12:48 pm
مسائل و مشکلات سے نجات ‘ قرآنی و مسنون وظائف

مسائل و مشکلات سے نجات ‘ قرآنی و مسنون وظائف

12:48 pm

گزشتہ ایک نشست میں کچھ قرآنی و نبویؐ مسنون وظائف اور ادعیاء پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا‘ پہلے تو معذرت کہ میں ’’یاحیی یا قیوم‘‘ کو مکمل نہ لکھ سکا۔ ’’سہو‘‘ ہوگیا تھا‘ کمزور حافظے اور بڑھاپے کے سبب کچھ الفاظ درمیان میں سے رہ گئے‘ ’’یاحیی یا قیوم‘‘ کا وظیفہ قرض کی ادائیگی اور فراخی رزق کے لئے مولانا محمد اسحاق بھٹی کو مدینہ منورہ کے استاذ حدیث نبویؐ مولانا محمد علی لکھوی نے دیا تھا اور اس کے مسلسل ’’وظیفہ‘‘ سے مولانا بھٹی کا مکان کی تعمیر کے لئے لیا ہوا قرضہ اتر گیا تھا۔ یاد رہے مولانا اسحاق بھٹی کا روزگار اور ذریعہ آمدن ادارہ ثقافت اسلامیہ لاہور سے ملنے والی تنخواہ اور وہ کالم اور مضامین تھے جو روزنامے یا ہفت روزے ان سے مالی تعاون کے ذریعے لکھواتے اور پھر شائع کرتے تھے۔ ایک روایت کے مطابق یہ مکمل وظیفہ آقا نبی مکرمؐ نے اپنی لخت جگر سیدہ فاطمتہ الزہراؓ کو صبح و شام کرنے کا سبق دیا تھا‘ مکمل عبارت یہ ہے یاحیی یا قیوم‘ برحمتک استغیث‘ و اصلح لیی شانیی کلہ ولا تکلنی الیٰ نفسیی طرفۃ عین (اے ہمیشہ زندہ و قائم رب کریم‘ آپ کی رحمت عظیم کے وسیلے سے آپ ہی سے مدد طلب کرتا ہوں کہ میرے تمام معاملات زندگی کو خود ہی درست فرما دیں اور یہ کہ ایک لمحے کے لئے بھی میرے یہ معاملات زندگی میرے سپر د نہ کریں بلکہ خود ہی تمام مشکلات کا حل فرما دیں۔
یادرہے مولانامحمد علی لکھوی… لکھو کے ضلع فیروز پور میں ایک دینی مدرسے ’’جامعہ محمدیہ‘ کے ناظم و استاذ تھے کہ انہیں نئی قائم ہونے والی شاہ عبد العزیز آل سعود کی سعودی مملکت نے استاذ حدیث کے طور پر مدینہ منورہ میں تدریس کی خدمت کے لئے منتخب کیا تھا اور وہ خاندانی دینی مدرسہ ’’جامعہ محمدیہ‘‘ اپنے دو بیٹوں ‘ محی الدین لکھوی-2 معین الدین لکھوی کے سپرد کرکے مدینہ منورہ چلے گئے تھے‘ مولانا محمد علی لکھوی کے والد حافظ محمد لکھوی‘ پنجابی زبان میں ’’تفسیر محمدی‘‘ لکھنے والے عظیم عالم دین‘ محدث‘ مفسر قرآن تھے۔ ’’احوال الاخرۃ‘‘ اور ’’حقوق زوجین‘‘ ان کی دیگر پنجابی زبان کی وہ دینی کتب ہیں جو پنجاب اور خصوصاً قصور ‘ اوکاڑہ و لاہور کے ارد گرد کے دیہاتی علاقوں میں دینی لٹریچر کے طور پر مقبول عام تھیں‘ لکھوی خاندان تمام مسالک سے رابطہ و تعلق کا داعی اور تصوف و سلوک و طریقت‘ ادعیاء مسنونہ کے ذریعے علاج کی شہرت رکھتا تھا اور قیام پاکستان کے بعد اوکاڑہ میں قیام پذیر ہوئے۔ میرے والد محترم احمد دین اسی فیروز پور کے مدرسہ جامعہ محمدیہ سے کسب علم رکھتے تھے اور میرا نام اسی محدث مولانا محمد علی لکھوی کے بڑے بیٹے محی الدین لکھوی کے نام پر رکھا گیا تھا‘ وہ جب بھی ہمارے گائوں80 گ ب‘ ستیانہ روڈ فیصل آباد آتے‘ سر پر سفید پگڑی‘ سفید قمیض و تہ بند۔ ان کی آمد پر میری دادی میٹھی کھیر پکاتی کہ ہمارے پیرصاحب آئے ہیں۔ محی الدین لکھوی قیام پاکستان کے وقت رکن پنجاب اسمبلی تھے جبکہ معین الدین لکھوی ممبر شوریٰ‘ اور پھر متعدد بار مسلم لیگ کی طرف سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے تھے۔ وہ راجپوت بھٹی خاندان سے تھے مگر قصور کے علاقے کے لوگ ان کے خاندانی‘ د ینی ‘ تصوف‘ مسالک میں مفاہمت و دوستی کےسبب اکثر انہیں ووٹ دیتے تھے‘ غزنوی اور لکھوی خاندانوں کے متعلق مفتی عبد الخالق آزاد کا کہنا ہے کہ یہ دونوں خاندان تصوف و طریقت میں ’’نسبت‘‘ رکھتے تھے۔ مجھے ایک وظیفہ مکہ مکرمہ سے جامعہ ام القریٰ کے استاذ حدیث کی طرف سے بالواسطہ طور پر ملا ہے کہ کشادگی رزق کے لئے یہ تہربہدف نسخہ ہے اور یہ پارہ 27 کی سورہ الزاریات کی آخری آیات میں سے ایک ہے۔ ایک مختصر سی آیت۔ ان اللہ ہو الرزاق ذوالقوۃ المتین۔ (ترجمہ۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہی بہت زیادہ رزق دینے والے بہت طاقتور بھی ہیں )کا وظیفہ جتنا ہوسکے کرتے رہیں۔ میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کا مطالعہ کافی کرتا رہا ہوں۔ ’’القول الجمیل‘‘ کتاب شاہ ولی اللہ نے اپنے والد شاہ عبدالرحیم دہلوی اورخاندان کےافراد کی روحانی زندگی کے معمولات کے بیان میں لکھی ہے۔ وہ اس کتاب میں اپنے والد کا کشادگی رزق کے لئے روزانہ کا معمول یہ لکھتے ہیں کہ ایک تو وہ سورہ مزمل 11 مرتبہ روزانہ تلاوت کرتے تھے جبکہ ’’یامغنی‘‘ (اے غنی بنانے والے) کا وظیفہ گیارہ سو مرتبہ کرتے تھے جبکہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی خود کشادگی رزق کے لئے تہجد کی نماز کے وقت یارزاق70 مرتبہ روانہ وظیفہ کرتے تھے۔ ’’القول الجمیل‘‘ کا اردو ترجمہ پروفیسر سرور‘ جامعہ ملیہ دہلی نے کیا تھا۔ (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان