01:04 pm
اسامہ، داعش، مقتدیٰ الصدر کیوں پیدا ہوتے ہیں؟

اسامہ، داعش، مقتدیٰ الصدر کیوں پیدا ہوتے ہیں؟

01:04 pm

کچھ عرصے سے کالم لکھنے سے سخت پرہیز رہا ہے اس کی بجائے تفسیر معارف القرآن از مفتی محمد شفیع، تفسیر فہم القرآن از میاں محمد جمیل اور اب ابن کثیر کی تفسیر ابن کثیر جس کا اردو ترجمہ دہلی میں مقیم مولانا محمد جونا گڑھی نے کیا تھا اور لاہور کے مکتبہ قدوسیہ نے چند سال پہلے شائع کیا تھا، میرے زیر مطالعہ میں، یہ بہت لذت انگیز فکری مصروفیت ہے، مگر آج صبح طلوع آفتاب کے بعد اچانک دماغ ایمن الظواہری کی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں موت کی طرف چلا گیا ہے۔ قارئین جانتے ہیں کہ میں نے 1996ء سے لے کر اسامہ کی موت (شہادت) تک القاعدہ کے خلاف ہمیشہ لکھا، القاعدہ اور اسامہ کو غلط ثابت کیا، ایمن الظواہری کو فکری طور پر گمراہ لکھا جو پاکستانی جغرافیے میں القاعدہ فکر کی بنیاد پر اپنے لئے یا اسامہ کے لئے ’’ریاست‘‘ تلاش کرنے میں مصروف رہا۔ مگر خدا کی شان دیکھئے کہ میں اسامہ بن لادن کے خلاف ہمیشہ کالم لکھتا اور ساتھ ہی ہمیشہ دعائیں کرتا کہ اے باری تعالیٰ اسامہ کی موت (شہادت) کسی مسلمان کی گولی سے نہ ہو، ایمن الظواہری کے لئے کبھی میرے دل میں احترام پیدا نہیں ہوا کہ وہ مصر کی سیاسی حاکمانہ حیثیت رکھتے خاندان کا جز تھا اور اخوان سے نکلتے نکلتے القاعدہ کا اہم فکری رہنما بن گیا تھا
مگر خدا کی شان ہے کہ اسامہ کی طرح ایمن الظواہری بھی امریکی حملے کے ذریعے ہی موت کی وادی میں جا اترا ہے، میں ان دونوں سے متفق نہ ہو نے کے باوجود شہید لکھنے پر مجبور ہوں کہ اسامہ بھی معطل زندگی گزار رہا تھا اور ایمن الظواہری بھی افغانستان میں شائد معذول اور معطل زندگی گزار رہا تھا لہٰذا انہیں جو امریکی فوج نے قتل کیا عملاً تو انہیں شہادت ملی ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں ’’ولن ہیرو ولن‘‘ کا درجہ پالیتا ہے۔ یہ تو خوبصورت یونانی المیہ ڈرامہ ہے اگر کوئی اسے لکھنے والا شکسپیئر مل جائے۔ کتنا خوبصورت ’’ملاپ‘‘ ہے ولن کا ہیرو ولن کے ساتھ میرا پوتا جو ساتویں جماعت کا طالب علم ہے وہ آج کل شکسپیئر کا ھملٹ ڈرامہ بھی پڑھتا ہے۔ شکسپیئر کا ’’ڈیلولز ڈیسائپل‘‘ کتنا خوبصورت ڈرامہ ہے؟شکسپیئر کا تقابلی اگر عربی ناول میں تلاش ہوسکتا ہے تو وہ مصری ڈاکٹر طہ حسین ہے۔ اتفاق دیکھئے طہ حسین مصری ہے اور ایمن الظواہری بھی مصری ہے۔ قارئین، میں کبھی کبھی مقتدیٰ الصدر کی عراقی جدوجہد آزادی کی حمایت میں کالم وقف کر دیا کرتا تھا۔ ظاہر ہے مقتدیٰ الصدر کو تو یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ فقیر سا ایک پاکستانی اس کی عراق سے غیر ملکی سامراج، استحصال، قبضہ گیری سے نجات کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے جبکہ اس ’’سبب‘‘ سے کچھ سامراجی وجود مجھ سے اکثر ناراض ہو جاتے ہیں۔ مگر میرا پرابلم یہ بھی ہے کہ میں کسی کی بے جا مدح سرائی اور ناجائز خوشامد کرنے سے بھی قاصر ہوں۔ نہ میرا کسی بین الاقوامی یا مقامی اسٹیبلشمنٹ یا این جی او سے تعلق رہا ہے نہ واسطہ، اسامہ کے خلاف کتنا لکھا مگر میں اس حوالے سے کبھی کسی یورپی سفارتخانے میں جا کر جھومتا ہوا باہر نکلا ہوں؟ یہ کام صرف وہی کرتے ہیں جو بہت زرخیز ہوتے ہیں، جھوٹ، ملمع سازی، مکر، فریب اور خوشامد میں مگر سوچئیے کہ مقتدیٰ الصدر کیوں پیدا ہوتا ہے؟ اسے اپنے لوگوں سے تو ناراض نہیں ہونا چاہیے تھا صرف امریکی سامراج کے سامنے آنا چاہیے تھا مگر وہ تو ملکی آزادی کے لئے ہر قسم کے پڑوسی یا دور کے سامراج کے خلاف سینہ سپر ہے اور اس کے جیالے کئی دنوں سے عراقی پارلیمنٹ پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں نہ کوئی امریکی ردعمل اس حوالے سے سامنے آتا ہے نہ ہی کسی دوسرے سامراج کا ردعمل، سوال ہے کہ ہم مسلمان ہو کر مقتدیٰ الصدر کو پیدا ہی کیوں خود کرتے ہیں؟ اسے اس کے استحقاق کی بنیاد پر اقتدار میں جو کردار بنتا ہے وہ کیوں نہیں دے دیتے؟ اگر ایساہوتا رہے گا تو کبھی کسی بھی سامراج اور استحصال کے خلاف مقتدیٰ الصدر پیدا ہی نہیں ہوگا کیونکہ مقتدیٰ الصدر کی آزادانہ سوچ، قوم پرستانہ فکر، اقتدار میں ہو کر سماج کی تعمیر میں مصروف ہوگا۔ تخریب نہیں صرف تعمیر۔ یہی حال اسامہ بن لادن یا القاعدہ کے حوالے سے بھی سوچنا ہوگا کہ آخر اسامہ بن لادن کو اور اس کی القاعدہ کو ’’پیدا‘‘ ہی کیوں ہونے دیا گیا تھا؟ اسامہ کا موقف تو مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب میں امریکی دخول اور امریکی وجود کے حوالے سے تھا آج مگر خود محمد بن سلمان اس اسامہ عمل کو سچا کر رہے ہیں۔ درمیان میں ابن سلمان خود ہی زبردستی کالم میں آگئے ہیں۔ میں مغربی فکر کی لبرل و سیکولر سوچ پر گامزن، نیوم جیسی نئی ثقافتی آزادانہ زندگی فلسفہ پر کار بند، ابن سلمان کو شدید ناپسند کرتا رہا ہوں اور اس سے ابن سلمان میری رائے میں آل سعود ثقہ عرب اسلامی روایت کے مدمقابل ایک ’’ولن‘‘ ہے جس نے شہر اقتدار سے آل شیخ اور ثقہ سعودی شیوخ کا اخراج کر رکھا ہے۔ مجھے ایسا لبرل، سیکولر، نیوم آزاد خیالی فلسفہ پر گامزن ابن سلمان پسند نہیں مگر جب یہی ابن سلمان جدہ میں صدر جوبائیڈن کے سامنے بیٹھ کر عرب روایات کا محافظ و ترجمان بن جاتا ہے تو اچانک شدید ناپسندیدہ بن سلمان مجھے شدید محبوب بھی دکھائی دیتا ہے کہ وہ عالمی سامراج و استحصال کے مدمقابل ہے اگر کوئی آج کا شکسپیئر لکھنے والا میسر ہو تو وہ اسامہ بن لادن اور محمد بن سلمان کو امریکہ کے سامنے ’’ولن‘‘ کے بعد ’’ہیرو ولن‘‘ بلکہ شائد ’’ہیرو‘‘ ہی بنا ڈالے گا۔ آج تو عربوں کے پاس کوئی طہ حسین بھی نہیں جو ابن سلمان اور شیخ اسامہ کو ’’یکجا‘‘ دکھا سکے مگرعملاً یہ کتنی بڑی زمینی حقیقت ہے کہ ابن سلمان اور اسامہ کو روحانی و فکری اجتماع عظیم امریکی سامراج، مغربی استحصال کے مدمقابل قوع پذیر ہوچکا ہے۔ یہاں میں نہایت محبت سے ایک اور سوال اٹھاتا ہوں کہ آخر سعودیہ میں الشیخ نمر بھی کیوں پیدا ہو جاتا ہے؟ یہ سوال بہت نازک اور حساس ہے کہ اس کا تعلق ریاض کی غلط حاکمانہ روش کو بیان کر دیتا ہے۔ اب سوال ہے کہ داعش کیوں پیدا کی جاتی ہے؟ اگر عراق میں صدام دشمنی میں معصوم شہریوں کو بھی نیست و نابود نہ کیا جاتا اور سنی عراقیوں کو بھی شریک اقتدار کرلیتے تو کبھی بھی داعش پیدا نہ ہوتی؟ انہی عناصر کے خلاف آج عرب مزاحمت بصورت مقتدیٰ الصدر طلوع شدہ ہے۔ ایک تماشا اور دیکھیں اسامہ بن لادن کے ایک بھائی سے برطانوی تخت و تاج کے وارث شہزادہ نے دس لاکھ پونڈ عطیہ لے لیا تھا۔ تھو، تھو،تھو

تازہ ترین خبریں

اسے کہتے ہیں مثالی ایڈمنسٹریشن ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

اسے کہتے ہیں مثالی ایڈمنسٹریشن ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

سستا پیٹرول حاصل کرنے کیلئے حیران کن پیشکش کر دی گئی

سستا پیٹرول حاصل کرنے کیلئے حیران کن پیشکش کر دی گئی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی