02:00 pm
عرب میزان میں پاک مایوس کن رویہ کا عملی جواب

عرب میزان میں پاک مایوس کن رویہ کا عملی جواب

02:00 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) سب ایک نیا پہلو زیر غور لائیں، جب قطر سعودی اماراتی کشمکش ہوئی تھی تو ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے قطر کو فوج، خوراک، امداد دی تھی۔ ایران بھی سعودیہ مخالف ہو کر قطر کے ساتھ تھا، تب ان حساس لمحات میں، سعودی عرب، امارات مکمل طور پر پاکستان کی طرف نہیں آگئے تھے؟ کیا ہمیں یہ اماراتی و سعودی شدید محبت و پیار یاد ہے؟ کیا کمزور معیشت والے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے ہمرکاب ہونے کے لئے خود نوجوان سعودی ڈی فیکٹو حکمران ابن سلمان اور امارات کا ڈی فیکٹو حکمران ابن زاید خود چل کر اسلام آباد نہ آئے تھے؟ گویا ہمارے لئے ترک سعودی و اماراتی کشمکش تو بہت بڑی ’’نعمت‘‘ تھی۔ پھر درمیان میں جمال خاشقجی کا ترکیہ میں سعودی سفارت خانے میں قتل ہوگیا تھا۔ اس سے مزید ترکیہ، سعودیہ کشمکش بڑھ گئی۔ اس ترک، سعودیہ، امارات، عرب کشمکش میں کیا عربوں نے اپنے نفسیاتی تحفظ کے لمحات میں صرف پاکستان کو اپنے جسم سے نہ لپیٹ لیا تھا جس طرح سردی میں انسان کمبل لپیٹ لیتا ہے؟ مگر ہم ’’وہ‘‘ کچھ امارات، سعودی کو عملاً نہ دے سکے تھے ’’جو کچھ‘‘ وہ ہم سے چاہتے تھے۔ ہم نے تاریخ ساز ان نازک لمحات کو اپنے ہاں مستقل قیام کی مہلت، سہولت فراہم کرنے کی بجائے مختلف راستہ اپنا لیا تھا۔ کیا یوں کچھ منفی اسباب ہم نے اپنی معاشی تباہی کے خود بھی پیدا نہ کئے تھے؟ کیا پاکستان کو عرب سرزمینوں سے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے وافر رزق میسر نہیں آتا رہا ہے؟
وقت کیسے بدلتا ہے؟ وہی امارات، وہی سعودیہ جو پہلے قطر سے الجھے تھے، انہوں نے ’’پھر‘‘ عقل مند بنا کر قطر سے صلح کرلی، پھر مگر ایرانی جارحانہ روش کے سبب امارات کا ڈی فیکٹو حکمران ابن زاید خود استنبول چلا گیا اور ترکیہ پر اپنی سیاسی و معاشی فیاضی نچھاور کر دی تھی، پھر ریاض نے بھی ماضی کے تلخ رویہ رکھتے صدر طیب اردوان کو اپنے ہاں مدعو کیا۔ تلخی کو محبت میں بدلنے کا ’’گر‘‘ استعمال کیا۔ اب 22جون کو خود نوجوان سعودی ڈی فیکٹو حکمران ابن سلمان استنبول جارہا ہے۔ کس لئے؟ ماضی کی مخالفت کی جگہ نئی محبت کی فصل کاشت کرنے کے لئے، کیا ضرورت مند ریاض کو، ابوظہبی کو اب پاکستان کی ضرورت ہے اور کیا پاکستان عسکری وجود کی ضرورت ہے؟ عرب ہوں یا کوئی اور ’’قومیں‘‘ اور افراد بھی نازک لمحے میں شدید ضرورت کے وقت، شدید احتیاج کے وقت، جنگ کے دنوں میں خوف زدگی، مصائب و آلام کے دنوں میں وفا، بے وفائی، دوستی، پرہیز، صداقت، منافقت کا ترازو ساتھ رکھتی ہیں۔ اس ترازو میں حساب کتاب از خود ہوتا رہتا ہے۔ کیا قرآن میں میزان و حساب کتاب کا ذکر نہیں؟ مگر ہم نے ضرورت مند عرب میزان، عرب ترازو میں خود کوہلکا ثابت کیا ہے۔ اس کے باوجود ہمیں شکوہ ہے کہ مالدار عرب بادشاہ اپنی بے پناہ دولت کا کچھ حصہ ہم پر فیاضی سے خرچ کیوں نہیں کرتے؟ کیوں کریں وہ یہ سب کچھ؟ میری باتیں بہت ’’تلخ‘‘ سہی مگر تاریخی حقائق یہی ہیں جو میں لکھ چکا ہوں۔ صدر بش کے امریکہ نے، صدر اوبامہ کے امریکہ نے، کچھ صدر جوبائیڈن کے امریکہ نے عرب بادشاہتوں اور خلیجی شیوخ کے ساتھ اکثر مکاری، فراڈ، دھوکہ کیا ہے اور ان سے سیکورٹی، تحفظ کے نام پر بہت دولت لوٹی ہے صدر جوہائیڈن اپنی سیاسی عالمی پٹرول ضرورتوں کے سبب ماضی قریب میں ابن سلمان اور ابن زاید سے فون رابطے کرتے رہے مگر جواب میں اسے عرب ’’دلیر‘‘ عزت نفس اور ’’محتاط انا‘‘ کا سامنا کرنا پڑا۔’’معشوق‘‘ سے میرے ہاں ’’معتوب‘‘ ہوچکے عرب بادشاہ اور خلیجی شیوخ مستقبل سے اگر عالمی استعمار و استحصال کا مقابلہ کریں گے تو اپنی اسلامی حمیت، اسلامی غیرت، اسلامی عزت نفس و انا کے دفاع میں وہ مجھے اپنا مددگار، دوست، حامی پائیں گے انشاء اللہ اور اگر وہ خود ہی استعمار اور استحصال بنے رہیں گے خود ہی احسان فراموش، خود غرض، مطلب پرست، طوطا چشم بنے رہیں گے تو مجھے اپنے مدمقابل اسی طرح پائیں گے جیسے ایرانی اذہان گزشتہ دو عشرے سے مجھے اپنا فکری مخالف پاتے رہے ہیں۔ میں جو کچھ لکھتا ہوں حسن نیت، اخلاص، نصیحت سے، توفیق الٰہی سے لکھتا ہوں۔ خوشی ہوئی کہ تین چار دن پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے اماراتی وزیر خارجہ سے حسن تعلقات اور پڑوس کے باہمی دوستی کے احیاء کے حوالے سے رابطہ کیا اور بات چیت کی ہے۔ میں نے گزشتہ ایک نشست میں ایرانی آیت اللہ حضرات کی ولایت فقیہ بادشاہت کو مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ سچ مچ بھی گریٹر اسرائیل کا سیاسی جغرافیہ مہندم کرنے کے متمنی ہیں تو وہ آگے بڑھ کر فیاضی پڑوسی بنیں اور امارات کے وہ تین جزیرے-1الطنب الکبریٰ-2 الطنب الصغریٰ- 3 ابو موسیٰ اس لئے بھی امارات کو واپس کر دیں کہ ان تین جزیروں پر قبضے کا غلط کام اس شہنشاہ ظالم ایرانی نے کیا تھا جو آیات اللہ حضرات، ایرانی عوام پر بھی جبر و ظلم کرتا تھا۔ اسی جابر و ظالم شاہ ایران کو اگر آیت اللہ حضرات نے، امام خمینی کی زیر قیادت مہندم کیا تھا تو اس شاہ ایران کے غلط عمل کو بھی وہ آج مہندم کرتے ہوئے جزیرے امارات کو از خود نہ صرف واپس کریں بلکہ یوں خلیجی ریاستوں میں اپنے حوالے سے پیدا شدہ ’’خوف‘‘ کا خاتمہ کرکے امریکی استعمار کو تباہ کر دیں، گریٹر اسرائیل کے سیاسی حربے استعمار کے ہاتھ سے چھین لیں، عراق میں مقتدیٰ الصدر جیسے اثنا عشری شیعہ کو اپنا ہمنوا بنا لیں، یمن میں سعودیہ سے صلح کرکے حوثیوں کو اقتدار دلوائیں اور لبنان سے ذرا سا پیچھے ہٹ جائیں تاکہ لبنان دوبارہ متحد ہوسکے، مگر میری یہ معروضات خوش کن خیال ہے ، شائد قابل عمل نہیں ۔ اسرائیل نے 19جون کو لبنان پر پھر سے حملہ آور ہونے کی دھمکی دی ہے۔ شام پر وہ پہلے ہی حملے کر رہا ہے۔ ’’ان‘‘ حالات میں میری ہمدردیاں شامی بشارالاسد اور حزب اللہ لبنانی کے ہمرکاب بھی ہوسکتی ہیں۔ حالانکہ میں گزشتہ عشروں میں ان کے خلاف لکھتا رہا ہوں اور انہیں داخلی معاملات میں غلط ثابت کرتا رہا ہوں۔لیکن اسرائیل کے خلاف ان کی حمائت سے الگ نہیں ہوا جا سکتا ۔

تازہ ترین خبریں

شادی کے چند گھنٹے بعد ہی معروف گلوکار و موسیقار کی پراسرار موت ۔۔۔مداح شاک کی حالت میں

شادی کے چند گھنٹے بعد ہی معروف گلوکار و موسیقار کی پراسرار موت ۔۔۔مداح شاک کی حالت میں

گوگل ایپلیکیشن کی بندش سے پریشان لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگی پر راضی۔۔۔گوگل ایپس بند نہ ہوں گی

گوگل ایپلیکیشن کی بندش سے پریشان لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگی پر راضی۔۔۔گوگل ایپس بند نہ ہوں گی

اسحاق ڈارکا بہت بڑا یو ٹرن ۔۔۔ ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔۔۔جواز بھی پیش کر دیا

اسحاق ڈارکا بہت بڑا یو ٹرن ۔۔۔ ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔۔۔جواز بھی پیش کر دیا

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا سیشن ۔۔۔انگلش اوپنرز نے پاکستانی بولرز چھکے چھڑا دئیے۔۔۔حیران کن سکور کر دیا

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا سیشن ۔۔۔انگلش اوپنرز نے پاکستانی بولرز چھکے چھڑا دئیے۔۔۔حیران کن سکور کر دیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاان خان سے فون پر بات کرنے سے انکار۔۔۔سینئر صحافی نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا 

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاان خان سے فون پر بات کرنے سے انکار۔۔۔سینئر صحافی نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا 

ہم زیادہ کرپٹ ہیں اسلئیے ۔۔۔!!!رہنما مسلم لیگ ن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا بہت بڑا اعتراف

ہم زیادہ کرپٹ ہیں اسلئیے ۔۔۔!!!رہنما مسلم لیگ ن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا بہت بڑا اعتراف

عوام نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔۔۔گیس کی لوڈ شیڈنگ تو ایک طرف ایل پی جی قیمتوںمیں بھی بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا

عوام نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔۔۔گیس کی لوڈ شیڈنگ تو ایک طرف ایل پی جی قیمتوںمیں بھی بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا

حارث رؤف کاٹیسٹ ڈیبیو۔۔۔لاہور قلندرز کی حارث رؤف کو ڈھیروں مبارکباد

حارث رؤف کاٹیسٹ ڈیبیو۔۔۔لاہور قلندرز کی حارث رؤف کو ڈھیروں مبارکباد

مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنےکیساتھ ساتھ دماغ کیلئے بھی معالج رکھیں۔۔۔مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا کراراساجوابی وار

مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنےکیساتھ ساتھ دماغ کیلئے بھی معالج رکھیں۔۔۔مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا کراراساجوابی وار

توہین عدالت کیس ۔۔۔عمران خان مشکل میں۔۔۔سپریم کورٹ میں کی جانب سے اہم پیشرفت

توہین عدالت کیس ۔۔۔عمران خان مشکل میں۔۔۔سپریم کورٹ میں کی جانب سے اہم پیشرفت

میں معافی نہیں مانگوں گا۔۔۔ ہرجانے کے نوٹس پرشاہزیب خانزادہ بھی فرح گوگی کےسامنے ڈٹ گئے

میں معافی نہیں مانگوں گا۔۔۔ ہرجانے کے نوٹس پرشاہزیب خانزادہ بھی فرح گوگی کےسامنے ڈٹ گئے

ن لیگ پنجاب اسمبلی کو بچانے کیلئے کون سے 2آپشنز استعمال کرنے والی ہے۔۔۔؟بڑا انکشاف ہو گیا 

ن لیگ پنجاب اسمبلی کو بچانے کیلئے کون سے 2آپشنز استعمال کرنے والی ہے۔۔۔؟بڑا انکشاف ہو گیا 

راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میںپاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔۔۔دیکھیں خبر میں

راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میںپاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔۔۔دیکھیں خبر میں

راجہ جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔۔۔خوبصورت اور دلچسپ اردو میں پیغام کے بعد برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں سوار میچ دیکھنے کیلئے نکل پڑے

راجہ جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔۔۔خوبصورت اور دلچسپ اردو میں پیغام کے بعد برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں سوار میچ دیکھنے کیلئے نکل پڑے