12:35 pm
جنونی بھارت کاعلاج

جنونی بھارت کاعلاج

12:35 pm

بھارت گزشتہ دنوں پھردنیاکی توجہ کا مرکز رہا، وجہ اس کااسلام فوبیاتھا۔مودی جنتاکے چہیتے اوربی جے پی کے میڈیاونگ کودورہنمائوں نوپور شرمااورنوین جندال نے پیغمبراسلام ﷺ سے متعلق متنازع اوربیہودہ بیانات دے کر عالم اسلام کا دل بری چھلنی کیاہے۔اس متنازعہ بیان کامعاملہ بین الاقوامی سطح پربھی اٹھ رہاہے اوراسلامی ممالک کے بڑھتے ہوئے غصے کو دیکھ کر انڈیا اسلامی دنیا میں اپنے دوست ممالک کو وضاحتیں دینے پرمجبورہوگیاہے۔قطرکی وزارت خارجہ نے دوحہ میں انڈیاکے سفیردیپک متل کوطلب کرکے باقاعدہ سرکاری نوٹ حوالے کیاجس میں انڈیاسے سخت ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے معافی مانگنے کامطالبہ کیا ہے جبکہ کویت اورسعودی عرب نے بھی اس معاملے پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انڈین سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
سعودی عرب،اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) قطر،کویت اوردیگرعرب ملکوں نے انڈیاکی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون ترجمان نوپورشرمااورنوین جندال کی جانب سے ٹی وی مباحثے کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف تکلیف دہ تبصرے کی شدیدمذمت کی ہے۔او آئی سی نے انڈیا کی حکمراں جماعت کے عہدیدار کی جانب سے پیغمبر اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی کے عہدیدارنے پیغمبر اسلام کی شان میں جوگستاخی کی ہے وہ انڈیا میں اسلام کے خلاف نفرت اوراسے بدنام کرنے والی شدت پذیرمہم کاایک حصہ ہے۔انڈین مسلمانوں کے خلاف منصوبہ بند اقدامات کیے جا رہے ہیں۔متعددصوبوں کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی،مسلمانوں کی املاک منہدم کرنے والے اقدامات اوران پربڑھتے ہوئے تشددکے واقعات کے سلسلے کی کڑی ہے ۔ اوآئی سی نے انڈین حکام کو متنبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ وہ اسلام کے خلاف ہر طرح کی ہرزہ سرائی اورتوہین آمیز اقدامات کاسختی سے نوٹس لیں۔ اشتعال پھیلانے والوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اورتشددکے جرائم کرنے والوں کو عدالت میں پیش کریں اوران کی پشت پناہی کرنے والوں کااحتساب کیاجائے۔ مسلمانوں کے حقوق اور ان کی مذہبی وثقافتی شناخت،ان کے وقار اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کویقینی بنائیں۔ اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈین مسلمانوں کے خلاف تشددبندکرانے کیلئے ضروری اقدامات اورانسانی حقوق کونسل خصوصی کاروائی کرے۔ بھارت کسی نہ کسی بہانے عالمی میڈیامیں اِن رہتا ہے،کبھی گولڈن ٹیمپل،کبھی بابری مسجد پر حملے کی وجہ سے،گجرات یا اڑیسہ جیسے واقعات اور کبھی اندراگاندھی،راجیو گاندھی کے قتل کی وجہ سے یا کبھی اپنے ہاں کی اقلیتوں سے ان کی شہریت ختم کرنے کے قوانین متعارف کروانے کی وجہ سے یااپنی ابھرتی ہوئی معیشت یادن بدن بڑھتی ہوئی غربت کی وجہ سے،کبھی کسی فلم ، ثقافت یاتہوارکی وجہ سے اوراب مسلسل اپنے ہاں اقلیتوں پربے جا ظلم وستم ڈھانے،اوران کودوبارہ ہندو مذہب میں جبراًداخل کرنے کی شدھی تحریک کے دوبارہ آغازسے انسانی حقوق کوبری طرح پامال کرنے کے مکروہ طریقوں سے دنیا بھر میں اپنامنہ پرکالک ملنے کی بدنامی کی وجہ سے عالمی میڈیامیں اس کاچرچاہے۔ بھارت کے کئی روپ ہیں۔معیشت کے حوالے سے ماہرین کے مطابق مستقبل میں چین کے بعدیہ دنیاکی سب سے بڑی معیشت ہوگی۔اس وقت اس کی جی ڈی پی تین اعشاریہ 535ٹریلین ڈالرہے۔اس کی صنعتی ترقی کی رفتار11.8فیصد سالانہ ہے جوکہ چین کے بعددنیامیں تیزترین ہے۔ اس کے پاس زرِمبادلہ کے ذخائر 593.28 بلین ڈالرکے ہیں جودنیامیں پانچویں نمبر پر ہیں۔ شائدہی کوئی ملٹی نیشنل کمپنی ہوگی جس کاکارخانہ یا دفتربھارت میں نہ ہو۔اس کے تجارتی علاقے اور شاپنگ سنٹریورپ اورامریکاکا مقابلہ کررہے ہیں۔ اس کے بڑھتے ہوئے موٹرویز، تیزرفتار ریلویز، جدیدانٹرسٹی ٹرانسپورٹ سسٹم،مصروف ترین ایئرپورٹس اوربندرگاہیں اس کی معاشی ترقی کا منہ بولتاثبوت ہیں۔تاریخی عمارتیں خاص کر تاج محل اوردیگرسیاحتی علاقے دنیابھرکے سیاحوں کی توجہ کا مرکزہیں۔انڈین فلموں نے دنیاکواپنے سحرمیں لیاہواہے،اس کی فلمی صنعت ہالی وڈکے بعددنیاکی دوسری بڑی فلمی صنعت ہے اورتوقع کی جارہی ہے کہ جلدہالی وڈکو بھی پیچھے چھوڑجائے گی۔ اسی بھارت کے53کروڑ68لاکھ شہری خطِ غربت سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں جو دنیا میں کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔ دنیابھر میں 96کروڑ30لاکھ انسان بھوک کاشکارہیں جن میں 21 کروڑسے زیادہ بھارتی ہیں جوکسی بھی ملک سے زیادہ ہیں، اس کے9کروڑ23لاکھ بچے غذائی قلت کاشکارہیں جودنیامیں سب سے بڑی تعدادہے اوراسی طرح دنیامیں58لاکھ40 ہزار بچے ہر سال مرجاتے ہیں جن میں25لاکھ سے زائد تعداد بھارتی بچوں کی ہے جوکسی بھی ملک سے بہت زیادہ ہے۔ دنیا میں ایک ارب21 کروڑ16 لاکھ 52ہزارانسانوں کوپینے کاصاف پانی میسرنہیں ہے جن میں سے41کروڑسے زائد بھارتی ہیں جو کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ ہیں۔ دنیاکے دوارب 60کروڑ10لاکھ انسانوں کو صحت وصفائی کی سہولتیں میسرنہیں ہیں جن میں بھارتیوں کا حصہ 62 کروڑ65لاکھ سے زائد ہے (بعض اداروں کے مطابق ایک ارب دس کروڑہے) جوکسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔ دنیابھرمیں4کروڑ20لاکھ لوگ ایڈز کا شکار ہیں جن میں سے61لاکھ 90ہزاربھارتی ہیں جوکہ دنیاکے کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔بھارتی سرکارکے مطابق ان میں سے ہر سال5لاکھ سے زائدہرسال مرجاتے ہیں۔دنیابھرکے 20کروڑ ٹی بی کے مریضوں میں سے47لاکھ بھارتی ہیں جوکسی بھی ملک سے زیادہ ہیں،ان میں سے5لاکھ کے قریب ہرسال مرجاتے ہیں جوکسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔دنیامیں ہرسال5لاکھ 25ہزار6 سوخواتین زچگی کی حالت میں لقمہ اجل بن جاتی ہیں جن میں سے 98ہزار بھارتی خواتین ہیں جوکسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔بھارت کے43کروڑ افراد اب بھی ناخواندہ ہیں جودنیامیں سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے5کروڑبچے تعلیم سے اب بھی محروم ہیں اور3 کروڑ فٹ پاتھوں پررہتے ہیں جوکسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔ہر سال اس کے سوالاکھ انسان خودکشی کرتے ہیں اورایک لاکھ50ہزارخواتین جہیز نہ لانے پرقتل کردی جاتی ہیں۔ جہاں43 کروڑ افرادناخواندہ ہیں،جہاں5کروڑسے زائد بچے تعلیم سے محروم اور3کروڑسے زائدبچے فٹ پاتھوں پررہتے ہیں۔ (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کب ہوگی ،تاریخ سامنے آگئی

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کب ہوگی ،تاریخ سامنے آگئی

افضال احمد کو دوسرے مریض کے ساتھ بیڈ پر کیوں ڈالا گیا اور کیا اداکار واقعی غربت کا شکار تھے؟ حیران کن انکشافات

افضال احمد کو دوسرے مریض کے ساتھ بیڈ پر کیوں ڈالا گیا اور کیا اداکار واقعی غربت کا شکار تھے؟ حیران کن انکشافات

گوگل کا دفتر پاکستان میں کب تک قائم ہوگا ، بڑی خبر آگئی 

گوگل کا دفتر پاکستان میں کب تک قائم ہوگا ، بڑی خبر آگئی 

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اپنے سیاسی کیرئرکاسب سے اہم فیصلہ کرلیا،کس جماعت میں شامل ہوگئے ،ملکی سیاست میں ہلچل مچادینے

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اپنے سیاسی کیرئرکاسب سے اہم فیصلہ کرلیا،کس جماعت میں شامل ہوگئے ،ملکی سیاست میں ہلچل مچادینے

جہاز کے اندر اس خفیہ کمرے میں کیا ہوتا ہے؟ حقیقت ایسی جو بہت کم لوگ جانتے ہوں گے

جہاز کے اندر اس خفیہ کمرے میں کیا ہوتا ہے؟ حقیقت ایسی جو بہت کم لوگ جانتے ہوں گے

بیٹی کو بچالیا مگر خود پھنس گئیں ۔۔ ننھی پری پر جنگلی جانور کے حملے کو ماں نے خود کیسے ناکام بنایا؟

بیٹی کو بچالیا مگر خود پھنس گئیں ۔۔ ننھی پری پر جنگلی جانور کے حملے کو ماں نے خود کیسے ناکام بنایا؟

بڑے یورپی ملک میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش، سابق فوجیوں سمیتکتنے افراد گرفتار ہوگئے

بڑے یورپی ملک میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش، سابق فوجیوں سمیتکتنے افراد گرفتار ہوگئے

والد اداکارہ نہیں بنانا چاہتے تھے بلکہ وہ، مجھے افسوس رہے گا کہ میں ان کی خواہش ۔۔۔ حبا بخاری زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

والد اداکارہ نہیں بنانا چاہتے تھے بلکہ وہ، مجھے افسوس رہے گا کہ میں ان کی خواہش ۔۔۔ حبا بخاری زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

میرے ہاتھ نہیں تھے اس لیے اسکول میں داخلہ نہ ملا ۔۔ غریب کی معذور بیٹی نے بنا ہاتھوں کے کیسے آئی کام کر لیا؟

میرے ہاتھ نہیں تھے اس لیے اسکول میں داخلہ نہ ملا ۔۔ غریب کی معذور بیٹی نے بنا ہاتھوں کے کیسے آئی کام کر لیا؟

پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر۔۔۔چوہدری شجاعت نے بڑاانکشاف کرڈالا

پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر۔۔۔چوہدری شجاعت نے بڑاانکشاف کرڈالا

اسلام آباد میں اتوار بازار میں آتشزدگی ، کپڑے کے متعدد سٹالز جل کر خاکستر

اسلام آباد میں اتوار بازار میں آتشزدگی ، کپڑے کے متعدد سٹالز جل کر خاکستر

کام ہم کریں اور کیک چوہا کھا جائے ۔۔ آفس میٹنگ کے دوران چوہے کی کیک کھا کر دعوت اُڑانے کی دلچسپ ویڈیو

کام ہم کریں اور کیک چوہا کھا جائے ۔۔ آفس میٹنگ کے دوران چوہے کی کیک کھا کر دعوت اُڑانے کی دلچسپ ویڈیو

عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس،اکائونٹ کھلوانے کے لیے کیاحربہ استعمال کیاگیا،انکشاف سے ہلچل مچ گئی 

عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس،اکائونٹ کھلوانے کے لیے کیاحربہ استعمال کیاگیا،انکشاف سے ہلچل مچ گئی 

مجھے جنید نے کبھی برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا تھا ۔۔ والد نے آخری بار کیا کہا تھا؟ جنید جمشید کے بچے والد کی برسی پر افسردہ ہو گئے

مجھے جنید نے کبھی برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا تھا ۔۔ والد نے آخری بار کیا کہا تھا؟ جنید جمشید کے بچے والد کی برسی پر افسردہ ہو گئے