12:47 pm
عمران خان ،کرپشن اوراسرائیل

عمران خان ،کرپشن اوراسرائیل

12:47 pm

اقتدرسے محروم کئے جانے والے بائیس سالہ طویل سیاسی جدوجہد کے پاکستانی استعارے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اقتدار میں واپسی کیلئے کسی غیر ملکی طاقت کو سپورٹ نہیں کرتا۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دو حکمران خاندانوں کو قانون کے زمرے میں لانا سب سے بڑاچیلنج ہے۔ معیشت کا روڈ میپ دینے کے بجائے یہ خود کو کرپشن سے بری کر رہے ہیں۔ باتیں تو عمران خان کی ایسی ہیں کہ سیدھی دل کو جاکر لگتی ہیں لیکن جیساکہ ہر آنے والی حکومت سابق حکومت کا بدعنوانی کا کھاتہ کھول کر بیٹھ جاتی ہے ، عمران خان پرتوشہ خانہ کو تحفے میں ملنے والی قیمتی ترین دستی گھڑی فروخت کرنے کا الزام بھی ہے یہ کوئی نہیں بتاتا کہ ریکارڈنکال کر قوم کو دکھائے کہ صرف عمران خان ہی نہیں بلکہ سابق حکمرانوں نے بھی توشہ خانے میں رکھا گیا مال من پسند واجبی قیمت پر خریدا یا کئی ایک قیمتی ترین تحائف تو توشہ خانے کی زینت ہی نہیں بننے دیئے۔ باہر باہر سے پار کرلئے ایسا کیوں نہیں کیاجاتا کہ توشہ خانے میں آنے والے تحائف کی نمائش کی جائے اور ہردس سال بعدانہیں مہنگے داموں اشرافیہ کوفروخت کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے یا اس مدمیں رکھی جائےکہ پاکستان بھی تو غیر ملکی شخصیات کو پاکستان سے واپسی پرایسے تحائف پیش کرتا ہے ،یہ رقم ان پر صرف کی جائے ۔ عمران خان کی اہلیہ محترمہ جوکہ ایک گھریلو خاتون ہیں ان پر بھی ان کی سہیلی فرح خان کےحوالے سے رکیک اوربدعنوانی کے الزامات دھرے جارہے ہیں، ان کے وسیم اکرم پلس سابق وزیراعلیٰ بزدار کو بھی اربوں کی جائیدادوں کی غیر قانونی منتقلی پر مقدمات کا سامنا ہے اور وہ بھائیوں سمیت ضمانت کروائے بیٹھے ہیں اسی طرح دائیں بائیں سے سن گن لے کر انہیں مزید مقدمات میں الجھاکر تھکادینے اورخاموش گھربیٹھ جانےپرمجبور کرنے کے روائتی ہتھکنڈے آزمائے جارہے ہیں۔ عمران خان وہ واحد وزیراعظم ہیں جواقتدار چھوڑنے کے بعد بھاگ کر بیرون ملک فرار نہیں ہوئے بلکہ کھل کرکہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں ہے اس لئے ڈٹ کر اور جم کر اپنے گھر میں بیٹھا ہوا ہوں، مقابلہ کروںگا اور امریکی غلامی کو کسی صورت بھی قبول نہیں کروں گا ۔
پاکستان کی سیاست المیوں سےبھری پڑی ہے ،سازشوں سے لبریز ہے۔ الزامات در الزامات میں قوم کا سار اوقت ضائع کیاجاتا ہے۔ ایک وزیر موصوف بدعنوانی کے ایسے نادر فضائل بیان کرتے ہیں کہ جیسے ترقی کرنے والے ممالک میں کرپشن ایک لازم جزو ہے جسے کئے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی ۔بنگلہ دیش اورپڑوسی ازلی دشمن ملک کا ٹھوک بجاکر ڈھٹائی سے حوالہ اور مثال دی جاتی ہے کہ ان ممالک بھی تو بدعنوانی کے باوجود ترقی کی ہے ۔ کہا جاسکتا ہے کہ اس ملک میں طاقت ،قوت اور اختیار رکھنے والے لوگ سو میں سے شاید تیس چالیس فیصد ہی رہ گئے ہونگے جو خوف خدا رکھتے ہوئے بدعنوانی خواہ وہ کسی بھی سطح کی ہو اس سے کنی کتراکر گزر جاتے ہوں گے ورنہ کہا تو یہی جاتا ہے کہ بدعنوانی اسی نے نہیں کی جس کو موقع نہیں ملا ،بزدل تھا یا پھر خوف خدا رکھتا تھا،کسی حد تو یہ بات درست بھی ہوسکتی ہے لیکن سو فیصد نہیں کیونکہ ہر ایک کے نزدیک خوف خدا کا اپنا ہی پیمانہ ہے ،کوئی اپنا حق سمجھ کرکرپشن کرتاہے توکوئی ضرورت سمجھ کر ، کوئی اس بدعنوان نظام میں سیٹ پر اسی صورت برقراررہ سکتا ہے کہ وہ نہ مانگتے اور نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے حصے کی رشوت لینے پر مجبور ہے کیونکہ سارا نظام ہی کرپٹ ہے اور اس خانے میں وہی فٹ آتا ہے جو مل بانٹ کر کھانے کا عادی ہو۔ کسی بھی سرکاری دفتر میں چلے جائیں میرٹ پراور باری پر بغیر کچھ بھینٹ چڑھائے کوئی کام نہیں ہوتا۔ عمران خان کا یہ کہنا کہ انہوں نے کرپشن نہیں کی، اب تک تو ایسا ہی ہے ان کے کپڑے ان داغوں سے آلودہ نہیں ہیں لیکن ان کا کیا کریں جو بدعنوانی کے جوہڑ سے نکلتے پھر گرتے چھینٹے اڑا کر انہیں بھی اپنے جیسا ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ ان کااسلام آباد میں رجیم تبدیلی کی مبینہ سازش کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لائوں گاکیونکہ میں نےاپنی زندگی میں کبھی میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی،تاہم اب جیسا کہ خرم دستگیر نے کہا آرمی چیف عمران خان اپنا رکھوانا چاہتا تھا۔ اس کی بات کا کیا مقصد تھا؟ کیا ان کو اپنی مرضی کا آرمی چیف چاہیےتھا؟ ان کا سوال تھا کہ نوازشریف کو کیوں آرمی چیف کے معاملے پر مسئلہ تھا؟کیوں نواز شریف ہمیشہ اپنی پسند کا آرمی چیف لے کرآیا؟ اس لیے کہ اس نے اتنی محنت سے چوری کے ذریعے پیسہ اکٹھاکیاتھا اور اسے فکر ہے کہ پیسہ کیسے بچے گا ۔ میں بے خوف اس لئے ہوں کہ میں نے چوری نہیں کی ،امریکا رجیم چیلنج اپنے مفاد کیلئے کرتا ہے ہمارے لئے نہیں۔ قائداعظم نے 1948 ء میں کہا تھا کہ ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہوں گے، لیکن امریکہ چاہتا ہے ہم اسرائیل کو قبول کریں اورہندوستان کومقامی تھانیدار قبول کریں،اسرائیل تسلیم کرنے کامطلب ہے فلسطینیوں کے حقوق نہیں اورکشمیریوں کے بھی نہیں، بھارت سے تعلقات ٹھیک کردیئے تواس کا مطلب ہے کشمیر کا ایشو ختم ہوگیا اور ہم پاکستان کا نظریہ دفن کررہے ہیں کہ امریکا ناراض نہ ہو۔ ان بھولے بادشاہوں کو کوئی جاکر بتائے کہ اب اسرائیل ہم سے دور نہیں رہا ہمارے سر پر آکر بیٹھ گیا ہے۔ ہمارے عرب بھائیوں نے اسے تسلیم کرلیاہے اور اس کو اپنے ہاں مہمان خصوصی بنالیا ہے ،بھارت میں تو اس کا عرصے سے آناجانا ہے تعلقات ہیں ،معاہدے ہیں اور کاروبار ہے مشترکہ مفادات ہیں اور تو اور بھارت، اسرائیل، امریکا اور متحدہ عرب امارات کا نیا اتحاد آئی ٹو یو ٹو بھی قائم ہوگیا ہے۔امریکی عہدیدار کے مطابق اس گروپ میں 'آئی ٹو' بھارت اور اسرائیل کے لیے اور یو ٹو امریکا اورمتحدہ عرب امارات کے لیے ہے۔ لگتا ہے کہ اسرائیل جیسے رزیل دشمن نے ہمیں تینوں اطراف سے گھیرے میں لےلیا ہے ۔ اپنا ناپاک وجود ہمیں زبردستی منوانا چاہتا ہے۔ ہمارے پالیسی سازوں کو دیکھنا چاہئے کہ مکار صہیونی ریاست کس طرح امریکہ کی مددسے عرب قیادتوں کو رام کرکے چاروں طرف سے پاکستان کی طرف گھیرائو میں مگن ہے اس کی پوری کوشش ہے،اب یہ ہماری قوم کے ایمان اور ایقان کا بھی امتحان ہے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟