01:12 pm
مہاجرین کا عالمی دن

مہاجرین کا عالمی دن

01:12 pm

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام گزشتہ روز مہاجرین کا عالمی دن منایا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنی قرارداد 55/76کے تحت اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ۔مختلف قومیں بھی مہاجرین کے دن کو اپنے طور پر مناتی ہیں۔ افریقن ریفوجی ڈے منایا جاتا ہے۔ رومن کیتھولک چرچ بھی مائیگرنٹس اور ریفوجی ڈے مناتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے ریفوجیز کے لئے ایک کمیشن بھی قائم کر رکھا ہے۔ اگر چہ ریفوجیز یا پناہ گزینوں کا دن الگ طور پر منایا جاتا ہے تاہم مائیگرنٹس بھی اسی زمرے میں آتے ہیں۔ مسلمانوں کا یہ اعزاز ہے کہ ان کا سنہ ہجری ہی اسلامی سال کا آغاز ہے۔ ہجرت کو خصوصی اہمیت اسلام سے زیادہ اور کوئی دے بھی نہیں سکتا۔ آج سے 1434سال قبل رسول رحمت، ہمارے پاک نبی ﷺ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کر کے امت کے لئے سنت قائم کی۔ جس پر قیامت تک مسلمان عمل کریں گے۔ لوگ قدرتی آفات، سیلاب، زلزلے، قحط سالی ، وبائی امراض ، بہتر معاش، جنگوں ، یا ایسے دیگر اسباب سے ہجرت کرتے ہیں لیکن ہمارے پیغمبر ﷺ نے صرف اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے خود بھی ہجرت کی اور اپنے صحابہ کرام ؓ کو بھی اس کی اجازت دی۔ آپﷺمکے سے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے گئے ۔ ہجرت کے دوران جہاد میں مصروف رہے اور پھر فاتح بن کر مدینہ میں داخل ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 68ملین یا سات کروڑ لوگ مہاجر یا آئی ڈی پیز ہیں۔جنگیں، تنازعات، آفات، اور مظالم اس کی بڑی وجہ ہیں۔انسانی اور قدرتی آفات نے ہر ذی روح کو متاثر کیا ہے۔ سب سے زیادہ مہاجرین شام(63لاکھ) ، افغانستان(24لاکھ)، جنوبی سوڈان (24لاکھ)، میانمار یا برما(12لاکھ)، صومالیہ (10لاکھ)، سوڈان(7لاکھ)، کانگو(سوا6لاکھ)، ایریٹیریا(5لاکھ) ، برونڈی(سوا 4لاکھ) کے ہیں۔روس کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران 80لاکھ یوکرائن لوگ گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
قیام پاکستان کے موقع پر دنیا کی بڑی نقل مکانی ہوئی۔ تقریباٍ ڈیڑھ کروڑ لوگ اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔سوویت یونین کے ساتھ جنگ کے دوران پاکستان کو ایک وقت میں 30لاکھ سے بھی زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کرنا پڑی۔ اسی طرح انگریز، ڈوگرہ اور بھارتی خاصبین کی وجہ سے کشمیریوںکی ہجرت کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہا ہے ۔1931,1948 ء 1965, 1971ء میں ڈوگروں اور بھارتی فورسز کے مظالم سے بڑی تعداد میں کشمیریوں نے ہجرت کی۔ ہزاروں کشمیری گزشتہ33سال اور لاکھوں 74سال سے ہجرت کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی اورمظالم ان کی ہجرت کا باعث بنے۔ اقوام متحدہ نے کشمیری مہاجرین کو ریفوجیزیا آئی ڈی پیز کا سٹیٹس نہیں دیا۔یہ کشمیر کاز کے لئے مثبت پیش رفت نہیں ہے۔ 1990ء کے کشمیری مہاجرین آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں بکھر گئے۔ زیادہ تعداد آزاد کشمیر میں کیمپوں اور کرایہ کے کمروں میں ہی موجود رہی۔ ان میںسے چند ہزار پہلے نیلم روڈپر کامسر کے چار کیمپوں میں مقیم تھے۔ انھوں نے یہاں بچوں کو موسمی سختیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک یا دو کمرے کے مکانات تعمیر کر لئے ۔ حکومت پاکستان اور مخیر حضرات نے ہر طرح سے تعاون کیا۔005 2ء کے زلزلہ میں یہ علاقہ زلزلہ کے مر کز سے بالکل قریب تھا۔ اس لئے یہاں زلزلہ کی شدت بھی بہت زیادہ تھی۔ تعمیرات ایسے زمین بوس ہو کر لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو گئیں کہ یہ یقین کرنا بھی مشکل تھا کہ یہاں کبھی کوئی انسانی بستی موجود تھی۔ ہزاروں لوگ قریب ہی چہلہ میں منتقل ہوئے۔ مقامی آبادی نے تعاون کیا اور اپنی زمینیں کرائے پر دے دیں۔ جگہ جگہ خیمے لگ گئے۔ پوارا مظفر آباد خیموں کا شہر بن گیا۔ پاکستان کے عوام نے زبردست اور تاریخی ایثار و جذبے کاعملی مظاہرہ کیا۔ بے آسرا لوگوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ متاثرین کا دکھ محسوس کیا۔ مخیر حضرات نے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا۔معصوم بچوںنے اپنا جیب خرچ بھی نچھاور کر دیا۔ ہر کوئی ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ ہم آہنگی اور یک جہتی کی مثالیںقائم ہو رہی تھیں۔ (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پاکستان کو چین سے کس نے قرض لے کر دیا، شیخ رشید کے دعوے نے تہلکہ مچادیا ، شہبازشریف اور ادارے بھی ہکا بکا

پاکستان کو چین سے کس نے قرض لے کر دیا، شیخ رشید کے دعوے نے تہلکہ مچادیا ، شہبازشریف اور ادارے بھی ہکا بکا

پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھاکہ،ہلاکتیں، متعدد زخمی ،انتہائی افسوسنا ک خبر

پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھاکہ،ہلاکتیں، متعدد زخمی ،انتہائی افسوسنا ک خبر

نیا ٹیکس سلیب، اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

نیا ٹیکس سلیب، اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

50 ہزارسے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والا اب ہر شہری کتنا ٹیکس دے گا ؟پاکستانیوں کو لیگی حکومت کا تاریخی جھٹکا

50 ہزارسے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والا اب ہر شہری کتنا ٹیکس دے گا ؟پاکستانیوں کو لیگی حکومت کا تاریخی جھٹکا

خاندان کا نام مٹی میں ملا دیا، چوہدری شجاعت کے بیٹے نے زرداری سے ڈالرز مانگے تو آصف زرداری نے کیا جواب دیا ؟ 

خاندان کا نام مٹی میں ملا دیا، چوہدری شجاعت کے بیٹے نے زرداری سے ڈالرز مانگے تو آصف زرداری نے کیا جواب دیا ؟ 

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ ماہر علم نجوم نے حیران کن انکشافات کر ڈالے

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ ماہر علم نجوم نے حیران کن انکشافات کر ڈالے

انا للہ وانا الیہ راجعون  مسلم لیگ ن کو نا قابل برداشت جھٹکا ، مرکزی رہنما انتقال کر گئے

انا للہ وانا الیہ راجعون مسلم لیگ ن کو نا قابل برداشت جھٹکا ، مرکزی رہنما انتقال کر گئے

امریکی ریاست فلوریڈا میں اب تک کا سب سے بڑا مادہ اژدھا پکڑا گیا، لمبائی کتنی ہے ؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے

امریکی ریاست فلوریڈا میں اب تک کا سب سے بڑا مادہ اژدھا پکڑا گیا، لمبائی کتنی ہے ؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ، امت مسلمہ کیلئے بڑی خبر

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ، امت مسلمہ کیلئے بڑی خبر

بارش اور تیز ہوا میں سائیکل رکشے کے ازخود عجب طریقے سے حرکت کرنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

بارش اور تیز ہوا میں سائیکل رکشے کے ازخود عجب طریقے سے حرکت کرنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

عمران خان جھوٹا و کرپٹ ، ذہنی حالت ٹھیک نہیں،بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتادوں گا،

عمران خان جھوٹا و کرپٹ ، ذہنی حالت ٹھیک نہیں،بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتادوں گا،