12:49 pm
لعنتہ اللہ علی الکذبین

لعنتہ اللہ علی الکذبین

12:49 pm

کبھی سچ مسلمان کی شان اور جھوٹ منافقت کی علامت سمجھا جاتا تھا‘ مگر ’’آج‘‘ جھوٹ انسانوں کے خون میں شامل ہوچکا‘ جلسے اور جلوسوں میں جھوٹ‘ ٹی وی چینلز کے ذریعے جھوٹ‘ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ ہی جھوٹ‘ اخبارات میں جھوٹ‘ کاروبار میں جھوٹ‘ دفاتر میں جھوٹ‘ غرضیکہ ’’جھوٹ‘‘ نے ہمارے معاشرے میں ایسے ڈیرے ڈالے کہ جھوٹ‘ سن سن کے انسانی کان بھی سچائی سے الرجک ہوگئے‘ نجانے یہ ’’جھوٹ‘‘ کا موذی مرض ہمارے معاشرے کو ذلت کے کس مقام تک لے جائے۔ یہاں کسی فرد‘ جماعت‘ یا گروہ کی بات نہیں بلکہ بحیثیت مجموعی ہمارا پورا معاشرہ ہی جھوٹ کا شکار بن چکا ہے… قرآن کریم میں جھوٹ بولنے والوں پرلعنت کی گئی ہے‘ چنانچہ ارشاد خداوندی ہے۔
ترجمہ:پس لعنت کریں اللہ کی ان پر کہ جو جھوٹے ہیں۔(سورۃ آل عمران آیت 61 ) اور احادیث مبارک میں مختلف انداز سے اس گناہ کی شناخت کو بیان فرمایا گیا ہے ‘ ایک حدیث میں ہے۔ ترجمہ: جب آدمی جھوٹ بولتا ہے تو اس کے جھوٹ کی وجہ سے رحمت کا فرشتہ اس سے ایک میل دور چلا جاتا ہے ( ترمذی ) رسول اکرمﷺ نے سچائی‘ کو اختیار کرنے اور جھوٹ سے بچنے کی نہایت تاکید فرمائی ہے… حضرت عبداللہ مسعودؓنقل کرتے ہیں کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا ترجمہ: سچ کو اختیار کرو ‘اس لئے کہ سچ بولنا نیکی کی طرف لےجاتا ہے… اور نیکی جنت تک پہنچا دیتی ہے اور آدمی برابر سچ بولتا رہا ہے اور سچ کا متلاشی رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک اس کا نام صدیقین میں لکھ دیا جاتا ہے اور جھوٹ سے بچتے رہو… اس لئے کہ جھوٹ فسق و فجور کی طرف لے جاتا ہے اور فسق و فجور جہنم تک پہنچا دیتا ہے‘ اور آدمی برابر جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کو تلاش کرتا رہتا ہے تاآنکہ اللہ کے یہاں اس کا نام جھوٹوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے مذاق میں بھی جھوٹ بولنے سے ممانعت فرمائی بلکہ ایسے شخص کے لئےتین مرتبہ بددعا فرمائی ہے،ترجمہ:جو شخص لوگوں کو ہنسانے کیلئے جھوٹ بولے اس کے لئے بربادی ہو بربادی ہو۔ (مشکوہ شریف) آج کل عام لوگ ہنسانے کیلئے نت نئے چٹکلے تیار کرتے ہیں اور محض اس لئے جھوٹ بولتے ہیں تاکہ لوگ ہنسیں‘ انہیں آنحضرتﷺ کا مذکورہ بالا ارشاد اپنے پیش نظر رکھنا چاہیے اور اس برے فعل سے باز آنا چاہیے جھوٹ بولنے کو منافق کی خاص علامتوں میں شمار کیا گیا ہے ‘ ایک حدیث میں ارشاد نبوی ﷺ ہے، ترجمہ:منافق کی تین ( خاص) نشانیاں ہیں جب بات کرے تو جھوٹ بولے جب وعدہ کر ے تو اس کے خلاف کرے اور جب اسے امین بنایا جائے تو اس میں خیانت کرے۔ ( بخاری شریف ) آنحضرتﷺ نے سچ بولنے کو ان اعمال میں شمار فرمایا جو محبت خدا او رسول کی نشانی ہیں‘ آپﷺ کا ارشاد ہے، ترجمہ: جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ اللہ اوراس کے رسول سے محبت کرے اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کریں تو وہ جب بولے سچ بولے اور جب اسے کوئی امانت سپرد کی جائے تو اسے ادا کرے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا برتائو کرے۔ (بیہقی فی شعب الایمان ) تجارت پیشہ حضرات متوجہ ہوں… خرید و فروخت کے معاملہ میں بھی دل کھول کر جھوٹ بولا جاتا ہے اور قطعاً اس کے گناہ ہونے کا احساس نہیں کیا جاتا… گاہکوں کو لبھانے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں اور محض چند روزہ نفع کے لئے آخرت کی محرومی مول لی جاتی ہے‘اسی بناء پررسول اکرمﷺ نے ارشادفرمایا ہے، ترجمہ:اکثر تاجرقیامت کے دن فاجروں کی صف میں اٹھائے جائیں گے ‘ مگر وہ ( تاجر) جو اللہ سے ڈرے ‘ نیکی کرے اور سچ بولے ۔( مشکوۃ ) اس لئے تجارت پیشہ حضرات کو اپنی زبانوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے وہ اگر اللہ پر بھروسہ کر کے سچائی اور دیانتداری کے ساتھ کمائی کریں گے تو اللہ تعالیٰ دنیا میں بے حساب برکت عطا فرمائے گا اور آخرت میں بھی ان کا حشر حضرات انبیاء صدیقین‘ شہداء‘ اور صالحین کے ساتھ ہو گا۔ (ترمذی شریف ) تعریف میں احتیاط … پھر چونکہ محض تعریف کرنا بھی اس معنی کرفتنے سے خالی نہیں ہے کہ جس شخص کی تعریف کی جارہی ہے بہت ممکن ہے کہ وہ اپنی تعریف سن کرتکبر میں مبتلا ہو جائے اور اپنے باطنی عیوب اس سے پوشیدہ ہو جائیں اس لئے شریعت میں منہ پر تعریف کرنے والوں کی ہمت شکنی کے احکامات دئیے گئے ہیں اور خواہ مخواہ تعریف کرنے میں احتیاط سے کام لینے کی تاکید کی گئی ہے۔ حضرت ابوبکر نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نے آنحضرتﷺ کے سامنے کسی کی تعریف کی تو آپﷺ نے فرمایا، ترجمہ: تم نے اسے ہلاک کر ڈالا یا فرمایا کہ تم نے اسے کی کمر توڑ دی۔ ( بخاری شریف ) اسی طرح ایک دوسری حدیث میں آپﷺ نے پیشہ ورمدح کرنے والوں کو اس طرح ہمت شکن جواب دینے کی تلقین فر مائی، ترجمہ:جب تم تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے منہ میں مٹی ڈال دو ۔ ( مشکوۃ شریف ) مقصد یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو منہ نہ لگائو ‘ اور وہ تم سے جن دنیاوی منافع کی امیدیں باندھے ہوئے ہیں انہیں پورا نہ کرو… الغرض حیاء خداوندی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی زبان کو ہر اس چیز سے محفوظ رکھیں۔ جس میں جھوٹ اور خلاف واقعہ ہونے کا شائبہ پایا جاتا ہو… تجربہ سے بھی یہ بات ثابت ہے کہ جھوٹے آدمی کا اعتماد لوگوں میں مجروح ہو جاتا ہے اور لوگ اسے اچھی نظرسے نہیں دیکھتے… یہی وجہ ہے کہ حضرات صحابہ کرامؓ فرماتے ہیں کہ آنحضرتؐ کو جھوٹ سے زیادہ کوئی صفت ناپسند نہ تھی۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟