12:35 pm
مہاجرین کا عالمی دن

مہاجرین کا عالمی دن

12:35 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) حکومت نے دوست ممالک کے تعاون سے جہلم روڈ پر ٹھوٹھہ بستی قائم کی۔آزاد کشمیر میںمہاجرین سے متعلق محکمہ بحالیات و آباد کاری موجود ہے۔ حکومت مہاجرین کی بحالی اور مہاجرین کیمپوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، گزارہ الائونس میںمزید 2000روپے فی کس اضافے، مہاجر کارڈ کو ہی ڈومیسائل قرار دینے، 6فیصد کوٹہ پر عمل در آمد جیسے فوری اقدامات کرسکتی ہے۔مایوسی کے عالم میں لوگ واپس مقبوضہ وادی بھی گئے۔ مگر وہ بھارتی قابض حکام کے زیر عتاب آ گئے۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں نے کشمیریوں کی واپسی کی اطلاعات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مثبت ردعمل ظاہر کیا اور اہم اقدامات کلا اعلان کیا ۔ مہاجرین نے ہندوستان کی سرینڈر پالیسی کو مسترد کردیا اور تحریک کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔وہ کسی نہ کسی طور پر تحریک آزادی سے وابستہ ہیں۔ پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور اس کی ترقی اور سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
مقبوضہ ریاست میں نئی نسل نئے ولولے سے اور دلیری سے بھارتی فورسز کے سامنے سینہ تانے کھڑی ہے۔ آزاد کشمیر میںاقتدار اور کرسی کے لئے آپس میں لڑنے اور قوم کو تقسیم کرنے کی ڈرامہ بازی بھی دیکھی گئی۔جبکہ اتحاد اور یکسوئی کے ساتھ آزادی کی جدوجہدکو تمام محاذوں پر تیز کیا جاسکتا ہے۔بھڑکتی آگ سے ایک کمرے کے بجائے پورے گھر کو بچانے کی کوشش سے ہی بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال ہو سکتا ہے۔ کشمیریوں نے سرینڈر کبھی نہیں کیا۔ کسی نہ کسی صورت میںتحریک آزادی جاری رکھی۔گزشتہ برسوں میں نوجوانوں نے ایک نئے طرز کا انتفادہ شروع کیا۔ نہتے سکولی بچوں اور بچیوں نے اپنے سینوں پر گولیاں کھائیں۔یہ نئی نسل شہداء کے ورثا کی نسل ہے۔جو کسی کمپرومائز پر تیار نہیں۔پاکستان پر بیرونی و اندرونی دبائو ہے۔معاشی مسائل ہیں۔ لیکن کشمیر کی قیمت پراس دبائو کو تسلیم نہیں کیا جانا چاہیئے۔ اس بارے میں کور کمانڈرز، فارمیشن کمانڈرز ، پارلیمنٹ، وزارت خارجہ کو بھی بحث کرانا چاہیئے۔ اے پی سی میں کبھی اس کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے۔ پاکستان کی دفاع، سلامتی اور تکمیل کا دارو مدار کشمیر کی آزادی پر ہے۔پاکستان کی اسمبلی اور تمام پالیسی ساز اداروں میں کشمیریوں کے لئے رکنیت ہونی چاہیئے۔ آزاد کشمیر اسمبلی کی نشستوں میں 12سیٹیں پاکستان کے چاروں صوبوں میں بسنے والے جموں و کشمیر کے مہاجرین کے لئے مختص ہیں ۔آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخاب کے ساتھ ہی ان 12سیٹوں پر بھی انتخاب ہوتا ہے۔65 ء 1947 ء کے کشمیری مہاجرین راولپنڈی، لاہور،کراچی،پشاورسمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں قیام پذیر ہیں۔ انہیںبھی تحریک آزادی میں بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔اگر حکومت خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ مہاجرین کی آبادکاری کرنا چاہتی ہے تو 1990ء کے مہاجرین کے لئے آزاد کشمیر اسمبلی میں کم از کم تین اور خواتین کے لئے ایک نشست مختص کی جائے جبکہ مہاجرین کیمپوں میں پانی،بجلی،صحت، تعلیم جیسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ محکمہ بجلی کے اہلکار بجلی چوری کرتے ہوئے اپنے لوگوں کو مفت یارشوت لے کربجلی فراہم کرتے ہیں اور لاکھوں روپے کے فرضی بل مہاجرین کو دیئے جا رہے ہیں۔مہاجرین کو بدنام کرنے پر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔اس کی تحقیقات کی جائے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، مظفر آباد، باغ، اور دیگر علاقوں میں بے گھر مہاجرین ، کیمپوں میں اضافی کنبہ جات کے لئے مظفر آباد یا راولپنڈی، اسلام آباد میں رہائشی بستی قائم کی جائے۔ کوٹہ پر نہ صرف سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے بلکہ اس میں اضافہ کیا جائے۔جعلی سٹیٹ سبجیکٹ، مہاجرین کے نام پرمراعات حاصل کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ادارے قانونی کارروائی کریں۔ 1947ء سے آج تک کے تمام کشمیری مہاجرین کو اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آرکے ساتھ رجسٹرڈ کرایا جائے۔یہی مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری مہاجرین کا مطالبہ وپیغام اور انصار کا مہاجرین کے ساتھ انصار مدینہ جیسامعاملہ ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل