01:02 pm
کشمیر اور نئی نویلی گاڑیوں کا رولا

کشمیر اور نئی نویلی گاڑیوں کا رولا

01:02 pm

کشمیر سے خبر آئے اور وہ بھی کشمیری ’’قائدین‘‘ کی ’’ترقی‘‘ کی اور ہم خوش نہ ہوں۔ یہ ہو نہیں سکتا، تو صاحبو! کشمیر یعنی آزادکشمیر سے آنے والی خبریں اگر آپ تک نہیں پہنچیں تو اب پڑھ لیجئے، خبر کے مطابق حکومت کشمیر نے صدر بیرسٹر سلطان محمود کے لئے دس کروڑ روپے سے زائد کی مرسیڈیز خریدنے کے لئے بجٹ میں رقم مختص کر دی ہے، کہا یہ جارہا ہے کہ اس سے قبل کشمیر کی موجودہ حکومت آزادکشمیر کے چار سابق وزرائے اعظم کے لئے دو کروڑ روپے سے زائد کی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی دے چکی ہے، اس ’’مبارک‘‘ رقم سے سردار یعقوب خان، سردار عتیق احمد، چوہدری عبدالمجید اور سردار عبدالقیوم نیازی کے لئے اٹھارہ سو سی،سی کرولا خریدی جائے گی۔
افسوس تو یہ ہے کہ ان ’’خوش کن‘‘ خبروں پر خود پی ٹی آئی کے کشمیری ورکرز نے احتجاج کیا ہے اور صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود کے لئے دس کروڑ روپے سے زائد کی لاگت والی مرسیڈیز خریدنے کو شہ خرچی اور فضول خرچی سے تعبیر کیا ہے۔ خطہ کشمیر میں چونکہ آزادی کی ایک عدد تحریک بھی برپا ہے، دوسرا آزادکشمیر کے باسیوں کے رہن، سہن اور وہاں ہونے والی ’’محیر العقول‘‘ ترقی سے یہ خاکسار ذاتی طور پر واقف ہے۔ اس لئے مجھے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود کی دس کروڑ کی مرسیڈیز اور چار سابق وزرائے اعظم کے لئے دو کروڑ کی لاگت سے کرولا 18سو سی سی پر اعتراض اٹھانے والوں کی ’’دقیانوسیت‘‘ پر حیرت ہوئی، لگتاہے کہ مرسیڈیز اور کرو لا گاڑیوں کی خریداری پر اعتراض اٹھانے والے صدر ریاست اور سابق کشمیری وزرائے اعظم کو پتھر کے زمانے میں لے جانا چاہتے ہیں؟ اگر مظفر آباد حکومت کو تقریباً نوے فیصد بجٹ اسلام آباد فراہم کرتا ہے تو اس پر کسی کو بھی چلانے کی ضرورت نہیں ہے، قومی خزانے پہ پہلا حق حکمرانوں کا ہی ہوتا ہے، صدر، وزیراعظم اور کابینہ کے وزیر، مشیر ’’قوم‘‘ کا چہرہ ہوا کرتے ہیں۔ حکمران اگر خوشحال ہوں گے تو دیکھنے والے خود ہی سمجھ جائیں گے کہ ان کے عوام بھی خوشحال ہیں، صدر ریاست اگر کھانے پینے والے ہوں گے یاد رہے کہ یہاں ’’پینے‘‘ سے مراد حلال مشروبات ہی ہیں تو پھر ریاست کے عوام بھی خوب خوش خوراک ہوں گے۔ ’’آزادکشمیر‘‘ ’’ مقبوضہ کشمیر‘‘ کا جڑواں بھائی ہے، مقبوضہ کشمیر میں سالہا سال سے آزادی کی تحریک برپا ہے۔ بھارت کی بزدل ہندو درندہ صفت فوج نے مقبوضہ کشمیر کی سرزمین کو وہاں بسنے والے آزادی کے متوالے مسلمانوں پر تنگ کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہر روز مسلمان نوجوان آزادی کے حصول کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی مسلمان مائیں اپنے شہید بچوں کی شہادتوں پر آنسو تو بہاتی ہیں مگر ان کے یہ آنسو بھی شکرانے کے ہوتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی ‘‘بہنا‘‘ کو جب اپنے پیارے ’’بھیاء‘‘ کی شہادت کی خبر ملتی ہے تو وہ اپنے دامن کو پھیلا کر رب کے حضور عرض کرتی ہے کہ ’’ربا‘‘ ایک ’’بھیاء‘‘ تھا وہ بھی کشمیر کی آزادی کے راستے پر قربان کر دیا۔ اللہ میری جان بھی قبول فرما، مگر کشمیر کوتو آزادی نصیب فرما، مقبوضہ کشمیر کے ہزاروں بیٹے، صرف کشمیر کی جیلوں میں ہی نہیں بلکہ دہلی کی تہاڑ جیل سے لے کر راجستھان کی جیل تک آزادی کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ بھارتی فوج کے درندے مسلمانوں کو مسجدوں میں نہ جمعہ کی نماز ادا کرنے دیتے ہیں اور نہ عیدین کی نمازیں پڑھنے کی اجازت دیتے ہیں، ایک لاکھ سے زائدکشمیری نوجوان تو شہید ہو چکے مگر شہادتوں کا یہ سلسلہ رکنے کی بجائے مزید بڑھتا چلا جارہا ہے، ایک کروڑ سے زائد مقبوضہ کشمیر کے مسلمان ایسے لگتا ہے کہ جیسے جیل میں زندگیاں گزار رہے ہوں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمان آزادی کی جنگ میں اپنا سب کچھ دائو پہ لگا چکے ہیں، مائوں کی آنکھوں کے سامنے ان کے جوان بیٹے گولیوں سے چھلنی کئے جارہے ہیں، بہنوں کے سامنے ان کے بھائیوں کو تڑپا تڑپا کر مارا جاتا ہے۔ مائیں اپنے شہید شہزادوں کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر جب سپرد خاک کرتی ہیں تو آسمان بھی رو پڑتا ہے۔ سرینگر کی ڈل جھیل بھی مسلم نوجوانوں کے خون ناحق کو دیکھ کر اداس ہے، مقبوضہ کشمیر کہ جہاںہر طرف موت کا راج ہے۔ ’’مقبوضہ کشمیر‘‘ کہ جس کے برف پوش پہاڑ اور شیش ناگ کے جنگلات بھی مسلمان بہادروں کے سجدوں کے گواہ ہیں، مقبوضہ کشمیر کہ جہاں کشمیری مسلمان چلتی گولیوں میں پاکستان سبز ہلالی پرچم لہراتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کہ جہاں پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کا نعرہ لگاتے ہوئے جوان بھارتی فوج کی گولیوں سے چھلنی ہو جاتے ہیں، اسی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران نیازی نے کہا تھا کہ کسی پاکستانی کا مقبوضہ کشمیر کے جہاد مین شریک ہو کر بھارتی فوج سے لڑنا کشمیر کاز کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی ڈیمانڈ اور عالمی دبائو پر آج کل کے ’’آزادی پسند‘‘ عمران نیازی نے تب بڑے ہی غلامانہ انداز میں جہاد کشمیر کا بستر گول کرنے کے لئے پورے خشوع خضوع کے ساتھ بھرپور کوششیں کیں۔ مقبوضہ کشمیر کی تحریک جہاد عمران نیازی کی ’’آزادی‘‘ کی بھینٹ چڑھا دی گئی، اب اگر پی ٹی آئی کے صدر ریاست کے دس کروڑ روپے کی لاگت سے مرسڈیز خریدی جارہی ہے، تو یہ بات قابل فہم بھی ہے، جاننے والے جانتے ہیں کہ ’’بابائے آزادی‘‘ سید علی گیلانیؒ تہہ خاک چلے گئے، یٰسین ملک کو عمر قید سنا دی گئی، کل کلاں کو اگر سرینگر جانے کی ضرورت پیش آگئی تو صدر ریاست کے پاس اگر گاڑی اچھی ہوگی تو وہ فراٹے بھرتی مرسیڈیز پر سرینگر میں داخل ہوسکیں گے۔ آخر آزادکشمیر کو مقبوضہ کشمیر کے جہاد کا بیس کیمپ بھی تو قرار دیا جاتا ہے، اگر بیس کیمپ کے چار سابق وزرائے اعظم کے لئے دو کروڑ کی لاگت سے چار نئی نویلی کرولا گاڑیاں لینے کی کوئی ترتیب ہے تو اس میں پریشانی کی کون سی بات ہے، ارے بھائیو! کیا اب یہ بے چارے مقبوضہ کشمیر کے ’’کشمیریوں‘‘ کو آزادی دلوانے کے لئے گدھا گاڑیوں کا استعمال شروع کر دیں؟

تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی