02:05 pm
عمران خان کا آن لائن مہنگائی مارچ

عمران خان کا آن لائن مہنگائی مارچ

02:05 pm

٭’’مجھے کیوں نکالا‘‘ عمران خان کا ’آن لائن مارچ‘ ملک بھر میں مظاہرےO ’’خوشی نہ منائیں ابھی گرے لسٹ سے باہر نہیں نکل سکے‘‘ حنا ربانی کھر O گرے لسٹ سے نہ نکالے جانے پر احتجاج کی بجائے جشن کیسا؟ پاکستان کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے‘‘ رانا ثناء اللہ O پاکستان میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی: آصف زرداری!! (لانڈھی: چار روز قبل ضمنی انتخاب؟؟ پیپلزپارٹی چوتھے نمبر پر!!) O صدر عارف علوی: اسمبلی کے بل پر دستخط سے انکارO پنجاب اسمبلی کی انتظامیہ، وزیراعلیٰ کا ساتھ دینے سے انکارO ’’گرے لسٹ کا کارنامہ بلاول نے اکیلے انجام دیا ہے‘‘ سندھ کا وزیر، شرجیل میمن O بھارت میں فوجی بھرتی کے خلاف مزید ہنگامے، 308 نوجوان گرفتار متعدد سرکاری املاک نذر آتش، حکومت کا قانون بدلنے سے انکارO لاہور، تحریک انصاف اور ن لیگ میں کھلی لڑائی، متعدد زخمی، مقدمات، گرفتاریاں O کراچی، سابق ایس ایس پی رائو انوار کے سنسنی خیز انکشافات، ’’بے نظیر کے قتل کی تحقیقات نہیں ہونے دی گئی‘‘Oڈیرہ غازی خاں: سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور بھائیوں کے خلاف جعل سازی سے 900 کنال سرکاری زمین الاٹ کرانے کے مقدمات۔
٭صرف تین دن پہلے نائب وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے جرمنی میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کے بعد وہیں سے پاکستانی عوام کو تحریری مبارکباد بھیجی کہ پاکستان کے گرے لِسٹ سے اخراج کا فیصلہ ہو گیا ہے، اس مبارکباد کا الٹا اثر ہوا کہ پاکستان میں مایوسی پھیل گئی اور بھارت میں جشن شروع ہو گیا کہ بھارت نے پاکستان کو ’’جیل‘‘ سے باہر نہیں نکلنے دیا۔ (اتوارکے راوی نامہ میں تفصیل چھپ چکی ہے) اب نہ صرف حنا ربانی کھر نے یُو ٹرن لے لیا ہے بلکہ ن لیگ کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کھلے بیان میں سخت تنقید کی ہے کہ جشن کس بات کا! ہم تو اسی طرح گرے لسٹ کی قید میں ہیں، پاکستان کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے، اس پر فخر کیسا؟ اور حنا ربانی نے نئی بیان میں قوم کو مشورہ دیا ہے کہ ابھی خوشیاں نہ منائیں گرے لِسٹ اکتوبر تک لاگو رہے گی۔ اکتوبر کا انتظار کریں، امکان ہے کہ پاکستان ’گرے‘ رہنے سے بچ جائے گا۔ کسی ضمانت کا کوئی ذکر نہیں۔ ٭اس معاملہ کے کچھ پہلو اہم ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ ملک کے مستقبل کے لئے اس انتہائی اہم ترین اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول زرداری کو خود جانا چاہئے تھا مگر اسے اندازہ تھا کہ کوئی کامیابی نہیں تو ہو گی الٹا بدنامی حصے میں آئے گی، سو بلاول نے (حسب ہدائت آصف زرداری!؟) اپنی بجائے اپنی ماتحت نائب وزیرخارجہ حنا ربانی کو بھیج دیا۔ بلاول قومی مفاد کے اس اہم ترین اجلاس میں خود کیوں نہیں گیا؟ بے بس وزیراعظم بھی خاموش! (آصف زرداری کے سامنے شہباز شریف کی خود مختاری؟؟!!) سو بلاول اس اجلاس میں گیا ہی نہیں اور شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کی ڈفلیاں! سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے فوراً ہنگامی پریس کانفرنس بلائی، اس میں ’’سنسنی خیز‘‘ انکشاف کیا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی ’کامیابی‘ میں صرف بلاول بھٹو کی حیرت انگیز عظیم دانش کام آئی ہے۔ (شرجیل کے الفاظ!) ورنہ عمران خان کی حکومت اور فوج وغیرہ کسی نے کوئی کام نہیں کیا!! چلئے، یہ چھوٹے چھوٹے لوگ حق نمک ادا کر رہے ہیں۔ ایک حاشیہ بردار نے بلاول کی دانش مندی کو قائداعظم کی دانش سے جا ملایا۔ میں نے اعتراض کیا تو مجھے گالی نما دھمکیاں اور خطابات دیئے گئے۔ چلیں، یہ بھی سہی، مگر میں سیاہ رنگ کو سُرخ کیسے قرار دے دوں؟ اور حالت یہ ہے کہ ن لیگ کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ چیخ پڑا ہے کہ جشن کس بات کا منایا جا رہا ہے؟ گرے لِسٹ تو اسی طرح برقرار ہے! آیئے۔ دوسری باتیں کرتے ہیں؟ ٭آصف زرداری صاحب نے پھر خواب دیکھا ہے۔ لاہور میں دو تین اہم اعلانات کئے ہیں ایک تو یہ کہ پیپلزپارٹی اگلی بار وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، ظاہر ہے بلاول وزیراعظم ہو گا! دوسرا اعلان! اب میں پنجاب میںہی رہوں گا (دوسرے ہی دن نواب شاہ چلے گئے) یہ کہ لاہور کے بحریہ ٹائون میں بلاول ہائوس بہت دُور ہے (لاہور کے مرکز سے تقریباً 20 کلو میٹر) وہاں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو آنے جانے میں بہت مشکل پیش آ رہی ہے (پٹرول 235 روپے لٹر)۔ اس لئے لاہور کے مہنگے پوش علاقے گلبرگ میں بڑا گھر لینے کا فیصلہ کیا ہے (قیمت کم از کم 20 کروڑ، کرایہ کم از کم 8 سے 10 لاکھ ماہوار)۔ زرداری صاحب نے مزید فرمایا ہے کہ بلاول تو وزارت خارجہ میں مصروف ہو گیا ہے، اب پیپلزپارٹی کی سربراہی میں نے خود سنبھال لی ہے۔ میں وفاق اور پنجاب کی سیاست میں 110 درجے کی تبدیلی لائوں گا۔ گویا 100 فیصد کامیابی کے بعد 10 فیصد ملک سے باہر بھی نکل جائے گی! اب یہ کہ اس وقت پنجاب اسمبلی کے ارکان کی کل تعداد 372 میں سے پیپلزپارٹی کی صرف سات نشستیں ہیں، ان میں سے پانچ وزیر، دو مشیر اور ایک غیر منتخب معاون خصوصی کا مطالبہ کر دیا گیا ہے (10 فیصد اضافہ!) قارئین کو یاد ہو گا کہ کئی سال پہلے ’شیر پنجاب‘ مصطفی کھر لندن میں بے نظیر بھٹو سے مل کر آئے، لاہور کے پریس کلب میں زوردار پریس کانفرنس کی کہ پیپلزپارٹی بیٹھی ہوئی ہے اسے دو ماہ میں کھڑا کروں گا! اور ہوا یہ کہ دو ماہ بعدپارٹی کھڑے ہونے کی بجائے لیٹ گئی!! پتہ نہیں شیر پنجاب آج کل کہاں ہیں؟ ٭اتوار کی رات عمران خان نے زمینی لانگ مارچ کی بجائے ’’آن لائن‘‘ مہنگائی مارچ کی۔ تحریک انصاف نے رات کو 9 بجے ملک بھر کے شہروں میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے کئے۔ (9 بجے رات مارکیٹیں اور بجلی بند ہو جاتی ہے) عمران خان نے قوم کے نام ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ والی بار بار کی جانے والی تقریر پھر نشر کر دی۔ اور حواس باختہ لرزتی، لڑکھڑاتی، ہر روز نئے نئے مخمصوں میں پھنسی حکومت کے ہر وقت بھڑکنے رہنے والے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پورے اسلام آباد میں پھر درجنوں ٹینکر کھڑے کر دیئے۔ جب کہ کسی جلوس کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ میں نے 10 بجے رات عمران خاں کی تقریر سُننا تھی۔ اچانک ایک عزیز مہمان آ گئے، عمران خان کی تقریر رہ گئی، مہمان نوازی شروع ہو گئی مہمان کے ساتھ بہت اچھا کھانا کھایا۔ ٹیلی ویژن بند رہا۔ تقریر ختم ہونے کے ساتھ مہمان بھی رخصت ہو گئے۔ صبح اٹھ کر اخبار میں تقریر پڑھی، کچھ بھی نیا نہیں تھا، وہی بیان جو ہر روز باقاعدگی سے جاری ہوتا ہے کہ ’’مجھے کیوں نکالا؟‘‘ اور…اور قارئین کرام، ملک کی سُپر حاکم مریم نواز کو غالباً ابھی تک کسی نے نہیں بتایا کہ بلاول نے کراچی سے اسلام آباد تک جو مہنگائی مارچ کیا تھا اور مریم نواز جو ہر روز ناشتے کے بعد عمران خان کی مہنگائی کے خلاف اپنے پچھلے بیانات نئے سرے سے جاری کیا کرتی تھی، ان کے نتیجہ میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے حیرت انگیز عشق معاشقہ والی بھان متی حکومت کے ’’مبارک‘‘ عہد میں پٹرول 235 روپے لٹر، مزید اضافہ کی ’خوش خبری‘، گھی 546 روپے کلو، بجلی 32 روپے یونٹ ہو چکی ہے! بے خبر مریم نواز کو کسی نے قیامت خیز مہنگائی کی کوئی اطلاع نہیں دی، وہ اپنی ’معصومیت‘ کے ساتھ صبح سے شام تک عمران خان کو ’’منافق، ملک کو تباہ کرنے والا چور‘‘ قرار دینے کا راگ الاپے جا رہی ہے۔ اور بلاول؟ پتہ نہیں کہاں ہے؟ کوئی نیا مہنگائی مارچ؟؟؟ کالم اتنا تنگ دل! چھوٹا، مُنا سا! سوچ رہا ہوں آئندہ روزانہ دو کالم لکھا کروں، ایک تیسرے صفحہ پر دوسرا ایڈیٹوریل صفحہ پر !! ٭کراچی میں گرفتار اور برطرف ہونے والے پولیس کے سابق ایس ایس پی، رائو انوار نے ایک انٹرویو میں دو ٹوک کہا ہے کہ ’’پیپلزپارٹی کی قیادت نے بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں کوئی دلچسپی نہیں لی! رحمان ملک اور…اعوان بے نظیر کے قتل کے فوراً بعد اس کے دو موبائل فون لے کر ہسپتال میں لے جانے کی بجائے اسلام آباد کے زرداری ہائوس کی طرف کیوں بھاگے تھے؟ کسی کو کیا بتایا تھا؟، دونوں موبائل فون کیوں گم کر دیئے گئے؟ اس وقت کہاں ہیں؟ وغیرہ وغیرہ‘‘ انٹرویو میں اور بھی بہت کچھ ہے۔ یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب آج بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ بات مختصر کہ آصف زرداری نے تحقیقات کرائی تھیں، سکاٹ لینڈ یارڈ سے کروڑوں کی فیس والے سراغ رساں بلائے۔ وہ آئے تو انہیں بتایا گیا کہ قاتلوں وغیرہ کا پتہ لگانے کی ضرورت نہیں، صرف جائے واردات کے طریقے کی تفتیش کرنی ہے؟ بے نظیر کے گم شدہ موبائل فونوں کا بھی پتہ نہیں چلانا، یہ بھی تفتیش نہیں کرنی کہ کس نے ہوا میں سے بے نظیر کو گاڑی کے روشن دان سے باہر سر نکال کر مجمع دیکھنے کو کہا تھا؟؟ کیاں لکھوں؟

تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی