12:51 pm
جنونی بھارت کاعلاج

جنونی بھارت کاعلاج

12:51 pm

(گزشتہ سےپیوستہ) وہیں 70.60ارب امریکی ڈالرزسالانہ دفاع پرخرچ ہوتے ہیں۔14لاکھ فوج،11لاکھ 55ہزار ریزروفوج اور12لاکھ93ہزارپیرا ملٹری فوج کاخرچہ برداشت کیاجاتاہے۔ان کو مؤثر بنانےکیلئے4300 ٹینک، 8700آرمڈوہیکل، 1260لڑاکا فوجی طیارے،ایک ائیرکرافٹ کیریئراور60ایٹم بم بھی ہیں۔ان سے بھی دل نہیں بھراتواسرئیل سے تین جدید ترین اواکس جنگی طیارے اورفرانس سے رافیل طیارے حاصل کرکے جنگی جنون کوتسکین پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔اس انتہائی پسماندگی کے علاوہ اقلیتوں کے ساتھ جوکچھ بھارت میں ہوتاہے،مہذب دنیامیں اس کاتصوربھی نہیں ہے۔20کروڑ اچھوت جانوروں سے بھی زیادہ بدترزندگی گزارنےپرمجبورہیں جن کوبنیادی انسانی حقوق دیناتودورکی بات انسان تک نہیں سمجھا جاتا ہے۔
ان فسادت اورظلم وستم میں ملوث سرکاری اداروں کے سپاہیوں کوجہاں فرض شناسی اور بہادری کے انعامات اور ترقیوں سے نوازاگیاوہاں اس درندہ صفت مودی کوملک کاوزیراعظم بنادیا گیا۔ ہندوستان میں 2020 ء کے کورونا وائرس وبائی امراض کے معاشی اثرات نے بھی بڑے پیمانے پرخلل ڈالاہے۔وزارت شماریات کے مطابق مالی سال2020ء کی چوتھی سہ ماہی میں ہندوستان کی نموکم ہوکر 3.1 فیصدرہ گئی ہے۔ حکومت ہندکے چیف معاشی مشیرنے کہاکہ اس کمی کی بنیادی وجہ ہندوستانی معیشت پرکوروناوائرس وبائی اثرات ہیں۔ خاص طورپرہندوستان میں بھی وبائی امراض کی کمی کاسامنارہاہے اورعالمی بینک کے مطابق موجودہ وبانے’’ہندوستان کے معاشی نقطہ نظر کیلئے پہلے سے موجودخطرات کوبڑھادیا ہے‘‘ ۔ورلڈ بینک اورریٹنگ ایجنسیوں نے ابتدائی طورپرمالی سال2021ء میں ہندوستان کی نمومیں نظرثانی کی تھی جس کی مددسے 1990ء کی دہائی میں ہندوستان کی اقتصادی لبرلائزیشن کے بعد ہندوستان نے تین دہائیوں میں خسارہ کی حدود کو چھولیا ہے تاہم وسط مئی میں معاشی پیکیج کے اعلان کے بعد،ہندوستان کے جی ڈی پی کے تخمینے کومنفی اعدادوشمارمیں اوربھی گھٹادیاگیا،جوایک گہری مندی کااشارہ ہے۔ (اس عرصے کے دوران30 سے زیادہ ممالک کی درجہ بندی کوکم کیاگیاہے) 26مئی کو اعلان کیاگیاکہ یہ شایدآزادی کے بعدسے ہندوستان کی بدترین کساد بازاری ہوگی۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی تحقیق میں جی ڈی پی میں 40 فیصدسے زیادہ کے سنکچن ہونے کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔ یکم ستمبر2020کو ، وزارت شماریات نے مالی سال21کیلئے جی ڈی پی کے اعدادوشمارکو جاری کیا(جس میں اپریل سے جون)مالی سال21 تھا،جواس سے پہلے کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24 فیصدکی کمی کامظاہرہ کرتا تھا اور اس کے بعداب تک بتدریج جی ڈی پی روبہ زوال ہے۔مودی نے جب ایک سخت کوروناوائرس لاک ڈاؤن نافذکیاتوجون کی اختتامی سہ ماہی میں ہندوستان کومعیشت میں 23.9 فیصدگراوٹ کا سامنا کرناپڑاجس نے بھارتی سرمایہ کاروں کو ہلاکر رکھ دیااوراب تک بھارتی حکومت اپنے وعدے کے مطابق ان کے نقصانات کاازالہ کرنے سے قاصرہے۔بیشترتجزیہ کاروں کی پیش گوئی کے مقابلے میں مجموعی گھریلو مصنوعات کا سلسلہ بالکل ٹھپ ہوکررہ گیاہے جس سے جہاں بیروزگاری میں اضافہ ہواوہاں جرائم میں بھی اضافہ ہوگیا۔ ایک اندازے کے مطابق مودی جنتاکی غلط پالیسیوں کی بناپر165ملین افرادبیروزگار ہوئے۔ادھردوسری طرف متعصب ہندو پالیسیوں کایہ حال ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 1988ء کے بعداب تک ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کوشہیدکردیاگیا ہے۔حال ہی حریت رہنما یسٰین ملک کوایک جعلی مقدمے میں عمرقیدکی سزاسنادی گئی جبکہ اس سے قبل آسیہ اندرابی اوراس کے شوہردنیاکی بدترین زندانوں میں ہرقسم کے انسانی حقوق سے محروم دنیاکے انسانی حقوق کے چیمپئن ملکوں کے ضمیرپربھی ایک بدنماداغ کی طرح کچوکے لگارہے ہیں۔ اڑیسہ میں40ہزارسے زائد عیسائی گھرانوں کو انتہائی ظلم وستم کانشانہ بنایاگیاجونقل مکانی پرمجبورکر دیئے گئے۔ان کے گھر بار لوٹ لئے گئے، سینکڑوں گھرجلا دیئے گئے، پادریوں اورننوں کوزندہ جلا دیا گیا۔کئی ہزار عیسائی اپنی جان بچانے کی غرض سے ہفتوں جنگل میں چھپے رہے۔ صرف ناگالینڈ ریاست میں 1948سے لے کرآج تک تین لاکھ عیسائی اور ڈھائی لاکھ سکھوں کوقتل کردیاگیاہے۔ انتہاپسند جنونی ہندوئوں کے ظلم وستم سے تنگ آکران کے ظلم سے نجات حاصل کرنے کیلئے اس وقت بھارت کی22ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں جن کے خلاف بھارت کی8لاکھ سے زائد فوج لڑرہی ہے،صرف شمال مشرقی ریاستوں اور مقبوضہ کشمیرمیں195 تنظیمیں کام کررہی ہیں۔ صرف منی پورمیں39 اورآسام میں36 تنظیمیں آزادی کی جنگیں لڑرہی ہیں۔ملک کےتقریباً چالیس فیصدحصے پرماؤنواز باغیوں کاقبضہ ہے۔ کاش!جنونی ہندوکویہ بات کوئی سمجھائے کہ اکھنڈ بھارت کاخواب دیکھنے،پاکستان کوسبق سکھانے، اپنی ہزارسالہ غلامی کا بدلہ لینے، شمیر پر بزور طاقت قابض ہونے،آزادی کی تحریکوں کوبزورقوت ختم کرنے اوراقلیتوں کو غلام بنانے کی غرض سے سالانہ28کھرب روپے فوج اوراسلحے پرخرچ کرنےکی بجائے کشمیرکو آزاداور پاکستان کو صدقِ دل سے قبول کرلے اوریہ خطیررقم اپنی ننگی بھوکی عوام کی فلاح وبہبودپرخرچ کرے۔کروڑوں بچےجو غذائی قلت کاشکارہیں اورسوالاکھ کسانوں کو مرنے سے بچائے، اپنے 60کروڑ 10لاکھ انسانوں کوصحت وصفائی کی سہولتیں فراہم کرے،61لاکھ 90ہزاربھارتی ایڈز اور47 لاکھ ٹی بی کے مریضوں کو مرنے سے بچائے۔ 5کروڑ بچے جو تعلیم سے اب بھی محروم ہیں اور3 کروڑسے زائد بچےجوفٹ پاتھوں پر رہتے ہیں،ان کی تعلیم اوران کوچھت فراہم کرنے کابندوبست کرے۔یہ نہ صرف اس کے اپنے ایک ارب15 کروڑ عوام بلکہ خطے کے ڈیڑھ ارب اور دنیا کے 6ارب 79 کروڑ لوگوں پراحسانِ عظیم ہوگا، نہیں توجہاں بھارت خودکودنیاکی سب سے بڑی جمہوریت کہلاتاہے وہاں یہ بھی کہے کہ وہ دنیا کاسب سے بڑابےوقوف، تعصب پرست، عیار، مکار،چور،بھوکا، غریب ترین ان پڑھ اورجاہل ملک بھی ہے،کیونکہ یہ بھی تواسی کی خصوصیات ہیں۔

تازہ ترین خبریں

آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر بہت بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا

آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر بہت بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ