01:00 pm
20جون کے مشرق وسطیٰ میں

20جون کے مشرق وسطیٰ میں

01:00 pm

شاہ فیصل کے لخت جگر، شہزادہ ترکی الفیصل وفات پاگئے ہیں وہ سعودی خفیہ ادارے کے سربراہ ہونے کے سبب جہاد افغانستان میں سعودی معاونت کا اہم ترین کردار تھے، مجھے چونکہ شاہ عبدالعزیز کے بعد شاہ فیصل شہید سے زیادہ محبت رہی ہے لہٰذا ان کی اولاد سے بھی زیادہ محبت کرتا ہوں۔ شاہ فیصلؒ کے داماد اور شہزادہ سلطان کے بیٹے شہزادہ بندر بن سلطان جن کی بیٹی ریما بنت بندر آج کل امریکہ میں سعودی سفیر ہیں۔ شاہ فیصل شہید کی ذاتی سرپرستی کا شاہکار کردار رہے ہیں۔ شاہ سلمان سے شہزادہ ترکی الفصیل مرحوم کی وفات پر تعزیت کرتا ہوں۔
خوشی اور مسرت ہوئی کہ 20جون کو وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں آئے ہوئے سعودی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی، سفیر نواف المالکی کے ہمراہ آنے والے یہ سعودی مہمان خوش آمدید کے مستحق ہیں۔ دیوان الملکی ریاض کے بعض امور سے شدید اختلاف کے باوجود بھی ریاض کی پاکستان میں نئی دلچسپی پر مطمئن ہوں۔ ولی عہد ابن سلمان کا شکریہ کہ انہوں نے ایک بار پھر سے اسلام آباد کو اپنے دل میں کچھ جگہ دی ہے۔ ’’نصیحت‘‘ کرتا ہوں کہ عمران خان کی پارٹی سے بھی دوبارہ تعلقات بنائیں۔ وہ اقتدار میں نہ بھی ہوں تب بھی وہ سیاسی قوت تو رہیں گے۔ وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے تہران میں ایرانی وزیر توانائی علی اکبر محرابیانی سے ملاقات کی ہے، دونوں پڑوسی ممالک کی توانائی کو یکجا کرنے، پولن سے گوادر تک بجلی کی فراہمی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ میں ایران سے توانائی، پٹرول، خوراک کے معاملات، پائپ لائن کی تعمیر کے حوالے سے ’’اولیت‘‘ دینے کی استدعا کرتاہوں۔ مگر محسوس کرتا ہوں ایران کو تباہ حال معیشت و مفلسی کے سبب اندرونی انارکی ، انتشار کا سامنا ہوگا۔ امریکہ اور ایران میں بہت پراسرار، دلچسپ نفسیاتی، اعصابی کشمکش ہوتی رہتی ہے۔ امریکہ کا ایٹمی توانائی معاہدے کی بحالی کے حوالے سے یورپی یونین کے ذریعے ایران سے خاموش رابطہ موجود ہے، چونکہ امریکہ ایک ہی وقت میں ایران کو ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے۔ لہٰذا اسے کچھ رعایتیں بھی دے چکا ہے جبکہ اپنے ہاتھ سے روس، چین، پاکستان کی طرف جاتے ہوئے عربوں کو واپس کھینچ کھینچ کر اسرائیل امریکہ عرب سیکورٹی اور فضائی دفاعی چھتری معاہدے میں جکڑنا چاہتا ہے۔ لہٰذا امارات، انڈیا، اسرائیل، امریکہ کا معاہدہ بھی کروا دیا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی اس فضائی دفاعی معاہدے سے امارات کو ایران سے تحفظ کیسے ملے گا؟ ایران تو امارات کی نفسیات و اعصاب پر ہمیشہ سوار رہے گا یہ بات ’’ممولے‘‘ بنے ہوئے اماراتیوں کی سمجھ میں نہیں آسکتی بلکہ ’’شاہین‘‘ کہلانے کی مستحق، ابوظہبی پالیسی اسٹڈیز کی سربراہ ڈاکٹر ابتسام کو آسانی سے یہ سمجھ میں آتی ہے۔ عربوں میں بطور خاص خلیجی عربوں اور ساتھ ہی سعودیہ کے ہاں بھی اب تو اعلام و ابلاغیات میں جارحانہ روش کا فہم موجود ہی نہیں ہے۔ البتہ یہ فہم کامل کبھی ایک سعودی عبدالعزیز الغدیر کے ہاں موجود تھا لہٰذا انہوں نے اعلام و ابلاغیات کے شعبہ کو بہت زیادہ اہمیت دی تھی۔ ان کے رخصت ہونے کے بعد سعودی اذہان سے اعلام و ابلاغیات کی اہمیت ختم بلکہ بالکل ناپید ہوچکی ہے۔ جبکہ یہی وہ اہم شعبہ ہے جہاں سے ایرانی ذہن اپنی ہونہار جارحانہ روش رکھنے والی ڈاکٹر حامنہ کریمی کیا کے ذریعے سالوں سے مہم جوئی کرتے ہیں اور یہ خاتون اعلام و ابلاغیات میں عربوں کو مات دے کر فوقیت کے علم سربلند کرتی رہتی ہیں۔ عربوں کے پاس ایک بھی ذہن ڈاکٹر حامنہ کریمی کیا جیسا نہیں، اسی لئے ثقافت میں اسلام میں، ابلاغیات میں عرب پٹ چکے ہیں، جہاں تک امریکہ کا ایران پر تیل و پٹرول کی پابندیاں لگانا ہے، اسے مسترد کرتا ہوں، آیت اللہ حضرات سے بعض معاملات پر شدید اختلاف کے باوجود بھی ایرانی پٹرول کی عالمی مارکیٹ میں فروخت میں ایران کی حمایت کرتا ہوں۔ اگر کبھی اسرائیل اور ایران میں جنگ سچ مچ ہو جائے جوکہ کبھی نہیں ہوگی۔ اسی طرح اگر کبھی ایران و امریکہ میں عملاً کبھی جنگ ہو جائے جوکہ کبھی نہیں ہوگی، تاہم ایسے حالات میں میں فقیر اثنا عشری شیعہ آیت اللہ حضرات کی حمایت و دفاع میں قلم اٹھائوں گا۔ البتہ جب بھی معاملات ’’عراق، شام، لبنان کے ’’داخلی‘‘ حوالوں سے ہوں۔ تو ممکن ہے بعض اوقات میں ایرانی آیت اللہ حضرات کی بجائے عراقی اثنا عشری قوم پرست عربوں کے ساتھ دکھائی دوں۔ یا لبنان میں عرب قوم پرست ’’لبنیانیت‘‘ والوں کی حمایت کروں کیونکہ آج لبنان معاشی اور سیاسی طور پر اجڑ چکا ہے اور اسے بیرونی قبضے اور اس کی ’’پراکیسوں‘‘ کے قبضے سے ’’نجات‘‘ کی اسی طرح ضرورت ہے جیسے اثناء عشری شیعہ مقتدیٰ الصدر عراق کو پڑوسی سنی عجمی ملک اور امریکی قبضے سے نجات کے داعی اور متمنی ہیں۔ یوں ہماری تائید عرب شیعہ عراقی کو حاصل رہے گی۔ امارات کے تیز طراز اذہان سے کہتا ہوں ان کی سرزمین پر غاصبانہ مزید قبضہ ایران ہرگز نہیں کر سکے گا۔ البتہ ہندتووالے ’’بنیے‘‘ سمارٹ ہندو اور چاپلوس ’’صہیونیت‘‘ والے اسرائیلی یہودی امارات کی سیاست، معیشت، ثقافت، علوم، سماج و معاشرت پر قابض ہوتے جائیں گے، یوں ’’حاکم‘‘ خاندان کو اندرونی خطرات قدم بقدم لاحق ہوں گے۔ ان مخدوش حالات میں ’’فکر‘‘ ابن زید النہیان نہیں بلکہ ہندالقاسمی کی سوچ اور فکر امارات کو قابض ہوتی استعماری صیہونیت اور ہندتو اسے محفوظ بنانے کی کلید ثابت ہوں گی۔ آیت اللہ حضرات اگر غور کریں گے تو دمشق و بیروت پر اسرائیلی حملوں اور جنگ مسلط ہونے کا اندیشہ تو موجود نہیں کہ اسرائیلی پارلیمانی سیسات خود سر پھٹول سے دوچار ہے اور پارلیمنٹ بھی تحلیل ہو رہی ہے۔ دمشق اور بیروت (شام و لبنان پر اسرائیلی حملوں کی دھمکیاں خالی ڈھول ہیں جو خوف زدہ عربوں کے لئے سہارا بنانے کی کوششیں ہیں یا داخلی طور پر خوف زدہ یہودیوں کے لئے سہارہ ہیں۔ دنیا میں جب تک پٹرول و توانائی کی شدید ضرورت رہے گی امریکہ کے ناپسندیدہ عرب عملاً بہت زیادہ قیمتی اور بہت اہم رہیں گے۔ امریکہ تمام تر سازشوں کے باوجود ابن سلمان کو نہ اقتدار سے محروم کر سکیں گے نہ ہی ابن سلمان کو مزید بلیک میل کر سکیں گے۔ پاکستان کو ابن سلمان کے ساتھ کھڑا رہنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

حکومت نےتاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نےتاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی

سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی

آذربائیجان نےپاکستان کو خوشخبری سنا دی

آذربائیجان نےپاکستان کو خوشخبری سنا دی

فیفاورلڈ کپ ،سعودی ٹیم کے مداحوں کےلیے بری خبرآگئی،اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سےباہر

فیفاورلڈ کپ ،سعودی ٹیم کے مداحوں کےلیے بری خبرآگئی،اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سےباہر

ارشد شریف کالیپ ٹاپ پاس ہے یانہیں ؟مراد سعید نے بتادیا

ارشد شریف کالیپ ٹاپ پاس ہے یانہیں ؟مراد سعید نے بتادیا

پاکستانی نوجوان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

پاکستانی نوجوان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

رمیز راجہ کے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل کا ردعمل سامنے آ گیا

رمیز راجہ کے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل کا ردعمل سامنے آ گیا

خضدار اور چاغی میں ٹریفک حادثات،قبائلی رہنماء سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خضدار اور چاغی میں ٹریفک حادثات،قبائلی رہنماء سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،کتنے افراد ہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،کتنے افراد ہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جیپ گہری کھائی میں جا گری،ایک ہی خاندان کی کتنی خواتین جاں بحق ہوگئیں ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جیپ گہری کھائی میں جا گری،ایک ہی خاندان کی کتنی خواتین جاں بحق ہوگئیں ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستانی عوام کو اچھی خبر سنادی 

پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستانی عوام کو اچھی خبر سنادی 

امریکانے پاکستان کا خزانہ، پاکستان کو واپس کر دیا

امریکانے پاکستان کا خزانہ، پاکستان کو واپس کر دیا

تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ۔۔۔پنجاب کے بعد ایک اورصوبے کی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ۔۔۔پنجاب کے بعد ایک اورصوبے کی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

حجاب پہنے پر گھر والے ڈر جاتے ہیں ۔۔ 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی لڑکی، جس کے والدین غیر مسلم ہیں

حجاب پہنے پر گھر والے ڈر جاتے ہیں ۔۔ 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی لڑکی، جس کے والدین غیر مسلم ہیں