12:18 pm
لمحوں نے خطاکی،صدیوں نے سزاپائی

لمحوں نے خطاکی،صدیوں نے سزاپائی

12:18 pm

(گزشتہ سےپیوستہ)
تواس کا جواب یہ ہے کہ نیازی نے معیشت کاجوبراحال کیا،وہ ٹھیک ہوجائےگا۔ ڈالرکے پر بھی کٹ جائیں گے۔مہنگائی کاجن بھی دوبارہ بوتل میں بندہوجائے گا۔ملک میں ترقیاتی منصوبے پھرسےشروع ہوجائیں گے۔روزگارکی شرح بھی بڑھ جائیگی۔ادارےبھی فعال ہوجائیں گےلیکن نیازی نےجواخلاقیات کی دھجیاں بکھیردی ہیں،اس کااِزالہ مشکل ہے۔نیازی نےجونفرتوں کا بیچ بویاہے،اس کی جڑیں ملک کےطول وعرض تک پھیل چکی ہیں۔نیازی نےجس قدرسیاست کوآلودہ کیاہے،اب ممکن ہی نہیں کہ اس میں کسی شریف النفس انسان کے دامن پردھبہ نہ لگے اورسب سے بڑھ کر جومذہبی اصطلاحات کو مذاق بنایاجاچکاہے جس سے میں اللہ کی پناہ چاہتاہوں۔یعنی ہم یہ تصوربھی نہیں کرسکتے کہ ایک بندہ ایاک نعبد وایاک نستعین پڑھے گااورپھرگالیاں دے گا، جھوٹ بولے گا،بہتان لگائے گااورامربالمعروف کےنام پربھرےمجمع میں لڑکیاں نچائے گااور ریاست مدینہ توبہ توبہ کیااس ریاست کوآپ ریاستِ مدینہ سے تشبیہ دیتے ہیں جس کے وزارتِ خارجہ کے دفترکادروازہ ایک فاحشہ لڑکی اپنی ننگی ٹانگ سے لات مارکرکھولتی تھی۔کیااس ریاست کو آپ ریاستِ مدینہ سے تشبیہ دیتے ہیں جس کا وزیرِ داخلہ پریس کانفرنس میں ایک پارٹی کے چیئرمین کو بلورانی پکارکرعشق وشق کی باتیں کرتاتھا۔یہ دو مثالیں ریاست کے ذمے داران کی ہیں،ان کے باقی وزیراورمشیرتوبہت گئے گزرے ہیں۔ نیازی نےہمارے معاشرے سےادب اور احترام بالکل ختم کردیاہے۔آپ جب چاہیں کسی بھی جگہ کھڑے ہوکرقرآن کی آیات پڑھ کر کوئی بھی گفتگو کرسکتے ہیں۔آپ ادب کی قیدسے آزادکردئیے گئے ہیں۔
آج آپ بلاخوف کسی بھی مقدس ہستی کےساتھ اپنےلیڈرکو تشبیہ دےسکتے ہیں۔آپ پرسےاحترام کی پابندیاں ہٹادی گئی ہیں۔آپ اپنے مخالف پرکسی بھی قسم کاجھوٹاالزام لگاسکتے ہیں۔کوئی آئین،کوئی قانون آپ کونہیں روک سکتا۔نیازی نے آج ایساگروہ تیارکیاہے کہ ان کے لئے نیازی ہی آئین اورقانون ہے۔جوسمجھتے ہیں کہ نیازی سچااوران کے مخالفین جھوٹے ہیں۔ نیازی ایمان داراوران کے مخالفین چوراورڈاکوہیں بلکہ اگرمیں یہ کہوں کہ ملک میں’’نیازی فرقہ‘‘وجود میں آچکاہے۔ بہرحال ذرائع بتاتے ہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ اب واقعی منظم ہوکرنیوٹرل ہوچکی ہےجوبالکل درست فیصلہ ہے اوراپنی صفوں کو نیازی کی حمایتیوں سے صاف کرچکی ہے اوراس کے یہ اقدامات قابلِ قدرہیں۔یہ بھی یقینی ہے کہ آئندہ ان کی طرف سےنیازی کوکوئی ریلیف نہیں ملے گی چاہے بشمول شیخ رشیدساری پی ٹی آئی خوشامد کے پل باندھ دے لیکن نیازی کومسلط کرنے کے گناہ میں جماعت اسلامی اوراسٹیبلشمنٹ برابر کی شریک ہیں۔ میری گزارش ہےکہ اسٹیبلشمنٹ  کاہروہ فردجس نے نیازی کواقتدارمیں لانےکاجرم کیااورجماعت کاایک ایک کارکن کوشش کرے اوراپنی قیادت کی توجہ اس طرف مبذول کرائے کہ نیازی کومسلط کرکے ہم جس ظلمِ عظیم کے مرتکب ہوئے ہیں،اس پرپروردگارِعالم کے حضورتوبہ کریں اورآئندہ ایسالائحہ عمل تشکیل دیں جس سے کفارہ بھی اداہوجائے۔ 
جماعت اسلامی کاکام تواس ملک میں بندوں کوبندوں کی غلامی سے نکال کراللہ کی غلامی میں دیناتھااوراس ملک میں قرآن کومکمل طورپرآئین کی شکل دیکراس ملک سے سودی نظام کی بیخ کنی کرناتھالیکن معمولی اقتدارکےلئےانہوں نےکبھی اسٹیبلشمنٹ کی گودکاسہارالیااورکبھی نوازشریف کی بانہوں میں جھولتے رہے جس نے عالمی مالیاتی اداروں کے اشارے پرعدلیہ کے سودی نظام کے خلاف فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔تاہم اللہ کی بے آوازلاٹھی نے سب کوعبرت کانشان بنادیاہے اورابھی مزیداسباق بھی منتظر ہیں۔
ان تمام برائیوں کی بیخ کنی کے لئے ملک کے اندرجاری سیاسی ابتری کے خاتمے کے لئے ایک ملک گیراورمنظم پروگرام کی ضرورت ہے جس کی وضاحت میں اپنے حالیہ تین لیکچرزمیں کر چکا ہوں۔میں نے دوسال پہلے اپنے لیکچرزمیں انتباہ کیاتھاکہ پاکستان کومعاشی جال میں جکڑکرپہلے ’’فیٹف‘‘کے جال میں پھنسایاجائے گااورپھراسے دیوالیہ کرنے کے لئے ملکی اثاثوں کوگروی کیاجائے گااورپاکستاان سے پہلے یہ کام سری لنکاسے شروع کیاجائے گاکیونکہ چین کے محاصرے کے لئے یہ ازحدضروری ہے کہ اس کاراستہ روکنے کے لئے ’’سی پیک اورون روڈ ون ورلڈپراجیکٹس‘‘ کو ناکام بنایاجائے۔سری لنکامیں عالمی مالیاتی اداروں  کی سازش کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے اورانڈیا کے توسط سے ہنگامے شروع ہوچکے ہیں،سری لنکاکی حکومت مستعفی بھی ہوچکی ہے اوران تمام لیڈروں کی جائیدادوں اوررہائش گاہوں کو نذرآتش کرکے اس کوخونی تحریک میں تبدیل کرنے کی کوششیں شروع ہوچکی ہیں۔ یادرہے کہ سری لنکا میں تامل باغیوں کی سرکوبی کے لئے پاکستانی افواج کابہت بڑاکردارہے اورایساہی کردارپاکستان میں بھی ضرب عضب اورردالفسادکے نام پر جاری ہے۔ اب اس مرتبہ پہلی بارعمران خان کے حق میں ریٹائرڈ فورسزکے افرادکوجہاں استعمال کیاجارہاہے وہاں انہی ریٹائرڈافراد کے توسط سے فورسزمیں حاضر سروسز افرادکوبھی اپروچ کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکاہے ۔
 نوازشریف نے فون پربات کرنے کی بجائے اپنی پارٹی کے اہم افرادکوایون فیلڈزلندن میں طلب کرلیاہے جہاں بہت ہی خوفناک قسم کے فیصلوں کی توقع ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں نے چین کاراستہ روکنے کے لئے خطے کے دواہم ملکوں کوجوچین کے سی پیک اورون روڈون بیلٹ میں پارٹنر ہیں،تباہ کرنے کے پروگرام پرعملدرآمد شروع کردیاہے۔سری لنکا سے کام شروع ہوچکا ہے اورخاکم بدہن اس کی کامیابی کے بعداس کی تمام خامیاں دورکرکے اس کوپاکستان میں شروع کیاجائے گااوریہاں بھی انڈیاکی وساطت سے بلوچستان اور وزیرستان سے کام شروع کیاجائے گا اور سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی پراسراقسم کی کاروائیوں کومانیٹر کیاگیاہے۔ یہ بھی شنیدہے کہ ہنزہ میں گلیشئیرکی تباہی میں پہلی مرتبہ دشمن نے محدودلیزرٹیکنالوجی سے کام لیاہے اوریہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی صرف امریکہ کے پاس ہے تاکہ سوات کے راستے کی مکمل ناکہ بندی کرکے چترال میں دشمنوں کوٹھکانے مہیاکئے جا سکیں جوشمالی سرحدوں سے گلگت وبلتستان کی ناکہ بندی کرکے سی پیک کی تباہی کا سلسلہ شروع کیاجاسکے۔  

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟