12:33 pm
اے مرے درد کے مارے لوگو

اے مرے درد کے مارے لوگو

12:33 pm

اپنے گردونواح میں پائی جانے والی بے چینی‘ بے یقینی اور تذبذب کے پیش نظر‘ راقم بھی مضطرب تھا کہ وہ کون سا ایسا مسئلہ ہے جس نے ہمارے معاشرے‘ معیشت اور امور حکومت و ریاست کو ’’آسیب زدہ‘‘ کر رکھا ہے … انتشار اور تعصب کی اس بو میںخوشبو اور امید کی خواہش دل میں لئے راقم انسانی رویوں کے درست ہونے کا منتظر تھا جبکہ ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی میرے لئے ایک معمہ بنی ہوئی تھی کہ دراصل ریاستی اور قومی سطح پر ہمارا مسئلہ ہے کیا؟
’’سیاسی نادہندگان‘‘ کا تندوتیز مزاج ایک دوسرے پر الفاظ کے تیر اور نیچا دکھانے کی مہم‘ الزام تراشیاں اور بہت کچھ … قارئین کرام بار بار رہ رہ کر راقم بے چینی اور اضطراب کی کیفیت میں اصل قومی مسئلہ کی تلاش میں تھا کہ اچانک گزشتہ شام کا ’’معمہ‘‘ حل ہوگیا … اس سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے کچھ لوگ قیادت کے فقدان کو ملکی ترقی میں رکاوٹ سمجھتے تھے‘ مجھ جیسے کم علم لوگوں کا خیال تھا کہ قوم سازی اور جمہوری روایات کا فقدان مسائل کی جڑ ہے غرض یہ کہ ہر کوئی اپنے اپنے مشاہدے‘ علم اور معلومات کی بنیاد پر ریاست پاکستان کے اصل مسئلے کی نشاندہی میں مصروف تھا کہ اچانک یہ معمہ حل ہوگیا … حالیہ ریاستی اور سیاسی عدم استحکام اور ’’سونامی‘‘ کی اصل وجہ باالفاظ دیگر ہمارے قومی مسئلہ کے معمے سے ہمارے سابق وزیراعظم عمران خان نے پردہ اٹھا ہی دیا …لیجئے قارئین کرام ! سپہ سالار کی تعیناتی‘ یہ تھا اور ہے ہمارا قومی و ریاستی مسئلہ اور اس کاتعلق بھی تعیناتی کے طریقہ کار یا قانونی تقاضوں سے نہیں ہے بلکہ یہ ’’قومی مسئلہ‘‘ بھی افراد کے ’’چنائو‘‘ کے گرد گھوم رہا ہے ‘ ایک سیاسی جماعت کسی ایک فرد کو سپہ سالار بنانے کی خواہش مند ہے اور دوسرا سیاسی جتھہ اس کی مخالفت پر بضد ہے … واہ کیا خوب نشاندہی کی گئی ہے ‘ ہم خوا مخواہ بیرونی طاقتوں کو بذریعہ سازش حکومتیں بدلنے کا الزام دے رہے تھے ‘ ہمیں کیا معلوم تھا کہ اغیار کو ہمارے خلاف سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے اس ’’نیک‘‘ اور ’’بابرکت‘‘ قومی فریضہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہم خود ہی اتنے قابل اور ذہین ہیں کہ ہمیں کسی بیرونی سازش یا مداخلت کی ضرورت نہیں ہے ۔ میری بستی سے پرے بھی مرے دشمن ہوں گے پر یہاں کب کوئی اغیار کا لشکر اترا آشنا ہاتھ بھی اکثر میری جانب لپکے میرے سینے میں میرا اپنا ہی خنجر اترا خدارا ہوش کے ناخن لیں … کہیں اقتدار اور انائوں کی جنگ میں ایسا نہ ہو کہ زخم بنے زخم ناتواں اور چاہو بھی تم تو مداوا نہ ہوسکے … میرا قلم وہ الفاظ بھی کاغذ کے سپرد کرنے کی ہمت نہیں رکھتا جو ہمارے اس رویئے اور اجتماعی جرم کے نتیجے میں کسی قومی سانحے کا سبب بن سکتا ہے… کاش ہم نے نظام کو چلنے دیا ہوتا… ماضی قریب میں حکومتیں گرانے اور بنانے کی ’’مہم جوئی‘‘ کے مرتکب نہ ہوئے ہوتے … یقین جانیئے اس ’’گھنائونے‘‘ عمل میں شریک کردار آج دل میں کف افسوس مل رہے ہوں گے کہ کاش ہم اس ’’گندے کھیل‘‘ کاحصہ نہ بنے ہوتے جس نے ہمارے قومی اور ریاستی ڈھانچے کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا … دراصل جب انسان عقل کل بننے کی ناکام کوشش کرتا ہے تو پھر قدرت کا قانون حرکت میں آجاتا ہے … تاریخ کا بے رحم باب پھر اسے اس بات کا سبق دیتا ہے کہ اقتدار اور اختیار کے نشے میں کی جانے والی ’’حرکتیں‘‘ دراصل ایسے قومی اور ریاستی جرم ہوا کرتے ہیں جن کا خمیازہ نسلیں بھگتا کرتی ہیں ۔ مذکورہ بالا خیالات کے باوجود ’’امید‘‘ ایک ایسے چراغ کی مانند ہے جو نحیف ضرور ہے مگر جہالت‘ ذہنی پسماندگی‘ کج روی‘ انا پرستی اور حکمت سے خالی‘ گھپ اندھیرے میں امید کی ایک کرن بھی ہے … نفرت سے بھری آگ نے آج میرے مادر وطن کے درو دیوار کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ پھر وہی آگ در آئی ہے مری گلیوں میں پھر سے تو کون میں کون آپس میں سوال؟ پھر وہی عام ہوئیں اہل ریا کی باتیں نعرہ حب وطن مال تجارت کی طرح اس سے پہلے بھی تو ایسی ہی گھڑی آئی تھی صبح وحشت کی طرح شام غریباں کی طرح آج ایسا نہیں ہونے دینا اے مرے سوختہ جانو مرے پیارے لوگو میرے دل گیر مرے درد کے مارے لوگو کسی غاصب کسی ظالم کسی قاتل کیلئے خود کو تقسیم نہ کرنا مرے سارے لوگو

تازہ ترین خبریں

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل