01:10 pm
پاک سعودی تعلقات نئی بلندیوں کی طرف

پاک سعودی تعلقات نئی بلندیوں کی طرف

01:10 pm

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ‘ شہباز شریف نے پاکستان کو سعودی بھائیوں کا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو معاشی شراکت داری میں بدلا جائے گا‘ پیر کے د ن سعود ی عرب کی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مالی و سفارتی سمیت ہر شعبے میں پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی ‘ موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی‘ اربوں ڈالرز کی مدد ‘سیاسی اور سفارتی میدان میں تعاون پر پاکستان کے عوام سعودی عرب کے مشکور ہیں‘ سعودی سرمایہ کاروں کو ریاستی قوانین کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے گا‘ چاہتے ہیں کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں بھرپور نفع کمائیں‘ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پچھلے75 سالوں میں مثالی رہے ہیں‘ انہوں نے سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی ‘ زراعت‘ لائیو سٹاک ‘ توانائی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں‘ وزیراعظم نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر سعودی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کی معاشی بدحالی اور دیوالیہ ہوجانے کے خدشات کے اظہار کی اڑتی خبروں کے باوجود سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش بہرحال قابل ستائش عمل ہے‘ پاکستان اور سعودی عرب کی75 سالہ دوستی کا ہی یہ ثمر ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد پر نس محمد بن سلمان کی ذاتی دلچسپی سے ہی یہ ممکن ہوا کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد اسلام آباد پہنچا… اور پاکستانی عوام کو یہ خوشخبری ملی کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ‘ اللہ کرے کہ سعودی سرمایہ کارں اور کاروباری شخصیات کا پاکستان کا دورہ پاکستانی معیشت کی مضبوطی کیلئے کارآمد اور مبارک ثابت ہو‘ اور پاک سعودی تعلقات نئی بلندیوں اور نئی رفعتوںسے روشناس ہوں (آمین) ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھنے والا سعودی عرب ہو یا دنیا کا کوئی دوسرا ملک‘ جب تک ملک کے اندر انہیں آسانیاں فراہم نہیں کی جائیں گی ‘ حکومتی ادارے بالخصوص بیوور کریسی سرمایہ کاری کرنے والوں سے بھرپور تعاون نہیں کرے گی … اس وقت تک معاملات درست سمت کی طرف بڑھ ہی نہیں سکتے۔ پاکستان کی بیورو کریسی کے شاہانہ مزاج سے کوئی بھی ذی شعور انسان ناواقف نہیں ہے‘ یہاں مختلف محکموں میں رکی ہوئی فائلوں کو پہیئے لگانے کے لئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے‘ کتنی مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے‘ اس بات سے بھی تقریباً سب ہی واقف ہیں … جس ملک کی بیورو کریسی کی چالاکیوں‘ چالبازیوں اور راشی مزاج نے عوام کی چیخیں نکلوا رکھی ہوں … وہاں ترکی‘ سعودی عرب یا کسی اور ملک کے سرمایہ کار بے چاروں کی کیا حیثیت ہے؟ مجھے یہ لکھتے ہوئے شرم محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کے عوام پر حکمرانوں اور بیورو کریٹس کا شاہانہ مزاج کسی عذاب سے کم نہیں اور بیورو کریسی اگر اپنا قبلہ درست کرلے تو بہت سے معاملات خود بخود درست ہو جاتے ہیں‘ سوال یہ ہے کہ کیا شہباز شریف کی حکومت بیورو کریسی کے بگڑے ہوئے مزاج کو درست کر پائے گی؟ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش ملک ہے ‘ مگر قدرتی طور پر یہاں زراعت‘ توانائی اور آئی ٹی وغیرہ میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع بھی موجود ہیں اور اس میں بھی کوئی شک نہیں ‘ اللہ نے ہماری سرزمین کو قدرتی حسن سے بھی خوب مالا مال کر رکھا ہے لیکن یہاں کے سرکاری محکموں کے بعض اہلکار‘ افسران‘ اعلیٰ افسران ’’مافیاء‘‘ کی طرح ملکی معاملات کو چلانے کی کوشش کرتے ہیں ‘ انہوں نے قومی خزانے کے ساتھ ساتھ عوام کی جیبیں خالی کرکے اپنی تجوریاں بھرنے کو بطور مشن اپنایا ہوتا ہے‘ جب حکومتی محکموں کے حالات اس قدر دگرگوں ہوں تو پھر سرمایہ کاری کے لئے آنے والے بیرون دنیا سے وفود اس ملک کے عوام کے لئے کچھ کرنا بھی چاہیں تو نہیں کرسکتے‘ ہمیں اپنے سرکاری محکموں اور بیورو کریسی میں بھی تطہیر کی ضرورت ہے۔ سعودی سرمایہ کاری سے یقینا پاکستان میں روزگار کے مواقع تو پیدا ہوں گے ہی‘ مگر ساتھ ہی محصولات کی شکل میں معیشت پر مثبت اثرات بھی مرتب ہوں گے‘ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں ’’اتار‘‘ لانے کی نامسعود کوششوں کو کبھی بھی پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی‘ بلکہ پاک سعودی تعلقات میں جب بھی ’’اُتار‘‘ لانے کی کوششیں ہوئیں‘ اللہ نے انہیں مزید چڑھائو اور بلندیاں عطا فرما دیں ‘ اگر کسی کو یقین نہ آئے تو تازہ ترین صورت حال کو دیکھ لے کہ جس کے حوالے سے تجزیہ کاروں کی رائے یہ ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات میں نئی بلندیوں کا آغاز ہے‘ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان کے حوالے سے ویژن بالکل درست سمت اور کلیئر ہے‘ بالکل اسی طرح آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم شہباز شریف بھی سعودی عرب کے حوالے سے مثبت خیالات کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سالمیت اور سلامتی کے حوالے سے پاکستان ایک واضح‘ جاندار اور غیرلچکدار موقف بھی رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی