12:41 pm
پٹرول،3 روپے کمی، ڈیزل 9 روپے لٹر اضافہ

پٹرول،3 روپے کمی، ڈیزل 9 روپے لٹر اضافہ

12:41 pm

٭پٹرول3 روپے لٹر کمی، ڈیزل9 روپے اضافہ، ٹرانسپورٹ مزید دبائو میں O اونچی بیگمات کے دبائو پر سرخی پوڈر، کتوں کی خوراک وغیرہ کی درآمدات پر پابندی ختمO وزیراعظم چھ روز بارشوں و سیلابوں کی ہولناک تباہی کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے O عمران خان، لاہور میں 10 گھنٹے وزیراعلیٰ ہائوس میں قیام، شاہی لنچ، ہائی ٹی، اعلیٰ درجے کا ڈنر! تادم تحریر کسی سیلاب زدہ علاقے میں نہیں گئے!! O سندھ کے سوا کوئی وزیراعلیٰ باہر نہیں نکلاO انکشاف، شاہد خاقان عباسی نے سابق حکومت میں مشاورتی فیس کے نام پر بھارتی کمپنی سے 14 کروڑ روپے وصول کئے، شہباز گل کا الزام، رسیدیں دکھا دیں، خاقان عباسی کی تردیدO دوچار ہفتے میں انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے: عمران خان O پنجاب کابینہ، حلف برداری کا مسئلہ، گورنر حلف نہیں لیں گے:ذرائع! O زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ کمی، ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ، متعدد صنعتیں بند:شیخ رشید… ڈالر کا بحران، بڑی گاڑیوں کی قیمت میں 32 لاکھ روپے تک اضافہ بارشوں اور سیلاب سے تباہی، صرف بلوچستان میں 137 افراد جاں بحق، 18 پل ٹوٹ گئے، 3406 مکانات مکمل تباہ!
٭ملک میں چھ روز قیامت کی طوفانی بارشیں برستی رہیں، سیلابوں میں 23 ہزار سے زیادہ مکانات اور دوسری عمارتیں غرق ہو گئیں۔ مذہبی جماعتیں، جماعت اسلامی، جے یو آئی، تحریک لبیک، ایدھی فائونڈیشن،ڈاکٹر آصف محمود فائونڈیشن وغیرہ پہلے روز ہی گہرے پانیوں میں اتر گئے، جیسا بھی ہو سکا، مصیبت زدگان کی مدد کی۔ مگر! مگر اور چاروں پانچوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت کسی وزیر، کسی رکن اسمبلی بلکہ کسی سیاسی پارٹی کو سیلاب زدگان کی کسی بھی مددکی توفیق نہیں ہوئی، کبھی کبھار محض افسوس کا ایک آدھ جملہ بول دیا اور پھر آپس میں لڑائی جھگڑوں میں مصروف ہوگئے۔ بارشیں تو تادم تحریر اب بھی برس رہی تھیں۔ پانچویں چھٹے دن وزیراعظم شہباز شریف اور سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تباہ حال علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔ کالم کی تحریر کے وقت وزیراعظم وزراء کی ایک ٹیم کے ساتھ کوئٹہ پہنچ چکے تھے۔ چلیں کچھ تو کریں گے۔ مگر پنجاب، بلوچستان اور پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، ان کے حاشیہ بردار وزرا اور نمک خوار ارکان اسمبلی کیوں باہر نہیںآئے؟ ممکن ہے کالم چھپنے تک کہیں دکھائی دے گئے ہوں۔ یہ بالکل غلط اور ناقابل قبول بات ہے کہ بارش میں باہر نہیں نکل سکتے تھے۔ انہی بارشوں اور سیلابوں میں بحریہ، فضائیہ اور بری افواج کے جانباز دلیر جوان گلے تک پانی میں ڈوب کر مصیبت زدہ افراد تک پہنچے، ان نام نہاد سیاست دانوں کے پائوں میں مہندی لگی ہوئی تھی جو یہ چل پھر نہیں سکتے تھے۔ مجھے ایک پرانا واقعہ یاد آ گیا۔ ٭1970ء میں ڈھاکہ میں شدید سیلاب آ گیا۔ جنرل یحییٰ خان ڈھاکہ پہنچا۔ میجر جنرل سید شفقات احمد (سید حسنات احمد کے بھائی) ڈھاکہ کے کمانڈنگ افسر تھے۔ جنرل یحییٰ کے ساتھ ایک پسماندہ سیلاب زدہ بستی میں گئے۔ فوجی جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ میجر جنرل شفقات احمدنے دور ایک کونے میں ایک بوڑھی خاتون کو گہرے پانی میں ہاتھ پائوں مارتے دیکھا، انہوں نے آئو دیکھا نہ تائو، پوری جرنیلی وردی کے ساتھ گہرے پانی میں چھلانگ لگا دی، تیرتے ہوئے اس بوڑھی عورت تک پہنچے، اسے اٹھا کر واپس کنارے پرلے آئے۔ جنرل یحییٰ خان نے اسی وقت شفقات احمد کو میجر جنرل کے عہدے سے ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا۔ سید شفقات احمد سے ہماری خاندانی رشتہ داری ہے۔ ریٹائر ہوئے تو میں نے ان سے اس واقعہ کے بارے میں پوچھا کہنے لگے کہ میں یحییٰ خان کو یہ کچھ دکھانے کے لئے پانی میں نہیں اترا تھا۔ اس سے پہلے بھی دوبار اس طرح خود سیلاب میں اتر کر لوگوں کو بچایا تھا اور یہ کہ فوجی جوانوں اور افسروںکی تربیت ہی اسی طرح ہوتی ہے کہ کسی قومی خدمت کے وقت ایک منٹ کا انتظار بھی نہیں کیا جا سکتا، ایسے میں فوجی افسروں اور جوانوں میں کوئی تفریق نہیں ہوتی۔ ٭ ایک دوسرا واقعہ، ضیاء الحق کے دور میں لاہور میں بم دھماکہ ہوا، زخمیوں کو میوہسپتال لایا گیا، خون کی ضرورت پڑی۔ ایک جونیئر پولیس افسر محمد اصغر المعروف ہلاکو خان، سب سے پہلے ہسپتال پہنچا اور اپنا خون جمع کرایا۔ ضیاء الحق لاہور میں ہی تھا۔ وہ میوہسپتال آیا۔ اسے پولیس افسر کے خون دینے کا پتہ چلا، اسی وقت منگوا کر جونیئر پولیس افسر محمد اصغر کے کندھے پر ایس پی کے بیج لگا دیئے! ٭اب ایک تیسری مثال: دریائے سندھ میں شدید سیلاب آیا۔ آصف زرداری صدر، شہباز شریف پنجاب کا وزیراعلیٰ (ایک دوسرے کے سخت دشمن) شہباز نے واقعی بہت کام کیا۔ بہت سے جگہوں پر گہرے پانی میں اتر کر اورامدادی کیمپوں میں جا کر ہر ممکن دادرسی کی (پتہ نہیں اب کیا ہو گیا؟ چھ دن اسلام آباد میں بیٹھے رہے!) اسی دوران اقوام متحدہ کی امن سفیر ہالی وڈکی مشہور اداکارہ ’انجلینا جولی‘ سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے مختلف کیمپوں میں گئی۔ ایک کیمپ میں فرش پر بیٹھ کر دال چاول کھائے، اس کی قیمت ادا کی۔ اس دوران ایوان صدر سے پیغام پہنچا کہ واپسی سے پہلے ایوان صدر میں آئیں آپ کو ایک خصوصی تقریب میں خصوصی ایوارڈ اور ڈنر دیا جائے گا۔ انجلینا نہیں گئی، اس نے واپس جانے سے پہلے ایک بیان جاری کیا کہ یہ کتنے بے حس لوگ ہیں، ملک میں خوفناک سیلاب آیا ہوا ہے، لاکھوں مصیبت زدہ ننگے بھوکے لوگ کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں اور یہ ایوان صدر میں اعلیٰ تقریبات اور ڈنر کا اعلان کر رہے ہیں! بھارتی میڈیا نے اس بیان کو بہت اچھالا۔ ٭ساتھ ہی ایک چھوٹی سی مزید خبر کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دریائے سندھ کے اس خوفناک سیلاب کے اسباب اور تباہ کاریوں کی تحقیق و رپورٹ کے لئے ہائی کورٹ کے ایک سابق جج کی زیر سرکردگی ’’سیلاب کمیشن بنایا‘‘ کروڑوں کے فنڈز دیئے۔ کمیشن پورا ایک سال کام کرتا رہا۔ ایک سال کے بعد ہزاروں صفحات کی ایک تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے بہت شکریہ ادا کیا۔ جج صاحب کے جانے کے بعد وہ رپورٹ کھول کر بھی نہ دیکھی اسے اٹھا کر کسی الماری میں رکھ دیا۔ پھر اس رپورٹ کا کوئی ذکر نہ ہوا۔ میں نے ایک بار ان جج صاحب سے پوچھا کہ رپورٹ کیوں بند کر دی گئی؟ کہنے لگے کہ اس نے بند ہونا ہی تھا۔ وزیراعلیٰ کے آبپاشی وغیرہ کے بہت سے افسر کروڑوں کے فنڈز کھا گئے، کسی جگہ کوئی سیلابی حفاظتی کام نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ نے بھی کبھی نہ پوچھا، میں نے رپورٹ میں ساری ذمہ داری وزیراعلیٰ پر بھی ڈال دی ہے!! رپورٹ کیسے کُھلتی؟ ٭مرزا غالب کے بقول دل کو روئوں یا سَر کو پیٹوں! میرے ساتھ آپ بھی شریک ہو جائیں کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھاری تجارتی خسارہ، خزانہ خالی ہونے، شدید مہنگائی کا بہت رونا رویا، سارا الزام عمران خان کی سابق حکومت پر لگایا اور پھر نہائت غم زدہ آواز میں اعلان کیا کہ خواتین کے لئے لپ سٹک، سرخی پائوڈر، بچوں کے لئے چاکلیٹ، بیرونی گوشت (برگر، چیز) اعلیٰ فرنیچر، شیمپو، اعلیٰ درجے کی دھوپ والی عینکوں اور کتوں بلیوں کی خوراک کی درآمد پر پابندی ختم کر دی ہے۔ مزید یہ کہ وفاقی کابینہ (سب کے سب کروڑ و ارب پتی) نے پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عوام حسب دستور احتجاج کر رہے ہیں کہ اس ملک میں جہاں ہزاروں دیہات کے لاکھوں غریب مُفلس خواتین گھٹی لسی سے سر دھوتی ہیں، انہیں مہنگے صابن کی شکل دیکھنا نصیب نہیں ہوتی، ٹوتھ پیسٹ کی بجائے کیکر کی لکڑی سے دانت صاف کرتی ہیں، وہاں پرفیوم کی شیشیوں فی شیشی 30 سے 40ہزار اور فرانس وغیرہ کے نہائت مہنگے کاسمیٹکس (سرخی پائوڈر) کی کھلی اجازت؟ دماغ بوجھل ہو رہا ہے، کالم ختم!

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا