12:19 pm
قانون ناموس رسالت کے خلاف سازشیں اورعلاج؟

قانون ناموس رسالت کے خلاف سازشیں اورعلاج؟

12:19 pm


(گزشتہ سے پیوستہ)
اس کے باوجود بھی صرف اسلام یا شعائر اسلام کی توہین و بے حرمتی پر مذکورہ قوانین کے.....حرکت میں آنے پر کچھ عناصر کی جانب سے واویلا کرنا قابل تشویش اور قابل مذمت ہے،بہر کیف مذکورہ دلخراش واقعہ کے خلاف وطن عزیز پاکستان میں، درج ہونے والے مقدمات کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے باقاعدہ طور پر توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے خلاف ایک مہم کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے مذکورہ بدترین واقعہ کے بعد وطن عزیز پاکستان میں درج ہونے والے، مقدمات کے تناظر میں توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کے خلاف شروع کی جانے والی مہم سے ثابت ہوتا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کی تقدس کی پامالی کا بدترین واقعہ ایک منصوبے کے تحت رونما کیا گیا  اور اس منصوبے کے پیچھے اصل سازش کچھ اورہے۔بادی النظر میں ختم نبوت ﷺ،توہین رسالت ا ور توہین مذہب کے متعلق قوانین میں ترمیم بھی اس سازش میں شامل ہے۔مذکورہ دلخراش واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات، توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین میں ترمیم کے حوالے سے سرگرم ہوچکی ہیں۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی چند روز قبل اقوام متحدہ کے مندوبین کو ایک خط لکھا ہے جس میں موصوفہ نے اقوام متحدہ کے مندوبین کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان میں توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کا غلط استعمال ہے۔موصوفہ نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کے مندوبین سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان میں توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے استعمال کا نوٹس لے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کے مندوبین کو مذکورہ من گھڑت،شرانگیز اور حقائق کے برعکس خط لکھنا، بیرونی طا قتوں کو پاکستان کے اندرونی اور مذہبی معاملات میں نہ صرف مداخلت کی دعوت دینے کے مترادف ہے  بلکہ موصوفہ کا یہ شرانگیز اقدام عالمی سطح پر وطن عزیز پاکستان کو بدنام کرنے کی بھی ایک بھونڈی کوشش ہے۔
آئین و قانون کی بالادستی کا تقاضا یہ تھا کہ  ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے توہین رسالت و توہین مذہب کے  قوانین کے خلاف اقوام متحدہ کے مندوبین کو خط لکھنے پر قانون کے مطابق بلاتاخیر سخت ترین کارروائی کی جاتی.....مگر افسوس کہ وفاقی حکومت نے تاحال موصوفہ کے مذکورہ شرانگیز،غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔یہ امر بھی واضح رہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری اتنی بڑی جسارت اپنی پارٹی کے سربراہ عمران احمد خان نیازی کی رضامندی کے بغیر نہیں کرسکتی تھیں.....یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی تاحال ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کے مندوبین کو لکھے گئے خط سے اعلان لاتعلقی نہیں کیا۔
ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کے مندوبین کو توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے خلاف خط لکھنے سے بھی زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہر اس فورم کو توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہیں،جو ان کے ہاتھ میں ہے۔ اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بھی توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے خلاف متحرک کردیا گیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ولید اقبال ہیں۔ سینیٹر ولید اقبال نے مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی کے خلاف وطن عزیز پاکستان میں درج ہونے والے مقدمات کے خلاف سینیٹ کی  قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا خصوصی اجلاس مورخہ 9مئی 2022ء  کو طلب کیا۔سینیٹر ولید اقبال کے طلب کرنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا خصوصی اجلاس  پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔مذکورہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ولید اقبال اور پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر سیمی ایزدی نے بالخصوص اور مذکورہ کمیٹی کے چند ایک دوسرے ارکان نے بالعموم  توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے متعلق ہرزہ سرائی کی۔یہاں تک کہ انہوں نے توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ عندیہ بھی دیا ہے  کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق آئندہ ہفتے اجلاس میں توہین رسالت و توہین مذہب کے قوانین میں ترمیم کے متعلق سفارشات مرتب کرکے حکومت/پارلیمنٹ کو بھیجے گی۔
مذکورہ بالا حقائق و واقعات کی روشنی میں واضح ہے کہ ختم نبوت ﷺ،توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کے خلاف ایک دفعہ پھر اسلام دشمن قوتیں  متحرک ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یورپین پارلیمنٹ نے بھی ایک قرارداد کی منظوری کے ذریعے پاکستان سے  توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ ہماری سیاسی بالخصوص مذہبی قیادت ختم نبوت ﷺ،توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کے خاتمے یا ان میں ترمیم کی سازشوں کے خلاف بلاتاخیر، ایک مشترکہ لائحہ عمل وضع کرے تاکہ اسلام دشمن قوتیں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں کسی طور پر بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ مندرجہ بالا حقائق و واقعات کی روشنی میں صورتحال کی نزاکت کا درست طور پر ادراک کرتے ہوئے ختم نبوتﷺ،توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کے خاتمے یا ان میں ترمیم کے لئے جاری مہم،سازش کے خلاف  مشترکہ لائحہ عمل وضع کرنے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے(فقط والسلام)،تحریک تحفظ ناموس رسالت کی طرف سے ملک کی سیاسی،مذہبی قیادت کے نام لکھا جانے والا یہ خط چشم کشا ہے۔اگر پی ٹی آئی کا کوئی صاحب الرائے دوست اپنا موقف دینا چاہے تو اس خاکسار کا کالم حاضر ہے،اللہ پاک ہم سب کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دولت نصیب فرمائے آمین

تازہ ترین خبریں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی