12:18 pm
قانون مکافات عمل اور انسانی زندگی 

قانون مکافات عمل اور انسانی زندگی 

12:18 pm

مکافات عمل کے بارے میں اکثر بات ہوتی ہے لیکن یہ قانون مکافات عمل ہے کیا اور یہ انسانی زندگی پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟ کیا اس سے فرار ممکن یا کسی کو اس سے استثنٰیٰ بھی حاصل ہے اور اسلام نے اس قانون کو کیوں اہمیت دی ہے؟ سوال یہ بھی ہے کہ کیا صرف عمل ہی نتیجہ خیزہوتا ہے یا پھر خیالات اورسوچ بھی انسانی شخصیت پر اثرات مرتب کرتے ہیں؟ یہ وہ سوالات ہیں جو ہر ذی شعور کے دماغ میں گردش کرتے ہیں اوران کا تعلق ہماری عملی زندگی ہے۔ جہاں تک مکافات عمل کا تعلق ہے ہے قرآن حکیم کی سورہ لقمان کی آیت 16 میں قانون مکافات کو بہت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔قرآن حکیم کی اس سورہ میں حضرت لقمان اپنے بیٹے کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے اسے بتاتے ہیں کہ بیٹا یاد رکھو، تمہارا کوئی بھی عمل چاہے رائی کے دانے کے برابر ہو یا کسی پتھر کے اندر چھپا ہو، کائنات میں کہیں بھی ہو، وہ ضرور سامنے آئے گا۔ وہ قانون بنانے والا خدا بہت باریک بین اور ہر حالت سے باخبر ہے۔ بہت سادہ اور مختصر انداز میں بات سمجھا دی ہے۔ دنیا کے وہ لوگ جو وحی اور آخرت پر ایمان نہیں رکھتے لیکن وہ قانون مکافات عمل یعنی LAW OF CAUSE AND EFFECT  پر یقین رکھتے  ہیں اور اس حقیقت پر ایمان رکھتے ہیں کہ  AS YOU SOW, SO SHALL YOU REAP یعنی جو بوئوگے ، وہی کاٹو گے۔ یہ قرآن حکیم کی تعلیم کے عین مطابق ہے۔ سائنس کی دنیا میں نیوٹن نے اپنے تیسرے قانون میں یہی دریافت کیا تھا کہ ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے۔ یہ عالمگیر سچائی ہے کہ کوئی بھی عمل رائیگاں نہیں جاتا اور وہ نتیجہ خیز ہوتا ہے۔ دین اسلام کا دارومدار اللہ کے قانون مکافات عمل پر ہے اور یہی قانون پوری کائنات میں لاگو ہے کہ ہر کام اور ہر عمل بلکہ دل میں پیدا ہونے والے خیالات اپنا نتیجہ مرتب کرتے ہیں۔
کائنات کی ہر شے خدا کے بنائے ہوئے قوانین پر عمل کی پابند ہے جسے اہل مغرب  LAW OF NATURE  کہتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ وہ خارجی دنیا  PHYSICAL WORLD   کی حد تک اس قانون کو درست سمجھتے ہیں لیکن انسانی دنیا کے لئے اس کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتے مثلاً وہ اس پر یقین رکھتے ہیں کہ مضر کھانا کھانے سے انسانی صحت خراب ہوجائے گی لیکن چوری اور فراڈ سے حاصل کیا ہوا کھانا کھانے سے کوئی بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے پیش نظر انسان بھی ایک حیوان ہے اورایک جانور کو چاہے چوری اور فراڈ سے حاصل ہوئی خوارک دیں یا حلال کمائی سے ، حیوان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایسے لوگ چونکہ وحی پر ایمان نہیں رکھتے اس لئے وہ انسان کو ایک حیوان ہی تصور کرتے ہیں اور انسانی شخصیت اور اس کی نشوونما پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ خدا نے اپنی آخری کتاب میں کیاحقیقت بیان کی ہے کہ جب لوگ کائنات اورانسان کی  تخلیق پر غور کریں گے تو حقیقت کی طرف آتے جائیں گے۔ وہ اہل دانش جو وحی پر ایمان نہیں رکھتے ، وہ بھی اب اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ انسان محض حیوان ناطق یا SOCIAL ANIMAL نہیں بلکہ اس کی زندگی کا ایک انسانی پہلو بھی ہے اور اس کی بنا پراب وہ اخلاقی اقدار ETHICAL VALUES ُ پر بہت زور دیتے ہیں۔ مغرب میں ہر شعبہ یہاں تک کہ سائنسی تحقیق کے شعبہ جات میں بھی اخلاقیات کی اہمیت تسلیم کی جاتی ہے۔ اگر اخلاقیات اور اقدار کو نظر انداز کردیا جائے تو انسان محض ایک حیوان بن جاتا ہے۔ کسی نے خوب کہا کہ دھوکہ لوٹ کر اسی کے پاس آتا ہے جو دھوکہ دیتا ہے۔ دھوکہ دہی تمام معاشرتی بگاڑ کا باعث ہے ان کا تعلق ذاتی زندگی سے ہو اجتماعی زندگی سے اور یہ مذہب سے متعلق ہو یا عام امور سے۔ اسی لئے فرمان رسول اکرم ﷺ ہے کہ جس نے دھوکہ دیا وہ ہم سے نہیں۔ کائنات میں کوئی عمل بھی بے نتیجہ نہیں اس لئے یہ حقیقت پیش نظر رہنی چاہیے کہ ہم عمل میں توخود مختار ہیں لیکن نتیجہ ہم بدل نہیں سکتے ۔یہی قانون مکافات عمل ہے اور دین کی عمارت اسی پر استوار ہے۔
اب قارئین کی اطلاع کے لئے دو کتابوں کا ذکر ہے۔ پہلی کتاب سفر وسیلہ ظفر ہے جو سویڈن کی ایک اہم انسان دوست سماجی اور سیاسی شخصیت قاضی ظفرالحق کی سوانح حیات ہے۔ ظفرالحق قاضی ایک طویل عرصہ سویڈن میں مقیم رہے اور اس اعتبار سے وہ سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک عہد کا نام کا ہے۔ وہ 20 جون 2017ء  کو راہی ملک عدم ہوئے۔ ان کی زندگی سیاسی، سماجی اور انسانی خدمت کی جدوجہد میں گزری۔ان کا تعلق خطہ پوٹھوہار سے تھا اور وہ ذوالفقار علی بھٹو کے شیدائی تھے اور پاکستان میں مارشل لاء کے نفاذ کے بعد سویڈن تشریف لے آئے ۔ سویڈن میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مصروف عمل رہے۔ خوش آئند امر یہ ہے ان کی سوانح حیات " سفر وسیلہ ظفر" مرتب کرکے نہ صرف انہیں بہترین خراج عقیدت پیش کیا ہے بلکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ کے لئے محفوظ کردیا ہے۔ اس کتاب کے مرتب کرنے میں قاضی ظفر الحق کے نواسے درویش سلیمان راجہ نے خاندان کے افرادخصوصاً قاضی ظفرالحق کےکزن محمد صدیق  سابق مشیر انکم ٹیکس محتسب ،پاکستان کی رہنمائی میں مرتب کی ہے۔ یہ کتاب سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کا بھی احاطہ کرتی ہے اس لئے تاریخ کے طالب علموں کے لئے یہ ایک بہت مفید کتاب ہے۔ دوسری کتاب بچوں اور نوجوانوں کے لئے راقم کی تحریرکردہ کتاب سبق آموز کہانیاں 2 کا انگریزی ترجمہ A Collection Of Delightful Stories For Children II شائع ہوگئی اور ایمزون سے دستیاب ہے۔ بنیادی طور پر یہ کتاب اردو میں نیشنل بک فائونڈیشن اسلام آباد نے شائع کی تھی اور بہت مقبول ہوئی ۔ انگریزی پڑھنے اور سمجھنے والے والدین اور بچوں کا تقاضا تھاکہ یہ کتاب انگریزی میں شائع ہونی چاہیے جو اس اشاعت سے پوری ہوگئی ہے۔ توقع ہے کہ انگریزی زبان بولنے والے اس کتاب سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں