01:08 pm
ملکی سلامتی  کے لئے نظام بدلاجائے

ملکی سلامتی کے لئے نظام بدلاجائے

01:08 pm

پاکستان میں اس وقت جس خوفناک معاشی ابتری اورسیاسی انتشارکاماحول گرم ہے،اس نے پاکستانی قوم کوشدیدترین خوف میں مبتلاکردیا ہے۔اسی خوف کے مدنظربالآخرسٹیٹ بینک کووضاحت دینی پڑی کہ پاکستان کاموازنہ سری لنکاسے نہ کریں۔یادرہے کہ سری لنکابھی بھاری قرضوں کے حجم میں ڈھیرہوگیا جس نے وہاں کی حکومت کوملک سے فرار ہونے پرمجبورکردیا۔اس وقت امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی کرنسی تیزی سے اپنی قدرکھورہی ہے اور ڈالرکی قدرتاریخ کی بلند ترین سطح پرہے اور روزانہ کی بنیادوں پرتین سے چارروپے اضافہ ریکارڈکیاجارہاہے ۔ 19جولائی کوصرف ایک دن میں روپے کے مقابلے میں ڈالر نے تقریبا7روپے کی بلندچھلانگ لگائی جوملکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑااضافہ ہے۔بظاہرموجودہ حالات میں اس کے نیچے آنے کے امکان کم لگتے ہیں۔
ڈالرکی قدرمیں اضافہ اس وقت ہورہاہے جب پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان جولائی کے وسط میں قرضہ پروگرام کی بحالی کے لئے سٹاف لیول معاہدہ طے پایا۔وزیرخزانہ نے اگست میں ایکسچینج ریٹ میں استحکام آنے کاامکان ظاہرکیاہے تاہم کرنسی اورمالیاتی امورکے ماہرین کے مطابق یہ استحکام اسی وقت آسکتاہے جب پاکستان کوبیرونی ذرائع سے فنانسنگ شروع ہوجواس وقت مکمل طورپربنداورباعثِ تشویش ہے۔تاہم یہ بحران پاکستان کے معاشی اشاریوں کے لئے منفی ثابت ہورہاہے جس نے پاکستان کے درآمدی بل پر انتہائی برے اثرات کی بناء پرہماری صنعتوں کے بندہونے پر پاکستانی صنعت کاروں نے ملک چھوڑنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے مہنگائی کی ایک نئی لہرجنم لیاہے کیونکہ پاکستان اپنی توانائی اورخوردنی ضروریات کے لئے درآمدی اشیاپرانحصارکرتاہے جوڈالرکے مہنگا ہونے سے صارفین کی پہنچ سے باہرہوچکی ہیں۔گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ایک ڈالرکی قیمت155سے 160روپے کے درمیان موجودتھی۔عمران خان اکثرااپنی تقریرمیں یہ تسلیم کرتے ہیں کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں جب ان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تواس وقت ڈالر178روپے کی سطح پرموجودتھاجبکہ مخلوط حکومت کے قیام کے وقت یعنی11/اپریل کوایک ڈالرکی قیمت182پرموجودتھی جس میں تسلسل اضافے نے30 جون کوختم ہونے والے مالی سال پرڈالرکی قیمت205روپے کی سطح تک پہنچادی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے سے ایک دن پہلے ایک ڈالرکی قیمت210پر بندہوئی تھی،جس میں معاہدے کے بعدایک ڈیڑھ روپے کمی ہوئی تاہم آئی ایم ایف معاہدے کااثرایک آدھ دن رہاتاہم اس کے بعد جب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی تواس نے ملک میں غیریقینی صورتحال کوجنم دیاجس نے تیزی سے روپے کی قدرمیں خوفناک حدتک تنزلی کاراستہ ہموارکردیاجوابھی تک رکنے کانام نہیں لے رہااورایک ہفتے میں ڈالر240پرپہنچ گیا اور تادم تحریر260روپے کوچھوچکاہے اس طرح نئی حکومت کے قیام سے لیکراب تک70 روپے کا اضافہ ہوچکاہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دورِحکومت میں ڈالر کی قیمت میں55روپے کااضافہ ریکارڈکیا گیاتھا ۔ عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں موجودہ حکومت پرجہاں کئی اورالزامات لگائے وہاں روپے کی قدر میں استحکام لانے میں ناکامی کاذمہ دارٹھہراتے ہوئے انتخابات میں کامیابی توحاصل کرلی لیکن ابھی تک سیاسی جماعتوں میں ملکی معاشی حالات کی بہتری کے لئے کوئی مثبت پروگرام سامنے نہیں آسکااوراس کے برعکس شب وروزایک دوسرے پردشنام طرازی میں اضافہ عروج پرپہنچ گیاہے۔ جولائی کے وسط میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پانے سے پہلے جب ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہورہاتھاتواس کی وجہ اس معاہدے میں تاخیرکوقراردیاجارہاتھا تاہم جولائی کے وسط میں معاہدہ طے پانے کے باوجودڈالرکی قیمت میں اضافہ جاری ہے اورحالات سے لگ رہاہے کہ مزید سیاسی کشیدگی پاکستانی معیشت کے لئے خطرناک ثابت ہو گی۔ابھی تک صرف آئی ایم ایف سے معاہدہ ہواہے(مگر)پیسے نہیں آئے اوراگست میں جب آئی ایم ایف بورڈبیٹھے گاتواس کے بعدہی پیسے ملنے کاامکان ہے۔ابھی تک پتا نہیں کہ آئی ایم ایف کی مزیدکون سی شرائط ہیں،جوابھی تک سامنے نہیں آئیں جن کی تکمیل کے بعدپیسے ملیں گے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پیسے نہ آنے کی وجہ سے دوسرے ذرائع سے بیرونی فنانسنگ بھی رکی ہوئی ہے۔ دوسری طرف پاکستان کادرآمدی بل،تجارتی خسارہ اورسیاسی بحران ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافے کاسبب بن رہے ہیں۔آئی ایم ایف معاہدے کے بعدسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایکسچینج ریٹ میں مداخلت کاکردارمحدودہوگیاہے جس کی وجہ سے اب یہ ڈالرکو ایک خاص سطح پربرقراررکھنے کے سلسلے میں کوئی کردارادانہیں کرسکتا۔دوسری جانب جون میں درآمدکی جانے والی توانائی کی مصنوعات کی ایل سی کوسیٹل کرنے کے لئے اتنازیادہ دباؤآیا کہ کہ اس نے ڈالرکی طلب کوبہت زیادہ بڑھادیا۔ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب ڈالرکی بڑھتی اسمگلنگ نے بھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ کردیاہے۔کراچی اورلاہور کے مقابلے میں پشاورمیں پانچ روپے اور افغانستان میں 10روپے کے اضافے سے فروخت ہورہا ہے۔ افغانستان کی درآمدی ضروریات کی وجہ سے پاکستان کا درآمدی بل ماہانہ بنیادوں پرساڑھے چارارب ڈالرسے ساڑھے سات ارب ڈالرتک چلاگیا۔ تاہم جون کے مہینے میں ہونے والی درآمدات کی جولائی میں ایل سی سیٹل ہونے کااب دباؤکم ہورہاہے جس کی وجہ سے امکان ہے کہ روپے پردباؤکم ہوگا۔اس کے ساتھ گاڑیوں، موبائل فونزاوردوسری چیزوں کی درآمد کے لئے ایل سی کھولنے پرقوانین میں سختی بھی مزیداضافے کوروکنے میں مددگارہوگی۔تاہم معاشی ماہرین کے مطابق اگرآئی ایم ایف سے پیسے مل بھی جاتے ہیں توپھربھی ڈالرکی قیمت میں کسی بڑی کمی کاامکان موجودنہیں اورڈالرزیادہ سے زیادہ چارپانچ روپے گرے گا۔اب ضرورت اس امرکی ہے کہ ملک کی معاشی ابتری کے ذمہ دارتمام سیاسی جماعتوں کے غیرسنجیدہ رویے کی بناپران کومستردکرکے ملکی سلامتی کے لئے عوام اپناکرداراداکریں اورچہرے بدلنے کے ساتھ ساتھ نظام کوبدلنے کی تحریک چلائیں۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا