02:04 pm
کبھی پانامہ اور اقامہ، کبھی تحریک عدم اعتماد کا شاخسانہ؟

کبھی پانامہ اور اقامہ، کبھی تحریک عدم اعتماد کا شاخسانہ؟

02:04 pm

ملک کی صورتحال تقریباً تمام حوالوں سے ہی بدسے بدتر ہوتی چلی جارہی ہے، عمران نیازی سے اقتدار کیا گیا؟ کہ ایسے لگا کہ جیسے ’’چراغوں میں روشنی نہ رہی ہو‘‘ عمران نیازی اینڈ کمپنی تو لگ گئی ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کا ڈھول پیٹنے، اقتدرا میں آگئی شہباز شریف، زرداری اینڈ کمپنی، جیسے تڑکہ لگایا گیا ’’اسلامی ٹچ‘‘ یعنی جمعیت علماء اسلام کی چار وزارتوں کا یعنی حصہ بقدر جثہ، مگر عمران نیازی کے ’’تاریک‘‘ دور میں آئی ایم ایف کے خصوصی تعاون سے مہنگائی کا جو ’’جن‘‘ بوتل سے باہر نکلا تھا شہباز شریف کے دور حکومت میں وہ ’’جن‘‘ پہلے سے بڑھ کر طاقتور ہوتا چلا گیا، شہباز شریف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور دیگر وزیروں، مشیروں کی باتیں سن کر یوں لگتا ہے کہ جیسے یہ ’’بے چارے‘‘ تو حکومت میں آئے ہی عمران نیازی اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے وعدوں اور معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہیں، ایک بات تو بالکل واضح ہوگئی کہ مہنگائی کا ’’جن‘‘ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت سے بھی زیادہ طاقتور نکلا۔
رانا ثناء اللہ نے طاقت، ڈنڈے اور آنسو گیس کے زور پر جس طرح سے عمران خان کے آزادی مارچ کو سنبھالا، بالکل اسی طرح مفتاح اسماعیل اور ان کی معاشی ٹیم ’’آئی ایم ایف‘‘ کو بھی سنبھالتی تو ہر طرف بلے،بلے ہو جاتی، میں یہ نہیں لکھ رہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے سر میں ڈنڈا مارتے، یا ان پہ آنسو گیس کا شیل پھینکتے، لیکن پاکستان کے غریب عوام کا مقدمہ پوری دیانت داری اور جرات ایمانی سے لڑتے تو سہی، غریب عوام کا مقدمہ تو پیش کرتے، آئی ایم ایف کے یہودیوں کے سامنے سوال تو اٹھاتے کہ تم ہمیشہ غریبوں کی جیبیں ہی کیوں کاٹتے ہو؟ غریب عوام کے جلتے چولہے ہی کیوں بجھانے کی کوشش کرتے ہو؟ مفتاح اسماعیل کی میمن مسجد میں نعتیں پڑھنے کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل کوئی کرے یا نہ کرے ہمیں کم از کم ان کے مسلمان ہونے پر قطعاً کوئی شک نہیں ہے مگر وہ آئی ایم ایف کے سامنے مرد میدان بن کر نکلنے کی بجائے جس طرح سے بھیگی بلی بنے رہے۔ اُسے دیکھ کر عوام یہ سوال اٹھانے میں حق بجانب ہیں کہ ’’مفتاح اسماعیل‘‘ شہباز، زرداری اینڈ کمپنی کی اسلامی ٹچ والی حکومت کے وزیر خزانہ ہیں یا پھر آئی ایم ایف کے ’’ایلچی‘‘؟ اولاد چاہیے قصور وار اور مجرم بھی کیوں نہ ہو، طاقتور اور اندھے قانون کے شکنجے سے بچانے کے لئے والدین بہت ہاتھ پائوں مارتے ہیں بہت کوشش کرتے ہیں۔ بار، بار جرگے کرتے ہیں، سفارشیں کراتے ہیں غرضیکہ اپنی اولاد کو سزا سے بچانے کے لئے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن یہاں تو دعوے آسمان سے تارے توڑنے کے تھے۔ دعویٰ یہ تھا کہ کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا لیکن عملاً غریب عوام اور ان کی بے گناہ اولادوں کے ہاتھ پائوں جکڑ کر انہیں آئی ایم ایف کے مہنگائی کے ابلتے کڑاہے میں پھینک دیا گیا اور اوپر سے ’’یار‘‘ لوگوں کی خواہش یہ ہے کہ ساری قوم ’’بنی گالا‘‘ کی طرف منہ کرکے بس عمران نیازی کو ہی ’’صلواتیں‘‘ سنائے اور ’’بدعائیں‘‘ دے ہمیں کچھ نہ کہے، کیوں؟ تم آسمان سے اتری ہوئی مخلوق ہو؟ آئی ایم ایف کی ’’غلامی‘‘ کا طوق جس جگہ عمران نیازی چھوڑ کر گیا تھا تم نے وہ طوق اٹھا کر اپنے گلے میں ڈال لیا اور عوام کی جان آئی ایم ایف سے چھڑانے کی بجائے الٹا مشکل فیصلے، مشکل فیصلے کی گرداں کرتے ہوئے عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ مسلط کرنا شروع کر دیا، پٹرولیم مصنوعات مہنگی سے مہنگی کرتے چلے گئے۔ پاکستانی عوام کا سہولت کار بننے کی بجائے آپ نے آئی ایم ایف کا سہولت کار بننے کو ترجیح دی، عوام کو ریلیف دینے کی بجائے آپ نے عوام پر آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو مسلط کیا، عمران نیازی کے دور میں شروع ہونے والی ’’تاریکی‘‘ شہباز شریف کے دور حکومت میں مزید بڑھتی چلی گئی، معاشی تباہی کا جو سفر عمران حکومت میں شروع ہوا تھا شہباز حکومت نے معاشی تباہی کے اس سفر کو دوام بخشا۔ پاکستانی عوام کو نہ ’’جنت‘‘ عمران نیازی سے چاہیے تھی اور نہ ہی شہباز شریف عوام کو ’’جنت‘‘ دے سکتے ہیں، آخرت میں جنت ہر مسلمان کو اس کے اچھے ’’اعمال‘‘ اور رب کی رحمت سے ہی ملے گی، تو پھر ہم ان حکمرانوں کی کاسہ لیسی کیوں کریں؟ ان کے قصیدے کیوں لکھیں؟ حکومت میں شامل پارٹیاں تو اپنا اپنا حصہ لے کر مطمئن ہیں، مگر عوام کدھر جائیں؟ میں یہ بات پوری دیانتداری سے لکھ رہا ہوں کہ آئی ایم ایف کو نہ پاکستانی عوام سے ہمدردی ہے اور نہ ہی اسے عوام کی بے پناہ مشکلات سے کوئی سروکار ’’آئی ایم ایف‘‘ صلیبیوں، یہودیوں، ہندوئوں ، قادیانیوں کا تو ہمدرد ہوسکتا مگر مسلمانوں اور بالخصوص پاکستانی مسلمانوں کا تو کبھی بھی نہیں، اس کے باوجود پہلے عمران نیازی نے قائداعظمؒ کے آزاد پاکستان کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دیا، سٹیٹ بینک کو قانون سازی کے ذریعے غیروں کے حوالے کیا، اور اب شہباز شریف، مفتاح اسماعیل کی ٹیم کے ذریعے قائداعظمؒ کے پاکستان کے گرد آئی ایم ایف کی غلامی زنجیریں پھیلاتے چلے جارہے ہیں، پانچ سال قبل جنہوں نے ’’پانامہ‘’ اور ’’اقامہ‘‘ کا ڈرامہ رچایا اور پھر چار سال قبل عمران نیازی کو پاکستانی قوم کی گردنوں پر مسلط کیا، اگر ان میں سے کوئی زندہ ہو تو یہ قوم اس سے سوال پوچھنا چاہتی ہے کہ کبھی پانامہ اور اقامہ اور کبھی تحریک عدم اعتماد کا شاخسانہ، بار، بار مجھے کیوں نکالا کی کیسٹ لگا کر ملک تو معاشی اور اخلاقی طور پر 50سال پیچھے چلا گیا مگر اس ڈرامے سے انہیں کیا ملا؟

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی