01:52 pm
ذکرچھ بہادروں کا جو قوم پر قربان ہو گئے

ذکرچھ بہادروں کا جو قوم پر قربان ہو گئے

01:52 pm

٭چھ اعلیٰ فوجی افسروں کی شہادت، ملک بھر میں سوگ، عظیم لوگ، قوم پر جانیں وار دیں! اِنّا لِلّٰہ و اِنّا اِلیہ رَاجعون!O تحریک انصاف پر پابندی، عمران سمیت دوسرے عہدیداروںکے باہر جانے پر پابندی، جھوٹے گوشوارے، قید و جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے!! وفاقی حکومت نے کمیٹیاں بنا دیںO معروف شاعر قائم نقوی ریڈیو سٹیشن پر نوحہ ریکارڈ کراتے ہوئے دل کے دورے سے انتقال کر گئےO عمران خان خارجی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے: نوازشریف (میں داخلی ایجنڈے پر مصروف ہوں)O ٹیکسوں کے خلاف ملک بھر میں ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال O ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر کارروائی زیر غور O دہلی: یاسین ملک، بھوک ہڑتال دو ماہ کے لئے ملتویO مقبوضہ کشمیر مزید وکشمیری شہید!O فواد چوھری: ’’عمران خان بہت معصوم ہیں، فنڈنگ کا کچھ پتہ نہیں تھا۔ معصومیت سے کاغذات پڑھے بغیر ان پر دستخط کر دیتے تھے‘‘O چین اور امریکہ، تائیوان پر سخت کشیدگی، طیارے اور بحری جنگی جہاز آمنے سامنے۔
٭بلوچستان میں سیلاب زدگان کی دیکھ بھال کرنے والے چھ اعلیٰ فوجی افسروںکی اکٹھے الم ناک شہادت سے دل دماغ سُن ہیں، دکھ کی انتہا کے بیان کے لئے الفاظ نہیں ملتے۔ ملک پر بارشوں اور سیلابوں کی قیامت برسی تو وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ، تمام وزیر چھ دن گھروںمیں چھپ کر بیٹھے رہے، بارش اور سیلاب سے ان کے لاکھوں کے جوتوں اور کپڑوں پر چھینٹیں پڑ سکتی تھیں۔ ایسے میں پاک افواج کے عظیم بہادر، جانباز، افسر اورجوان پہلے دن ہی برستی طوفانی بارش اور گہرے سیلابوں میں کود گئے!! انہیں اپنے جوتوں اور کپڑوں کی بجائے پانی میں ڈوبتے، چھتیں گرنے سے نیچے دبنے والے غریب، بدحالی، لاچار لوگ زیادہ اہم دکھائی دے رہے تھے اور، اور سینکڑوں بدنصیب شہریوں کے ساتھ پاک فوج کے چھ اعلیٰ افسر، دو جرنیل، ایک بریگیڈیئر، دو میجر، ایک نائیک جوان بھی اپنی قوم پر قربان ہو گئے۔ اِنّا لِلّٰہ و اِنّا الیہ راجعون! گزشتہ ’’راوی نامہ‘‘ میں ابتدائی خبر چھپ چکی ہے۔ قومی سبز پرچم میں لپٹے چھ تابوت، فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین، چھ قبریں سفید چادریں! اور آوازیں اَشہدُ اَن لااِلٰہ اِللہO وطن اور قوم پر جانیں نثار کرنے والے عظیم شہیدو!! پوری قوم تمہیں سلام کرتی ہے!! تم زندہ ہو، شہید زندہ رہیں گے!! خدا تعالیٰ تم پر رحمت کی بارش برسائے! ٭فوجی جوانوں کے المیہ کی خبریں دیکھ رہا تھا، اچانک فیس بک پر ملتان سے پروفیسر ’انور جمال‘ کی خبر ابھری کہ ’قائم نقوی انتقال کر گئے‘ ذہن پہلے سُن تھا، اس اچانک صدمہ نے مزید نڈھال کر دیا۔ یقین نہیں آیا، اِدھر اُدھرپوچھا معلوم ہوا کہ ریڈیو سٹیشن لاہور پر نوحہ ریکارڈ کرا رہے تھے، سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، اٹھ کر ایک افسر کے دفتر میں گئے اور وہیں اچانک انتقال کر گئے۔ دل کے شدید دورے نے ذرا مہلت نہ دی! ایسا ہی ہوتا ہے، ہوتا آیا ہے! قائم نقوی طویل عرصے سے دل کی تکلیف سے نمٹ رہے تھے۔ بہت بڑا شاعر، وفاقی حکومت کے اہم میگزین’ماہ نو‘ کا چیف ایڈیٹر، ادیبوں شاعروں کی 83 سال پرانی ادبی تنظیم حلقہ ارباب ذوق کا سیکرٹری، نجی ادبی جریدے ’نمود‘ کا ایڈیٹر، بہت سے شعری و تحریری مجموعوں کا خالق، بے شمار مشاعرے، ادبی محفلیں۔ قائم نقوی کا ایک شعر کہ ’تو بھی وہی، ہم بھی وہی، قصہ پرانا ہو گیا…ہم کو گھر چھوڑے ہوئے اب اک زمانہ ہو گیا‘‘ میرا بہت پرانا ساتھی تھا۔ اچانک چھوڑ گیا! ایک بار پھراِنّالِلّٰہ واِنّا اِلیہ رَاجعون!! ٭تحریک انصاف کے بارے میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ کی تفصیل آپ اخباروں میں پڑھ چکے۔ دہرانے کی ضرورت نہیں۔ ایک آدھ مختصر بات کہ عمران خان کو بینکوں کے21 اکائونٹس کے ذریعے کروڑوں کی رقمیں آئیں، صرف آٹھ اکائونٹس ظاہر کئے، 13 چھپا لئے، پیسے بھیجنے والوں میںایک بھارتی 34 غیر ملکی تھے۔ ملک بھر میں تہلکہ مچا ہوا ہے، تحریک انصاف کو شدید دھچکا لگا ہے، سخت سُبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پارٹی کی قیادت نے رسمی طور پر اسلام آبادہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ سے حق میں فیصلہ نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ دونوں عدالتوں میں لمبی بحثیں، لمبی تاریخیں! یہ کاروبار تو چلتا رہے گا! نواز شریف نے کھل کر عمران خان کے خلاف سخت کلامی کی ہے کہ عمران خان خارجی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، (مکمل جُملہ! اور میں تین سال سے لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے داخلی ایجنڈے پر کام کر رہا ہوں!!) نوازشریف نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا، عمران خان نے جھوٹی بیماری کے بہانے لندن چلے جانے پر نواز شریف کو جھوٹا قرار دیا…اور قدرت کا فیصلہ کہ دونوں ہی جھوٹے ہیں! ٭اب ذرا حماقتوں کی پُھلجڑیاں! سابق تھپڑباز درباری وزیراطلاعات فواد چودھری کی پُھلجڑی: بیان دیا ہے کہ عمران خان بہت معصوم اور سادہ دل انسان ہیں ان کے سامنے ان کے ساتھی بیرونی فنڈز کے بارے میں جو کاغذات رکھ دیتے تھے وہ انہیں پڑھے بغیر ان پر دستخط کر دیتے تھے!! اس پر تالیاں بجائوں یا لاحول ولاقوۃ اِلّا بااللہ پڑھوں!! یعنی اتنا معصوم اور سادہ انسان کہ اس کے سامنے اس کا اپنا وارنٹ گرفتاری بھی رکھ دیا جائے تو اس پر دستخط کر دے!! ایک ڈھیٹ کے کان میں کوے نے بیٹ کر دی، ہنس پڑا کہ چلو اچھا ہے، کان میں درخت اُگے گا، چھائوں میں بیٹھا کروں گا!! ٭تحریک انصاف کا ایک گیت یاد آ رہا ہے کہ ’’صاف چلی، شفاف چلی‘‘ اورکیا کیا افسانے؟ ابھی پانچ پانچ قیراط سونے کی انگوٹھیوں، گوگی کی دولت مندی اور توشہ خانے کے قصے فضا میں گونج رہے تھے، اوپر سے الیکشن کمیشن نے کام دکھا دیا! سارا زمانہ دُشمن ہو گیا! ٭مگر صرف تحریک انصاف ہی کیوں! باقی پارٹیاں کون سی دُودھ سے نہا کر آئی ہیں؟ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف، تمام کی تمام، امریکہ کے خیراتی اور سیاسی امدادی تنظیموں کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ بھاری امداد حاصل ہوتی رہی ہے۔ نوازشریف نے 1990ء کے عشرے میں ’’قرض اتاروں، ملک سنوارو‘‘ کی مہم کے دوران بیرون ملک سے اربوں ڈالر جمع کئے، اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈے اور موٹر وے، رہن رکھ کر اربوں حاصل کئے، کروڑوں کے سکوک بانڈ فروخت کئے ان سب کا حساب کہاں ہے؟ قوم اب تک لاعلم ہے۔ اور پیپلزپارٹی، ایک الیکشن میں برخوردار بلا انتخابی گوشوارے میں ملکی اور غیر ملکی (غیرملکی کیوں؟) بنکوں میں پانچ کروڑ روپے نقد دکھاتا ہے، اگلی بار یہ اثاثے ایک ارب 60 کروڑ روپے ہو جاتے ہیں!! کیسے؟ کوئی قارون کا خزانہ ہاتھ آ گیا ہے؟ بیرونی فنڈز وصول کرنے کی الزام تو تحریک انصاف نے جمعیت العلمائے اسلام پر بھی لگایا ہے۔ میں اس سے تو لاعلم ہوں مگر ماضی میں مختلف مذہبی تنظیموں کے عرب ممالک کے ساتھ کیسے رابطے رہے، چشم دید گواہ ہوں۔ مگر چھوڑیں، بہت سا وقت گزر گیا۔ کھجوریں بہت بلند ہو گئیں، پُلوں کے نیچے بہت سا پانی بہہ گیا۔ اب میں ہوں اور ماتم یک شہر آرزو!! ٭چودھری شجاعت حسین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ لاہور میں ق لیگ کے 83 اہم ارکان نے انہیں صدر کے عہدے سے فارغ کرنے کا جو اقدام کیا ہے،، اس کی قانونی و آئینی حیثیت کیا ہے!! ایسی درخواستیں عام طور پر ریفرنس کے انداز میں ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں جایا کرتی ہیں۔ چودھری صاحب نے الیکشن کمیشن کا رخ کیا ہے، ان کی مرضی! ویسے چودھری صاحب! آپ کی اب آرام کی عمر ہے، آرام ہی کریں!

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا