12:17 pm
چین، آئی ایم ایف کےخدشات اورہماری معیشت

چین، آئی ایم ایف کےخدشات اورہماری معیشت

12:17 pm

مصدقہ اطلاعات یہ ہیں کہ نواز شریف نے پوری مرکزی کابینہ سے ملاقات کرنا مناسب محسوس کیا تھالیکن حکومتی اتحادیوں نے ان حالات میں لندن جا کر ملاقات کرنے کو سیاسی حکمت عملی کے خلاف سمجھتے ہوئے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی تھی۔ نا جانے والے سمجھتے تھے کہ اس سے نئی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں محسوس ہو رہا ہے کہ نواز شریف موجودہ حکومت کو آئینی مدت تک قائم رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔ وہ جلدازجلد انتخابات کروانے کے متمننی ہیں۔
نواز شریف نے براہ راست جلد ازجلداتخابات کروانے کااظہار نہیں کیا ہے لیکن اسحاق ڈار نے متعدد مرتبہ  اس بات کا اظہار کیا ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق نواز شریف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد فوری انتخابات کروانے کے حق میں تھے۔ جب عمران خان کی طرف سے نئے انتخابات کروانے کا آپشن اپوزیشن(پی ڈی ایم) کو پہنچا تھا تو ماسوائے آصف زرداری کے تمام لو گ نئے الیکشن کروانے کے حق میں تھے۔ آصف زرداری نے کمال حکمت عملی سے معاشی ذمہ داریوں کا بوجھ حکومت بناکر مسلم لیگ نون کے نازک کندھوں پر ڈال دیا ہے۔آصف زرداری کو اندازہ تھا کہ ان حالات میں جو بھی وزیر اعظم بنے گا اسے شدید معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑےگا۔ نواز شریف کو بھی یہی خدشات لاحق ہیں جس کی بنا پر وہ جلد انتخابات کی طرف راغب دکھائی دیتے ہیں ،مریم نواز جو نوازشریف کی سیاسی نمائندہ ہیں انہوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے کہ ہم عمران خان کی معاشی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کریں۔ شہباز شریف بمعہ کابینہ کے لندن جانے کی وجوہات میں ایک بڑی وجہ چین کا شدید ردعمل ہے، چینی آئی پیز نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ جلد از جلد ہمارے 300 ارب کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی جائے، عدم ادائیگی کی صورت میں 25 آئی پیز کمپنیز نے اسی ماہ اپنے پلانٹس بند کردینے کا اشارہ دیا ہے۔ چین نے ویزے ملنے کی مشکلات، ٹیکس کے مسائل  اور سیکیورٹی کے معاملات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا  ہے۔ حکومت چین سے مزید ڈالر حاصل کرنے کی خواہش رکھتی تھی یہاں پر لینے کی بجائے دینے پڑ گئے ہیں۔ چین نے مزید فنڈز اور سہولتیں دینے کی بجائے پہلاقرضہ واپس طلب کرلیا ہے۔ احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنی بے بسی کا اعلان کردیا ہے۔ اگر خدانخواستہ چین کے  ساتھ خوش اسلوبی سے معاملات طے نہ ہو سکے تو بجلی کا شدید بحران ہماری زندگی کو اجیرن بنا دے گا۔ دوسری طرف سکھر، ملتان موٹر وے بنانے والی کمپنی نے بھی احتجاج ریکارڈکرایا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ابھی تک ادائیگی نہیں کی ہے۔ چین جیسا ہمسایہ ملک جس کی دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے وہ بھی پاکستان سے معاشی معاملات طے کرنے میں تذبذب کا شکار ہے۔موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس اس وقت 10 ارب ڈالرز کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ مئی میں پانچ ارب ڈالر اور جون میں پانچ ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرنے ہیں فوری طور پراگر چین اور سعودی ارب نے قرضوں کی مدت نہ بڑھائی اور ائی ایم ایف نے مزید قرضہ نہ دیا تو ہم 60 دنوں کے اندر اندر ڈیفالٹ کے قریب پہنچ جائیں گے،پاکستان کو اس وقت مزید 10 ارب ڈالرز کی  ضرورت ہے، اگر ہم دس ارب ڈالرز کڑی شرائط پر حاصل کر لیتے ہیں تو پاکستان 6 ماہ تک مناسب گزارہ کر سکتا ہے۔ چین کا خیال ہے کہ پہلے پاکستان کو آئی ایم ایف سے اپنے معاملات کو درست نہج پر لانا چاہیے، ابھی تک آئی ایم ایف کا پروگرام معطل ہے، جب تک یہ پروگرام بحال نہیں ہوگا اس وقت تک معیشت لرزتی رہے گی،آئی ایم ایف سے فوری طور پر پاکستان کو ایک ارب ڈالر مل سکتے ہیں اور آئی ایم ایف کے بعد ہم نو ارب ڈالرز مزید اداروں اور ممالک سے حاصل کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں