01:29 pm
ناموس رسالت کا تحفظ فرض بھی ہے اور قرض بھی

ناموس رسالت کا تحفظ فرض بھی ہے اور قرض بھی

01:29 pm

معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت اکثریتی ہندو اور اقلیتی مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے‘ مسلمانوں کے لئے صورت حال
معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت اکثریتی ہندو اور اقلیتی مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے‘ مسلمانوں کے لئے صورت حال نسل کشی کی طرف بڑھ رہی ہے‘ ارون دھتی رائے  نے جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اصل بحران نفرت کا بحرا ن ہے۔
دہشت گرد نریندر مودی نے 2014 ء میں وزیراعظم کے طور پر اقتدار سنبھالا تھا‘ تب سے لے کر آج تک بھارت میں بسنے والی اقلیتیں بالخصوص مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بننا پڑا‘ اور مسلمانوں کے خلاف مظالم میں اضافہ ہوتا چلا گیا‘ انتہا پسند ہندو جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) بی جے پی جس کا ایک سیاسی ونگ ہے‘ نے ہزاروں مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنانے کے لئے طاقت اور دولت کا بے دریغ استعمال کیا‘ پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق … مسلمان بھارت کی سب سے بڑی اقلیت ہیں‘ جن کی آبادی213 ملین سے زیادہ ہے‘ وہ اب بھی ریاستی اور غیر ریاستی تشدد کا شکار ہیں ‘  مسلمانوں کو تشدد  کا نشانہ بنانے والے غنڈوں کی سرپرستی بی جے پی حکومت کرتی ہے‘ نریندر مودی کے ہندو دہشت گرد مسلمانوں کو ذہنی اور جسمانی ایذاء پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے‘ ہجومی تشدد‘ لو جہاد‘ گھر واپسی‘ اقتصادی جہاد‘ مسجدوں کو مندر بنانے جیسے مسائل کے ذریعے مسلمانوں کو تنگ کرنا‘ مسلمانوں کو زدوکوب کرنا‘ مسلمانوں کو قتل کرنا یہ تو حکومت اور مودی کے ہندو غنڈوں کا وطیرہ بن ہی چکا تھا اور مسلمان یہ سب مظالم خاموشی سے برداشت بھی کرتے چلے آرہے تھے‘ لیکن پھر بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نپور شرما اور ملعون نوین کمار جندال نے پیارے نبیﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کا جرم کر ڈالا  ‘ جس کے خلاف بہرحال ہندوستانی مسلمانوں میں تحرک پیدا ہوا … اور انہوں نے بڑے بڑے احتجاجی مظاہروں کے ذریعے توہین رسالت کے جرم‘ مجرموں اور ان کی سرپرستی کرنے والے حکمرانوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا‘ اس جائز احتجاج کے خلاف بھی بھارتی حکومت نے طاقت کا بے جا استعمال کیا ‘ کئی نوجوانوں کو شہید اور سینکڑوں مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا‘ گستاخوں کے خلاف احتجاج میں پیش پیش رہنے والوں کے گھروں کو بلڈوزوں کے ذریعے منہدم کر دیا گیا‘ نریندر مودی وہ بدقسمت اور منحوس ترین ’’انسان‘‘ بلکہ ’’انسانیت‘‘ کے نام پر وہ بدنما داغ ہے کہ جس کا اپنا نہ گھر ہے اور نہ کوئی در‘ اس لئے وہ کیا جانے کہ گھروں کی قدووقیمت کیا ہے؟ نپور شرما اور نوین جندال جیسے لعنتیوں کی گستاخیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے سینکڑوں مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزوں کے ذریعے گرا دیا گیا۔
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں
تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
ہندوستانی مسلمانوں کو قتل کرنا‘ انہیں گرفتار کرنا‘ ان پر روزگار اور تعلیم کے دروازے بند کر دینا‘ توہین رسالت جیسے سنگین جرم کا ارتکاب کرنے والے درندوں کی سرپرستی کرنا یہ وہ امتیازی سلوک ہے کہ جس کا 28 کروڑ کے لگ بھگ ہندوستانی مسلمانوں کو سامنا ہے‘75 برس ہوگئے … ہندوستانی مسلمانوں کو ہندوئوں کی غلامی میں ‘ لیکن ملعونہ نپور شرما اور ولد الحرام نوین جندال کے خلاف جس انداز میں مسلمانوں نے ملک گیر مظاہرے کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا‘ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستانی مسلمان جاگ چکے ہیں ‘ اگر75 سالہ غلامی ان کی محبت رسولﷺ میں کمی نہیں لاسکی تو وہ دن بھی دور نہیں کہ جب دہلی و بمبئی کے کوچہ و بازار جہادی ترانوں سے گونجیں گے (ان شاء اللہ)
نریندر مودی اور اس کے بدمعاشوں کے ظلم و ستم سے بھارت کی سرزمین بھر چکی ہے‘ مودی فطرتاً ‘نہ صرف ظالم اور خونی درندہ ہے بلکہ اسے اسلام اور مسلمانوں سے شدید ترین نفرت بھی ہے‘ ایک ایسے بدبخت خونی درندے اور اس کے ظالم ہندو بدمعاشوں کے رحم و کرم پر 28کروڑ مسلمانوں کو چھوڑ دینا دنیا بھر میں بسنے والے ایک ارب ساٹھ کروڑ مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے‘ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے کہ جہاں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ‘ ہندو مائنڈ سیٹ اس قدر بوسیدہ اور بدبودار ہوچکا ہے کہ وہ مسلمان مرد ہو یا عورت‘ معصوم بچے ہوں یا بوڑھے … انہیں انسان سمجھنے کے لئے ہی تیار نہیں ہے‘ مسلمانوں کے لئے ہندوستان کی سرزمین کو ظلم و تشدد کا گھر بنا دیا گیا ہے‘ ان حالات میں پاکستان سمیت دیگر55 مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے28 کروڑ مسلمانوں کو بھارتی حکمرانوں کے تشدد سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں‘ جن مسلمان ممالک کے ساتھ بھارت کے تجارتی تعلقات  ہیں … وہ مسلمان ممالک اپنے تجارتی تعلقات کو اس وقت تک منقطع کر دیں کہ جب تک بھارتی حکومت ہندوستانی مسلمانوں کو جائز حقوق دینے کے لئے تیار نہیں ہوتی‘28کروڑ مسلمانوں کو جس طرح سے نریندر مودی نے لاوارث سمجھ رکھا ہے ‘ وہ نہایت افسوسناک بھی ہے اور المناک بھی  ‘ اور اب تو نپور شرما اور نوین جندال کے ذریعے گستاخانہ حرکتیں کروا کر نریندر مودی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں چھرا گھونپا ہے‘ مسلمانوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہوں یا سیدنا موسیٰ علیہ السلام ‘ کبھی بھی ان کی شان میں گستاخی کا سوچا تک نہیں؟ کیوں؟ اس لئے کہ مسلمان جانتے ہیں ہر نبی‘ ہر پیغمبر اور ہر رسول برحق ہے‘ اور ان سب پر ایمان لانا بھی ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے‘ کسی بھی نبی کی ادنیٰ سی گستاخی یا  بے حرمتی کا تصور بھی مسلمانوں کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کیلئے کافی ہے‘ اور اب تو انسانی حقوق کی یورپی عدالت بھی یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ مسلمانوں کے نبی (ﷺ) کی شان اقدس کے متعلق نازیبا گفتگو آزادی اظہار رائے کے زمرے میں نہیں آتی‘ کاش کہ او آئی سی کی ٹانگوں میں جان ہوتی تو بھارت کو مزہ چھکانے کا اس سے اچھا اور شاندار موقع شائد پھر کبھی نہ مل سکتا‘ او آئی سی کے پاس تیل کی دولت بھی ہے … اور اس میں شامل مسلم ممالک زبردست فوجوں والے بھی ہیں‘ اگر او آئی سی میں شامل مسلم ممالک کی فوجوں کی بہادری اور اسلحہ ناموس رسالتؐ کے تحفظ کے کام نہیں آسکتا… تو پھر کس کام کا؟ گستاخان رسول کو گرفتار کروا کر عدالتوں سے سزائیں دلوانا اور پھر ان سزائوں پر عملدرآمد کروا کر گستاخ بدمعاشوں کے ناپاک وجود سے زمین کو پاک کرنا ہر مسلمان پر ’’فرض‘‘ بھی ہے اور ’’قرض‘‘ بھی‘ حضورﷺ تو محسن انسانیتؐ بھی ہیں‘ اس لئے ہر انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے محسنؐ کی ناموس کی حفاظت کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دے۔ (وما توفیقی الا باللہ)
 


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر