01:08 pm
معین قریشی‘ شوکت عزیز اور کپتان

معین قریشی‘ شوکت عزیز اور کپتان

01:08 pm

شوکت عزیز اور معین قریشی بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں… یہ امریکہ سے اُڑن کٹھو لے کے ذریعے پاکستان میں آئے اور وزیراعظم بن گئے … وزارت عظمیٰ سے نکلے… تو اپنے آقائوں کے دیس واپس چلے گئے‘ اہل آسمان حیرت میں ڈوب کر یقینا ایک دوسرے کو بتاتے ہوں گے کہ پاکستان میں وزارت عظمی کی کرسی اتنی بھاگوں والی ہے کہ جو شوکت عزیزوں اور معین قریشیوں کو بھی راس آجاتی ہے۔
آج اگر پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کا اظہار کیا جارہاہے … تو اس میں قصور عوام کا نہیں ‘ بلکہ حکمرانوں اور اشرافیہ کا ہے‘3 اگست2022 ء میں کہ جب پٹرول‘ گیس‘ ڈیزل‘ کوکنگ آئل اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں کو بھی کراس کرچکی ہیں ‘ یہ سب اچانک سے نہیں بلکہ گزشتہ حکمرانوں کی نااہلیوں‘ غفلتوں‘ عیاشیوں اور قومی خزانے کو شیر مادر کی طرح ہضم کرنے کے ’’جنون‘‘ نے ملک کو اس مقام پر لاکھڑا کیا کہ اب23کروڑ عوام ہنستے بھی ہیں تو ایسے لگتا ہے کہ جیسے تکلیف سے رو رہے ہوں‘ شوکت عزیز تو عجب مزاج کا غضب شاہکار تھا … جولائی 2007 ء میں رسوائے زمانہ پرویز مشرف کے حکم پر جب لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی پاکباز بیٹیوں پر قیامت ڈھائی جارہی تھی تو چوہدری برادران سمیت جید علماء کرام کا ایک وفد علامہ عبدالرشید غازی شہید کے ساتھ مذاکرات کررہا تھا‘ ایسے ہی موقع پر جب اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز سے وفد کے اراکین نے رابطہ کرکے ان سے مدد چاہی تو موصوف بلیو ایریا میں بند دوکان دوبارہ کھلوا کر قلفی کھانے میں مصروف تھے … اور اس مصروفیت کی بناء پر موصوف نے مذاکراتی ٹیم کی مدد سے انکار کر دیا‘ مان لیجئے !کہ اپنے قیام کے 75 برس بعد بھی پاکستان نئے نئے وزیراعظموں کے لئے ایک تجربہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے‘ پاکستان کے مفادات کو نقصان عوام نے کم اوراشرافیہ نے زیادہ پہنچایا‘ کوئی نہیں بتاتا کہ خزانہ خالی کیسے ہوا؟ اور جن کے پیٹوں میں ناجائز طور پر قومی خزانہ منتقل ہوا‘ آج تک قانون ان کا کچھ بگاڑ کیوں نہ سکا؟ سوال یہ بھی ہے کہ پاکستان اگر مافیائوں کے شکنجے میں ہے تو اس کے پیچھے کیا راز ہے؟ مافیاز قانون سے بالاتر کیوں ہیں؟ کیا کوئی یہ بتانا چاہتا ہے کہ ’’مافیاز‘‘ اور غیر ملکی این جی اوز ریاست پاکستان سے زیادہ طاقتور ہیں؟ ہرگز نہیں‘ ریاست کمزور نہیں ہے اور نہ ہی ریاستی ادارے کمزور ہیں … لیکن اس کے باوجود پاکستان اگر قبضہ گروپوں اور ’’مافیائوں‘‘ کی جنت بنا ہوا ہے … تو پھر کچھ تو ہے کہ جس کی پردہ داری ہے‘ ’’مدارس‘‘ وہ ہیں کہ پرویز مشرف جیسا ڈکٹیٹر بھی جن کے بارے میں یہ اعتراف کرنے پر مجبور تھا کہ ’’مدارس‘‘ فلاحی ادارے ہیں اور مسجدوں کے بارے میں اللہ کے گھر ہونے کا انکار کوئی ظالم اور شقی القلب ہی کرسکتا ہے … ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مسلمان حکمران جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدارس اور مساجد کے بجلی اور گیس کے بل معاف کر دیتے … مگر ہوا اس کے برعکس… حکومت نے مدارس و مساجد کے بجلی کے بل کیا خاک معاف کرنے تھے ‘ الٹا بجلی اور گیس کے بلوں پر ٹیکس لگاکر اہل مساجد و مدارس کو مزید پریشان کرنے کی ترتیب بنا دی‘ جبکہ دوسری طرف ججز ہوں‘ یا دیگر بیورو کریٹس ان کی بھاری بھر کم تنخواہوں کے باوجود ان کی ہر قسم کی دیگر مراعات کا ٹھیکہ بھی قومی خزانے کے ذمہ ہے‘ شوکت عزیز اور پرویز مشرف نے ’’روشن خیالی‘‘ کا جو شوشہ چھوڑا تھا اسی ’’شوشے‘‘ کی بے حیاء کوکھ سے تباہ کن بے حیائی اور فحاشی نے جنم لیا‘ آج کوئی شوکت عزیز اور پرویز مشرف سے پوچھے کہ ان کی آنکھوں‘ دلوں اور دماغوں میں ’’تاریکی‘‘ سی کیوں چھائی ہوئی ہے؟ جن کی آنکھیں اور دل خود تاریکی کی زد میں ہوں … ان کی ’’روشن خیالی‘‘ کے منصوبے خطرناک ہوا کرتے ہیں‘ ہاں یاد آیا کہ … خالص لبرل ازم کو ریاست مدینہ کا چوغا پہنا کر منصوبہ سازوں نے جو کھیل کھیلا تھا … وہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچ کررہے گا۔ حکمران بنانے کے معاملے میں پاکستان کو تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے والے ظالموں سے کوئی پوچھے کہ تم نے اپنے کچن کے لئے باورچی رکھنا ہو تو ہزار قسم کی چھان پھٹک کرکے رکھتے ہو ‘ لیکن جو ایرا‘ غیرا ہتھے چڑھے … اسے وزیراعظم بنادینا تمہارا محبوب مشغلہ کیوں بنا ہوا ہے؟ اب فنانشل ٹائمز کی سٹوری کو ہی دیکھ لیجئے ‘ منی لانڈرنگ اور غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے الزام کی زد میں ہے بھی کون؟ یعنی عمران نیازی کہ جنہیں اپنے بارے میں قائداعظم ثانی ہونے کا بھی شبہ ہے‘ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ’’صادق‘‘ اور ’’امین‘‘ سے توقع رکھنی چاہیے کہ وہ فنانشل ٹائمز کے خلاف برطانیہ کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ ضرور درج کروائیں گے‘ ویسے کمال ہے شوکت عزیز سے لے کر عمران نیازی تک نے روشن خیالی ‘ ترقی ‘ خوشحالی اور ریاست مدینہ کا چورن خوب بیچا‘ میرے نزدیک ترقی ‘ خوشحالی کی جتنی بے عزتی عمران خان دور میں ہوئی اس کی نظیر ڈھونڈنا مشکل ہے‘ اور ریاست مدینہ کی مقدس اصلاح کا جس طرح سے تھوک کے حساب سے استعمال کیا گیا وہ بھی تاریخ کے سینے میں میں محفوظ ہوچکا۔

تازہ ترین خبریں

اسے کہتے ہیں مثالی ایڈمنسٹریشن ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

اسے کہتے ہیں مثالی ایڈمنسٹریشن ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

سستا پیٹرول حاصل کرنے کیلئے حیران کن پیشکش کر دی گئی

سستا پیٹرول حاصل کرنے کیلئے حیران کن پیشکش کر دی گئی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی