12:37 pm
کپتان کی ممکنہ نااہلی وپنجاب پر نیا حملہ

کپتان کی ممکنہ نااہلی وپنجاب پر نیا حملہ

12:37 pm

سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرح مختصر سی سزا کے ذریعے پانچ سالہ نااہلی کا سامنا ہے ، دوسری طرف ملک میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے باعث ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔۔۔۔۔ ملکی سیاست میں پے درپے ہونے والی ان دواہم ڈویلپمنٹس نے پی ٹی آئی اور اس کے سربراہ کی سیاسی حکمت عملی کو بڑا جھٹکا لگایا ہے اور چند ہفتے قبل تک جاری اُن کی زوردار سیاسی اُڑان کسی ’’ ہنگامی لینڈنگ‘‘ سے دوچار ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔۔۔۔۔ایک اور نیا خطرہ جوپچھلے چند روز کے اندرمنڈلانا شروع ہو گیا ہے وہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی مخلوط حکومت پر نئے حملے کی تیاریوں کے حوالے سے ہے۔۔۔۔۔’’ باریک گیم ‘‘کے ماہر اعظم سابق صدر آصف علی زرداری اور مخالف سیاسی جماعت کے بندے توڑنے کا 45سالہ تجربہ رکھنے والے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ’’تخت لاہور‘‘ اُلٹنے کے لئے ضروری ایم پی ایز کی تعداد پوری کر لی ہے ، تاہم ان ایم پی ایز کی’’ رونمائی ‘‘سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے اور ممکنہ سزا سنائے جانے سے ہونے والی ’’نااہلی ‘‘ کے بعد کی جائے گی ، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ بڑا سیاسی ایڈونچر راولپنڈی میں اہم ترین عہدے پر نئی تعیناتی یا ممکنہ توسیع کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ نئی سیاسی گیم کرنے والواں کا روڈ میپ کچھ اس قسم کا ہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 16ارکان اسمبلی اچانک اپنی نشستوں سے مستعفی ہو جائیں گے ، جس کے بعد گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے کہا جائے گا کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں ۔۔۔۔ یوں وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچے گا ۔
مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے سامنے لائے جانے والے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بھی یہ کہا جا رہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ میاں حمزہ شہباز کی بجائے مریم نواز شریف کیمپ سے ایک نیا چہرہ ’’تخت لاہور’’ پر بٹھایا جائے گا اور یہ ایک اور’’ بڑا سرپرائز ‘‘ہو گا کہ جس سے پی ٹی آئی اور اس کے کپتان کو واسطہ پڑنے والا ہے ۔ایک ذریعے کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا تعلق صوبے کی اس ’’شاہی برادری‘‘ سے ہو گا جس کے پنجاب اسمبلی میں ہمیشہ سے سب سے زیادہ ایم پی ایز منتخب ہوتے آ رہے ہیں اور جو روایتی طور پر پاکستان وہندوستان کے اس خطے کی راج نیتی کے معرکوں میں صدیوں سے بار بار پانی پت جیسی ’’خونریز جنگیں ‘‘ لڑتی آئی ہے ۔۔۔۔اور اقتدار کے کھیل کی ’’بے رحمی‘‘ کا کئی ہزار سالہ تجربہ رکھتی ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ یہ بھی ہے کہ نیا وزیراعلیٰ پنجاب ایک طرح سے سابق وزیراعلیٰ سندھ جام صادق علی کی ’’فوٹو کاپی ‘‘ ہوگا اور اُنہی کی طرح پنجاب میں بیوروکریسی اور پولیس سے ’’بلڈوزر ‘‘ جیسا کام لے گا ۔ قارئین کرام کو یاد ہوگا کہ جام صادق علی جس سیاسی جماعت کی طرف سے بھی وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوتے تھے ، اپوزیشن کے ارکان اسمبلی و سرکردہ لیڈروں کے لئے ایک ’’ڈرائونا خواب‘‘ بن جاتے تھے ۔ پنجاب کی سیاسی تاریخ میں آج تک کوئی جام صادق علی نہیں آیا ، اس لیئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ پنجابی سیاستدانوں کو جام صادق علی کا ’’مطلب‘‘ سمجھانا ، بڑی ’’ٹیڑھی کھیر‘‘ ہے ، مشہور کہاوت ہے کہ کسی نے اپنے ایک نابینا دوست سے پوچھا ۔ ’’حافظ جی ! کھیر کھائوگے ؟ نابینا دوست نے پو چھا کہ ’’ کھیر کیسی ہوتی ہے ؟‘‘ ۔۔۔۔کھیر کھلانے کی پیشکش کرنے والا اتنا زیادہ پڑھا لکھا نہیں تھا ، اس لیئے سمجھانا کچھ دشوار لگا ، اچانک سامنے تالاب میں اسے ایک بگلا بیٹھا دکھائی دیا ، بگلے کے سفید رنگ کو دیکھ کر اس نے بے اختیار کہا ۔ ’’ کھیر بگلے جیسی ہوتی ہے ؟‘‘ ۔۔۔۔۔ اندھے دوست نے کبھی بگلا بھی نہیں دیکھا تھا ، اس لیئے وہ فورا کہنے لگا ’’ بگلا کیسا ہوتا ہے ؟‘‘۔۔۔۔۔کھیر کھلانے کی پیشکش کرنے والے کو اب سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ یہ کیسے بتائے کہ بگلا کیسا ہوتا ہے ؟ ۔۔۔۔ اچانک بگلے کی لمبی چونچ اور مڑئی ہوئی گردن دیکھ کر ایک آئیڈیا اس کے ذہن میں آیا اور اُس نے اندھے کا ہاتھ پکڑ ااور اپنے بازو اور ہاتھ کو مروڑ کراُس پر پھیرتے ہوئے بولا ۔۔۔۔’’بگلا ایسا ہوتا ہے !‘‘ ۔۔۔۔۔اندھے کی سوئی ابھی تک کھیر پر اڑی ہوئی تھی ، اس لیئے باتھ پھیرنے کی وجہ سے اُسے بگلے کی کچھ ’’ساخت‘‘ سمجھ آئی تو بے اختیار کہنے لگا ’’پھر تو یہ بڑی ٹیڑھی کھیر ہوئی ! ‘‘ اب آپ کو سمجھ آگیا ہو گا کہ ہم نے یہ کیوں لکھا کہ ’’پنجابی سیاستدانوں کو جام صادق علی کا ’’مطلب‘‘ سمجھانا ، بڑی ’’ٹیڑھی کھیر‘‘ ہے۔۔۔۔ ایک طرف پنجاب میں ’’جام صادق علی ‘‘ لانے کی تیاریاں ہیں تو دوسری طرف مرکزمیں بھی نئے نئے’’ پانی پت‘‘پی ٹی آئی والوں کا انتظار کر رہے ہیں اور اگلے چھ ماہ کے دوران کپتان اور اُن کے کھلاڑیوں کو کچھ ایسے پے در پے‘‘ امتحانات’’ درپیش ہو ںگے کہ منیر نیازی کا یہ شعر بار بار یاد آیا کرے گا ۔ اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو میں ایک دریا کے پار اُترا تو میں نے دیکھا ایف آئی اے اور نیب میں اندرکھاتے ہنگامی حالات والا منظر بتایا جا رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سابق وموجودہ وفاقی وصوبائی وزرا ء اورارکان اسمبلی کے خلاف موجود فائلوں کے ’’ایکسرے ‘‘ اور ’’سی ٹی اسکین‘‘ کا عمل انتہائی خاموشی اور راز داری کے ساتھ جاری ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ یہ ہے کہ 2022ء کے آخری 3اور 2023ء کے پہلے 3مہینے پی ٹی آئی اور ق لیگ کا ساڑھے 3سالہ اقتدار ’’انجوائے‘‘ کرنے والوں پر بہت بھاری ہوں گے ۔ واللہ اعلم بالصواب

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘