01:13 pm
عوام‘ بھوک اور مہنگائی

عوام‘ بھوک اور مہنگائی

01:13 pm

پیٹرول‘ ڈیزل‘ گیس‘ بجلی ‘ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کی وجہ سے سماجی ومعاشرتی حالات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں۔ عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے جبکہ کرپٹ حکومت کو عوام کی پریشانیوں اور مجبوریوں کاکوئی احساس نہیں ہے۔ اگر ہوشربا مہنگائی اس طرح سے بڑھنی تھی تو عمران خان کی حکومت میں کیا خرابی تھی‘؟ جن عناصر نے باہم مل کر سابق حکومت کو تحلیل کیاہے اور جانے پہچانے کرپٹ افراد کو اقتدار میں لائے ہیں‘ ان سے ملک کے معاملات سنبھل نہیں پائے رہے ہیں‘ ہرگزرتے دن کے ساتھ عوام مہنگائی اور بھوک تلے دبتے چلے جارہے ہیں حکومت ان حالات میں سوائے اپنے مخالفین کے خلاف بیانات داغنے کے علاوہ کچھ نہیں کررہی ہے ملک کی اس تکلیف دہ معاشی حالات سے ملک کی سیکورٹی بھی متاثر ہورہی ہے اور اگر مزید ایسے حالات برقرار رہتے ہیں تو عوام کاجمع غفیر سڑکوں پر نکلنے پرمجبور ہوجائے گا اور ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوجائیں گے۔
اس وقت حکومت کا ایک چھوٹا ساطبقہ ملک کے ان تکلیف دہ معاشرتی حالات سے لاتعلق ہوکر اپنی روزرمرہ کی مستیوں میںعیش کررہاہے ‘ اس کو احساس ہی نہیں ہے کہ غریبوں کی بھوک اورناداری کاحجم کیا رنگ لاسکتاہے۔؟ اس ضمن میں حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ تمام عناصر جو سابقہ حکومت کومعاشی اور مہنگائی کاطعنہ دیاکرتے تھے اب غائب ہیں‘ وزارت لے لی ہیں اور ناجائز طریقے سے پیسہ کمایاجارہاہے۔دوسری طرف وزیراعظم اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے متعلق دستاویزات کو ختم کراکر خود کو بے قصور اور معصوم قرار دے کر آئندہ کیلئے اپنے آپ کو عوام میں ایماندار ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ پاکستان کے اندر ‘ ساری دنیا میں پاکستان کی حکومت اور گورننس کے حوالے سے مذاق بن گیاہے‘ اور حکومت بے اعتمادی کی فضا میں زبردستی کام کررہی ہے۔ دوسری طرف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے ذریعے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا بم پھینکا اس پر عوام حیران ہیں۔ مفتاح اسماعیل مسلسل ہنس کر پیڑول کی قیمتوں کے اضافے پر عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے تھے۔ مفتاح اسماعیل خود ایک کارخانے اور فیکٹریوں کے مالک ہیں‘ جن کے بارے میں اخبارات میں یہ خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں کہ و شفاف انداز میں ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں اس طرح وہ بھی مبینہ طور پر ٹیکس چوروں میں شامل ہیں۔ یہی مفتاح اسماعیل ماضی میںمہنگائی کے خلاف چیخ چیخ کر ماضی کی حکومت کو للکارتے تھے۔ اور اب اس بے لگام بڑھتی ہوئی مہنگا ئی پر مسکرارہے ہیں۔ یہی شخص مہنگائی میں اضافے کا ذمہ دا ر ہے ۔ یہ نہ تو ماہر معاشیات ہے اور نہ ہی اس کو یہ احساس ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ایک عام آدمی پر اس کے کیا منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟ جیسا کہ میں نے بالائی سطور میں لکھاہے کہ عوام کی قوت خرید مسلسل زوال پذیر ہے ‘ یہاں تک کہ والدین اپنے بچوں کو اسکولوں سے نکال رہے ہیں‘ جوایک بہت بڑا المیہ ہے۔ دیہاتوں میں رہنے والے پاکستانی شہروں میں رہنے والوں سے زیادہ مصائب سے دوچار ہیں‘ وہ زمینداروں اور وڈیروں کے رحم وکرم پر ہیں‘ انہیں مناسب اجرت توکجا انہیں دو وقت کی روٹی میسر آجائے تو بڑی بات ہے۔ پاکستان کی اس موجودہ صورتحال سے پاکستان کاباشعور طبقہ سخت پریشان ہے‘ ایک طرف اس معاشی صورتحال کے سبب ملک کااستحکام خطرے میں پڑ گیاہے‘ تو دوسری طرف ان حالات کو ٹھیک کرنے کے سلسلے میں کوئی منصوبہ بندی بھی نظرنہیں آرہی ہے‘ ہر سو اضطراب سے بھری ہوئی خاموشی ہے۔ اس کیفیت کے مزید بڑھنے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ سابق چیئرمین ایف بی آر نے صحیح کہاہے کہ موجودہ سیٹ اپ سے حالات سنبھالے نہیں جارہے ہیں بلکہ ان میں صلاحیت کا فقدان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حالات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں۔ غالباً اب ارباب اختیار کو احساس ہوارہاہے کہ انہوں نے کیا ہے ؟ امریکہ سمیت کئی بڑے ملک پاکستان کے ان حالات کو نہیں سنبھال سکتے۔ جب ہم خود ہی کرپٹ ہوں اور لوٹ مار کے ذریعے گورننس کررہے ہیں‘ تو بڑے ممالک کیوں اور کس لئے پاکستان کی مدد کریں گے۔؟ پاکستان کے دشمن ممالک خوش ہیں کہ ایسے عناصر کو اقتدار میں لایا گیاہے۔ جو اپنی ناقص کارکردگی سے ملک کو غیر معمولی نقصان پہنچارہے ہیں۔ ارباب اختیار کو چاہیے کہ وہ سوچیں کہ ان حالات کو کس طرح ٹھیک کرکے ملک کو مستحکم کیاجاسکتاہے اور عوام کے اضطراب اور پریشانیوں کا ازالہ ہوسکتاہے۔ ورنہ ہم سب سری لنکا میں ہونے والے واقعات سے قریب تر ہوتے جارہے ہیں۔ اس وقت ملک کو وہ لوگ سنبھال سکتے ہیں جو حالات کے سدھارنے کادرد اور عزم رکھتے ہوں۔ چنانچہ انہیں آگے بڑھ کر ایک منظم حکمت عملی کے تحت ملک کو عدم استحکام اور بربادی سے بچانے کی سعی کرنی چاہیے‘ ورنہ ہر روز بگڑنے والے حالات ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے۔ یادرکھیئے پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ ذرا سوچیئے۔


تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج