02:12 pm
مسائل و مشکلات سے نجات ‘ قرآنی و مسنون وظائف

مسائل و مشکلات سے نجات ‘ قرآنی و مسنون وظائف

02:12 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) پھر سید فاروق قادری نے بھی کیا،حال ہی میں صوفی عائش محمد کا انتقال ہوا‘اور وہ انپے صوفی رہبر صوفی محمد عبداللہ کےمدرسہ میں ماموں کانجن ضلع تاندلیانوالہ میں مدفون ہوئے۔ مولانا محمد اسحاق بھٹی نے بطور مورخ مولانا عائش محمد کےواقعات میں لکھاہے کہ جب وہ گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں ایف ایس سی کے طالب علم تھے تو دارالحدیث جناح کالونی میں مولانا عبداللہ ویرو والوی کی شاگردی اختیارکرکے درس نظامی کی تعلیم مکمل کی۔ انہی دنوں صوفی محمد عبداللہ فیصل آباد (لائل پور) میں آئے ہوئےتھے اور وہ مستجاب الدعوۃ صوفی تھےچنانچہ عائش محمد نے ان سےدعاکی درخواست کی کہ وہ حج کی شدید خواہش اورمحبت رکھتےہیں مگر زادراہ موجودہے نہ ہی بظاہر ممکن ہے چنانچہ مستجاب الدعوۃ صوفی محمد عبداللہ نے بہت طویل دعا ان کے لئے کی اور قرآن پاک کی (سورہ الطلاق آیت نمبر2-3 ) کا روزانہ ایک سو مرتبہ کا وظیفہ کرنے کو کہا‘ آیات یہ ہیں۔
ومن یتق اللہ یجعل لہ مخرجاً‘ویرزقہ من حیث لایحتسب‘ و من یتوکل علی اللہ فہو حسبہ‘ ان اللہ بالغ امرہ‘ قدجعل اللہ لکل شیئی قدرا‘ترجمہ۔ اور جو شخص اللہ سے ڈرے گا تو اللہ اس کے لئے رنج و غم سے نکلنے کی صورت پیدا فرما دے گا اور اسے ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے اسے وہم و گمان بھی نہ ہوگا اور جو شخص اللہ پر بھروسہ کرے تو اللہ اس کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے ہر جائز کام کو پورا کر دیتا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا اندازہ (تقدیر) مقرر کر رکھا ہے۔ اس دعا سے ایک طرف عائش محمد کے لئے اورادقرآنیہ‘ ادعیہ مسنونہ کی نعمت مقدر کر دی گئی جبکہ ان کے پاس نہ حج کے لئے مالی زاد راہ ہوتا تھا‘ نہ ہی دنیاوی بندوبست مگر وہ اکثر ہر سال حج پر موجود ہوتے۔ کالم پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے کہ مجھے خادم نبیؐ مکرم حضرت عبد اللہؓ بن مسعود یاد آگئے ہیں۔ وہ مکہ مکرمہ کی مشکلات کی زندگی میں مسلمان ہوئے اور اکثر و بیشتر نبی مکرمؐ کی خدمت کرتے رہے۔ مدینہ منورہ میں بھی وہ خدمت نبویؐ کی سعادت حاصل کرتے رہے۔ حضرت عبداللہ بنؓ مسعود کشادگی رزق کے طور پر ہر صبح کو سورہ یاسین اور شام کو سورہ واقعہ کی تلاوت کا معمول رکھتے تھے اور اپنی اولاد کو بھی بطور نسخہ قرآنیہ کشادگی رزق تلاوت کی تلقین کرتے تھے۔ قرآنی آیات و سورتوں میں صبح و شام اگر سورۃ والضحیٰ اور الم نشرح ترجمہ و تفسیر پڑھ کر تلاوت کریں گے تو بہت کچھ حوصلہ و ہمت میسر آئے گا انشاء اللہ۔ جبکہ سورہ ’’الشمس‘‘ کی روزانہ صبح کی تلاوت بہت بابرکت دن کی نوید بنے گی۔ اگر وقت ہو تو سورہ الفجر‘ الفتح اورسورہ الرحمن اور سورہ الحشر کی بھی تلاوت کرلیں جبکہ شام کو سورہ الحشر‘ سورہ الواقعہ‘ سورہ الملک‘ سورہ واللیل‘ والضحیٰ‘ الم نشرح دوبارہ اور تینوں قل شریف و آیت الکرسی تین تین مرتبہ صبح و شام پڑھ کر خود پر اور اپنے گھر اور اہل خانہ خاندان اور اپنی خوراک پر دم کرلیں۔ شاہ ولی اللہ نے ’’القول الجمیل‘‘ میں 33 قرآنی آیات بھی لکھی ہیں جو جادو ٹونہ‘ نظربد‘ حسد‘ بغض‘ کینے کا روحانی علاج ہے۔ شیخ الحدیث مولانا زکریا کے بیٹے مولانا طلحہ کاندھلوی نے انہیں ’’منزل‘‘ کے نام سے مرتب کر رکھا ہے۔ ہفتہ میں چند مرتبہ سورہ البقرہ کی تلاوت ضرور کریں۔ گھر سے آسیب‘ حسد‘ نظربد‘ بغض‘ کینہ کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں۔یہ مختصر سا قرآنی آیات کا مجموعہ اگر صبح و شام معمول بنالیں تو ان شاء اللہ قلعہ بند ہو جایاکریں گے۔ میرے لئے صحت‘ تندرستی وافر حلال رزق اور میری فکری و قلمی کاوشوں کی قبولیت اور امت مسلمہ پر نازل مصائب و مشکلات سے نجات کی دعا ہر روز کریں۔ جنگ بدر میں آپؐ نے جو بہت زیادہ وظائف ادا ء فرمائے وہ یہ ہیں۔ یاحیی یاقیوم برحمتک استغیث (مکمل وظیفہ) اور دوسرا بہت زیادہ سجدوں میں جو وظیفہ فرمایا وہ ہے ’’اللھم اکفنابماشئت‘‘ (اے اللہ جہاں سے بھی آپ چاہیں ہمارے لئے ہر معاملے میں کافی ہو جائیں) حلال رزق کی ایک نبویؐ دعاہے۔ اللھم اکفنا بحلاک عن حرامک ۔ ولاحول ولاقوۃ الاباللہ العلیی العظیم۔(اے اللہ آپ اپنے حلال رزق کی عطاء کریمی کے ذریعے سے حرام رزق سے ہمیں مستغنی کر دے۔ اور طاقت و قوت صرف اللہ علی و عظیم کے ساتھ ہی وابستہ و میسر ہے)۔ نبی مکرم ایک دعاء خودفرماتے اور صحابہ کو بھی سکھاتے تھے۔ اللھم نسئلک الکفاء و الکفایۃ و الشکرو الغنیٰ۔ میں نے واحد متکلم سے جمع متکلم میں تبدیلی کی ہوئی ہے۔ ترجمہ (اے اللہ ہم آپ سے کفاء اور کفایت ہو جانے والے رزق وافر کاسوال کرتے ہیں اور یہ کہ ہم آپ کے شکر گزار ہوجائیں اورمال ودولت میں غنی بھی) رسول اللہؐ کا فرمان ہے۔ ’’الغنیٰ غنی النفس‘‘ (غنی ہونا مال و دولت کی کثرت نہیں بلکہ غنی ہونا دل کا غنی و مالدار کیفیات والا ہونا ہے۔ اچانک مجھے یاد آرہاہے کہ آپؐ کی ایک زوجہ محترمہ نے آپؐ سے درخواست کی کہ اپنے خادم انسؓ کے لئے دعاء خیر فرمائیں۔ تو آپؐ نے انسؓ کے لئے یہ دعاء فرمائی۔ اللھم اکثر مالہ‘ واھلہ‘ و بارک فیما اعطیتہ۔ ترجمہ۔ ’’اے اللہ (انس) کے مال و دولت کو‘ اہل و عیال کو بہت زیادہ کر دےاورجو کچھ بھی اسے آپ کی طرف سے عطاء ہو اس میں برکت ڈال دے۔‘‘ روایات میں ہے کہ حضرت انسؓ کی اولاد بہت زیادہ ہوئی اور وہ ہمیشہ مال و دولت والے دیکھے گئے تھے۔آپ بھی یہ دعاء اپنے کسی دوست ‘ خادم‘ رشتہ دار کے لئے کرسکتے ہیں۔ نوٹ۔ قارئین قرآنی آیات اور احادیث کو ہم نے آپ کی راہنمائی کے لئے شائع کیا ہے۔ اسے کاٹ کر رکھ لیں تاکہ آیات کی توہین نہ ہو۔

تازہ ترین خبریں

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر  توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے  اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل