01:16 pm
گرے لِسٹ فیصلہ، پاکستان بھارت دونوں خوش، دونوں ناراض!

گرے لِسٹ فیصلہ، پاکستان بھارت دونوں خوش، دونوں ناراض!

01:16 pm

٭ایف اے ٹی ایف: پاکستان بدستور گرے لسٹ میں، بھارت میں جشن، اکتوبر تک بات بڑھ گئی! O کراچی9 بجے، پنجاب8 بجے مارکیٹیں بندO بھارت تاریخ کے بدترین بحران میں، سنگین خونی فسادات، 17 ٹرینیں، بے شمار بسیں جلا دی گئیں، سینکڑوں ٹرینیں بند، ریلوے سٹیشن تباہ، درجنوں یونیورسٹیوں کے طلبا سڑکوں پرO ڈالر 212 روپے سے بڑھ گیاO عالمی سطح پر تیل 10 ڈالر سستاO کراچی کی 19 منزلہ عمارت کے تہہ خانوں میں تیل کا بھاری ذخیرہ، 72 گھنٹے آگ جلتی رہیO ملک بھرمیں بارشیں، کسان خوش، کل بھی بارشیں ہوں گیO ایک ہفتے میں 30 فیصد مہنگائیO بھارت میں پھر کرونا پھیل گیا، 10 ہزار نئے مریض10 ہلاکO پرویز مشرف کو ایئرایمبولینس کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ، کوئی گرفتاری یا سزا نہیں ہو گی، سی ایم ایچ میں علاج ہو گا، بیماری آخری درجے پر ہے! کل رات تک پہنچنا تھا۔
٭گرے لسٹ عجیب فیصلہ!؟ پاکستان، بھارت دونوں خوش، دونوں ناراض! چار سال کی مسلسل مشقت، باربار حاضریوں، 34 سخت مطالبات، کڑی شرائط پر عمل کے باوجود شاباش مگر گرے لِسٹ مزید اکتوبر تک برقرار! پاکستان خوش کہ ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کرلیا کہ 34 شرائط مکمل طور پر تسلیم کرلی گئی ہیں۔ اب اکتوبر میں معائنہ ٹیم آئے گی۔ دیکھے گی کہ پاکستان کی فرمانبرداری میں کتنی دیانت داری دکھائی گئی ہے؟ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کو جون 2018ء میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ تحریک انصاف کی حکومت اگست میں بنی تھی۔ بلاشبہ اس نے اپنے تقریباً ساڑھے تین سال کے اقتدار کے دوران ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے سخت محنت کی مگر کامیابی کا اعزاز صرف ایک حاضری سے شہباز شریف کی حکومت کو حاصل ہو گیا۔ پرانی داستان یاد آ گئی۔ ایک جادوگرنی نے ایک شہزادی پر جادو کر کے بے ہوش کر دیا اور سر میں 100 سوئیاں لگا دیں۔ شرط لگا دی کہ 100 سال بعد اس کے سر سے 100 سوئیاں نکالنے پر وہ ہوش میں آ جائے گی۔ شہزادی کی ایک وفادار ملازمہ سوئیاں نکالنے بیٹھ گئی۔ ہر سال بڑی مشکل سے ایک سوئی نکلتی تھی۔ اس نے 99 برس سخت محنت کر کے 99 سوئیاںنکال لیں۔ آخری سوئی رہ گئی تھی کہ ملکہ نے اچانک اس خادمہ کو بلا لیا۔ اس کی جگہ دوسری نوجوان خادمہ بیٹھ گئی اور آخری سوئی نکال دی۔ شہزادی کی 100 سالہ نیند کھل گئی۔ وہ جاگ گئی اور نئی خادمہ کے ہاتھ میں آخری سوئی دیکھ کر بہت خوش اور شکر گزار ہوئی اور بے شمار انعامات سے نواز دیا! کہانی آگے بھی چلتی ہے مگر اس کا گرے لِسٹ کے آخری اجلاس میں حنا ربانی کھر کے بے پناہ خوش ہونے کا تعلق نہیں بنتا۔ اب خنجر کی زبان تو شائد چپ رہتی مگر آستیں کا لہو بول پڑا۔ حنا ربانی کھر کے منہ سے حقیقت ابل پڑی کہ پاکستان کی حکومت نے مسلسل چار سال گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے سخت جدوجہد کی ہے۔ ظاہر ہے چار سال یہ جدوجہد عمران خان کی حکومت نے کی تھی، اسے تسلیم کرنا پڑا۔ (رانا ثناء اللہ کے اختیار میںہوتا تو اس جدوجہدکو اپنے یا مریم نوازکے کھاتے میں ڈال دیا جاتا!) چلیں آگے چلتے ہیں۔ ٭پہلے تو نوجوان قارئین کو بتانا ضروری ہے کہ ایف اے ٹی ایف اور وائٹ، گرے اور بلیک لسٹ کیا چیزیں ہیں؟ 1980ء کے آخر میں دنیا بھر میں دہشت گردوں اور دھماکوں کی تعداد اچانک بڑھ گئی۔ 1981ء میں خود بخود صدر جنرل ضیاء الحق کے دور میں بھٹو کی پھانسی کے خلاف واپڈا آڈیٹوریم لاہور میں بم کا پہلا دھماکہ ہوا۔ ضیاء الحق نے اس پر کہا تھا کہ ’’یہ تو آغاز ہے، ابھی تو اور بھی دھماکے ہوں گے!‘‘ اور واقعی اس کے بعد بہت سے دھماکے ہوئے حتیٰ کہ 17 اگست 1988ء کو خود جنرل ضیاء الحق کے اپنے طیارے کا دھماکہ ہو گیا! دھماکوں کا سلسلہ بڑھا۔ مشرقی غیر ترقی یافتہ ملکوں کی حد تک تو ٹھیک تھا مگر مغربی ممالک کو اپنے ہاں بھی یہ سلسلہ شروع ہونے کا خدشہ پیدا ہونے لگا (9/11!)۔ اس پر چھ مغربی ممالک امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی و کینیڈا اور مشرقی ملک جاپان نے مل کر ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) قائم کی۔ یہ سات ارکان سے شروع ہوئی اب اس میں بھارت سمیت 39 ممالک شامل ہیں۔ بھارت نے اس تنظیم کا فائدہ اٹھایا اور پاکستان پر مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں دہشت گردیوں کا الزام لگا کر اسے ملزم بنوا دیا۔ اسے تنظیم میں داخلہ کے لئے ان الزامات کو ختم کرنے میں 30 سال سے زیادہ لگ گئے! ایف اے ٹی ایف کے تین مقاصد تھے۔ اول یہ کہ مختلف ممالک اور اداروں یا تنظیموں کی طرف سے دہشت گردوں کی مالی امداد کو روکا جائے، دوسرے یہ کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کی جائے اور تیسری کہ بااثر لوگوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے بھاری انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے۔ بھارت نے نہائت ہوشیاری سے پاکستان کو ان تینوں الزامات کا ملزم قرار دے دیا۔ان الزامات میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ اور ممبئی کے اعلیٰ ’تاج محل ہوٹل‘ کی آتش زنی وغیرہ شامل تھے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت مہم چلائی۔ پاکستان کے دینی عالم حافظ سعید احمد کو مرکزی ملزم قرار دے کر بھارت میں دہشت گردی پاکستان پر ڈال دی۔ اور ستم! پاکستان کے بھارت کے پرجوش ساتھی نواز شریف نے بھارتی الزامات کو درست قرار دے کر بہاول پور کے ایک خاندان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ بھارت نے اب بھی دو روز قبل بھی ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں الزام لگایا کہ حافظ سعید احمد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی وہ پاکستان میں کھلے عام پھر رہا ہے (3 سال سے گھر میں نظر بند!) دوسرا الزام مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا! اس کی طرف توجہ دلانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں ہر روز کشمیری باشندوں کو شہید کرنا شروع کر دیا۔ پچھلے ایک ہفتہ میں 13، گزشتہ روز 2 شہید ہوئے۔ بھارت نے اس اجلاس میں یہ شور بھی مچایا کہ پاکستان ایک بھارتی سرکاری خاتون پر توہین رسالت کا الزام لگا کر پورے بھارت میں ہنگامے کرا رہا ہے، اور ناگا لینڈ، منی پور، آسام میں باغیوں کی مدد کر رہا ہے، وغیرہ وغیرہ!! اس کا اجلاس میں موثر نوٹس لیا گیا اور پاکستان کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کی 34 نہائت سخت شرائط اور پابندیوں کی تعمیل پر پاکستان کو شاباش تو دی گئی مگر ساتھ ہی حکم سنا دیا گیا کہ پرنالہ وہیں گرے گا! اکتوبر میں ایک تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد آ کر تحقیقات کرے گی کہ پاکستان نے کتنی دیانت داری سے پابندیوں پر عمل کیا ہے؟ ٭اب پاکستان میں شہباز شریف کی حکومت ایف اے ٹی ایف کی شاباش کا اعزاز لے رہی ہے مگر سچ خود بول پڑا، نائب وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کوکہنا پڑا کہ پاکستان کی حکومت نے مسلسل چار سال گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے بہت محنت کی ہے! قارئین جانتے ہیں چار سال کس نے محنت کی؟ ٭چند باتیں بھارت کی۔ بھارتی میڈیا، تمام اخبارات و ٹیلی ویژنوں نے سر پر آسمان اٹھا رکھا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا۔ ٹائمز آف انڈیا، انڈین ایکسپریس وغیرہ نے مختلف تجزیہ نگاروں نے اس کارنامے پر تو جشن جیسی خوشی کا اظہار کیا مگر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے کہ بھارت پوری کوشش کے باوجود پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈلوا سکا۔ ایسا ہو جاتا تو پاکستان کو اقوام متحدہ اپنی تحویل میں لے لیتی، اسے دیوالیہ قرار دے کر اس کا سارا مالیاتی انتظام سنبھال لیتی، اس کی بیرون ملک تجارت، مسافر طیاروںکی پروازیں بند کر دی جاتیں…اور…اور اس کے ایٹمی ہتھیار قبضہ میں لے کر تلف کر دیئے جاتے!! مگر ایسا نہیں ہو سکا! ٭ڈالر212 روپے سے بھی آگے بڑھ گیا۔ آئی ایم ایف کے ذرائع کے مطابق 240 روپے تک لے جانا ہے۔ اس سے قرضے کئی سو گنا بڑھ جائیں گے اور دیوالیہ پن آسان ہو جائے گا۔ اور ملک کے بے بس، مفلوج ذہنوں والے حکمران، ’’جو حکم سرکار!‘‘ پر اسی طرح عمل کئے جا رہے ہیں جس طرح بلوچستان میں پہلے انگریز ایجنٹ ٹو گورنر جنرل (اے جی جی) کی پہلی بار کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن پر آمد پر متعدد قبائلی سردار اس کی بگھی خود کھینچ کر گورنر ہائوس لے گئے تھے اور اس خدمت گزاری پر نقد مالی امداد اور جاگیریں انعام میں پائی تھیں!! اب بھی وہی عالم ہے۔ علامہؒ یاد آ رہے کہ ’’حمیت نام تھا جِس کا گئی تیمور کے گھر سے!!‘‘ ترکی بھی گرے لِسٹ میں شامل ہے۔ مالی حالت بہت خراب، ڈالر 300 لیرے سے آگے بڑھ گیا۔ ایک روز صدر اردوان نے اعلان کیا کہ ترکی کوئی قرضہ واپس نہیں کرے گا، کر لو جو کرنا ہے، ڈالر فوراً 300 سے صرف 7 (سات) لیرے پر آ گیا! قرضے ادا ہونے لگے!

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں