سازشوں کے خلاف بلاتاخیر، ایک مشترکہ لائحہ عمل وضع کرے تاکہ اسلام دشمن قوتیں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں کسی طور پر بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ مندرجہ بالا حقائق و واقعات کی روشنی میں صورتحال کی نزاکت کا درست طور پر ادراک کرتے ہوئے ختم نبوتﷺ،توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کے خاتمے یا ان میں ترمیم کے لئے جاری مہم،سازش کے خلاف  مشترکہ لائحہ عمل وضع کرنے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے(فقط والسلام)،تحریک تحفظ ناموس رسالت کی طرف سے ملک کی سیاسی،مذہبی قیادت کے نام لکھا جانے والا یہ خط چشم کشا ہے۔اگر پی ٹی آئی کا کوئی صاحب الرائے دوست اپنا موقف دینا چاہے تو اس خاکسار کا کالم حاضر ہے،اللہ پاک ہم سب کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دولت نصیب فرمائے آمین

تازہ ترین خبریں

شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ طے پانے کی خبروں کی تردید کردی

شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ طے پانے کی خبروں کی تردید کردی

عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثناءاللہ نے اپنے عزائم بتادیئے، کیا کرنےوالے ہیں؟بڑی خبر

عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثناءاللہ نے اپنے عزائم بتادیئے، کیا کرنےوالے ہیں؟بڑی خبر

تحریک انصاف کا آزادی مارچ، کنٹرول رینجرز کو دیدیا گیا، بڑی خبر

تحریک انصاف کا آزادی مارچ، کنٹرول رینجرز کو دیدیا گیا، بڑی خبر

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی